ایک عجیب مسئلہ

آزاد نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏دسمبر 14, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,562
    السلام علیکم ساتھیو!
    آج کل میرے ساتھ ایک عجیب مسئلہ پیش آرہا ہے۔سوچا یہاں پیش کروں شاید کوئی حل نکل آئے۔
    مسئلہ کچھ یوں ہے کہ میرے پاس پیٹیم 3 ،ریم 128MB،اور 866mhz ،والا کمپیوٹر ہے۔ اس میں میں نے ونڈوز ایکس پی سروس پیک 2،کررکھی ہے۔ اور ساتھ ہی اس میں دو ہارڈڈسکیں بھی لگا رکھی ہے۔
    مسئلہ کچھ یوں شروع ہوتا ہے کہ جب بھی میں کپیوٹر آن کرتا ہوں تو وہ ہینگ ہو جاتا ہے یعنی ونڈو لوڈ ہونے سے پہلےہی ہینگ ہوجاتا ہے۔ پھر پاور آف کرنا پڑتا ہے۔ جب دوبارہ سٹارٹ کرتاہوں تب پھر ویسے ہی کرتا ہے۔ پھر ریسٹارٹ کرنا پڑتا ہے۔ تب کہیں جا کر ونڈوز لوڈ ہوتی ہے۔ جب ونڈوز مکمل لوڈ ہوجائے پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ لیکن اگر ونڈوز ابھی لوڈ ہورہی ہو تو بھی ہینگ ہوجاتا ہے۔۔۔
    کیا یہ ونڈوز کا قصور ہے یا ہارڈڈسک کا۔۔؟؟؟
    جلد بتائیے گا۔ میں انتظار کروں گا۔
    اللہ حافظ
     
  2. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    علمدار بھائی متوجہ ہوں
     
  3. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    و علیکم السلام و رحمۃ‌وبرکۃ
    بھائی گمان قوی ہے کہ آپ کی ہارڈ ڈسک میں bad sector ھیں لیکن آپ ایک بار ونڈوز کو دوبارہ انسٹال کر کے دیکھ لیں اور جب ہارڈڈسک کو فارمیٹ کرنے لگیں تو ونڈوز 98 کی بوٹ ایبل سی ڈی سے بوٹ کروا کر فارمیٹ کریں اور فارمیٹ بھی quick نہ کریں بلکہ نارمل کریں۔۔اگر آپ کی c:drive میں‌بیڈ سیکٹر ہوں‌گے تو آپ کو مطلع کر دیا جائے گا۔۔اس کے علاوہ بھی کئی ایک ٹولز ہیں جن سے یہ بآسانی پتا چل جاتا ہے مثلا ونڈوز ایکس پی کا بائی ڈیفالٹ ٹول Disk Defragmenter ۔۔آپ اس کو رن کر کے بھی اس پرابلم کو analyze کر سکتے ہیں۔
    اس کے علاوہ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کی ونڈوز کرپٹ ہو گئی ہو۔ ونڈوز کرپٹ ہونے کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں۔سو آپ ان دو باتوں پر عمل کر کے اس چیز کا حل معلوم کر سکتے ہیں۔۔
     
  4. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,562
    السلام علیکم :۔
    شکریہ بھائی کہ آپ نے میری پوسٹ کو توجہ کے قابل سمجھا۔ آپ کے مشورے پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ یعنی ونڈو دوبارہ انسٹال کر کے دیکھتا ہوں۔ لیکن آپ نے جو لکھا ہے کہ ونڈوز 98 کی سی ڈی سے بوٹ کروا کر فارمیٹ کروں۔ تو جناب ذرا اس کا طریقہ بتا دیں۔ کیونکہ میں‌نے آج تک ونڈوز Xp ہی کی ہے۔ اس میں‌جو فارمیٹ ہوتا ہے وہی کرنا آتا ہے۔ امید ہے آپ رہنمائی کریں گے۔
    جزاک اللہ
     
  5. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    و علیکم السلام و رحمۃ وبرکۃ
    بھائی میں‌آج رات تک یہ پھر کل انشاءاللہ تفصیل سے بتا دوں‌گا۔۔بس آپ ایک عدد ونڈوز 98 کی بوٹ ایبل سی ڈی اپنے پاس رکھیں۔۔
     
  6. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,562
    السلام عیلکم جناب!
    آپ کا ایک بار پھر شکریہ کہ آپ خصوصی توجہ دے رہےہیں۔
    ٹھیک ہے جناب میں آپ کے حکم کے مطابق سی ڈی تیار رکھتا ہوں۔
    والسلام
     
  7. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    و علیکم السلام و رحمۃ وبرکۃ
    بھائی آپ ایک بار اپنی ہارڈ ڈسک کو اس ٹول سے سکین کروا کر بتائیں کہ کوئی ایرر وغیرہ موجود تو نہیں‌ہے۔۔
    ڈاؤن لوڈ لنک
     
  8. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,562
    السلام علیکم جناب!
    میں کوشش کرتا ہوں پھر بتاتا ہوں آپ کو۔
    شکریہ
    والسلام
     
  9. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,562
    السلام علیکم جناب
    میں نے آپ کے دیئے ہوئے سوفٹ وئیر کو ڈائون لوڈ کیا ہے۔ پھر اپنے کپمیوٹر کو سیکن کیا ہے تو اس نے بڑی بری خبر دی ہے کہ میرے پارٹیشن Eجو کہ تقریبا 15 Gb کی ہے ، یہ مکمل طور پر ایررز سے بھر پور ہے۔۔ باقی ڈرائیو اوکے ہیں۔
    اب بتائیے میں کیا کروں؟؟؟؟؟
     
  10. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    وہی ہوا بھائی جس کا ڈر تھا۔۔آپ کی ہارڈ ڈرائیو میں بیڈ سیکٹر ہیں۔۔اب ان کو ریموو کیسے کرنا ہے اگر یہ ہو سکتے ہیں اس کے لیے ایک سافٹ وئیر رجسٹرڈ میرے پاس موجود ہے۔۔اب سوچ رہا ہوں کہ اس کو اپلوڈ کیسے کرواؤں کیونکہ میں‌تو ڈائل اپ استعمال کرتا ہوں۔۔اس کی مدد سے آپ ایک بوٹ ایبل فلاپی یا سی ڈی بنائیں گے جس کی مدد سے یہ بیڈ سیکٹر حذف کیے جائیں گے۔۔چلیں دیکھتے ہیں‌اس کا حل
     
  11. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,562
    السلام علیکم جناب!!!
    کچھ کیجئے جناب ورنہ میں تو گیا۔۔۔۔
     
  12. asim10

    asim10 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 3, 2009
    پیغامات:
    187
    شکریہ میرا مسئلہ بھی حل ہو گیا
     
  13. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,562
    وہ کیسے جناب!!ِ؟؟
     
  14. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    آزاد بھائی میرے سسٹم میں‌ وہ سافٹ وئیر موجود ہے۔۔جس کی بدولت انشاءاللہ بیڈ سیکٹر حذف ہو جائیں‌گے۔۔میرا مسئلہ صرف یہ ہے کہ میں‌اس سافٹ وئیر کو اپلوڈ نہیں کرواسکتا کیونکہ میں ڈائل اپ استعمال کر رہا ہوں۔۔انشاءاللہ ایک دو دن تک کسی دوست کے سسٹم سے اپلوڈ کروا کر شیئر کروں گا پھر طریقہ بھی بتاؤں گا۔۔آپ پریشان نہ ہوں‌اللہ بہتر کرے گا۔۔انشاءاللہ
     
  15. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,562
    السلام علیکم
    آپ کا شکریہ کہ آپ میرے مسئلے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر سے نوازیں۔۔۔۔
     
  16. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    اب لوگوں نے اتنے جواب دے دیئے ہیں ۔۔
    کہ ہماری ضرورت نہیں رہی ۔۔۔
    وہسے یہ تو بتائیں آپ کا مسئلہ حل ہوا
     
  17. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,562
    نہیں جناب!!!!
     
  18. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,562
    السلام علیکم !
    کیا بات ہے کوئی بھی جواب نہیں دے رہا۔۔۔ کیا سبھی مصروف ہیں۔؟؟
     
  19. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    السلام علیکم و رحمۃ وبرکۃ
    دیر سے ریپلی دینے پر معافی چاہتا ہوں۔دراصل نیٹ ہی اتنی پرابلم کرتا ہے کہ آج خود 4 دن بعد آن لائن ہوا ہوں۔۔
    آپ اس لنک سے اس سافٹ وئیر کو ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں اور باقی کچھ نہ کریں ۔۔میری اگلی پوسٹ کا انتظار کریں جس میں‌،میں‌تفصیل سے بتاؤں‌گا کہ کیا کرنا ہے۔۔
    ہارڈ دسک بیڈ سیکٹر ریموور
     
  20. راشد احمد

    راشد احمد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2009
    پیغامات:
    108
    یہ مسئلہ میرے ساتھ بھی آچکا ہے لیکن میں نے اس کا حل یہ نکالا

    1۔ تمام بیڈ سیکٹرز ختم کئے
    2۔ عارضی انٹرنیٹ فائل اور ری سائیکل بن کی فائلیں ختم کیں۔
    3۔ اپنی تمام ڈرائیو کو کم از کم 1 جی بی سپیس دے دی

    تو یہ مسئلہ حل ہوگیا۔
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں