** خود اعتمادی **

باذوق نے 'نثری ادب' میں ‏اگست 22, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    ایک خود اعتمادی سے سرشار شخص ہی زندگی کی مشکلات پر قابو پاکر کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ اگر اپنے آپ پر ہی اعتماد نہ ہو ، جدوجہد کرنے والا شخص اپنی صلاحیتوں کے بارے میں تشکیک کا شکار ہو ، اسے اس بات پر اعتماد ہی نہ ہو کہ میری کامیابی یقینی ہے تو اس کی جدوجہد ضائع ہو جائے گی۔

    آپ نے کئی ایسے لوگ دیکھے ہوں گے جو یہ کہتے ہیں کہ '' اگر مجھ میں فلاں قابلیت ہوتی تو میں دنیا کو حیران کر دیتا ۔''
    حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں میں کمی قابلیت کی نہیں، خوداعتمادی کی ہوتی ہے۔ صلاحیت ان کے اندر مخفی طور پر موجود ہوتی ہے لیکن وہ اپنی خوداعتمادی میں کمی کی وجہ سے اس جوہر کو ابھرنے کا موقع نہیں دیتے نتیجاً ناکام رہتے ہیں۔ صرف قابلیت کی بنا پر کامیابی کبھی حاصل نہیں کی جا سکتی۔ اگر آپ کو اپنی ذات پر بھروسہ اور اعتماد ہو تو آپ بھی کارنامے انجام دے سکتے ہیں۔
    ایچ جی ویلز کو اگر بچپن میں بیماری کی وجہسے بستر پر نہ لیٹے رہنا پڑتا تو وہ کبھی بھی ایسے عظیم ناول نہ لکھ سکتے جس میں انھوں نے ایسے خواب پیش کئے جو آج حقیقت ہیں۔

    خوداعتمادی کو بڑھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ شک کو ذہن میں نہ آنے دیں۔ اپنے آپ کو ہر وقت یہ یقین دلاتے رہئے کہ آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔ اس کام میں اگر کوئی مخلص دوست مل سکے تو بہت اچھی بات ہوگی تاہم اگر کوئی دوست نہ بھی ملے تب بھی آپ اپنی حوصلہ افزائی خود کیجئے۔ لوگ بھی ایسے لوگوں کی طرف داری کرتے ہیں جن میں خوداعتمادی موجود ہو۔ اگر آپ کو اپنی صلاحیتوں پر یقین ہوگا تو دوسرے لوگ بھی آپ کی نسبت بہتر رائے رکھیں گے اور اگر آپ خود ہی حوصلہ ہار بیٹھیں گے تو لوگ آپ کا مذاق اڑا کر آپ کی رہی سہی خوداعتمادی بھی ختم کر دیں گے۔

    اگر تھوڑی بہت مشکلات کے باعث آپ کے اعتماد میں کمی آگئی تو سمجھ لیجئے کہ آپ خود اپنی کامیابیوں کی بنیاد کمزور کر رہے ہیں۔ یقین کی طاقت ہی ایسی طاقت ہے جس کی بدولت ہم ہر قسم کی مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کر سکتے ہیں اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔

    (ڈیل کارنیگی)
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  3. bia786asrfamily

    bia786asrfamily -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 15, 2007
    پیغامات:
    1,951
    بہت عمدہ شئیرنگ باذوق بھائی ..:em:
     
  4. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    واہ باذوق بھائی کیا زبردست شیئرنگ کی آپ نے۔۔۔۔۔
    اگر آپ کو اپنی ذات پر بھروسہ اور اعتماد ہو تو آپ بھی کارنامے انجام دے سکتے ہیں۔
     
  5. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    واہ جناب بہت خوب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    :00001: :blob_clap:
    “اگر تھوڑی بہت مشکلات کے باعث آپ کے اعتماد میں کمی آگئی تو سمجھ لیجئے کہ آپ خود اپنی کامیابیوں کی بنیاد کمزور کر رہے ہیں۔ یقین کی طاقت ہی ایسی طاقت ہے جس کی بدولت ہم ہر قسم کی مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کر سکتے ہیں اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔
     
  6. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت مفید شیئرنگ ہے
    شکریہ باذوق بھائی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں