درگاہ عبداللہ شاہ غازی کے قریب منشیات کے اڈے

فرحان دانش نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏مئی 21, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. فرحان دانش

    فرحان دانش -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 3, 2007
    پیغامات:
    434
    سنی تحریک کے رہنما شکیل قادری نے کہا ہے کہ درگاہ سید عبداللہ شاہ غازی سے منشیات اور جرائم کے اڈے جمعرات21/ مئی تک ختم نہ ہوئے تو عوام اہلسنت سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری کراچی پولیس پر عائد ہوگی۔ انہوں نے سنی تحریک رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ سی سی پی اوکراچی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ سید عبداللہ شاہ غازی عقیدت کا مرکز ہیں، انہوں نے برصغیر پا ک و ہند میں اسلام کیلئے گراں قدر قربانیاں دیں، آپ کی خدمات کے باعث اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ مقام عطا فرمایا کہ آج لاکھوں بندگان خدا مزار پر حاضری دیتے ہیں۔ ایک منظم سازش کے تحت سوات اور بونیر میں ہمارے اکابرین اولیائے کرام کے مزارات کو بموں سے اڑایا جا رہا ہے جبکہ کراچی میں درگاہوں پر منشیات اور جرائم کے اڈے قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو مزارات سے دور رکھا جا سکے۔ جرائم پیشہ گروہ کا یہ اقدام عوام اہلسنت کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے، اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے سنی تحریک اپنا کردار ادا کرتے ہوئے سی سی پی اوکراچی سے مطالبہ کرتی ہے کہ اگر21/ مئی تک عظیم صوفی بزرگ سید عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے منشیات اور جرائم کے اڈے ختم نہ ہوئے تو عوام اہلسنت سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری کراچی پولیس پر عائد ہو گی۔
     
  2. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    سب سے بڑا اور گھناونا جرم بذات خود "شرک" اور اسکے اڈے ہیں۔۔۔۔۔۔منشیات تو بعد میں۔۔
    ۔۔یہ مزارات ، درگاہ۔۔۔۔۔۔شیطان اور مشرکوں کی آماجگاہیں‌۔۔۔۔۔۔پہلے انکو ختم ہونا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔

    اب اس کا طریقہ کار وضح‌ کرنا پڑے گا کہ کیسے ان کو ختم کیا جائے ۔۔۔بہر کیف ۔۔۔اس طرح بموں سے اڑا دینا ۔۔۔۔۔ میرے نزدیک درست نہیں ۔۔۔۔۔۔قبر کی بحرمتی ہے یہ نہیں ہونا چاہیے ۔۔۔چاہے کسی کی بھی قبر ہو۔۔۔۔

    جب تک یہ مزارات اور درگاہیں آباد ہیں ، منشیات ، فحاشی اور دیگر جرائم ۔۔۔۔شرک کے ساتھ ساتھ ، مزارات کےزیر سایہ پروان چھڑتی رہینگی۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  3. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    بھیا اس طرح کے کام صرف دربار عبد اللہ شاہ کے مزار پر نہیں ھو رہا ھے اسطرح کے کام تمام درگاہوں پر ھوتا ھے ۔لہذا میرا مشورہ یہ ھے کہ صرف منشیات کے خلاف قدم اٹھانے کی بجائے تمام اڈوں کو ھی جڑھ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے جہا ں شرک کے ساتھ ساتھ منشیات کا کاروبار ھوتا ھے بھائی ویسے ایک بات بتاوں صرف منشیات اور شرک نہیں ھوتا ھے یہاں تو اور بھی بہت کچھ ھوتا ھے لیکن بقول بعض یہ حضرات سب کچھ کر سکتے ھیں لیکن پتہ نہیں اپنے دربار پر اتنا کچھ ھوتے ھوے روکتے کیوں نہیں ۔۔۔
    شائد یہ لوگ اس کام سے خوش ھوتے ھوں گے ،،،
    اگر نہیں ھوتے تو پھر ان کو پتہ نہیں چلتا ھوگا
    اگر اتنا سب کچھ ھوتے ھوے ان کو پتہ نہیں چلتا تو میں ان لوگوں پر حیران ھوں جو ان کے پاس حاجتیں طلب کرنے جاتے ھیں ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
     
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    مجھےتو ان بیچاروں کی سوچ پر افسوس ہوتا ہے جوایک طرف ان ولیوں‌کی اتنی کرامات بیان کرتے ہیں کہ اللہ جل وجلالہ کی توحید پر قدوغن کرتے ہیں لیکن دوسری طرف ان درگاہوں‌کی بے بسی کا خود اقرار کرتے ہیں اور اپنے اقوال و اعمال سے یہ ثابت کرتے ہیں کہ درگاہوں میں مدفون ہستیاں کچھ نہیں کرسکتیں بلکہ خود زندوں کی محتاج ہیں نام نہاد اہلسنت والے ویسے تو سخت اقدام نہیں اٹھارہے ہیں۔

    ان عقل کے اندھوں سے کوئی پوچھے تو پھر اتنی کرامات کیوں کتابوں‌میں لکھ دیتے ہو۔ مسئلہ بم کی ایک تار کا ہے بس وہ تار کاٹ دی جائے تو پھر بم ڈسپوز ہوجائے۔ اللہ اکبر!!! میرے رب نے کیا خوب فرمایا:
    [qh]وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِهِ مَا يَمْلِكُونَ مِن قِطْمِيرٍ(فاطر: آیۃ 13)[/qh]
    جنہیں تم اس (اللہ) کے علاوہ پکاررہے ہو وہ تو کھجور کے گٹھلی کے چھلکے کے بھی مالک نہیں۔


    [qh]يَا أَيُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوا لَهُ إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَن يَخْلُقُوا ذُبَابًا وَلَوِ اجْتَمَعُوا لَهُ وَإِن يَسْلُبْهُمُ الذُّبَابُ شَيْئًا لَّا يَسْتَنقِذُوهُ مِنْهُ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوبُ( الحج : آیۃ 73)[/qh]
    لوگو! ایک مثال بیان کی جارہی ہے ذرا کان لگا کر سن لو! اللہ کے سوا جن جن کو تم پکارتے رہے ہو وہ ایک مکھی بھی تو پیدا نہیں کرسکتے گو سارے کے سارے ہی جمع ہوجائیں بلکہ اگر مکھی ان سے کوئی چیز لے بھاگے تو یہ تو اسے بھی اس سے چھین نہیں سکتے بڑا بودا ہے طلب کرنے والا اور بڑا بودا ہے وہ جس سے طلب کیا جارہا ہے۔


    میں سنی بھائیوں کو دعوت دیتا ہوں‌کہ وہ ہر وقت صرف اللہ سے مانگیں ان قبروں کو چھوڑدیں ۔ قوم نوح‌ان ہی قبرپرستی کی وجہ سے تباہ ہوئی۔ لا الہ الا اللہ۔ یا اللہ میں گواہی دیتا ہوں‌کہ تیرے سوا کوئی شریک نہیں ۔ یا اللہ! میں اس قبرپرستی اور شرک سے تیرے لئے نفرت کرتا ہوں۔ یا اللہ!! تیرا کوئی شریک نہیں ۔ یا اللہ !! جسطرح تو اپنی ذات میں لا شریک ہے اسی طرح صفات میں بھی اور ہم تیرے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے ۔ الہی قیامت والے دن ہمیں موحدین کی جماعت میں‌اٹھا۔
    سنی بھائیو!!! واللہ توحید کا مزہ صرف ایک دفعہ چکھ لو پھر دیکھو موت تک یہ ذائقہ باقی رہے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. فرحان دانش

    فرحان دانش -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 3, 2007
    پیغامات:
    434
    مزارات کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مزارات کی حرمت کو پامال کرنے کا خواب دیکھنے والے جان لیں کہ جب تک اس سرزمین پر اولیاءکرام کا ایک بھی چاہنے والا ہے وہ اپنی جان تو دے سکتاہے مگر مزارات کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا۔ گزشتہ دنوں بونیر میں پیر بابا کے مزار پر قبضہ کر لیا گیا۔ رحمن بابا کے مزار کو بم دھماکے سے اڑانے کی ناپاک کوشش کی گئی‘ علماء حق کو صرف اس بنیاد پر قتل کیا کہ وہ ان کے نظریئے کے مخالف تھے یہ کونسا اسلام اور کونسا مذہب ہے کہ جو مقدس مقامات کو منہدم کرنے کا درس دیتا ہے۔ عوام اہلسنت نے مساجد، مدارس، مزارات کے تحفظ کیلئے سروں پر کفن باندھ لیا ہے۔ یہ کفن حقوق کے حصول کے بعد اترے گا یا پھر جام شہادت کی صورت میں قبر میں ہمارے ساتھ جائے گا۔ مزارات سے ہمارے بزرگ صدائیں لگا رہے ہیں کہ کون شعائر اللہ کے تحفظ کیلئے قربانی کا جذبہ رکھتا ہے؟ آج عوام اہلسنت نے جو کفن سروں پر باندھا ہے، یہ ہمارے لئے تاج سکندری سے کم درجہ نہیں رکھتا۔

    یہ دیِن سیِد عالم کی خدمت کی سعادت ہے
    کہ دنیا بھرمیں مشہورمسلک اعلٰیحضرت کا
    امام احمدرضا سے جلتے ہیں جونام کے سید
    انہیں بھاری پڑیگا حشر میں دعویٰ سیادت کا
     
  6. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    برادرم عزیز دنیا کا کوئی مسلم یہ نہیں چاہتا کہ مزارات کی توھیں ھوں لیکں جن مزارات پر رب کے توحید کی دھجیاں بکھیری جاے وہاں ھمیں رب کے توحید کا سوچنا چاہیے یا ان مزارات کی حرمت کا ؟
    محترم آپ نے فرمایا کہ مقدس مقامات ۔۔۔۔ توسن لو مقدس مقامات صرف 3 ھیں مسجد الحرام مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ اس کے علاوہ کوئی جگہ اتنا مقدس نہیں جتنا آپ سمجح رھے ھیں ۔
    اگر مقدس ھے تو کیا ان جگھوں پر ڈھول کی تھاپ میں مخلوط رقص جائز ھے ۔ میں نے خود ایک دفعہ شاہ عبد الطیف بھٹائی المعروف بری امام کے مزار پر دیکھا کہ ہری پگڑی والی جماعت کے قائدین اور سرکردہ رہنماوں کی زیر نگرانی سب کچھ ھو رہا تھا مزید تفصیلات قبر پرستی آنکھوں دیکھا حال میں آپ پڑھ سکتا ھے میری پوسٹ ھے اردو مجلس پراگر تفصیل جاننا چاھتے ھیں تو بتا دیں وقت نکا لوں گا اور مزید آپ کو حالات سے آگاہ کردوں گا اللہ ھم سب کو سمجھ دے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    ویسے بھیا مجھے زرا ان مزار میں مدفون لوگوں کی کرامات تو بتائیں کہ مزار میں رھتے ھوئے یہ کیا کیا کام کرتے ھیں اور کرسکتے ھیں آپ کا عقیدہ کیا ھے ان مزار میں مدفون لوگوں لے بارے ۔۔۔۔۔
    میرے خیال میں تو آپ لوگ ان کو مشکل کشا حاجت روا ۔داتا وغیرہ القابات سے نوازتے ھیں ھینا۔۔۔۔۔زرامجھے تفصیل سے ان بزرگان دین کے بارے اپنے عقائد سے آگاہ کریں ۔اللہ ھم سب کو ھدائت دے آمین
     
  8. فرحان دانش

    فرحان دانش -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 3, 2007
    پیغامات:
    434

    اللہ آپ کو بھی ھدائت دےاور صراط مستقیم پر چلائے ۔ آمین
     
  9. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    برادر عزیز اسلام میں مزارات کا سرے سے تصور ہی نہیں ۔ جس کام کیلئے آپ کے اہلسنت نے سر پر کفن باندھا ہے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی مخالفت ہے۔ ذرا اس حدیث کو بھی ملاحظہ کیجئے:
    [QH]عَنْ أَبِي، الْهَيَّاجِ الأَسَدِيِّ قَالَ قَالَ لِي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ أَلاَّ أَبْعَثُكَ عَلَى مَا بَعَثَنِي عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ لاَ تَدَعَ تِمْثَالاً إِلاَّ طَمَسْتَهُ وَلاَ قَبْرًا مُشْرِفًا إِلاَّ سَوَّيْتَهُ ‏.‏
    ( - صحيح مسلم -كتاب الجنائز- باب الأَمْرِ بِتَسْوِيَةِ الْقَبْرِ - 2286 )[/QH]
    ابو الہیاج الاسدی سے روایت ہے کہ مجھ سے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں تمہیں وہ کام نہ دوں جو مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا تھا کہ کوئی بھی تصویر (بت)دیکھو تو اس کو مٹاو اور کوئی بھی اونچی قبر دیکھو تو اس کو برابر کرو

    لیکن آپ لوگوں کا کام الٹا ہے ۔

    بھائی آپ احمد رضا خان بریلوی کے دین کی بات کررہے ہیں کہ ساری دنیا میں پھیلا ہے حالانکہ یہ وہ شخص ہے جس نے قرآن کے ترجمہ میں اتنی تحریفات کی ہیں کہ اللہ کی توبہ۔ ذرا یہ تحریفات بھی ملاحظہ کیجئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    یہ کفن باندھنے کے باوجود بھی آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ عوام اہلسنت بڑے مزے سے یہ بے حرمتی برداشت کررہے ہیں بلکہ ان کی سرپرستی میں‌مزارات منشیات کے اڈے اور چرسیوں کے سنٹر بنے ہیں۔ کیا یہ تضاد بیانی نہیں۔ جب سر پر کفن باندھ لئے ہیں تو پھر جائیے ان چوروں اور منشیات میں ملوث گروہ کا خاتمہ کیجئے۔ اب جب بات ختم کرنے کی آجاتی ہے تو پھر ان کو یہ ڈر لگتا ہے کہ نذر ونیاز سے وصول شدہ پیسہ کہاں سے آئے گا۔ بھائی ان مزارات کو بموں سے نہیں اڑانا چاھیے لیکن ان کو گرا کر سادہ کرنا چاہیے پھر دیکھیں یہ اڈے کیسے ختم ہوتے ہیں۔
     
  11. فتاة القرآن

    فتاة القرآن -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 30, 2008
    پیغامات:
    1,444
    میرے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ؛

    "لعنةُ الله على اليهود والنصارى اتَّخذوا قبورَ أنبيائهم مساجدَ"

    لعنہ ہو یھود و نصاری پر جنھوں نے ابنیاء کے قبور کو مساجد بنایا

    آپ مسکینوں کو ابنیاء کی قبریں نصیب نا ہوسکیں تو اولیاؤں کی قبروں کو مسجدیں بنا دیں

    میرے رحمن نے فرمایا

    الَّذِينَ آمَنُواْ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللّهِ وَالَّذِينَ كَفَرُواْ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ الطَّاغُوتِ فَقَاتِلُواْ أَوْلِيَاء الشَّيْطَانِ إِنَّ كَيْدَ الشَّيْطَانِ كَانَ ضَعِيفاً [النساء : 76]

    جو مومن ہیں وہ تو اللّهِ کے لئے لڑتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ (طاغوت) بتوں کے لئے لڑتے ہیں سو تم شیطان کے مددگاروں سے لڑو۔ (اور ڈرو مت) کیونکہ شیطان کا داؤ بودا ہوتا ہے (۷۶)

    طاغوت ہر وہ چیز جو میرے رحمن کے علاوہ عبادت کی جائے

    چاہے وہ قبر والا ہو یا مٹی کا پتلا
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 23, 2009
  12. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    جناب فرحان صاحب میں نے آپ سے بات پوچھی ھے اور آپ میری ھدائت کے لئے دعا کر رھے ھیں ۔بہر حال ھدایت کی دعا کا شکریہ کیونکہ میں خود ہر وقت ھدایت کے لئے دعا کرتا رہتا ھوں لیکن بھیا آپ نے اپنے عقائد کے بارے میں نہیں بتایا آخر کیوں ۔۔
    بھیا یقینآ اپ کا عقیدہ وہی ھے جو میں نے آپ سے پوچھا ھے ۔آپ کے نزدیک نعوذبااللہ وہ مشکل کشاء ھے حاجت رواھے ۔داتا ھے وغیرہ یہی ھے نا ۔پلیز اپنے عقائد سے آگاہ کریں ۔۔۔۔اگر آپ کا عقیدہ یہی ھے تو کرچی پولیس کو جرئم کے خاتمہ کے لئے کہنے کی بجائے اپنے مدفون بزرگ کو کہو کہ آپ کا یہ مشکل حل کردے ۔۔۔ کیونکہ آخر وہ جو آپ کا مشکل کشا ٹھرے ( انا للہ وانا الیہ راجعون )
     
  13. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    دربار شرک اور فحاشی کے اڈے




    یہ قربانی آپ کو کیا سبق دیتی ہے ؟
    بکرے کو اللہ کے لئے ذبح کرنے والے
    اونٹ کو اللہ کے لئے نحر کرنے والے
    اپنی قربانی کا خون بہانے والے
    تو حج کر رہا ہے، حج کرتے ہوئے اللہ کے لئے قربانی کر رہا ہے
    یہ قربانی تجھے کیا سمجھاتی ہے؟
    کہ عبادت قربانی خاص اللہ کا حق ہے
    اگر تو انے اللہ کے لئے بھی ایک بکرہ قربان کیا اور فون کر کے پیچھے کہا
    "مینوں بخار ہو گیا اے داتا صاحب دی قبر تے بکرے دی نیاز دے آو دعا کرو داتا میرا بخار لا دیوے"پھر تو ایسا مشرک ہے، جیسا ابو جہل مشرک تھا

    یہ قربانی حق ہے، ایک اللہ کا
    اگر تو اللہ کے لئے بھی جانور کو ذبح کرتا ہے، پیر کے لئے بھی جانور کو ذبح کرتا ہے
    بابے کے لئے بھی جانور کو ذبح کرتا ہے
    بزرگوں کے لئے بھی جانور کو ذبح کرتا ہے
    تو اللہ کی عبادت میں غیر اللہ کو،
    پیروں کو ، بابوں کو ، درباروں کو، فقیروں کو شریک بنا رہا ہے
    تیری ساری عبادتیں برباد ہو کر جہنم کا رستہ ہموار ہو چکا ہے
    یہ قربانی کرتے ہوئے سبق یاد کرو
    وگرنہ یاد کرو
    مشرکین مکہ بھی ایسی ہر قربانی کیا کرتے تھے

    وجعلوا لله مما ذرا من الحرث والانعام نصيبا فقالوا هذا لله بزعمهم

    وهذا لشركائنا

    وہ بھی اپنے بکرے لاتے، اونٹ لاتے، جانور لاتے، کہتے یہ بکرا اللہ کے لئے قربان کیا، یہ بکرہ حج کے لئے

    یہ بکرا قربانی کے ذبح کرنے کے لئے

    اور یہ بکرا
    ۔ ۔ ۔ ۔۔ یہ بکرا ۔ ۔۔ ۔۔

    دھنکی شاہ کے مزار کے لئے
    یہ بکرا لسوڑی شاہ کے دربار کے لئے
    یہ بکرا پیر گھوڑے شاہ کے لئے
    یہ بکرا، یہ بکرا گولڑے شریف کے لئے


    [​IMG]

    [​IMG]

    اقتباس تقریر: حج کر لیا تو کیا ہوا؟
    مقرر: سید توصیف الرحمٰن الراشدی
     
  14. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    ماشاء اللہ اے اللہ تمام مسلمانوں کو تیرے توحید کا متوالہ اور جیالا بنا اے اللہ تمام مسلمانوں کو تیری توحید کی خاطر اپنا تن من دھن قربان کرنے کی توفیق عطا فرما اے اللہ تمام موحدین کی حفاظت فرما آمین
     
  15. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    فرحان بھائی مجھے عقل مند معلوم ہوتے ہیں ۔ بھائی میں مجلس پر آپ کو ایک اچھا اور سلیقہ مند ممبر سمجھتا ہوں ۔ آپ جیسے معتدل شخص کے بارے میں میں‌یہ نہیں سوچ سکتا کہ آپ ان لٹیروں کے چکر میں پھنس سکتےہیں یہ لوگ بس پیسہ کمانے کیلئے مزاروں پر بیٹھتےہیں یقین نہیں آتا پیارے بھائی تو پھر ان سے پوچھیں کہ درباروں پر حاصل شدہ نذر ونیاز کس کے پاس جاتا ہے ؟؟؟ برائے مہربانی یہ سوال تو کریں
     
  16. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    اللہ بچا‎ۓ شرک سے اور اسطرہا کی برای سے
     
  17. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم فتاۃ بہنا!
    کسی پر بھی لعنت کرنے سے گریز کرین پلیز۔
    آپ کی لعنت سے وہ سدھر نہیں جائيں گے بلکہ اور بگڑ جائيں گے۔
    اللہ سے ان کے لیے دعا کریں وہ ہی ان بھائیوں کو ھدایت دینے والا ہے۔
    اگر ایسے ہی لعنت پڑتی رہتی تو آج میں ان سے ہٹ کر توحید کی آغوش میں نہیں آتا۔
    یہ بھی میرے جیسے بھائی ہیں، بس صرف ہدایت کی کمی ہے جو اللہ کی طرف سے ہوتی ہے۔
    مرنے سے پہلے کوئی بھی بندہ مسلمان توحید پرست ہوسکتا ہے اس لیے ان کے لیے ایسے الفاظ استعمال کرنے سے زرا احتیاط برتیے۔
    امید کہ ناراض نہ ہونگی۔ ان شاءاللہ
    والسلام علیکم
     
  18. مخلص

    مخلص -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 24, 2009
    پیغامات:
    291
    ماشاء اللہ
     
  19. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    بہت شکریہ، عتیق الرحمٰن بھائی، جب تک موت کی ہچکی نہیں آ جاتی، اللہ کی طرف سے ہدایت مل سکتی ہے۔ جزاک اللہ، میں‌ایک حدیث اسی ضمن میں پیش کرنا چاہتا ہوں، معزرت کہ جلدی میں امیج فارمیٹ میں ہی پیش کر رہا ہوں

    [​IMG]
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں