ایک عجیب مسئلہ

آزاد نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏دسمبر 14, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    راشد صاحب بہت اچھا ہوتا کہ آپ یہاں‌شیئر کرتے کہ بیڈ سیکٹر کیسے حذف کیے۔۔
    [EN] - - - - - - - - Automerged Doublepost - - - - - - - -[/EN]
    آزاد بھائی جب آپ اوپر دیے گئے لنک سے سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں تو اس کے بعد نیچے دیئے گئے لنک سے یہ فائل ڈاؤن لوڈ کریں اور پھر اس کو سی ڈرائیو میں‌جا کر پروگرام فائل میں‌جائیں اور وہاں پر موجود hdd regenerator کے فولڈر میں‌اس فائل کو پیسٹ کر دیں پھر اس کو چلائیں اور انسٹال کرکے سافٹ وئیر کو رجسٹرڈ کر لیں۔۔اس کے بعد کیا کرنا ہے۔۔ذرا غور سے سمجھیں۔۔۔
    اس سافٹ وئیر کی بدولت آپ بیڈ سیکٹر حذف کر سکیں‌گے۔۔اس کےدو طریقے ہیں۔۔
    پہلا طریقہ۔۔
    ایک عدد فلاپی لیں اور سسٹم میں‌ڈالیں اور پھر سافٹ وئیر کو چلائیں اور دائیں‌ہاتھ پر موجود آپشن"bootable floppy" پر کلک کر کے بوٹ ایبل فلاپی بنا لیں۔۔
    دوسرا طریقہ:
    اگر آپ کے سسٹم میں‌سی ڈی رائٹر موجود ہے تو نئی سی ڈی ڈال کر سافٹ وئیر میں‌موجود بائیں‌ہاتھ پر آپشن"bootable regenerating cd" پر کلک کر کے بوٹ ایبل سی ڈی بنا لیں۔۔
    بس اس کے بعد سسٹم کو فلاپی یا سی ڈی سے بوٹ کروائیں اور سامنے دی گئے آپشنز پر عمل کرتے ہوئے بیڈ سیکٹر حذف کر لیں۔۔یاد رکھیے گا کہ اس سے آپ کی ہارڈ ڈرائیو کا ڈیٹا حذف ہو جائے گا۔۔اس لیے اگر کوئی ضروری ڈیٹا ہو تو پہلے اسے محفوظ کر لیجئے گا

    رجسٹریشن فائل
     
  2. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,562
    السلام علیکم جناب
    آپ کا بڑا شکریہ ۔۔۔۔ لیکن کیا میں اپنے ڈیٹا کو کسی صورت نہیں بچا سکتا۔۔
    اور میرے پاس ایک ہارڈ ڈسک پڑی ہے 30 جی بی کی ۔ کیا میں ڈیٹا اس میں‌کاپی کرلوں؟؟؟
     
  3. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    و علیکم السلام و رحمۃ وبرکۃ
    بھائی آپ بچا سکتے ہیں‌اس ڈیٹا کو۔۔جی بھائی آپ اس کو دوسری ڈسک پر کاپی کر لیں
     
  4. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,562
    السلام علیکم بھائی!
    میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ میرے پاس ایک 30 جی بی کی ہارڈ ڈسک پڑی ہے، یعنی کہ کمپیوٹر میں لگی ہوئی نہیں ہے۔۔۔۔۔ کیا میں اسے کمپیوٹر میں‌لگا کر اپنا ڈیٹا کاپی کر لوں۔۔۔پھر اتار کر پہلی ہارڈ ڈسک کو یعنی جو 40 جی بی کی ہے ،،کو فارمیٹ کرلوں۔۔
    کیا ایسا مناسب رہے گا؟؟؟
    امید ہے آپ جواب دیں گے۔۔
     
  5. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    آزاد بھائی بالکل آپ ایسا کر سکتے ہیں جناب۔۔
    اب تو اس سافٹ وئیر کا جدید ورژن بھی آچکا ہے اور اب آپ کو کوئی فلاپی وغیرہ بنانے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔کیونکہ ونڈوز ایکس پی اور وزٹا میں‌ اس کو چلایا جا سکتا ہے اور بیڈ سکیٹر حذف کیے جا سکتے ہیں۔۔آپ ایک کام کریں
    یہاں سے اس سافٹ وئیر کو ڈاؤن لوڈکریں۔میں‌ایک دو دن تک اس کی رجسٹریشن کا لنک آپ کو دیتا ہوں۔کیونکہ رجسٹریشن کے بغیر یہ سافٹ وئیر بیکار ہے۔۔
    HDD REGENERATOR LATEST VERSION
     
  6. MuhammeD JameeL

    MuhammeD JameeL -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2009
    پیغامات:
    2
    میں ؔاپ کو اینٹی وارس دیتا ھوں
     
  7. MuhammeD JameeL

    MuhammeD JameeL -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2009
    پیغامات:
    2
  8. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    کیا مطلب بھائی اس کا؟اس پورے تھریڈ میں کسی نے بھی اینٹی وائرس کے متعلق بات نہیں کی اور نہ اس کی ضرورت ہے۔۔اگر آپ اس کے متعلق معلومات دینا چاہتے ہیں تو ’’سافٹ وئیر سیکشن‘‘ میں نیا تھریڈ شروع کر کے دے سکتے ہیں۔۔شکریہ
     
  9. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
  10. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,562
    السلام علیکم جناب۔
    اب اس سافٹ وئیر کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بتادیجئے۔
    اور کیا اب بھی مجھے ڈیٹا کو پہلے محفوظ کرنا پڑے گا۔۔۔؟؟
     
  11. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    بھائی اس کو استعمال کرنا بہت ہی آسان ہے۔۔سافٹ وئیر کو رجسٹرڈ کرنے بعد اس کو چلائیں۔۔
    سامنے دی گئی سب سے پہلی آپشن۔۔
    click here to to repair physical bad sector on damaged drive surface directly under windows xp/vista
    پر کلک کریں۔۔اگلے نئے کھلنے والے صفحے پر نیچے ہارڈ ڈرائیو خود ہی سیلیکٹ ہو گی بس آپ نیلے رنگ کے بٹن start process پر کلک کریں اور اب نئے کھلنے والے صفحے پر آپ کو آپ کی ہارڈ ڈرائیو کے بارے میں‌تفصیلات دی جائیں گی۔۔اور آپشنز دی جائیں‌گی کہ آپ کیا کر سکتے ہیں۔۔
    آپ نے سب سے پہلی آپشن scan and repair کو سیلیکٹ کرنا ہے اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نیچے دیئے گئے بکس میں صرف ’’1‘‘ کو پریس کر کے انٹر کا بٹن دبا دیں۔۔اگلے صفحے پر آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ بیڈ سیکٹر حذف کرنے کا یہ عمل کس سیکٹر سے شروع کرنا چاہتے ہیں اگر تو آپ کو پتا ہے کہ بیڈ سیکٹر کون سے سیکٹر سے شروع ہو رہے ہیں تو اندازا وہاں سے شروع کر دیں ورنہ کچھ بھی نہ کریں‌اور انٹر کا بٹن دبا دیں۔۔بس پروسسنگ شروع ہو جائے گی۔۔۔
    یاد رکھیے گا کہ یہ عمل ایک لمبا وقت لیتا ہے۔۔کیونکہ یہ سب آپ کی ہارڈ ڈرائیو کے سائز پر منحصر ہے۔۔اس لیے اس کو فارغ وقت میں‌شروع کریں‌اور کمپیوٹر کسی بھی صورت میں بند نہ ہو ورنہ سارا عمل دوبارہ کرنا پڑے گا۔۔
     
  12. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    اور رہی آپ کے ڈیٹا کے بچانے کی تو یہ ضروری نہیں‌کہ آپ اس کو کسی دوسری ہارڈ ڈرائیو میں‌کاپی کریں۔اس کو ویسے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس سے آپ کا ڈیٹا تباہ نہیں‌ہو گا لیکن صرف احتیاط کے طور پر کہا جاتا ہے کہ اس کو محفوظ کر لیا جائے کیونکہ ممکن ہے کہ ڈیٹا ضائع ہو جائے لیکن حتمی اور یقینی بات نہیں‌کی جا سکتی۔۔اب آپ جیسا بہتر سمجھتے ہیں‌کر لیں۔۔
     
  13. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,562
    السلام علیکم جناب!
    آپ کا شکریہ ایک بار پھر ۔۔۔
    انشاء اللہ جلد ہی آزمائوں گا اور آپ کو نتیجے سے آگاہ کروں گا۔۔
     
  14. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,562
    السلام علیکم جناب۔
    سمجھ میں نہیں آرہا کہ کہاں سے شروع کروں، لیکن آپ کو نتیجے سے بھی آگاہ کرنا ہے۔
    لہذا جناب!
    آپ کے کہے ہوئے طریقے کے مطابق سوفٹ وئیر کو انسٹال کیا، پھر رجسٹری کی فائل کو پروگرام فائل میں موجود سوفٹ وئیر کے فولڈر میں پیسٹ کیا۔ اس کے بعد جناب میں نے اللہ کا نام لےکر سوفٹ وئیر کو چلایا۔ اور آپ کی ہدایت کے مطابق( click here to to repair physical bad sector on damaged drive surface directly under windows xp/vista) پر کلک کیا۔ اس کے بعد جب سوفٹ وئیر نے چوائس مانگی تو سیکن اور ریپئر کی چوائس دی۔(یاد رہے کی اس وقت کمپیوٹر سیف موڈ میں چل رہا تھا) پھر سیکن ہونا شروع ہوگیا، اور دوران سکین جب میں نے کوئی فائل کھولنی چاہی تو میرے ہاتھوں کے کبوتر اڑ گئے جو کبھی بٹھائے ہی نہ تھے، کہ جناب! لوکل ڈرائیو دستیاب ہی نہ تھی۔ خیر اپنے ڈیٹا پر انا للہ پڑھی اور صبر کرکے بیٹھ گئے۔ کوئی پونے چار گھنٹوں بعد سکیننگ مکمل ہوئی تومیں نے فورا ونڈو ری سٹارٹ کی اور جب کمپیوٹر نارمل موڈ میں چلایا تو دیکھ کر جان میں جان آئی کہ ڈیٹا اللہ تعالٰی کے فضل وکرم سے محفوظ ہے۔ لیکن۔۔۔۔۔۔۔




    مسئلہ یہ ہے کہ اس سوفٹ وئیر کو کوئی بیڈ سیکٹر نہیں ملا۔
    جب کہ آپ نے شروع میں جو سیکن کرنے کیلئے سوفٹ وئیر دیا تھا ، اس کا کہنا ہے کہ ابھی بیڈ سیکٹرز موجود ہیں ،،، تو اب بتائیے کیا سیف موڈ میں چلانے کی وجہ سے بیڈ سیکٹرز حذف نہیں ہو سکے یا کوئی اور مسئلہ ہے۔۔۔؟؟؟
     
  15. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,562
    السلام علیکم جناب!
    کیا کوئی نیٹ پرابلم ہوگئی ہے جو آپ آن لائن نہیں ہو رہے۔۔
    ویسے ایک بات ہے کہ اس تجربے سے اتنا ضرور ہوا ہے کہ کمپیوٹر کو اب ایک یا دو مرتبہ ہی ری بوٹ کرنا پڑتا ہے۔
    کیا خیال ہے تجربہ ایک مرتبہ پھر ہو جائے۔ تو مسئلہ سیٹ ہوجائے گا۔۔؟؟
     
  16. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    سوری بھائی میں‌جلدی ریپلی نہ دے سکا۔۔نیٹ کی پرابلم کا تو ہمیشہ سے ساتھ ہے آج بھی 3 دن کے بعد حاضرہوا ہوں۔۔
    بھائی گمان غالب ہے کہ بیڈ سیکٹر لوجیکل ہیں‌ اور physically نہیں‌ہیں۔۔مجھے افسوس ہے کہ اگر لوجیکل ہوئے تو ان کا کوئی حل نہیں‌ہے۔۔بہرحال آپ مزید تجربہ کر کے دیکھ لیں‌شاید کوئی حل نکل آئے۔۔
     
  17. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,562
    السلام علیکم جناب!
    اب تو کمپیوٹر تقریبا ٹھیک ہو گیا ہے۔ آپ کا شکریہ کہ آپ نے توجہ سے مسئلہ حل کرنے کی طرف توجہ دی۔ اللہ آپ کو جزائے خیر سے نوازے۔
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں