کتب حدیث کا سافٹ وئیر

کمانڈر فہد نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏دسمبر 4, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کمانڈر فہد

    کمانڈر فہد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 29, 2009
    پیغامات:
    391
    اسلام وعلیکم،
    مجھے کتب احادیث کا ایسا سافٹ وئیر چاہئے جس میں احادیث سند کے ساتھ موجود ہوں اور جب کسی راوی کے نام پر کلک کریں تو اسکے بارے میں محدیثن کی رائے سامنے آجائے، یا کوئی ایسا سافٹ وئیر ہو جس میں راوی کا نام لکھ کر تلاش کرنے سے راوی سے متعلق معلومات اآجائے، شکریہ
     
  2. بشیراحمد

    بشیراحمد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اپریل 1, 2009
    پیغامات:
    1,568
    جی ہاں ایسے سافٹویئر تو ہیں لیکن عربی زبان میں
     
  3. کمانڈر فہد

    کمانڈر فہد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 29, 2009
    پیغامات:
    391
    اگر انکا انٹر نیٹ پر ڈائونلوڈنگ لنک ہے تو براہ کرم پیش کریں،
     
  4. کمانڈر فہد

    کمانڈر فہد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 29, 2009
    پیغامات:
    391
    کیا مکتبہ شاملہ 2.11میں ایسا کوئی آپشن ہے؟
     
  5. بشیراحمد

    بشیراحمد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اپریل 1, 2009
    پیغامات:
    1,568
    مکتبہ الشاملہ میں پوری سہولت میسر ہے باقی ڈائون لنک یہ کیلئے شداد بھائی سے رابطہ کریں کیونکہ میں ایک دفعہ پہلے شیئر کرچکا ہوں لیکن ان کو ہٹادیا گیا تھا
     
  6. کمانڈر فہد

    کمانڈر فہد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 29, 2009
    پیغامات:
    391
    مکتبہ شاملہ کا setupتو میرے پاس ہے میں انسٹال کر کے دیکھتا ہوں، شکریہ
     
  7. بشیراحمد

    بشیراحمد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اپریل 1, 2009
    پیغامات:
    1,568
    فی الحال آپ اس ویب کے سرچ آپشن سے فائدہ لیں
    یہ سائیٹ ایک روایت کی تمام اسناد کو اس طرح دکھائے گی
    ضعیف اور ثقہ راوی کی پہچان کیلئے مخلتف کلر دیئے ہوئے ہیں
     
  8. بشیراحمد

    بشیراحمد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اپریل 1, 2009
    پیغامات:
    1,568
    حدیث کی تخریج اس انداز میں دکھائی جائے گی
     
  9. کمانڈر فہد

    کمانڈر فہد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 29, 2009
    پیغامات:
    391
    بہت بہت شکریہ، مفید سائٹ معلوم ہوتی ہے میں چیک کرتا ہوں۔والسلام
     
  10. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    اس مفید سائٹ کے لیے
    صد شکریہ بشیر بھائی
     
  11. مسلم

    مسلم Guest

    نہایت ہی عمدہ ویب سائٹ شیئر کی ہے محترم بشیر بھائی۔ تخریج و اسناد دکھانے کا طریق اور راویوں کو مختلف کلرز سے پہچان دینا میرے لئے تو بالکل ہی نئی چیز ہے۔ عامی کو سمجھانے کا اس سے بہتر انداز شاید ہی ممکن ہو۔ دعا کریں کہ کوئی اللہ کا بندہ یہ سب اردو میں بھی کر لے۔
     
  12. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    السلام علیکم
    ویسے تو میں کافی عرصہ سے یہ سائیٹ استعمال کر رہا ہوں۔ لیکن شجرہ اسناد کی تفصیل اس طرح پہلی بار دریافت کی ہے۔
    کسی حدیث میں اس کا لنک کہاں سے ملے گا؟
     
  13. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    کیا کمال کی ویب سائیٹ ہے۔ شاکر بھائی آپ بھی اس نہج پر کام کریں پلیز۔ اردو زبان میں۔
     
  14. مسلم

    مسلم Guest

    یہ دیوانے کے خواب کی سی بات ہے۔ لیکن کوشش کرنا تو ہمارا فرض ہے۔ بشیر احمد بھإی کے ساتھ مل کر ان شاء اللہ اس پر کچھ ورکنگ کرتا ہوں۔۔!
     
  15. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    401 كتب حديث كي تخريج متن حكم بحث على الرواة وغيره
    كا بهترين
    ساوفٹ وير
    يه لين
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    commander.fahad بھائی ایک اچھے سوال کے لیے شکریہ ۔ جس کے مفید جوابات سے ہم سب نے استفادہ کیا ۔
    ایک بات کہنا چاہوں گی کہ ایسے سافٹ وئیرز بلا شبہ بہت مفید دکھائی دیتے ہیں ۔ مگر ان کے فوائد کے ساتھ ہی ان کے کچھ نقصانات بھی ہیں ۔
    ان میں سے
    سر فہرست یہ ہے کہ کچھ راوی ہر حال میں ثقہ ہوتے ہیں ، کچھ ہر حال میں ضعیف یا متروک ہوتے ہیں ۔ان پر ایک خاص حکم ہمیشہ کے لیے لگا دینا اور ان کی حدیث کے لیے ایک خاص درجہ دے دینا ٹھیک ہوتا ہے۔
    مگر ایسےراوی جو کچھ حالات میں ثقہ ، اور کچھ میں ضعیف ہوتے ہیں ، اسی طرح کچھ راوی مختلط ہو جاتے ہیں ، کچھ کی خاص شیوخ سے روایت ضعیف ہوتی ہے ، تو کچھ شیوخ سے روایت میں اوثق الناس ہوتے ہیں ۔ ان تمام اقسام کے راویوں پر ایک حکم لگانا ، ان کی ہر حدیث کو ایک رتبہ دینا غلط ہے ۔
    اسی طرح علم العلل تو ہے ہی ثقہ راویوں کی احادیث کے مسائل کا علم ۔ اب کمپیوٹر کی مصنوعی ذہانت ان سب مسائل پر غور وفکر کی طاقت نہیں رکھتی ۔ وہ تو آپ کے فراہم کردہ مواد کی بنیاد پر آپ کو نتیجہ دے دیتا ہے ۔ یہاں مسائل کھڑے ہوتے ہیں اور ایک عامی کو بہر حال ماہرین ہی سے رجوع کرنا پڑتا ہے ۔
    علم حدیث کی انہی فنی باریکیوں سے لا علمی کی بنا پر کچھ لوگ مزے سے کہہ دیتے ہیں کہ فلاں عالم نے فلاں حدیث میں اس راوی کو ضعیف کہا ، یہاں اس کی حدیث لے لی ، یہ تضاد ہے ۔ حالاں کہ وہ تضاد نہیں ہوتا ۔ مختلف فیہ راوی کی ایک حدیث پر حکم اکثر دوسری حدیث پر حکم سے مختلف ہو سکتا ہے ۔
    علم حدیث محض دو جمع دو برابر ہے چار کے ، قسم کا علم نہیں ہے ۔
    ایک حدیث پر حکم صرف اس کے راویوں کو دیکھ کر نہیں لگایا جاتا بلکہ اس میں کئی چیزوں کو ملحوظ رکھنا پڑتا ہے۔جو مزید جاننا چاہے وہ ابن رجب الحنبلی کی علل الترمذی کی شرح ، کے مقدمے کو دیکھ لے ۔
    واللہ اعلم ۔
     
  17. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بالکل صحیح کہا ہے !!
    اسی موضوع پر کچھ عرصہ قبل ایک دوسرے فورم اردو محفل پر میری طویل بحث ہوئی تھی۔ اور شائد اس کے اہم حصے یہیں مجلس پر بھی موجود ہیں۔
    یاد رہے کہ حدیث پر حکم صرف محدثین کے اجماع کا ہی مانا جائے گا۔ عامی یا عالم دین یا کوئی اور محقق صرف اسناد کو دیکھ کر حدیث کی صحت نہیں بتا سکتا !!
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ویسے کچھ مفید سافٹ وئیرزجن کو میں نے خود آزما رکھا ہے ان میں شرکہ صخر لبرامج الحاسب الآلی کا موسوعہ الحدیث الشریف اچھا ہے ۔ اس میں صرف کتب تسعہ ہیں یعنی کتب ستہ کے ساتھ موطا مالک، مسند احمد اور سنن الدارمی ۔ دو تین سال پہلے یہ پاکستان میں اردوغلاف کے ساتھ ایک سی ڈی میں مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب تھا ۔بیسک تخریج کے لیے بہت ہے ۔
    اس کے آپشنز اسلام ویب کی سرچ سے بھی اچھے تھے ۔اور رزلٹس بھی ۔ ذاتی طور پرمیں کتابوں کے ٹیکسٹ سے اس کے ٹیکسٹ کا تقابل کر چکی ہوں اس لیے کہہ سکتی ہوں کہ اس میں تصحیف وتحریف نہیں تھی ، تاہم بہت سی جگہوں پر صیغہ تحدیث یعنی حدثنا اور اخبرنا کی گڑبڑ تھی ۔ اور یہ ان سافٹ وئیرز کا ایک اور نقصان ہے ۔
    پھر ایک الموسوعہ الذھبیہ تھا ، اردن کے مرکز التراث لابحاث الآلی کا ۔اب نہیں معلوم دست یاب ہے یا نہیں ۔
    اسی طرح المکتبہ الالفیہ سے لوگوں نے کافی فائدہ اٹھایا ۔
    مگراب مکتبہ شاملہ نے مارکیٹ کو کیپچر کر لیا ہے ۔اور یہ بھی یاد رکھیے کہ باوجود مفید ہونے کے اس کے ٹیکسٹ پر بھی سو فی صد اعتبار مت کیجیے کہ اس میں طباعت کی غلطیوں سے لے کر مکمل پیرا گراف دہرانے یا کھا جانے تک کی غلطی موجود ہے ۔ اسی لیے ہم اکثر اپنے شاملہ کی فہرستیں خود بنانے کے علاوہ غلطیاں بھی خود ٹھیک کرتے رہتے ہیں ۔
    ان سافٹ وئیرز کے متن کا ہمیشہ اصل کتاب سے تقابل کر لینا چاہئیے ۔
     
  19. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    شکریہ۔
    اور اسی مسئلے کی طرف عادل سہیل بھائی کافی عرصہ سے توجہ دلا رہے ہیں اور دلاتے رہتے ہیں۔
     
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ٹھیک ہے شاملہ میں یہ مسائل ہیں مگر ایک اچھی بات کا ذکر نہ کرنا نا انصافی ہو گی کہ بہرحال شاملہ کی آفیشل ویب سائٹ پر مسلسل کچھ لوگ رضا کارانہ غیر مفھرس کتابوں کی فھارس مرتب کر کے ، غلطیاں ٹھیک کر کے اپ لوڈ کر کے شئیر کرتے رہتے ہیں ۔ میرے خیال میں ہمیں بھی اس نیک کام میں ان کی مدد کرتے رہنا چاہئیے ۔

    دوسری بات اے پیارے لوگو ۔ جب ہم سب انگلش کے ماہر بنے بغیر انگلش میں ونڈوز چلا سکتے ہیں تو اتنا سا کرم عربی پر بھی کر لینا چاہیے کہ اتنی سیکھ لی جائے کہ کچھ عربی سافٹ وئیر چلا لیں ۔ یقین مانیں، یقین مانیں،۔۔۔ یہ مشکل نہیں ہے ۔
    ماہرین تعلیم کہتے ہیں ، انسان کا بچہ چھ برس کی عمر تک بیک وقت چھ زبانیں سیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ذرا غور کریں تو آپ سب ٹوٹی پھوٹی ہی سہی تین زبانیں اس وقت بھی جانتے ہیں ! گن کر دیکھ لیں !
    آپ صرف تین ماہ اس پیاری زبان کو دیں ۔ صرف تین ماہ ۔۔۔
    بس اب خود پر ، اپنی صلاحیتوں پر ، اللہ تعالی کی عطاؤں پر یقین رکھیں ، اور عربی سیکھنا شروع کر دیں ۔ میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں