پاکیزگی كى تلاش ميں

عائشہ نے 'متفرقات' میں ‏اگست 27, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحيم
    السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ
    بہت سارے نیٹ یوزرز کا مسئلہ ہے کہ وہ پوری كوشش كرتے ہیں كہ اچھی سائٹس تک محدود رہیں، مگر پھر بھی ان کو ایسے مناظر کا سامنا ہو جاتا ہے جو کم از كم ايك مسلمان آنکھ كو ديكھنا زیبا نہیں۔
    يہ بالكل ايسے ہی ہے كہ كوئى اجلا پاکیزہ بے داغ لباس زيب تن كيے سوئے منزل رواں دواں ہو، كہ اچانک غلاظت بھری چھینٹیں اس كا لباس داغ دار كر ديں.
    اور كون نہیں جانتا، لباس دھونا تو بہت آسان ہے مگر روح اور نفس كے داغ بڑی مشکل سے جاتے ہیں۔
    نفس وہ منہ زور گھوڑا ہے كہ خوش نصيبوں ہی کے قابو آتا ہے۔
    سيانے كہتے ہیں ــ اور كيا خوب كہتے ہیں ــ کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔
    يہی سوچ كر ميں نے یہ چند لفظ لكھے ہیں کہ
    آپ بھی اس مسئلے سے کبھی دوچار ہوئے ہوں گے؟
    عبادتیں ، نفس کو لگام دینے کی ریاضتیں غارت ہوتی نظر آئی ہوں گی؟
    ایمان کی سلامتی کے لئے رب کریم کے آگے گڑگڑائے ہوں گے؟
    پھر آپ کو بچاؤ کے کچھ طریقے اس کی بارگاہ سے مرحمت ہوئے ہوں گے؟؟
    تو بس!!!
    یہ تھریڈ آپ کا ہے۔
    آئیں مل کر امت مسلمہ کی معصوم نگاہوں کو پاکیزگی کی راہ دکھائیں۔
    کوئی ٹوٹکا ٹپ جو آپ جانتے ہیں، اس تھریڈ پر شئیر کر دیں۔
    شاید کہ وہ کسی ایمان کے لئے ڈھال بن جائے۔
    وفقكم اللہ تعالی لکل خیر.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پہلا ٹوٹکا یا ٹپ میرى طرف سے۔
    آپ كسى موضوع پر سرچ كے ليے بہت سے سرچ انجنز استعمال كر سكتے ہیں، مثلا: ياہو، گوگل، ايم ايس اين وغیرہ۔
    اس لحاظ سے سب سے بہتر گوگل سرچ انجن ہے۔ کیوں کہ وہ كسى بھى قسم كى تصاوير سے پاک ہے۔ پھر وہ سرچ كے حساب سے بھی ميرے تجربہ کے مطابق باقى سرچ انجنز سے بہترہے۔
    كم ڈیزائنز اور اينى ميشنز كى وجہ سے اس كا پیج جلدى اپیئر ہوتا ہے، اس ليے سست كنكشن والے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
    يہ مجھ نا تجربہ کار کی اختيار كردہ ايك احتياطى تدبير ہے۔
    آپ کی پوسٹس كا انتظار رہے گا۔
    في حفظ اللہ تعالی۔
     
    • متفق متفق x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آپ سب کا بہت شکريہ۔ اميد ہے آپ اس سلسلے كو آگے بڑھائیں گے!
     
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت عمدہ اور مفید تھریڈ کا آغاز کیا ہے آپ نے، جزاک اللہ خیر، ان شاء اللہ اس موضوع پر اپنی شراکت جلد یہاں پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔ دیگر ساتھیوں سے بھی درخواست ہے کہ صرف شکریے تک محدود نہ رہیں، بلکہ اس ضمن میں معمولی سے معمولی معلومات بھی کسی دوسرے کے لیے انتہائی بیش قیمت ہو سکتی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    رفى بھائی بہت شکریہ. جزاكم اللہ خيرا.
    آپ نے یہ جو کہا کہ :"اس ضمن میں معمولی سے معمولی معلومات بھی کسی دوسرے کے لیے انتہائی بیش قیمت ہو سکتی ہیں۔"
    تو يقين ما نئے يہ ميرے دل كى بات كو زبان دى ہے۔
    ميرى بھی درخواست ہے كہ آپ سب مجھ سے زیادہ نا تجربہ کار اور کم علم نہیں ہو سکتے۔ حقیر سے حقیر بات بھی شئیر کریں۔ وہ جو نبی کریم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا ہے نا كہ: "لا تحقرن من المعروف شيئا". يعنى نيكى كے كسى كام كو حقير مت جانو۔
    تو بس.
    وفقكم اللہ تعالى لكل خير.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ہر سال رمضان المبارک میں‌خصوصی طور پر عربی ٹی وی چینلز والے ڈراموں‌اور پتہ نہیں‌کیا کیا بیہودہ بکواس پروگراموں‌کا اہتمام کرتے ہیں‌۔
    جن میں‌خاص طور پر سعودی چینل میں‌طاش ما طاش ڈرامہ سر فہرست ہے اسے اب سعودی چینل سے منتقل کرکے ایم بی سی ون نام عربی چینل پر منتقل کردیا ہے ۔ اس کی دیکھا دیکھی اور بہت سارے ڈرامے مقابلے پر اُتر آئے ہیں ۔ ظاہر ہے انہیں‌ہم نے دیکھ کر ان کی پذیرائی کی جس سے یہ اس انتہا تک پہنچ گئے کہ قرآن کی آیات کی تحریف کرنے لگے اور علماء کا استھزاء کرنے لگے ۔
    نتیجتاً اسے دیکھنے پر حرمت کے مختلف فتوے جاری کئے گئے اور ان کے خلاف عدالت میں‌کیس کیا گیا لیکن ایک سال کے ضغط سے وقفہ کرکے پھر واپس آگئے ۔ اور فتاوی اور کیس کے بعد میں‌نے لوگوں‌کو اسے دیکھنے سے توبہ کرتے دیکھا لیکن جیسے ہی یہ واپس آیا لوگ بھی اسے پھر سے دیکھنے لگے ۔ :00010:
    اس کے علاوہ سوالوں‌کے جوابات والے پروگرام سے کھلے عام جوا کھیلا جا رہا ہے ۔۔۔
    مجھے دکھ اس بات کا ہے کہ ہمارے کچھ اردو دان حضرات عربی نا جانتے ہوئے بھی ان پروگرام کو بڑے شوق سے دیکھنے کا اہتمام کرتے ہیں‌۔۔۔
    میری اپنے ان مسلمان بہن بھائیوں‌سے گزارش ہے کہ ٹی وی کو رمضان المبارک میں دیکھنے سے ‌بالکل پرہیز کریں‌ لیکن اگر ٹی وی چینلز دیکھنے کی عادت سے اتنے ہی مجبور ہیں‌تو اسلامی چینلز کو دیکھنے کا اہتمام کریں‌ جیسے المجد قرآن چینل ، المجد حدیث چینل ، الفجر چینل ، صفا ٹی وی ، العفاسی ٹی وی ، العفاسی قرآن ٹی وی ، الرحمۃ ٹی وی چینل ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    انٹرنیٹ استعمال کرنے کا بنیادی اصول

    اگر آپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے پریشانیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلا اصول یہ ہے کہ خود کو غیر معروف رکھیں، اپنا پورا نام، گھر کا پتہ، فون نمبر یا کوئی پاسورڈ وغیرہ کہیں بھی ظاہر نہ کریں۔ تاکہ سب پرائیویٹ باتیں پرائیویٹ ہی رہ پائیں ورنہ نیٹ پر ہر قسم کے افراد سے واسطہ پڑتا ہے، اور کسی کی اصلیت کو آپ صرف اسکی ایمیل، چیٹ یا پھر دیگر تحاریر سے جان نہیں پاتے، ہو سکتا ہے کہ جو بہت اچھا نظر آرہا ہو حقیقت میں وہی جرائم پیشہ ہو۔

    کوئی بھی مہذب فرد اس قسم کی ذاتی معلومات نہیں پوچھتا، جہاں بھی کوئی ایسا سوال کرے تو محتاط ہو جائیے کہ کوئی گڑ بڑ ممکن ہے۔

    چیٹ رومز میں تو عموماً چیٹ شروع ہی a/s/l سے ہوا کرتی ہے، یعنی ایج، سیکس، اور لوکیشن پوچھ کر، اگر صنفِ مخالف سے تعلق ہو ، عمر بھی مناسب ہو تو پھر ہی چیٹ کی جاتی ہے، اس طرح کی فضولیات (فری چیٹ رومز) سے بچتے ہوئے ایسے فورمز کو استعمال کیا جائے جہاں ایک منظم طریقے سے ممبران کو ہینڈل کیا جاتا ہے تاکہ کسی نا خوشگوار واقعے پر انتظامیہ سے شکایت لگا کر متعلقہ ممبر کے خلاف تادیبی کاروائی کر سکیں۔

    اگر آپ اپنی پرائیویسی کو بہتر بنانا چاہیں تو چیٹ رومز میں ایسا نک نیم اختیار کریں جو کہ آپکی ای میل سے مطابقت/مشابہت نہ رکھتا ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ویری نائس
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاکم اللہ خيرا.
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ناپسندیدہ مناظر سے بچنے کا ایک اور طريقہ :

    آپ جب ای میل كرتے ہیں تو سائن ان کے لئے جو پیج اپئر ہوتا ہے وہ عموما خبروں يا انفو كے نام پر لغويات سے بھرا ہوتا ہے۔
    اگر يہ پیج كسٹمائز ایبل ہے تو اس كا مطلب ہے كہ ان لغويات سے چھٹكارا آسان ہے۔
    آپ بس یہ کریں كہ "انٹرٹینمنٹ انفو" يا تفريحى خبريں نامى ٹیب كو اپنے پیج سے ختم كر ديں كيونكہ يہ نام نہاد شو بز كى خبروں پر مشتمل ہوتا ہے۔
    بس اتنى سى بات اور ذہنی سكون.
    فى حفظ اللہ تعالى
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آپ کی ٹپس کا انتظار رہے گا۔
     
  12. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم!
    بہت بہت شکریہ سسٹر، آپ نے بہترین سلسلہ شروع کیا ہے۔ ماشاءاللہ
    میں ایک بات کی طرف اشارہ کروں گا اور وہ ہے "شاعری"۔
    لغویات پر مبنی شاعری آج کل ہر لڑکے اور ہر لڑکی کی زبان پر ہوتی ہے، میں نے کچھ مذھبی لڑکیاں بھی اس میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
    اللہ تعالی نے لغو شاعری سے اور شاعروں سے بچنے کی تلقین فرمائی ہے۔
    یہ وہ چيز ہے جس سے انسان کلام اللہ سے ہٹ جاتا ہے اور اپنا فضول وقت شاعری میں لگادیتا ہے۔
    لغوشاعری انسان ہو شہوت پرستی اور زنا کی طرف مائل کرتی ہے۔
    یہ برائی کی جڑ ہے، اس سے جتنا بچنے کی کوشش کی جائے اتنا اچھا ہے۔
    اللہ ہم سب کو قرآن و صحیح حدیث پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
    سوری عین سسٹر! میرے دماغ میں اس وقت جو تھا وہ میں نے لکھ دیا۔ :00026:
    والسلام علیکم
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعليكم السلام ورحمت اللہ وبركاتہ.
    شكريہ بھائی۔ لغو شاعرى بھی ايك ايشو ہے۔ آپ كى بات درست ہے۔
    ليكن مذہبی لوگوں کا غلط کاموں میں ملوث ہونا اس كام كو جائز تو نہیں کر دیتا۔
    اور غلطى تو ہر عمر اور جنس كے لوگ كر سكتے ہیں۔
    بہر حال مجھے لگتا ہے ہم موضوع سے ہٹ رہے ہیں۔
    اس تھریڈ كا موضوع يہ تھا كہ ہم نيٹ استعمال كرتے ہوئے كس طرح برے مناظر سے نگاہوں كو محفوظ رکھ سکتے ہیں؟
    اميد ہے اب ساتھی موضوع تك محدود رہیں گے۔
    في حفظ اللہ تعالى
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہممم!
     
  15. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    محترم
    بھائی لوگ اور بہن لوگ !
    اب کیونکہ میں سعودی میں ہوں اس لیے یہاں بیہودہ سائٹ کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے۔
    کیونکہ یہاں ساری سائٹیں بلاک ہیں (تھنکس ٹو مطوعہ)
    لیکن اس برائی سے بچنے کے لئے انٹرنیٹ پر کوئی دینی سائٹ ضرور دیکھنا چاہیے جیسے قران و سنہ ڈاٹ کام اور یہ اپنی اردومجلس اس کی دینی مجالس خصوصاََ
    اس انسان کا دماغ دوسری جانب ڈائیورٹ نہیں ہوتا۔

    شکراََ
    مزید تجاویز کا انتظار ہے!!!
     
  16. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    ایک اور ۔۔۔۔۔

    آل پرسن سلام علیکم

    ان برائیوں سے بچنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ

    اگر آپ موزیلا فائر فوکس کے یوزر ہیں تو آپ سارے تصویروں پر بین BAN لگا دیں ۔

    وہ کچھ اس طرح کہ ۔۔۔۔۔

    ٹولز میں جائیں پھر آپشن پر کلک کریں
    اور کچھ اس طرح کا حلیہ بنا دیں
    [​IMG]

    یعنی آپ آٹومیٹکلی لوڈ امیج کو انمارک کریں اور بس اوکے پر کلک

    کوئی بھی تصویر نہیں آئے گی اب اور کنٹینٹ سارے آپ رید کرلیں

    اگر میں نے اس پوسٹ سے آپ لوگوں کا وقت برباد کیا ہویا آپ بور ہو گئے ہوں تو معاف کرنا
    :)
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعليكم السلام ورحمت اللہ وبركاتہ
    Very well done Alex brother,
    may Allah reward u too much
     
  18. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    مسلمانوں‌ کے لئے "حلال" سرچ انجن پیش کر دیا گیا


    [​IMG]

    http://imhalal.com/

     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت شكريہ كنعان بھائی.
    جزاكم اللہ خيرا.
     
  20. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    عموماً سمجھا جاتا ہے کہ گوگل کے تلاش بکس (search box) میں جو لکھا جائے تو وہ انٹرنیٹ پر پھیلی ساری ویب سائیٹ کو چیک کر کے نتائج پیش کرتا ہے۔
    حالانکہ گوگل کے نتائج کو کسی خاص ویب سائیٹ تک محدود رکھا جانا بھی عین ممکن ہے۔

    بطور مثال :
    آپ کو دو الفاظ " پاکیزگی تلاش " ۔۔۔ صرف اردو مجلس ویب سائیٹ پر ہی تلاش کرنا ہیں۔ یعنی گوگل کے ذریعے آپ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ دو الفاظ (پاکیزگی تلاش) اردو مجلس پر کہاں کہاں استعمال ہوئے ہیں؟

    تو اس کا ٹوٹکا کچھ یوں ہوتا ہے کہ آپ کو گوگل کے سرچ بکس میں یوں لکھنا پڑے گا :
    Code:
    [EN][FONT="Tahoma"][SIZE="3"]پاکیزگی تلاش site:[COLOR="Red"]urduvb.com[/COLOR][/SIZE][/FONT][/EN]
    آپ خود چیک کر کے دیکھئے کہ نتیجے کا جو پہلا صفحہ گوگل آپ کے سامنے پیش کرے گا ، اس میں سب سے اوپر اِسی تھریڈ کے لنکس موجود ہوں گے۔

    دوسری مثال :
    میں نے کافی عرصہ قبل آبِ زمزم اور عجوہ کھجور پر ایک تھریڈ اردوپیجز سائیٹ پر لگایا تھا اور مجھے یاد ہے کہ میں نے تھریڈ کا عنوان رومن اردو میں دیا تھا ، اب مجھے اس کا لنک ڈھونڈنا ہے ، تو میں گوگل سرچ میں یوں تحریر کروں گا:
    [EN]Aab-e-ZamZam Ajwa Khajur site:urdupages.com[/EN]


    یاد رہے کہ ۔۔۔۔
    پہلے تلاش کے الفاظ لکھنا ہوں گے
    پھر [EN]site:[/EN]
    پھر ویب سائیٹ کا نام۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں