علامہ اقبال اور مسولینی

ساجد تاج نے 'نقد و نظر' میں ‏اگست 20, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    27 نومبر کو مسولینی کی خواہش پر علامہ اقبال نے اُس سے ملاقات کی۔رسمی مزاج پُرسی کے بعد مسولینی نے علامہ اقبال سے پوچھا:"میری فاشٹ تحریک کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟"

    علامہ اقبال نے جواب دیا:"آپ نے ڈسپلن کے اصول کا بڑا حصہ اپنا لیا ہے جسے اسلام اسلامی نظامِ حیات کے لیے بہت ضروری سمجھتا ہے،لیکن اگر آپ اسلام کا نظریہ حیات پوری طرح اپنا لیں تو سارا یورپ آپ کا تابع ہو سکتا ہے۔"

    مسولینی نے علامی اقبال سے اٹلی کے قیام کے بارے میں اُن کے تاثرات پوچھے۔آپ نے فرمایا:"میں اطالویوں کے متعلق سمجھتا ہوں کہ وہ ایرانیوں سے کافی مشابہت رکھتے ہیں اور بڑے ذہین و فطین،خوبصورت اور فن پرست ہیں۔ان کے پیچھے تمدن کی کتنی ہی صدیاں ہیں،مگر ان میں خون نہیں۔"

    مسولینی نے اس پر حیرت کا اظہار کیا تو آپ نے وضاحت کرتے ہوئے فرمایا:"ایرانیوں کو ایک فائدہ میسر رہا ہے جو اطالویوں کو میسر نہیں۔اور وہ یہ کہ ان کے اردگرد مضبوط اور توانا قومیں افغان،کُرد اور ترک ییییآباد ہیں جن سے وہ وہ تازہ خون حاصل کر سکتے ہیں۔آپ اطالوی ایسا نہیں کر سکتے۔"

    اس پر مسولینی نے پوچھا:"اچھا ہم اہل اٹلی کو کیا کرنا چاہیے؟"

    علامہ صاحب نے جواب دیا:"یورپ کی تقلید سے منہ موڑ کر مشرق کا رُخ کرو۔اس لیے کہ یورپ کا اخلاق ٹھیک نہیں۔مشرق کی ہوا تازہ ہے،اس میں سانس لو۔"

    مسولینی نے علامہ اقبال سے کوئی اچھوتا مشورہ طلب کیا جو خاص اٹلی کے حالات کے لیے موزوں ہو۔انہوں نے فرمایا:"شہر کی آبادی جس قدر بڑھتی جاتگی ہے،اُس کی تہذیبی و اقتصادی توانائی بھی کم ہوتی ہے۔اور ثقافتی توانائی کی جگہ محَِر کاتِ شر لے لیتے ہیں"

    علامہ اقبال نے مزید کہا:"یہ میرا ذاتی نظریہ نہیں ہے" بلکہ میرے رسول نے تیرہ سو سال پہلے یہ مصلحت آمیز ہدایت جاری فرمائی تھی کہ جب مدینہ منورہ کی آبادی ایک حد سے تجاقز کر جائے تو مزید لوگوں کو آباد ہونے کی اجازت دینے کی بجائے دوسرا شہر آباد کیا جائے۔"

    یہ حدیث سُنتے ہی مسولینی کُرسی سے اٹھ کھڑا ہوا اور دونوں ہاتھ میز پر زور سے مارتے ہوئے کہنے لگا:"کتنا خوبصورت خیال ہے؟"
     
  2. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    بھت خوب
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    شکریہ پسند کرنے کا
     
  4. عبدالخالق بٹ

    عبدالخالق بٹ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 20, 2009
    پیغامات:
    3
    اچھا ہے۔۔بلکہ بہت اچھا ہے ۔ ۔ ۔ اس ملاقات کی دیگر تفصیلات بھی دل چسپ ہیں اگر وہ بھی بیان ہو جاتیں تو اچھا ہوتا۔
     
  5. لالکائی

    لالکائی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 15, 2008
    پیغامات:
    175
  6. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت خوب ساجد بھائی :00001:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں