قوانین برائے زمرہ آئی ٹی کی دنیا!

رفی نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏جنوری 22, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم!​


    قوانین برائے زمرہ آئی ٹی کی دنیا


    یہ قوانین آپ کی سہولت کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں تاکہ آپ کو اس زمرے میں مطلوبہ معلومات باآسانی مہیا ہو سکیں۔ امید کرتے ہیں کہ ان پر عمل کرتے ہوئے اردو مجلس کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں گے۔

    1. اس زمرے میں آئی ٹی کے بارے میں پیشہ ورانہ بحث، کیریر اورتعلیم کے علاوہ آئی ٹی خبریں، معلومات اور تبادلہء خیالات پر مشتمل تمام موضوعات پوسٹ کیے جا سکتے ہیں۔
    2. کسی دوسری سائٹ سے لیا گیا مواد بغیر حوالہ اردو مجلس پر پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں، ایسی صورت میں متعلقہ مواد حذف کر دیا جائے گا۔
    3. کسی قسم کے اشتہاری موضوعات یہاں پوسٹ نہ کیے جائیں۔
    4. ایک موضوع پر ایک ہی ممبر کی طرف سے دوسرا تھریڈ پوسٹ کرنے پر اسے حذف کیا جائے گا۔
    5. کسی دوسرے ممبر پر ذاتی تنقید، حملہ اور طنز کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
    6. غیر اخلاقی اور غیر شائستہ زبان استعمال کرنے، یا ایسے لنکس دینے سے گریز کریں۔
    7. اپنی یا دیگر ممبران کی ذاتی معلومات جس سے کسی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو انہیں شئیر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
    8. کسی ادارے یا اسکی مصنوعات کے حق میں یا اس کے خلاف جو کچھ آپ لکھیں ہمارا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں اور اگر اس پر آپ کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی ہو تو اردو مجلس کی انتظامیہ اس سے بری الذمہ ہوگی۔
    9. سپیمنگ، ہیکنگ یا اس طرح کی دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
    10. ان قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں آپ کی پوسٹس حذف کر دی جائیں گی، اگر آپ کو ان قوانین پر کوئی سوال یا تبصرہ کرنا چاہیں تو اسی تھریڈ میں کیا جا سکتا ہے یا کسی بھی انتظامی رکن سے بذریعہ ذاتی پیغام رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    انتظامیہ اردو مجلس


     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں