اردو مجلس کی واپسی

اہل الحدیث نے 'ضروری اعلانات' میں ‏جون 24, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ وبعد ، اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم


    معزز قارئین الحمدللہ ہماری رضاکار ٹیم ایک بار پھر نئے حوصلے اور ہمت کے ساتھ آپ کے مقبول فورم اردو مجلس سمیت حاضر ہے۔ بانی اردو مجلس عبدالرحمن ناصر رحمہ اللہ کی وفات کے سبب بعض اہم اکاونٹس تک ہماری ٹیم کی رسائی نہ تھی جس کی وجہ سے سرور ہوسٹنگ کمپنی سے مناسب رابطہ نہ رہ سکا اور ہمیں اچانک مجلس کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم کے تمام رضاکار ارکان نے اس بڑی پریشانی کو جس حوصلے سے سہا اور اپنی ذاتی مصروفیات کے باوجود جس طرح مثبت انداز میں مجلس کی نئے سرے سے تعمیر میں حصہ لیا اس کا اجر صرف اللہ ہی انہیں دے سکتا ہے۔ اس دوران ہمیں ارکان مجلس کی جانب سے محبت بھرے پیغامات اور دعائیں ملتی رہیں، اللہ آپ سب کو اس کا اجر دے ۔ اس وقت ہم نے اردو مجلس کو دوبارہ آپ کے لیے کھول دیا ہے۔ بہت سا کام جاری ہے، جو رفتہ رفتہ ہوتا رہے گا۔ اس سلسلے میں آپ کو تھوڑی سی زحمت کرنا ہو گی کہ آپ کو نئے سرے سے مجلس پر رجسٹر ہونا پڑے گا۔ یعنی جو ارکان پہلے رجسٹر تھے ان کو بھی نیا اکاونٹ بنانا پڑے گا۔ الحمدللہ رب العالمین جس نے ہمیں توفیق دی کہ ہم محدود وسائل اور افرادی قوت کے باوجود ایک بار پھر اردو زبان میں دعوت قرآن و سنت کا سفر جاری رکھنے کے قابل ہوئے۔ ہمیں آپ کی مزید دعائیں اور مخلصانہ تعاون درکار ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 10
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    الحمدللہ ، اللہم اجرنا فی مصیبتنا واخلف لنا خیرا منہا۔ اللہ آپ سب کی مدد کرے ، مجھے امید ہے کہ ہم مستقل مزاجی سے کام کرتے رہے تو جلد ہر مشکل پر قابو پا لیں گے۔ مجلس کی تعمیر نو میں خاکسار کا تعاون حاضر ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  3. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    الحمد لله على كل حال
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    بھائ ابو ابراھیم آپ کو مجلس پر دوبارہ خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ مجلس کو بہتر سے بہتر بنانے میں ہمیں آپ کا تعاون بھی حاصل رہے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. ابوعمر

    ابوعمر محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 23, 2007
    پیغامات:
    171
    اللہ تعالی ٰ اپ سب کی مدد کرے ۔ ویسے اس نئے روپ میں بھی مجلس بہت اچھی لگ رہی ہے اوردعا ہے کہ آہستہ آہستہ آپ لوگ اسے مزید مزین کرتے چلے جائیں ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  6. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    ان شاء الله
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,920
    الحمد للہ ـ اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ اس بابرکت مجلس کو یونہی بابرکت رکھے ـ ـ اور اس کو کسی بھی قسم کے شر اور فتنے سے محفوظ فرمائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. بنت مکہ

    بنت مکہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 22, 2014
    پیغامات:
    34
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اردو مجلس

    الحمد للہ، تمام اراکین و انتظامیہ کو اردو مجلس کی واپسی مبارک ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    الحمد للہ
    خیر مبارك شاہ جی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
    الحمد للہ، تمام اراکین و انتظامیہ کو اردو مجلس کی واپسی بہت بہت مبارک ہو۔
    مجھے جاننا یہ ہے کہ اردومجلس پر ہماری جو پرانی تحریریں تھیں کیا وہ اس فورم پر واپس آسکتی ہیں ؟یاان تک رسائی کا کوئی طریقہ ہے؟
    جزاکم اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. صغیر

    صغیر رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 19, 2008
    پیغامات:
    7
    السلام علیکم
    مجھے بھی دو دن پہلےہی ابو ابراہیم بھائی سے مجلس کے بارے میں پتہ چلا۔
    اللہ تعالی مجلس کے لیے محنت کرنے والے سب ساتھیوں کو اس کا بہترین صلہ دے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جہاں تک مجھے علم ہے سرور کمپنی سے ڈیٹا بیک اپ حاصل کرنے میں اب تک کامیابی نہیں ہو سکی ۔ اگرچہ عبدالرحمن بھائی کے والد محترم اور منتظمین کوشش میں ہیں۔ پبلک فورم پر موجود مواد دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے، لیکن خاص زمرے مثلا یوم تاسیس کے متعلق زمرہ کا مواد نہیں، اور اردو مجلس کی ٹیم اب اسی کی کوشش کر رہی ہے تا کہ کم از کم میسر صفحات کو ہی محفوظ کر لیا جائے۔
    جو ارکان اپنی تحریریں اپنے کمپیوٹر میں سیو کرنے کے عادی نہیں ان کے لیے اپنے پرانے تھریڈز تک رسائی کے لیے کچھ سائٹس مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں ۔ مثلا:
    http://archive.today/WvwlC
    https://web.archive.org/web/2013070....urdumajlis.net/showthread.php?t=10900&page=3
    اگر آپ دوسری سائٹس پر کہیں اپنے تھریڈز کا یوآر ایل سمیت حوالہ دے چکے ہیں تو اسے ان سائٹس میں ڈالیے آپ کا تھریڈ مل جائے گا۔

    میرا خیال ہے کہ اب ہمیں نئے موضوعات پر کام کرنا چاہیے تا کہ ہم آگے کی طرف بڑھ سکیں، پرانے موضوعات ان شاءاللہ محفوظ کر لیے جانے کے بعد ہمیں ان کو دہرانے کی ضرورت نہیں ہو گی ۔ البتہ جو مفید مستقل سلسلے تھے ان کی اگلی قسط شروع کر لی جائے ۔ چند ماہ تک مستقل مزاجی سے کام کرنے کے بعد ہم مڑ کر دیکھیں گے تو یہ مشکل وقت گزر چکا ہو گا، اردو مجلس کے مخلص اور محنتی ارکان کے لیے یہ کام کچھ مشکل نہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالی ہم سب کے وقت میں برکت دے اور ہمیں مل جل کر اس کام کو آگے بڑھانے کی توفیق دے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  13. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  15. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ
    آج کافی دنوں کے بعد ساجدبھائی سے اردو مجلس کے بارے میں پتہ چلا. افسوس بھی ہوا کہ پرانی مجلس کا ڈیٹا واپس آنا مشکل ہے. یقینا یہ سات سالوں کی انتظامیہ اور اراکین اردو مجلس کی محنت تھی.
    اللہ انتظامیہ و اراکین کو اس بے لوث محنت کا اجر دے . اور نئے سیٹ اپ کو پہلے سے بھی زیادہ کامیاب کرے. آمین
    اگر بندہء ناچیز اردو مجلس کے کسی کام آ سکتا ہے تو حاضر ہوں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  16. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017
    جزاک اللہ خیرابہن !
    بہت بہت شکریہ۔
    اچھا کیا یہ ممکن ہے کہ میرے جن موضوعات کا یوآر ایل میرے پاس نہیں ہے ان تک بھی رسائی ہوسکے ؟
    یعنی اگر میں صرف مضامین کے عناوین لکھ کر اپنے مضامین واپس پانا چاہوں تو کیا اس کا بھی کوئی طریقہ ہے؟
    اگر ہاں تو بڑی مہربانی ہوگی اگر اس کا طریقہ بھی بتلادیا جائے ۔
    بارک اللہ فیکم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  17. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    وعلیکم السلام وحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ساجد بھائی کہاں ہیں ؟
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    وایاک اخی الفاضل ۔
    جی یہ تو عام سرچ انجن میں لکھنے سے ممکن ہے ۔ مجلس کا لنک ظاہر ہو تو اس کے نیچے چھوٹا سا تیر ہو گا جس پر کیش cacheلکھا ہو گا اس پر کلک کریں ویب کیش سے تھریڈ مل جائے گا۔
    دیر سے جواب کے لیے معذرت ، امید ہے آپ اور دوسرے اہل علم ارکان، زمرہ سوال وجواب اور مجلس علماء کی رونق بحال کرنے میں مدد کریں گے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017
    سوال وجواب سیکشن ،اتباع قران وسنت کے تحت ذیلی سیکشن میں ہے۔
    میرے خیال سے اسے ذیلی سے ہٹاکر اسے کے لئے ایک علیحدہ سیکشن بنادیں توبہترہوگا۔
     
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    وہ پہلے بھی ذیلی مجلس تھا۔ نئے زمروں کے متعلق منتظمین اعلی ہی کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں