ملگا فگادو (محمد سعید) کا قبولِ اسلام !

رفی نے 'نو مسلم اور تائب شخصيات' میں ‏مارچ 26, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم

    ملگا فگادو (محمد سعید) ایتھوپیا میں ایک یہودی باپ اور نصرانی ماں کے ہاں پیدا ہوئے۔ مذہب کے انتخاب کا معاملہ ہوا تو انہوں نے عیسائیت کو ترجیح دی کیونکہ ایتھوپیا میں یہودیت کے مقابلے میں اسے بڑا اعزاز حاضل تھا۔

    گرجا گھر سے محبت ان کی گھٹی میں شامل تھی، اور اسی محبت کی بناء پر وہ پادری بنے۔ عیسائیت کا پرچار بڑھ چڑھ کر کرتے رہے اور اسلام سے نفرت کا اظہار کھل کر کرتے رہے۔ مگر ان کے اندر ایک بے چینی سی رہتی، انہیں توریت اور انجیل میں جگہ جگہ تحریفات نظر آتیں۔ مگر ان کا دل اسلام کی طرف راغب کبھی نہ ہوا۔

    ان کی زندگی میں تاریخی موڑ اس وقت آیا جب انہوں نے خواب دیکھا کہ ایک بزرگ ان کے قریب آئے، انہیں اُٹھایا اور کہا کہ کلمہ شہادت پڑھو، بزرگ نے سورہ اخلاص پڑھنے کا بھی کہا، ملگا کی آنکھ کھلی تو وہ بے چین ہو گئے مگر اسے شیطان کی کارستانی سمجھتے ہوئے دھیان نہ دیا۔ یہی خواب دوسری رات بھی تسلسل کے ساتھ دیکھا۔ پھر تیسری رات انہوں نے خواب دیکھا کہ ان کے سامنے کا راستہ نور سے روشن ہے، بزرگ کلمہ شہادت و سورہ اخلاص پڑھ رہے ہیں، اس مرتبہ انہیں خواب کے حق ہونے کا یقین ہوا۔ صبح انہوں نے اپنی بیوی سے اسلام کے بارے میں گفتگو کی، اور حقائق سے آگاہ ہو کر اسلام قبول کر لیا۔ اہلیہ کو بھی اسلام کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور تینوں بچے بھی مسلمان ہو گئے۔

    گرجا گھر کے ارباب سکتے میں آگئے اور ان پر یہ خبر بجلی بن کر گری، محمد سعید کی تمام سہولیات ، مکان ، گاڑی، تنخواہ سب سلب کر لی گئیں۔ توریت و انجیل کے گہرے مطالعے نے انہیں قرآن کریم کے اعجازی پہلوؤں سے روشناس کرایا۔ قرآن کریم حفظ کیا اور اسلام کے پرچار میں جُت گئے۔ انہیں جیل میں ڈلوایا گیا، ملک بدر کیا گیا اور یہاں تک کہ انہیں ایک غیر اخلاقی سازش کے ذریعے شہید کر دیا گیا۔

    آپ ام القرٰی یونیورسٹی مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے، رابطہ عالمِ اسلامی نے ان کے لیے وظیفہ جاری کیا، اور ان کے اور اہلخانہ کے لیے مناسب بندوبست کا انتظام کیا۔ انہوں نے انتہائی کم وقت میں عربی زبان کے قواعد و ضوابط یاد کر لیے۔

    اسی دوران ایتھوپیا سے گرجا گھر کے ایک سربراہ کی بیٹی سعودی عرب پہنچی، وہ نوجوان اور خوبصورت تھی، اس نے روتے ہوئے محمد سعید سے کہا ان سے متاثر ہو کر وہ مسلمان ہو چکی ہے اور اس بناء پر اس کے باپ نے اسے گھر سے نکال دیا ہے، اب اسکی مدد کی جائے۔ اسلام سیکھنے کے ساتھ ساتھ اس نے شادی کی بھی درخواست کی۔

    محمد سعید نے اس سے شادی کر لی، اور اسے جدہ میں ٹھہرایا، کیونکہ انکی پہلی مسلمان بیوی مکہ مکرمہ میں سکونت پذیر تھی۔ یہ سارا کام انتہائی سادگی میں سر انجام پایا اور وہ گرجا گھر کی ایک مکروہ سازش سے بے خبر رہے۔

    وقت گزرنے کے ساتھ پتہ چلا کہ پادری کی جو بیٹی مسلمان ہونے کا ڈھونگ رچا کر سعودی عرب آئی تھی وہ ایڈز میں مبتلا تھی۔ ازدواجی تعلق کے نتیجے میں ایڈز محمد سعید میں منتقل ہو گیا اور ان کی پہلی بیوی بھی اس کا شکار ہو گئی۔ اس لڑکی کو جب اپنے مشن کی تکمیل کا احساس ہوا تو وہ چپ چاپ ایتھوپیا واپس چلی گئی۔ چند ماہ بعد ہی محمد سعید کی پہلی بیوی ایڈز کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، اسی دوران محمد سعید کا جسم بھی ایڈز کی وجہ سے گھل گیا اور ان کا انتقال ہو گیا۔ انہیں مکہ مکرمہ میں سپردِ خاک کیا گیا۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے، آمین ثم آمین!
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    انا للہ وانا الیہ راجعون

    اللہ تعالیٰ انہیں‌جنت میں‌اعلیٰ مقام نصیب فرمائے ۔ آمین
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    انا للہ وانا الیہ راجعون
     
  4. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    رفی بھائی بہت اچھی شیئرنگ ہے۔
    کل میں نے اردو نیوز میں بھی کچھ ایسا ہی پڑھا تھا ۔جہاں اس واقعے میں اسلام کی طرف ہمارے جذبات بڑھ جاتے ہیں اور ایمان تازہ ہوتا لگتا ہے وہیں ایک بات قابل غور ہے کہ نوآموز مسلمانوں پر اتنی جلدی اعتماد نہ کیا جائے۔ میرے خیال سے آج کا اعتماد کل ہمیں بہت بڑی تباہی تک پہنچا سکتا ہے۔
     
  5. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,978
    اللھم اغفرلنا وللمومنین والمومنات والمسلمین والمسلمات اللھم الف بین قلوبھم واصلح ذات بینھم وانصرھم علی عدوک وعدوھم اللھم العن الکفرۃ الذین یصدون عن سبیلک ویقاتلون اولیائک اللھم خالف بین کلمتھم وزلزل اقدامھم وانزل بھم باسک الذی لا تردہ عن القوم المجرمین
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 2, 2010
  6. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    انا للہ وانا الیہ راجعون

    اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں‌جنت میں‌اعلیٰ مقام نصیب فرمائے ۔ آمین
     
  7. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
  8. المدنی

    المدنی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 3, 2010
    پیغامات:
    315
    اللہ ان کے درجات بلند کرے
    آمین ثم آمین
     
  9. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,422

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں