ہریانہ کے برطرف نائب وزیراعلیٰ نے اہلیہ سمیت اسلام قبول کرلیا-

منہج سلف نے 'نو مسلم اور تائب شخصيات' میں ‏دسمبر 18, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    ہریانہ کے برطرف نائب وزیراعلیٰ نے اہلیہ سمیت اسلام قبول کرلیا-



    ہریانہ کے برطرف نائب وزیراعلیٰ چندر موہن جو اب اسلام قبول کر کے چاند محمد ہوگئے ہیں اور ان کی دوسری بیوی انورادھابالی جو اسلام قبول کر کے اب فِضاء ہوگئی ہیں نے گزشتہ روز نئی دہلی میں میڈیا کے سامنے اپنی دوسری شادی کی مدافعت کی ( چندر موہن ) چاند محمد جو گزشتہ ہفتے نائب وزیراعلیٰ کے منصب سے برطرف کردیئے گئے تھے اپنی نئی بیوی فضا کے ساتھ پریس کلب میں سیکورٹی کے گھیرے میں آئے ۔ انہوں نے کہا میں نے کسی کے ساتھ بے انصافی نہیں کی ۔ ایک سیاست دان کی حیثیت میں عوام کی حکومت کی ہے اور میں نے اپنی تمام جائیداد اپنے خاندان کے نام کردی ہے اور اب میرے پاس سر چھپانے کو بھی کوئی جگہ نہیں ۔ اسلام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں اسلام کی طرف بچپن سے ہی راغب تھا ۔ میں متعدد کتب کا مطالعہ کیا اور میں اس دین کی طرف فضا سے شادی سے قبل ہی راغب تھا۔ میں نے اس سے شادی کی خاطر مذہب تبدیل نہیں کیا۔

    جنگ
     
  2. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    السلام علیکم !!
    اللہ تعالی انہیں زندگی بھر مذہب اسلام پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
    جدہ سے شائع ہونے والے ہفت روزہ " اردو میگزین " کے 12 دسمبر کے تازہ شمارے میں اس متعلق تجزیہ موجود تھا ، جس میں کہا گیا تھا چندر موہن نے صرف اس لیے اسلام قبول کیا ہے کیونکہ ہندو مذہب میں دوسری شادی کی اجازت نہیں ہے ، اور دوسری شادی کیلئیے اسلام قبول کرنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں تھا ۔ اور اسی لیے چندر موہن اور انورادھابالی نے اسلام قبول کیا ہے ۔
    واللہ اعلم !!
    لیکن ایک اور بات بھی ہے کہ اس سے پہلے بھی ہندوستان میں بالکل ایسا واقعہ پیش آچکا ہے ۔ جب ہندوستان کے مشہور اداکار " دھرمندر " نے دوسری شادی کی خاطر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ لیکن ان کی یہ شادی کامیاب نہ ہوسکی ۔
    اور اس کے بعد دھرمندر کو شاید خود بھی یاد نہ رہا کہ وہ اسلام قبول کرچکے تھے اور آج وہ ہندو مذہب پر ہی قائم ہیں ۔ !!:00013:
     
  3. ابن عادل

    ابن عادل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 17, 2008
    پیغامات:
    79
    ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر پر خوشی ہوئی ۔ خدشات کا اظہار قبل از وقت ہی ہوگا ۔ اور اگر ان کے کوئی مقاصد ہیں‌بھی تو اسلام پر کوئی اثر نہیں‌پڑتا ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں