[you] آئیں یہاں گپ شپ کریں !

ابن عمر نے 'قواعد القرآن کورس' میں ‏نومبر 1, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اھل حدیث

    اھل حدیث -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 6, 2008
    پیغامات:
    370
    بہت بہت زبردست ہے۔۔۔ شکر ہے عربی سیکھیں گے مجھے تو ویسے بھی عربی سے بے پناہ محبت ہے۔۔۔ بس شداد بھائی میرے امتحان ختم ہو جائیں تو میں‌ جوائن کرتا ہوں اس کورس کو۔۔۔ ساتھ میں‌ اپنے کلاس فیلوز کو بھی اس کورس کی دعوت دوں گا۔۔۔۔ لیکن بھائی کچھ سمجھ نہ آیا تو آپ سے پوچھوں گا۔۔۔!! فصیح عربی کے ساتھ عامی بھی آ جائے گی؟؟؟ اور کیا سعودی عرب میں عام بول چال کے لیے فصیح عربی بولی جا سکتی ہے جس کو عامی نہ آتی ہو؟؟؟
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    جی ضرور پوچھیے گا میں اسی لئے یہاں‌موجود ہوں ۔۔۔ الحمدللہ
    یہاں‌عامی عربی زیادہ بولی جاتی ہے اور فصیح عربی بہت کم بلکہ نادراً
    فصیح عربی بول چال اور عام عربی بول چال پر بعد میں‌توجہ دوں‌گا فی الحال قرآن و حدیث کو صحیح پڑھنے اور سمجھنے کیلئے یہ کورس شروع کیا گیا ہے ۔
    باقی جب آپ جدہ آئے تو حسبِ استطاعت رہنمائی ضرور کروں‌گا ۔ باذن اللہ
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم !
    بھائی اہل حدیث آپ عربی فصح سیکھ لیں ۔۔ جب سعودیہ جا کر رہیں گئے تو عامی عربی خود ہی آ جائے گی ۔۔ پاکستان میں آپ کہاں رہتے ہیں ۔ کراچی اور لاہور میں عربی سیکھانے کے اچھے ادارے ہیں ۔۔ آپ یہاں آ کر عربی کورس سے استفادہ کریں ۔ اور وہاں جا کر بھی عربی سکھیں ۔ اس طرح مراجع کرنے کا بہت زیادہ وقت مل جائے گا۔ پانچ یا چھ مہینے آپ توجہ دے دیں تو ان شاء اللہ آپ عربی کے ماہر نہیں‌ تو قرآن و حدیث کو سمجھنے کے قابل ہو جائیں گئے ۔

     
  4. احمد غزنوی

    احمد غزنوی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 19, 2008
    پیغامات:
    32
    السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ

    اخی شداد! این الدرس العاشر؟ نحن منتظرون و مشتاقون لہ۔ فعلیک بالتعجیل۔ بارک اللہ فیک۔

    والسلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
     
  5. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    شداد بھائی میں نے توپڑھاکہ معلیش کی اصل ماعلیک بشی ہے
     
  6. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    اور میں‌نے تو مالیس بشی پڑھا ہے ۔۔۔ :)
     
  7. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    کیا میں خلیجی ممالک میں عربی بولنے کے جو مختلف انداز ہیں اس کے بارے میں اس تھریڈ پر کچھ لکھ سکتاہوں؟؟؟؟؟؟؟؟
    اس لئے پوچھنا پڑرہاہے کہ یہ تھریڈ صرف عربی قواعد کیلئے بناہے۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جون 14, 2009
  8. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    جمشید بھائی ۔۔۔
    براہ کرم !
    لکھنے سے قبل اس تھریڈ کی پہلی پوسٹ کو ضرور پڑھ لیجئے گا ۔۔۔
     
  9. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    مالیس بشئ کی صورت میں اس کا اختصار "مالش"ہی ہونا چاہئے معلیش کی کوئی تک نہیں ہے یعنی "ع"کی اس میں کوئی ضرورت ہی نہیں رہتی ہے جب کہ ماعلیک بشی کا مخفف معلیش صحیح اوردرست لگتاہے۔ والسلام
     
  10. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    مختلف لہجوں پر مبنی عربی بول چال کے تناظر میں ایک بات عرض کرنی ضروری ہے کہ آج سارے عالم کی تحریری ومعیاری عربی زبان ایک ہی ہے۔ اور وہ ہے وہی قدیم گرامر پر مبنی قرآنی عربی جو آج عصری تقاضوں کے مطابق فطری طورپر جدید الفاظ واصطلاحات سے آراستہ ہوکر عالم گیر معلوماتی ،ٹکنالوجی اورانٹرنیٹ سے مربوط ومنظم ہوتے ہوئے دنیا کی عظیم الشان زندہ وتابندہ زبانوں سے پوری طرح نگاہیں چار کررہی ہے۔
    عوامی بولیاں البتہ مختلف ہیں۔ خلیجی ممالک ،دیار شام ،وادی نیل ودیگر افریقی عرب ممالک اورمغاریہ کے لہجوں میں یقیناً اختلاف ہے جوفطری طورپر ہرزبان میں ہوتا ہے اورذراسی توجہ سے بآسانی سمجھ میں آجاتاہے اورفصیح زبان میں بات چیت کرنے والاشخص اپنی اسی تحریری زبان میں بولتاہوا عام بولیوں سے بخوبی عہدہ برآہوتاہے۔
    درحقیقت معیاری عربی زبان کے طلبہ وطالبات کو اہل عرب سے بول چال کے وقت سب سے بڑی دشواری نطق ومخارج کی سطح پر ہوتی ہے۔ اس لئے کہ ان کے یہاں ق،ک،ث،اورج کے صوتی تلفظ مختلف ملکوں میں مختلف انداز پر ہوتے ہیں۔ ماضی ،حال اورمستقبل کے صیغوں میں ش،ب اورھ کے اضافے کردیتے ہیں۔ بہت سے کلمات اورجملوں سے حروف اورالفاظ تک حذف کردیتے ہیں۔ اعراب وتشکیل توبالکل ہی غائب ہوجاتے ہیں۔ حروف میں تبدیلی اورالٹ پھیر بھی ہوجاتی ہے۔ ادغام کے ثقل کو اکثر ی سے بدل کر ہلکاکردیتے ہیں۔ء کے بدلے بھی بعض جگہ ی ہی استعمال کرتے ہیں۔ بعض جگہ حروف کی زیادتی کرتے ہیں۔’ فی‘ اور’’مافی‘‘کا استعمال بکثرت کرتے ہیں اورعربی ثقافت کے دعائیہ کلمات بے پناہ استعمال کرتے ہیں۔ اس ایجاز کی تفصیل درج ذیل ہے۔
    حروف کے صوتی تلفظ کے سلسلے کے اختلافات کچھ اس طرح ہیں۔
    ق کا تلفظ
    خلیجی ممالک میں گ
    سوڈان میں غ
    مصر میں أ
    کے طورپر اداکیاجاتاہے چنانچہ لفظ ’قلم‘ ہم کو کہیں گلم، توکہیں غلم اورکہیں الم سنائی دیتاہے۔ مثلاً اگر ان کو یہ کہنا ہو کہ یہ قلم آپ کا اپنا ہے کہ میرا ؟تو سعودی کہے گا گلم حکی ولاحکک(القلم حقی ولاحقک؟جب کہ مصری اسی جملے کو’ألم بتاعی ولابتاعک(القدلم من متاعی والافھو من متاعک) کہے گا۔
    ک کا تلفظ
    بعض خلیجی ممالک(خصوصاً عراق ) میں ’ک‘ چ ہوتاہے اللہ اکبر کو اللہ اچبر ،سمک کو سمچ اورکیف حالک کو چیف حالچ کہتے ہوئے بعض عربوں کو سناہے۔
    ث کو عموماً ت بولاجاتاہے۔
    مثلاً ثوم(لہسن) کو توم بولاجاتاہے ۔ثواب کو تواب اورثلاثۃ عشر کو تلتاعش کہتے ہیں اوراس کا ’ر‘بالکل ہی ظاہر نہیں کرتے ۔
    ج کو مصرف میں ’گ‘بولاجاتاہے
    وہاں جمہور کو گمہور کہتے ہیں جنۃ کو گنۃ کہتے ہیں مثلاً بعض لوگ دعا میں کہتے ہیں اللھم انی اسألک الگنہ
    صیغے زمانوں کے صیغوں میں مصریوں کے یہاں خاص طورپر سے اوردیگر ملکوں میں بھی درج ذیل اضافے سننے کو ملتے ہیں۔
    ماضی
    فعل ماضی کے آخر میں عموماً ’ش‘لگایاجاتاہے اورجاء اورجاء ت جائش اورجاتش ہوجاتاہے اورمصریوں کے یہاں چونکہ کو ج کو ’’گ‘‘بولاجاتاہے۔ اس لئے گائش اورگاتش کہے جاتے ہیں۔ ایک مصری کے الفاظ آج تک کانوں میں گونج رہے ہیں جو ایک مصری نے بطور استفسار پوچھے تھے۔ عربیہ گاتش ولاماگاتش یعنی(العربۃ جات وا8لاماجائت گاڑی؍کار آئی کہ نہیں آئی؟)
    حال (مضارع)
    زمانہ حال کے ساتھ مخصوص مضارع کے شروع میں وہ لوگ ’ب‘ کا اضافہ کردیتے ہیں ۔ مثلاً کسی مصری کو تجیء کہنا ہے تو وہ پہلے ج کو گ میں تبدیل کرے گا پھر اس کے شروع میں ب لگائے گا اورپھر کہے گا بتگیء یعنی انت تجی ء(تم آتے ہو) أنت بھی ا8نتو،ونت اوراا8نت ہی سنائی دیتاہے ہے۔میرے ایک مصری ساتھی نے مجھ سے پوچھا ا8نتو بتأرہ أیہ یعنی انت تقرأ ای شی ء ھذا(انت ماذا تقرأ
    نوٹ: أیہ سعودی عرب اور قطر وغیرہ میں ایش(ای شی ھذا؟) بولاجاتاہے آگے بڑھ کر یہ کیاہے کیلئے مصری أیہ دا کہتاہے اورخلیجی ایش فی؟‘‘)
    مستقبل
    فعل مستقبل کیلئے ’س‘ او رسوف کے بجائے ’ھ‘ استعمال کرتے ہیں۔مثلاسأکتب میں لکھوں گا کو وہ کہتے ہیں ھأکتب
    تخفیف وحذف حروف
    تیزرفتاری سے بولتے ہوئے از راہ تخفیف وہ بہت سے حروف حذف کردیتے ہیں۔ مثلاً بنت کو بت ،ولد کو ود ،سَیّدْ کو سِید،سیدہ کو سِت سیدتی کو سِتی الذتی،التی کو صرف ألّی کہتے ہیں۔ راقم نے ایک عرب کو کہتے ہوئے سنا ’’الودألی بیسوء عربیہ ھو خویء (الولد الذی یسوق العربۃ ’’السیارۃ ‘‘ھواخی)
    حذف کلمات
    عام بول چال میں اہل عرب حذف حروف توکرتے ہی ہیں اعراب وتشکیل بھی بالکل ظاہر نہیں کرتے اوربہت سے کلمات بھی ایک دم غائب کردیتے ہیں۔ مثلاً خوش آمدید کے وقت مرحباً بک کے بجائے حب،مرحب یاحبابک کہتے ہیں اورکہتے ہیں حبابک عشر یعنی مرحباً بک عشر مرات(آپ کا دس بار خیرمقدم)ماعلیک شی ء(آپ پر کوئی گرفت کوئی بات نہیں) کو مَعْلَیْشْ،حتی ھذہ الساعۃ (ابھی تک ) کے بجائے ھسّع،لاا8لی ھذہ الساعۃ (ابھی تک نہیں) کے بجائے لسع اورھذاالحین (اس وقت ) کو دالحین کہتے ہیں۔
    تبدیل وتقلیب حروف
    حروف کی تبدیلی والٹ پھیر کا عمل بھی خاصا ہے۔مثلاً ذ کو د سے بدل کر ھذا کو ذا اوراکثر ’دا‘،ھذہ کو ذی اوراکثر صرف ’دی‘،مکان کو بکان اورمکۃ کو بکہ اورمنبر کو بنبر کہاجاتاہے۔
    حروف کے الٹ پھیر کی بھی کمی نہیں ہے۔ مثلاً زجاج کو جزاز ،زواج (شادی کو ) جواز، اورمصر میں گواز، معلقۃ چمچہ کو معلقہ اورمصر میں معلأۃ کہاجاتاہے۔
    دو حرف کے ادغام کو ی سے ختم کرنا
    دومدغم حروف کے ثقل کو ی سے رفع کردیاجاتاہے۔ مثلاً قَصِّ ،حج استحم سے فعل ماضی حاضر اورمتکلم کے صیغے قصصت ،حججت ، اوراستحممت ہونے چاہئیں لیکن عام بولی میں قصیت،حجَّیْت اوراستحمیت کہاجاتاہے۔ آپ کسی سے پوچھیں کم مرۃ حججت تو وہ جواب دے گا۔ حجیت ثلاث مرات اسی طرح آپ پوچھیں ھل انت استحممتَ(کیاآپ نے غسل کرلیا؟) تووہ جواب دے گا۔ نعم استحمیت اسی طرح آپ کہیں قصصیت الاظافیرتوعرب بے ساختہ جواب دے گا ای نعم اناقصیت الاظافیر(جی ہاں میں نے ناخن کاٹ لئے)
    ہمزہ کے بدلے ’ی‘
    ماضی کے صیغے میں ’ل‘ کلے کے ہمزہ کو عموماً بہت سے اہل عرب ی بولتے ہیں۔ چنانچہ توضات کو توضیت اورقرأت کو قریت کہتے ہیں۔ ایک مرتبہ ایک عرب نے مجھ سے پوچھاگریت الکتاب ولاماگریت(کتاب پڑھ لی کہ نہیں؟)۔
    بعض کلمات میں کوئی نہ کوئی حرف زیادہ کرتے ہیں۔
    مثلاً ’ِمن‘ کو مین اورمینو،این (کہاں ) کو واین یافین اورنحن کو ا8حنا کہاجاتاہے۔ مثلاً راح یروح (جانا) سے عام طورپر کہاجاتاہے۔ انت رائح فین؟یاا8نتو وین رائح(آپ کہاں جارہے ہیں۔)
    فی اورمافی کے استعمال کی کثرت
    فی عمواً ’ہے‘کے معنی میں بکثرت استعمال کیاجاتاہے اورپھر ’مافی‘ کو نہیں ہے کے معنی میں۔ عام طور سے بولاجاتاہے فی مشکلہ؟کیاکوئی زحمت ہے۔ توجواب ہوتاہے۔ لاواللہ مافی مشکلہ نہیں تو بالکل کوئی زحمت نہیں۔ مشہور ہے کہ مزدور لوگ (عمال) عربی سیکھے بغیر سارا کام محض فی اورمافی سے بعض دیگر الفاظ اوراشاروں کے سہارے برسوں چلالے جاتے ہیں اوربظاہر کوئی بڑی زحمت انہیں پیش نہیں آتی۔
    عربی ثقافت کے مظاہر
    عام عربی بول چال کے دوران حیاک اللہ ،قواک اللہ ،اللہ یسلمک ،واللہ یعوضک ،واللہ یبارک فیک اورطال عمرک یاسیدی جیسے دعائیہ جملے عام ہیں۔
     
  11. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    صیغے کا حل

    السلام علیکم ساتھیو!
    میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا میں یہاں پر کسی صیغے کا حل پوچھ سکتا ہوں۔ بطور آزمائش نہیں، بلکہ بطور علم میں اضافے کے۔۔۔
    اگر اجازت ہو اور کسی کو برا نہ لگے تو جواب ضرور دیجئے گا۔
     
  12. راہی

    راہی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 23, 2009
    پیغامات:
    26
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    آپ کی دعوت کا شکریہ، عربی سیکھنے کی خواہش ہے اور آپ سے اس کے متعلق بات چیت بھی ضرور کرینگے ان شا اللہ

     
  13. میرب فاطمہ

    میرب فاطمہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 25, 2012
    پیغامات:
    55
    جزاک اللہ بہت ہی عمدہ
     
  14. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    لکھنے لکھانے سے بھی علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ ضرور پوچھئے۔
     
  15. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    351
    1۔ کیا واقعی آپ عربی زبان سیکھنا چاہتے ہیں؟
    جواب : جی ہاں سیکھنا چاہتے ہیں اور ایڈمیشن بھی لے چکے ہیں مدرسہ میں۔
    2۔ کون سی عربی ؟ عامی یا فصیح؟
    جواب : عامی سیکھ رہے ہیں پر فصیح سیکھنا چاہتے ہیں۔
    3۔ کیوں؟
    جواب : نماز اور قرآن / احادیث کو سمجھنے کے لئے
    عمرہ / حج پر جا کر ان کی ہی زبانی ان کا کہا سمجھنا چاہتے ہیں
    پیارے نبی کی زبان عربی / جنت کی زبان عربی شائد نسبت سے اور وہاں کی مقامی زبان سے محبت کو دیکھ کر اللہ ترس رحم کھا جائے اور ہماری بخشش کا سامان ہو جائے
    4۔ اردومجلس پر شروع کئے جانے والے عربی قواعد کورس سے آپ نے کتنا استفادہ کیا؟
    جواب : آج سے شروع کررہے ہیں
    5۔ اس کورس میں‌بہتری لانے کیلئے آپ کی کوئی تجاویز؟
    جواب : روزمرہ کے آسان الفاظ کو سکھانے کا بھی انتظام کیا جائے
    گرامر کو آسان بنا کر سکھایا جائے
     
  16. سر و ر بو بی

    سر و ر بو بی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 11, 2014
    پیغامات:
    8
    کچھ سمجھا نہیں بھا ئی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں