اُردو : مذکر یا مونث ؟

باذوق نے 'نقد و نظر' میں ‏نومبر 28, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    غالب کے ایک خط سے اقتباس :
    بحوالہ :
    غالب کے خطوط ۔ مرتبہ : خلیق انجم ۔ جلد : سوم ۔ صفحہ :1067
    غالب نے " اُردو " کو مذکر کہا ہے اپنے اِس ایک خط میں۔
    غالب سے غلطی ہوئی یا " محترم کاتب صاحب " سے ؟
    کاتب حضرات کی ہاتھ کی صفائی کا تو ایک زمانہ معترف ہے۔

    " کونسلوں میں سیٹ " لکھنے کا کہا گیا تو " گھونسلوں میں بِیٹ " لکھ دیا۔
    " دو ڈاکٹر مٹرگشت کر رہے تھے " کو یوں لکھا : " دو ڈاکٹر مٹر گوشت کھا رہے تھے "۔

    ایک بار توغضب یہ ہوا کہ ایک صاحب نے شہرۂ آفاق مصور " پکاسو (Picasso) " پر ایک بہترین مقالہ لکھا اور ایک نامور ادبی رسالے کو بھیجا۔ مدیر محترم نے مضمون کاتب صاحب کے حوالے کر دیا۔ کاتب صاحب نے عنوان کو آنکھیں پھاڑ کر دیکھا ، پھر کچھ سوچ کر مسکرائے اور زیر لب بولے : " اچھا ، " ر " لکھنا بھول گئے ؟ " ۔۔۔ اب لو جی ، اللہ دے اور بندہ لے ۔۔۔ جہاں جہاں 'پکاسو' کا لفظ آیا کاتب محترم وہاں وہاں " ر " کا اضافہ کرتے چلے گئے اور یوں " پکّا سور " پر ایک بہترین مقالہ چھپ کر سامنے آ گیا اور رسالے کے مدیر صاحب سر کے بل کھڑے کے کھڑے رہ گئے !!

    ہمارے ایک دوست ' جبران خلیل ' کا خیال ہے کہ ۔۔۔ عین ممکن ہے کہ کاتب صاحب صبح صبح اپنی زوجہ ئ محترمہ سے لڑ بیٹھے ہوں۔ اور انہوں نے ہر مونث کو مذکر بنا دیا ہوگا۔ سراسر کتابت کی غلطی ہے۔ زبان ہمیشہ سے ہی مونث رہی ہے۔ اسی لیے عورتوں کو بولنے کی کھلی آزادی ہے۔

    ایک اور حبیبِ محترم ' زاہد جہانگیر' فرماتے ہیں ۔۔۔ اور کچھ ہو نہ ہو وہ کاتب ضرور پٹھان ہوگا۔ ارے ہاں ، غالب صاحب بھی خود کو " خاں " لکھواتے تھے ۔۔۔ یا پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ غالب خاں صاحب نے یہ خط کچھ " کھا پی کر " لکھا ہو ؟؟

    اور ہمارے 'راجی ' صاحب کا کہنا ہے :
    کاتب کو کتابت میں کیا کیا نظر آیا ہے
    مجنوں نظر آئی ہے ، لیلیٰ نظر آیا ہے

    ' انمول ' جی کا فرمان ہے ۔۔۔ ساری زبانیں مونث ہی ہوتی ہیں۔ کوئی بھی یہ نہیں کہتا کہ " مجھے فلاں زبان نہیں آتا" یا "مجھے فلاں زبان بہت مشکل لگتا ہے "

    نہیں ہے کھیل اے داغ! یاروں سے کہہ دو
    کہ آتی ہے اُردو زبان آتے آتے
     
  2. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    [​IMG]

    :00001: :00032: :hehehahaha: :hahahahahahahaha: :yahooo: :pDT_ura1:
     
  3. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    واہ صاحب خوب بلکہ بہت خوب :00003:
     
  4. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  5. سخنور

    سخنور -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 11, 2007
    پیغامات:
    133
    بہت خوب :)
     
  6. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    بہت خوب شکریہ
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت خوب.
    مذكر مؤنث کی بحث سے یاد آيا کہ اردو میں عربی ناموں کے ساتھ بڑا برا سلوک ہوتا ہے۔مثلا
    أيمن مذکر نام ہے۔مگر پاکستان میں یہ نسوانی نام سمجھا جاتا ہے!
    أيمن کی مؤنث یمنیٰ ہے۔
    اسی طرح کلثوم مذکر ہے مگر مؤنث سمجھا جاتا ہے۔
    خدیجہ کو بہت سے لوگ ختیجہ بولتے ہیں۔
    حضور صلى الله عليه وسلم کی مرضعہ کا نام ثُوَیبَہ تھا۔ ثوبیہ بن گیا۔
    شُرَحبِیل کو شرجيل بنا دیا.
    یہ سب غلط العام کے زمرے میں آتا ہے۔
    اگر مجلس میں اس نام سے تھریڈ شروع ہو تو بہتوں کا بھلا ہو گا۔
    کیا فرماتے ہیں منتظمین کرام بیچ اس مسئلے کے؟
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میری تجویز باسی ہو چکی۔ جواب نہیں ملا۔
     
  9. ابوسفیان

    ابوسفیان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2007
    پیغامات:
    623
    آپ بخوشی اس موضوع پر علیحدہ سے کوئی تھریڈ شروع کر سکتی ہیں۔
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شکریہ ابو سفیان بھائی ۔
    ویسے محدثین کے متعلق غلط العام کا تعاقب ختم ہو گا توزبان وبیان کی باری ضرور آئے گی۔ ان شاءاللہ تعالی۔
     
  11. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  12. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
  13. لالکائی

    لالکائی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 15, 2008
    پیغامات:
    175
    سبحان اللہ
     
  14. لالکائی

    لالکائی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 15, 2008
    پیغامات:
    175
    اردو زبان میں ایک بہت ہی خوبصورت کتاب موجود ہے
    اصلاحِ تلفظ و املاء از مولانا طالب ہاشمی رحمہ اللہ
    مختصر مگر جامع اور خوب محقق ہے۔
    استفادہ کیجئے انشاء اللہ ضرور فائدہ ہو گا۔
     
  15. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    بہت خوب
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں