عام عربی زبان Learn local arabic in urdu

ابو یاسر نے 'عربی علوم' میں ‏ستمبر 3, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی ایلکس۔ آپ نے بکرہ ٹھیک لکھا۔

    مالش میرے خیال میں "ما لیش " ہے۔ اور اس کا مطلب میرے خیال میں "تو کیا ہوا" یا "خیر ہے" ہو گا ۔ کیوں شداد بھیا؟

    لیش بھی عامیہ کا لفظ ہے۔ "لماذا" یا "لمہ" کے لیے استعمال ہوتا ہے۔مطلب تینوں الفاظ كا ايك ہے يعنى: كيوں، كس ليے.
    لماذا فصیح ہے۔ لمہ اس کا اختصار ہے۔ اور لیش عامی لفظ ہے۔

    علی طنطاوی رحمه الله كا کہنا تھا کہ لیش اصل میں لأی شيئ کی بگڑی شکل ہے۔ لای شیئ کا مطلب بھی کس لیے ہے اور وہ فصیح ہے۔ ان کی بات کی تصدیق کئی قدیم کتابوں کی عبارتوں سے ہوتی ہے۔ جن میں ایک لفظ : لأيش استعمال ہوا ہے۔
    اسی لیے عین ممکن ہے کہ لای شیئ سے لأيش اور پھر لیش بنا ہو۔ اس لحاظ سے علی طنطاوی رحمہ اللہ لیش کو فصیح قرار دے کر اس کا استعمال فصیح کلام میں جائز قرار دیتے تھے ۔

    ایلکس بھائی انشاء اللہ لكھنا غلط ہے۔ درست لفظ ان شاء اللہ ہے۔
     
  2. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    ان شا اللہ آئندہ سے ایسا نہیں ہوگا
     
  3. محترم فراز

    محترم فراز -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 13, 2009
    پیغامات:
    27
    بہت اچھا سلسہ شروع کیا ہے ایلک بھائی

    میرے سعودی دوست چیٹینگ میں ( معلیش) لکھتے ہیں
     
  4. محترم فراز

    محترم فراز -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 13, 2009
    پیغامات:
    27
    ایلکس بھائی یہ سلسہ جاری رکھیں
    بہت شکریہ
     
  5. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    تو جائیگا نہیں پھر ملتے ہیں
    اسی جگہ
    اسی چینل پر
    بریک کے بعد
    تب تک کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ۔۔
    ۔
    ۔انتظار کریں
     
  6. محترم فراز

    محترم فراز -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 13, 2009
    پیغامات:
    27
    حاضر
    حستناک - میں آپ کا انتظار کروں گا
     
  7. عمر فاروق

    عمر فاروق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2009
    پیغامات:
    53
    کیف حالک کو یھاں مصری لوگ (زیک) کہتے ہیں
    اور یھاں کے سعودی (زیک ) کو مثلک (تم جیسا یا تمھارا جیسا) کے معنی میں بولتے ہیں
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    عامیہ دراصل بگڑی ہوئی زبان ہے، سن کر الجھن ہی ہوتی ہے ، خاص طور پر زبان کا اچھا ذوق رکھنے والوں کو، مگر کچھ لفظ تو خاص طور پر زچ کرتے ہیں ۔یا یہ کہ ان کا صوتی تاثر ایسا ہوتا ہے کہ چڑ ہوتی ہے ۔انہی میں سے ایک ہے بِدّی اور بِدَّ ک
    جیسے ہم کہتے ہیں مجھے نہیں پسند تو کہتے ہیں : ما بِدِّی فصیح میں کہیں گے لا احب ۔دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔

    کہیں پڑھا تھا کہ یہ اصل میں وُد سے ہے ، حب اور ود کا ایک ہی مطلب ہے ۔ما بدی اصل میں ما بِوُدّی ہے ۔مگر دیکھیں کیسی شکل خراب ہوئی ۔
     
  9. عمر فاروق

    عمر فاروق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2009
    پیغامات:
    53
    ما بِدِّی میرے خیال سے سوری لہجہ ہے عربی عامیہ میں مجھے نہیں چاہیے یا نہیں پسند کی ما ابغی اور مختصرا مابی کہتے ہیں
     
  10. عمر فاروق

    عمر فاروق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2009
    پیغامات:
    53
    مش عایز مصری کا لفظ ہے
    مجھے نہیں چاہیے یا ضرورت نہیں

    اور آپ کو کیا چاھیے کو مصری لہجہ میں عایز اے کہتے ہیں
     
  11. عمر فاروق

    عمر فاروق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2009
    پیغامات:
    53
    انا لست مشغول کو مختصرا یھاں کے لوگ مانی مشغول کہتے ہیں
    اسی طرح
    مانی زعلان میں ناراض نہیں ہوں

    ماھو زعلان وہ ناراض نہیں ہے

    ماھی زعلانہ وہ ناراض نہیں ہے مؤنث
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مُش مشغول یا ما فی مشغول ؟؟؟

    بدی میں نے تو مصری سے سنا تھا اللہ اعلم ۔

    ایلکس صاحب تھریڈ کھول کر غائب ۔ ویسے اس کو چلنا چاہئیے ۔بہت اچھا موضوع ہے ۔
     
  13. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    سوری سس!
    پارٹی ابھی بہت بزی ہے۔
     
  14. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    بنا کچھ سوچے لکھنے بیٹھ گیا ہوں اس لیے جتنا یاد آئے گا لکھوں گا۔ ٹھیک ہے؟؟؟
    جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ یہ تھریڈ نو آموز کے لیے تھاتو میرے مخاطبین وہی لوگ ہیں اور جہاں میں غلطی کرتا ہوں عربی داں حضرات مدد کرتے ہیں۔ تو اس سلسلے کو جاری کرتے ہوئے نیا لیکچر شروع کرتے ہیں۔
    کسی بھی زبان کو سمجھنے کے لیے اس کی کچھ بنیادی چیزیں معلوم ہونا ضروری ہیں ابتدا میں جیسے بچوں کو 5 رنگوں کے نام 5 جانوروں کے 5 پھلوں کے نام وغیرہ یاد کراتے ہیں تومیں بھی ضروری سمجھتا ہوں کچھ کے یہاں سرسری طور پر لکھتا چلوں۔ آپ کے پاسپورٹ کا رنگ کیسا ہے؟؟
    1۔ ہرا ---- اخضر 2۔ نیلا ----- ازرق
    دوسرے رنگ (لون اسکی جمع الوان ہے ) 3۔ سفید ------ ابیض 4۔ بنی --- بھورا (براون) 5۔ اصفر ------ پیلا
    کچھ رنگ جو عموما ہم جانتے ہیں : اسود ------ کالا (یاد کرو حجر اسود) احمر ---- لال
    ہو گیا یاد اب آگے چلتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رکو چلنے کے لیے پہلے لوگ سواری کے طور پر جانوروں (حیوان) کا استعمال کرتے تھے (اور آج کل غصے سے کسی کو بھی" حیوان" کہتے ہیں) تو یاد رکھو ان ناموں کو جو زیادہ تر استعمال ہوتے ہیں۔
    1۔جمل ---- اونٹ 2۔ فرس ------- گھوڑا (یہ لفظ میں نے آج تک نہیں سنا ) 3۔ قط (کِتابولتے ہیں) ---- بلی / بلا
    جن لفظوں کا معنی جاننا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ سعودی ویزے پر تصویر درج ذیل ہیں کیونکہ گاہے بگاہے یہ سننے کو مل ہی جاتا ہے۔
    4۔ حمار --- گدھا 5۔ کلب ---- کتا
    وہ نام جو ہم عموما جانتے ہیں لیکن استعمال نہیں کرتے جیسے بقرۃ (بکرا) ------ گائے (یاد کرو سورۃ بقرۃ ) فیل ---- ہاتھی ۔۔۔۔أَلَمۡ تَرَ کیف فَعَلَ رَبُّكَ باصحاب ٱلفیل (١)سُوۡرَةُ الفِیل بکری کو عربی میں غنم کہتے ہیں۔ اب ضرورت کے حساب سے آپ بکری کا گوشت لینے جائیں گے تو کیا کہیں گے؟ سوچیں اور جواب دیں۔
    ارے ایک جانور رہ گیا جو کہ بتانا ضروری تھا، وہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھالو موٹا تازہ بھالو اس کو کہتے ہیں " دبۃ " ارررررررررے ذرا سنبھل کر اگر آپ نے کسی فربہ جسم والے کہہ دیا دبۃ Dubba تو مشکل ہو جائے گی۔ ویسے عام طور پر موٹے لوگوں کے لیے دبۃ ہی استعمال کرتے دیکھا حالانکہ شاید فصیح میں ثمین کہتے ہیں۔ کیوں ؟؟؟؟
    چلو پھلوں کے باغ میں ایسا لگتا ہے کہ باغ کی عربی آپ کو نہیں معلوم، ارے یار! کتنی بار آپ نے سن رکھا ہے "ریاض" اسکا مطلب ہوتا ہے باغیچہ یا کیاری جسے کہتے ہیں اور شاید بڑے والے باغ کو حدیقۃ Hadeeqa کہتے ہیں (مجھے فاضل بریلوی کی حدائق بخشش یاد آ رہی ہے) ویسے عام طور پر جہاں تک میں نے سنا ہے حدیقہ ہی استعمال ہوتا ہے ۔
    1۔ آم ---- مانجو (ان کے پاس الفاظ نہیں تھے اس لیے "گ" کو "ج" کرکے لے لیا) اور ویسے بھی آپ یہ سمجھ لیں کہ بہت سی جگہ "گ" کو "ج" بنا ہوا پائیں گے۔
    2۔ سیب ---- تفاح Tuffaah نمبر 3۔ خوخ --- پیچ 4۔ شمام Shamamm --- خربوز 5۔ Hab hab تربوز
    دیگر پھل (فاکہ جمع فواکہ) انگور ----- عنب (یہ تو آپ قرآن میں پڑھ چکے ہیں) اور تین --- انجیر ، زیتون ---- ۔۔۔۔۔۔۔ اب آپ کہو گے ، معلوم ہے معلوم ہے!
    پھلوں کی دکان کو آپ دکان الفواکہ کہہ سکتے ہیں ۔ دکان بھی عربی کا لفظ ہے لیکن اسے Dukkan پڑھیں گے بات کرتے ہوئے کہیں "لیکن " کہنا ہوتو آپ "لاکن" Laakin کہیں گے۔
    چلو آج کے لیے اتنا کافی ہے دوسری نششت میں پھر ملتے ہیں۔
    لیکن جانے سے پہلے آپ سب سے دورخواست ہے کہ مزید نام یاد کریں ، میری کوشش یہی ہے کہ روزمرہ کے استعمال کی چیزیں لکھوں کیونکہ زیادہ ڈیپ میں سمجھنے کے لیے آپ کو شداد بھائی اور عین آپا جیسے اساتذہ کی مدد لینی ہوگی۔ اور برائے مہربانی کم سے کم ایک شکریہ کا کلک کر دیا کرو کیونکہ اس سے پتہ چلے کہ کتنے لوگ اس سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں عربی دان ممبران تو ویسے بھی عربی جانتے ہیں۔
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 19, 2009
  15. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354

    اسے عام طور پر حِصَان کہتے ہیں۔

    اس کی تصحیح کرلیجئے کِتا نہیں‌بلکہ گِطَّہ بولتے ہیں۔ گ مکسور ط مشدد مفتوح اور ہ مجزوم

    بکرا نہیں‌بلکہ بَگَرَہ کہتے ہیں۔ ب ، گ ، ر ، مفتوح اور ہ مجزوم

    بھالو کو دُبَّہ نہیں بلکہ دُبّ کہتے ہیں ۔ اور موٹے کو گالی کے طور پر دُبَّہ کہتے ہیں اور فصیح میں‌ثمین قیمتی کو کہتے ہیں‌ موٹے کو نہیں‌ ، فصیح میں صحیح لفظ سَمِین ہے ۔

    مانجو نہیں بلکہ مَنگَا کہتےہیں۔

    پھل کی واحد فَاکِھَہ اور جمع فَوَاکِہ۔

    لوکل عربی میں دُکَّان کو مَحَل بھی کہتے ہیں ۔ مثلاً مَحَلَّ الفَوَاکِہ وَالخَضرَوَات ، مَحَلَّ الخِیَاطَہ۔

    مزید میں اپنے پسندیدہ پھل کے نام کا اضافہ کرتا چلوں ۔
    کیلا --- موز :1aa:

    ایک حیرت انگیز بات یہ ہے کہ عربی کے حروفِ تہجی میں‌لفظ گ ہے نہیں لیکن لوکل عربی میں‌اس کا استعمال بہت زیادہ ہے ۔
    ایک بات یاد رکھیں کہ لوکل عربی والے ق کو ہمیشہ گ کہتے ہیں ۔ مثلاً اصل لفظ فصیح میں‌یہ تھا اُقُولُ لَکَ سے انہوں‌نے اسے یوں کردیا اَقُل لَکَ اور بولنے میں‌اَگُل لَکَ :)
    جیسے لفظ قدیم ہے جس کے معنی ہیں پُرانا تو یہ لوگ کہتے ہیں گَدِیم
     
  16. شفقت الرحمن

    شفقت الرحمن ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2008
    پیغامات:
    753
    اچھا سلسلہ ہے جاری رہنا چاہیے

    اللہ آپکو کامیاب کرے اور لوگ اس سے مستفید ہوں
     
  17. شفقت الرحمن

    شفقت الرحمن ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2008
    پیغامات:
    753
    خالص عربی کی طرف میلان زیادہ ہونا چاہے

    اللہ توفیق دے آمین
     
  18. عمر فاروق

    عمر فاروق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2009
    پیغامات:
    53
    لا عدمناک دمت بـ ـــــ كـل الــود والاحـتــــــرام
     
  19. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت اچھے ایلکس اور شداد بھیا ، جاری رکھیے ۔
    بس اب اس تھریڈ کو رکنے مت دیجیے گا ۔ اور خرافاتی ٹوٹکے تو بہت یاد آتا ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں