Trojen سے نجات کیسے؟

مجیب منصور نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏جنوری 8, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    ALLAH'S SLAVE صاحب۔۔ایک تو یہ بتائیں کہ اسکیننگ کے بعدڈیٹیکشن کیسے معلوم ہوگی ،اس کی کوئی خاص علامت ہے؟
    دوسری بات یہ کہ۔۔ابھی تک مکمل اسکیننگ نہیں کرپایا ہوں تاہم دواہم باتیں معلوم کرنا ضروری سمجھتاہوں
    نمبر1 جیسے ہی نیٹ آن کرتاہوں توtrjsetup675 کی ایک چھوٹی سی ونڈوظاہر آتی ہے اور ایک دومنٹ تک اپنا کام کرکے چل بستی ہے اس کا کیا مطلب ہوتاہے؟ تصویردیکھیں
    [​IMG]
    نمبر2؛؛میں الگ سے کسی ایک فائل کو اسکین نہیں کرسکتاہوں کیوں کہ جیسے ہی اس پررائٹ کلک کرکےاسکین کرناشروع کرتاہوں تومیرے خیال میں
    پورےمائے کمپیوٹر کی اسکیننگ شروع ہوجاتی ہے کیوں کہ کافی وقت بیت جاتاہےمگر پھر بھی اسکیننگ کا عمل مکمل نہیں تا
    نیچے کی تصویر دیکھیں یہ صرف2 کے بی کے فائل کی اسکیننگ کی ہے لیکن لیکن ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی
    [​IMG]
    آپ کے تعاون کے لیے نہایت ممنون : آپ کا چھوٹا بھائی۔مجیب
     
  2. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    السلام علیکم و رحمۃ وبرکۃ
    مجیب بھائی سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ جب بھی آپ ٹراجن ریموور کے ذریعے کوئی فائل وغیرہ سکین کروائیں گے تو اگر کوئی فائل انفیکٹڈ ہو گی تو ٹراجن ریموور اسی وقت سکین روک کر ایک نئی ونڈو میں‌آپ کو بتائے گا کہ یہ فائل انفیکٹڈ ہے اور آپ کو چند آپیشنز بھی دے گا کہ آپ اس فائل کے ساتھ کیا کچھ کر سکتے ہیں۔۔آپ کو اگر پکا یقین ہے کہ یہ فائل ڈیلیٹ کرنے کی صورت میں سسٹم میں‌کچھ پرابلم نہیں‌ہو گی تو آپ اس کو ڈیلیٹ کر دیں‌ اگر صورت حال گھمبگھیر ہے تو اس کو ری نیم کر دیں۔۔وائرس،ٹراجن یا سپائی وئیر فورا اپنا کام کرنا بند کر دے گا۔۔
    آپ نے جو پہلی تصویر دی ہے fast scan کی ہے۔جو کہ ہر مرتبہ سسٹم آن کرنے پر خودکار سسٹم کی تحت ہوتا ہے جس کا خاص مقصد ونڈوز کی روٹ فائلز اور رجسٹری فائلز اور دوسری اہم ترین فائلز کو سکین کروانا ہوتا ہے جس سے عام طور پر سسٹم انفیکٹڈ ہوتا ہے اور اینٹی وائرس جن کو سکین نہیں کرواتا یا آسان لفظوں‌میں‌جہاں سے وائرس کو ڈھونڈ نہیں‌پاتا۔۔۔سو آپ اس سکین کو ضرور ہونے دیا کریں۔۔ویسے آپ اس سکین کو disable بھی کر سکتے ہیں۔۔اس کے لیے آپ ٹراجن ریموور کو چلائیں اور آپشنز میں‌جا کر boot time fast scan کو uncheck کر دیں۔۔
     
  3. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    مجیب بھائی آپ کے دوسرے سوال کے جواب تو میں‌ یقین کے ساتھ تو شاید نے دے پاؤں کیونکہ میرے ساتھ ایسا نہیں‌ہوتا۔میں‌کسی بھی فائل کو آسانی سے سکین کروا لیتا ہوں چند سیکنڈز میں۔۔آپ ایک کام کریں کہ ٹراجن ریموور کو ان انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کرکے دیکھیں۔۔اور دوسری بات آپ اس کو رجسٹرڈ بھی کریں۔۔اس کے لیے جو فائل آپ نے پہلے دن ڈاؤن لوڈ کی تھی اس سے مدد لیں۔۔اس میں دی گئی ہدایات کو غور سے پڑھیں‌اور پھر عمل کرتے ہوئے رجسٹرڈ کریں۔۔ویسے وہ رجسٹریشن 4۔7۔6 ورژن کے لیے تھی لیکن گمان غالب ہے کہ اس ورژن کو بھی رجسٹرڈ کر دے گی۔۔آپ ٹرائی کریں۔۔اور پھر بتائیں
     
  4. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    جزاک اللہ احسن الجزاء۔عزیزی۔۔۔۔۔۔۔مفصل ترین جواب کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں ان شاء اللہ دوبارہ انسٹال کرتاہوں اور رجسٹریشن بھی کرتاہوں
    پھر آپ کو بتاؤں گا ان شاء اللہ
     
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    وعلیکم السلام
    بھائی جب بھی آپ کسی کی فلیش مموری یا اپنی میموری استعمال کریں تو پھر آپ یہ چیک کریں‌کہ کہیں آپ کی میموری میں Autorun.inf کی فائل تو نہیں بنی۔ یہ Hidden ہوتی ہے ۔ اس کی علامت یہ ہے کہ آپ کی میموری ڈرائیو ڈائریکٹ نہیں کھلے گی بلکہ Openwith کا آپشن آئے گا۔ یہی صورت حال آپ کے ہارڈ ڈرائیو کی بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے اکثر آپشنز Disabled ہوتے ہیں جیسے TaskManager اور Folder Options میں Show Hidden Files and Folders.... وغیرہ مطلب آپ کو مخفی فائلز نظر نہیں آئیں گے۔
    یہ Tool اس صورت حال میں بہترین حل ہے لیکن یہ صرف Registry کو ٹھیک کرتا ہے Trojan کو ختم کرنے کیلئے آپ کو مستقل طور پر کوئی اچھا AntiVirus استعمال کرنا ہوگا۔

    دوسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ چونکہ Trojan آپ کے وینڈوز کی رجسٹری میں جا کر Folder Options میں Show Hidden Files and Folders کو Disable کرتا ہے اس لئے جب آپ یہ ٹول چلائیں گے تو پھر آپ کو کچھ مخفی فائلز نظر آئیں‌گی ۔ آپ ان میں سے صرف Autorun.inf فائل کو ڈیلیٹ کریں۔ ان فائلز کو چھپانے کیلئے آپ مخفی فائلز کے آپشن کو Show Hidden Files and Folders میں چھپا سکتے ہیں۔


    تیسرے سوال کا جواب یہ کہ نہیں بھائی اس سے صرف رجسٹری ٹھیک ہوجاتی ہے اور کمپیوٹر بغیر اینٹی وائرس کے کچھ نہ کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے۔ آپ کو مستقل طور پر کوئی اچھا اینٹی وائرس انسٹال کرنا پڑے گا۔ اس ٹول کے ذریعہ آپ وقتی طور پر کچھ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور فلیش میموری وغیرہ سے ٹروجن کو ختم کرسکتےہیں۔
     
  6. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    بہت خوب بھائی جزاک اللہ خیرا
     
  7. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    جزاک اللہ
     
  8. طارق اقبال

    طارق اقبال محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 3, 2009
    پیغامات:
    316
    بہت ہی مفید معلوما ت آپ نے فراہم کی ہین
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں