لڑکیاں اللہ تعالٰی کی عظیم نعمت ہیں

محمد اکبر فیض نے 'گوشۂ نسواں' میں ‏جون 28, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    لڑکیاں اللہ تعالٰی کی عظیم نعمت ہیں
    حمل ہوتے ہی صرف لڑکے کی ایسی تمنا اور دُعا کرنا کہ لڑکی پیدا ہوجائے تو اس کو بُرا سمجھیں، چہرہ افسردہ ہوجائیں، دل غمگین ہوجائے یہ مسلمان عورت کے لئے کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے بلکہ لڑکیاں تو ماں باپ کے لئے دنیا و آخرت میں آنکھوں کی ٹھنڈک کا سبب ہوتی ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالٰی ارشاد فرماتے ہیں :
    [qh]يَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ إِنَاثاً وَيَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ الذُّكُورَ ) (الشورى:49)[/qh]
    اس آیت مبارکہ میں اللہ ربّ العزت نے لڑکیوں کا پہلے ذکر فرمایا اور پھر لڑکوں کا، اور جو چیز اللہ تعالٰی کی طرف اپنے بندہ کو ملی ہے وہ ہر حال میں خیر ہی خیر ہے ۔
    مسلمان کی شان یہ ہونی چاہیے کہ وہ اللہ تعالٰی کے اس عطیہ کا خوشی خوشی شکر کرتے ہوئے استقبال کرے نہ کہ بُرا سا منہ بنائے ہوئے ناراضگی کا اظہار کرے جیسے قرآن کریم میں ( سورۃ نحل آیت ۵۷، ۵۹ سورۃ زخرف آیت ۱۷ ) میں جاہل کافروں کی عادت وطبیعت یہ بتلائی گئی ہے کہ جب ان کو لڑکی کی خبر سنائی جاتی ہے تو غم کے مارے ان کا چہرہ کالا سیاہ ہوجاتا تھا۔
    تو معلوم ہو اکہ لڑکیوں کو برا سمجھنا کافروں کی بدترین خصلتوں میں سے ہے کسی مسلمان کی شان سے یہ بات بالکل بعید ہے کہ وہ لڑکیوں کو بُرا سمجھے بلکہ لڑکیاں ہونا خوش قسمتی اور سعادت کی بات ہے۔
    اس لئے ( سورۃ الشوریٰ ) کی آیت کے موافق امام واثلہ بن الاسقع رحمہ اللہ تعالٰی فرماتے ہیں ۔
    " بیوی کی سعادت اور نیک بختی میں سے یہ ہے کہ اس کے ہاں پہلے لڑکی پیدا ہو اس لئے کہ اللہ تعالٰی قرآن کریم میں جو ارشاد فرماتے ہیں ۔ اس آیت میں لڑکیوں کا پہلے تذکرہ کیا ہے، اور بعد میں لڑکوں کا ۔ " ( ماخوز از ہدیۃ للکلام الجدیدۃ )
    امام احمد رحمہ اللہ تعالٰی کے بیٹے صالح فرماتے ہین کہ جب بھی ہمارے یہاں لڑکی پیدا ہوتی تو میرے والد صاحب فرماتے تو یہ بہت خوشی کی بات ہے اس لئے کہ انبیاء علیہم السلام اکثر لڑکیوں کے والد ہوا کرتے تھے، خود ہمارے پیارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی چار بیٹیاں تھیں۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو اپنے دئیے ہوئے عطیہ کی صحیح معنی میں قدر دانی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
    اور ان عطر آمیز غنچوں، معصوم نونہال چہچہاتی ہوئی میناؤں کی قدر کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔ ( ماخوذ ازکیف نستقبل المولود)
    نیز ایک روایت میں ہے کہ جب کسی کے یہاں لڑکی پیدا ہوتی ہے تو فرشتہ آتا ہے اور کہتا ہےکہ کمزور ہے، کمزور سے پیدا کی گئی ہے ۔ اس کی کفالت کرنے والے کی معاونت کی جائے گی۔ ( مجمع الزوائد جلد ۸ صفحہ ۲۰۰ )
    لہٰذا بچی کو اپنے لئے اللہ تعالٰی کا ایک عظیم انعام سمجھئیے اور اس کی صحیح تربیت اور کفالت کرکے اللہ تعالٰی کی مدد حاصل کیجئیے! کیا معلوم یہی بچی آپ کے لئے اور آپ کے خاندان کے لئے سرمایہ افتخار ہو ، اور اللہ تعالٰی اس سے ایسی نسل چلائے جو بجا طور پر امت مسلمہ کے لئے باعث فخر ہو۔
    امیر المؤمنین حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کا مشہور قصہ ہے کہ ایک بار رات کو شہر میں گشت فرمارہے تھے ایک مکان کے قریب سے گزرے ، جہاں ماں بیٹی کے درمیان کسی بات پر بحث ہورہی تھی ، حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے سنا ماں بیٹی سے کہ رہی ہے کہ دودھ میں پانی ملا دو اور بیٹی انکار کرتے ہوئے جواب میں کہ رہی ہے کہ امیر المؤ مینین نے منع فرمایا ہے۔
    ماں نے کہا یہاں امیر المؤمنین تو نہیں دیکھ رہے۔
    بیٹی نے کیا خوب جواب دیا کہ اماں جان امیر المؤمنین تو نہیں دیکھ رہے لیکن ان کا خدا تو دیکھ رہا ہے۔
    حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ بغیر کچھ کہے گھر چلے گئے اور اپنے بیٹے عاصم سے فرمایا اس لڑکی سے نکاح کرلو ! انہوں نے پیغام بھیجا اور نکاح کردیا اللہ تعالٰی نے انہی کے نسل سے حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالٰی عنہ جیسا عادل خلیفہ امت کو عطا فرمایا جس پر امت کو عطا فرمایا جس پر امت جتنا بھی فخر کرے کم ہے ۔ ( کنز العمال جلد ۱۴ صفحہ ۱۱ )
    اللہ تعالٰی ہم سب کو سمجھ عطافرمائے اور عمل کرنے کی توفیق دے ۔ آمین ۔
    ( ماخوذ از مثالی ماں )

     
  2. Ukht e Talha

    Ukht e Talha -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2007
    پیغامات:
    21
    jazakllahkhaira
     
  3. mafaiz_98

    mafaiz_98 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 22, 2009
    پیغامات:
    151
    بہت شکریہ بھائی بہت ہی عمدہ اور آنکھیں کھول دینے والے تحریر ہے ماشاء اللہ ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے
     
  4. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    آپ دونوں کا شکریہ وما توفیقی الا باللہ
     
  5. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  6. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    *****
    بہت عمدہ
     
  7. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    بہت نائس شکریہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں