مسلم سائنسدان برقی کتاب

m aslam oad نے 'اسلام ، سائنس اور جدید ٹیکنولوجی' میں ‏اکتوبر، 8, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    کئی سال پہلے میں نے نامور مسلمان سائنسدانوں پر عربی میں ایک برقی کتاب تیار کی تھی جس کا نام “موسوعہ العلماء” تھا،

    یوں ہی ایک دن خیال آیا کہ کیوں نا اس کتاب کا اردو ترجمہ بھی پیش کردیا جائے چنانچہ ترجمہ کا کام شروع کردیا، ماہِ رمضان کا مہینہ تھا اس لیے کافی سست روی لیکن تواتر سے روزانہ کچھ نہ کچھ ترجمہ کرتا رہا اور اپنے بلاگ پر پوسٹ کرتا رہا اور کل یعنی 18 اکتوبر 2007 کو یہ ترجمہ تمام ہوا، پھر سوچا کہ کیوں نہ اسے برقی کتاب کی شکل میں بھی پیش کیا جائے تاکہ جو لوگ آن لائن یہ سب نہیں پڑھ سکتے وہ اسے ڈاونلوڈ کرکے پڑھ سکیں اور ساتھ ہی اردو میں ایک اور اچھی برقی کتاب کا اضافہ بھی ہوجائے، چنانچہ کل ہی یہ کام شروع کردیا اور آج بحمد اللہ یہ کام بھی تمام ہوا اور یہ کتاب اب آپ کے ہاتھوں میں ہے.

    کتاب کا نام “مسلم سائنسدان” ہے، اس میں کل 87 مسلم سائنسدانوں کے احوال درج ہیں، یہ نہ صرف میری پہلی اردو تصنیف ہے، بلکہ اب تک شاید اردو میں مسلم سائنسدانوں پر لکھا گیا سب سے زیادہ ذخیرہ ہے، کتاب exe فارمیٹ میں ہے چنانچہ یہ صرف ونڈوز کے لیے ہے، اسے چلانے کے لیے کسی اضافی سوفٹ ویئر کی ضرورت نہیں بس اتاریں اور چلائیں، حجم بھی انتہائی کم ہے یعنی کوئی 558 کلوبائٹ صرف، چونکہ کتاب کا یہ فارمیٹ لینکس پر نہیں چلتا اس لیے جلد ہی pdf میں بھی اسے پیش کرنے کی کوشش کروں گا، اہلِ نظر سے گزارش ہے کہ اگر کسی سائنسدان کے حوالے سے کوئی معلومات غلط پائیں یا اضافہ کرنا چاہیں تو ضرور مطلع فرمائیں.


    ڈاونلوڈ: مسلم سائنسدان

    بشکریہ ،، مکی
     
  2. نیا آدمی

    نیا آدمی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2007
    پیغامات:
    18
    ماشاءاللہ لاجواب کوشش ہے اور بہت مفید بھی۔
     
  3. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    بہت شکریہ۔۔۔جزاک اللہ
     
  4. انصاری آفاق احمد

    انصاری آفاق احمد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2010
    پیغامات:
    405
    السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
    اچھی شئیرنگ ہے۔جزاک اللہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں