جماعت عوامی نینشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی رہائش گاہ کے سامنے مبینہ خود کش حملہ

aymen_aou نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏اکتوبر، 2, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. aymen_aou

    aymen_aou محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 23, 2008
    پیغامات:
    44
    صوبہ سرحد کے ضلع چارسدہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نےحکمران جماعت عوامی نینشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی رہائش گاہ کے سامنے مبینہ خود کش حملہ آور کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے جبکہ اس دوران ہونے والے دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حملے میں اے این پی کے رہنما اسفندیار ولی خان خود محفوظ رہے ہیں۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں چار افراد مارے گئے ہیں تاہم موقع پر موجود ایک سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں مبینہ خودکش حملہ آور سمیت پانچ افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے ہیں۔

    صوبہ سرحد پولیس کے سربراہ ملک نوید نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات کی دوپہر ایک مبینہ خودکش بمبار ضلع چارسدہ میں واقع عوامی نینشل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی رہائش میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے اسے مشکوک سمجھ کر گولی ماردی۔ ان کے بقول سر میں گولی لگنے کے بعد مشکوک شخص جونہی زمین پر گرا تو اس دوران ایک دھماکہ ہوا۔

    ان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار، اسفندیار ولی کا ایک محافظ اور بینک کا ایک منیجر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔

    صوبہ سرحد پولیس کے سربراہ ملک نوید نے مزید کہا کہ مبینہ حملہ آور کا ہدف اسفند یار ولی کا حجرہ تھا جہاں پر وہ درجنوں افراد کے ساتھ موجود عید کی مبارکباد وصول کرنے میں مصروف تھے۔

    آئی جی پولیس کے مطابق اسفندیار ولی خان جہاں بیٹھے ہوئے تھے اس جگہ سے یہ واقعہ تقریباً ستر گز دور ہوا ہے۔ ان کے بقول اس قسم کے حملوں کا خطرہ پہلے ہی موجود تھا اسی لیے وہاں پر پولیس کو الرٹ کردیا گیا تھا۔

    موقع پر موجود ایک سکیورٹی اہلکار محمد اسحاق نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ ڈیوٹی پر مامور تھے کہ تقریباً سترہ یا اٹھارہ سالہ لڑکا آیا اور اس نے رہائش گاہ کے سامنے نصب حفاظتی گیٹ کے سامنے تلاشی دینے سے انکار کرتے ہوئے اسفندیار ولی کی جانب بھاگنے کی کوشش کی۔

    بی بی سی
     
  2. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    قابل مذمت ہے
     
  3. اھل السنۃ

    اھل السنۃ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 24, 2008
    پیغامات:
    295
    اسکو جماعۃ کیوں لکھا یہ تو ٹکڑی (پارٹی کا ترجمہ) ہے
     
  4. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    جی بالکل یہ ایک پارٹی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہندوؤں کی مرغوب پارٹی ہے ۔۔۔۔۔
    انڈیا میں اس پارٹی کے کارکنان کو خاص پروٹوکول دیاجاتا ہے ۔۔
    ہمارے اسلاف کے کہنے کے مطابق اس پارٹی کے قائدین پشتونوں کو انگریزی تعلیم سے روکتے تھے جبکہ ان کے اپنے فرزندان شریفان " لندن " میں تعلیم کے لیے رہائش پذیر تھے ۔
    ہر پشتون کو پنجابی سے متنفر کرنے کے لیے کئ ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔
    پاکستان کی تقسیم کے شدید مخالف ہے ۔
    ان میں مشہور شعراء کی شاعری، زیادہ تر " اسلام مخالف " ہے ۔


    باقی تفصیل آپ لوگ خود معلوم کرسکتے ہیں‌۔
     
  5. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    جواب میں بھی یہی دینا چاہتا تھا مگر پھر یہ سوچ کر خاموش ہو گیا کہ کہیں سیاسی بحث نہ بن جائے مگر آپ نے جو لکھا وہ انتہائی درست ہے
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں