کیا مردے بھی نماز پرھتے ھیں اور کیا مردوں کی امامت کی جاسکتی ھے

bheram نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏دسمبر 24, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. bheram

    bheram رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 18, 2009
    پیغامات:
    261
    طاہر خان صاحب کی خدمت میں نمر10کو پڑھکر جواب عنایت فرمادیں
     
  2. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ

    میرے لئے بھی یہ بات باعث تعجب ہے کہ معراج تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ تھا اور معراج پر موسی علیہ السلام کو انکی قبر میں نماز پڑھتے دیکھنا بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزہ ہی سے تعلق رکھتا ہے لیکن خود موسی علیہ السلام کا اپنی قبر میں نماز پڑھنا تو کسی بھی طرح معجزہ معراج سے تعلق نہیں رکھتا۔ اس سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ بعد از وفات بھی موسی علیہ السلام نماز پڑھتے ہیں واللہ اعلم

    ویسے میں قطعا حیات النبی کا عقیدہ نہیں رکھتا۔ لیکن میں بھی بہرام صاحب کی طرح اس اشکال کا حل چاہتا ہوں۔ اس سلسلے میں عبداللہ بہالپوری رحمہ اللہ کی کتاب سماع موتی مطالعہ سے گزری ہے۔ جس میں انہوں نے موسی علیہ السلام کا قبر میں نماز پڑھنے کا یہ جواب دیا ہے کہ موسی علیہ السلام اس وقت حقیقتا قبر میں نماز نہیں پڑھ رہے تھے بلکہ اللہ رب العالمین نے انکی زندگی میں نماز پڑھنے کی کیفیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معجزانہ طور پر دکھا دی۔ بالکل ایسے جیسے کسی واقعہ یا عمل کو ویڈیو میں محفوظ کرلیا جائے پھر اس کو بعد میں دیکھ لیا جائے۔ اگر کسی شخص کو ویڈیو میں کوئی عمل کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہو اور وہ شخص زندہ بھی نہ ہو تو یقینا کوئی بھی زی ہوش اسے صرف ویڈیو میں عمل کرتے ہوئے دیکھنے کی بنا پر اسکی حیات کا عقیدہ نہیں رکھے گا۔ اس کی تائید میں عبداللہ بہالپوری صاحب نے اس حدیث کو بھی پیش کیا ہے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نبی کو باقاعدہ مناکس حج ادا کرتے ہوئے دیکھا۔ جبکہ اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کے ساتھ تھے لیکن کوئی صحابی ان نبی کو حج کرتے ہوئے نہ دیکھ سکا۔

    میں نے اس کتاب میں جو پڑھا تھا اسکو اپنے الفاظ میں بیان کردیا ہے۔ عبداللہ بہالپوری صاحب کی یہ توجیح زبردست ہے اگر مجھے اس پر کوئی دلیل مل جائے کیونکہ میں تو اس جواب سے مطمئین ہوں لیکن جو لوگ حیات النبی کا عقیدہ رکھتےہیں وہ اس سے مطمئین نہیں ہونگے بلکہ کوئی مضبوط دلیل مانگے گے اسلئے اگر کوئی بھائی اس سلسلے میں مضبوط دلیل فراہم کرسکے تو میں مشکور ہونگا۔ والسلام
     
  3. bheram

    bheram رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 18, 2009
    پیغامات:
    261
    حضرت موسیٰ علیہ سلام قبر میں جو نماز ادا فرمارہے تھے وہ ریکاڈنگ تھی مگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی امامت میں جو نماز ادا کی کیا وہ بھی ریکاڈنگ تھی اگر ہاں تو سوال یہ ہے کہ یہ ریکاڈنگ کب ہوئی تھی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    دوسری بات یہ کہ عبداللہ بہالپوری صاحب نے جو کہا وہ آپ نے بتا دیا لیکن نواب صدیق حسن صاحب ،امام احمد بن حنبل ، ابن قیم ، ابن تیمیہ اور میاں نذیر دہلوی کا عقیدہ کیا ہے یہ آپ نے بیان نہیں فرمایا اس سے متعلق ایک سوال میں اس لنک پر کرچکا ہوں مگر مجھے اب تک اس کا جواب نہیں ملا لنک یہ ہے
    http://www.vblinks.urdumajlis.net/showthread.php?t=10301
    آپ سے گذارش ہے کہ اس پر بھی اپنی رائے کا اظہار فرمائیں شکریہ
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 14, 2010
  4. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    السلام علیکم

    محترم بہرام صاحب موسی علیہ السلام اپنی زندگی میں نماز پڑھتے تھے اور دنیا سے چلے جانے کے بعد انسان کے اعمال کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے۔ اور ایسی کوئی دلیل بھی موجود نہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ مردہ اپنی قبر میں نماز پڑھتا ہے۔ اسلئے عبداللہ بہالپوری رحمہ اللہ کی یہ توجیح ہی صحیح معلوم ہوتی ہے کہ موسی علیہ السلام اس وقت حقیقتا نماز نہیں پڑھ رہے تھے بلکہ جسطرح وہ اپنی زندگی میں نماز پڑھتے تھے وہ کیفیت اللہ رب العالمین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معجزانہ طور پر دکھا دی۔

    جہان تک آپ کے سوال کا تعلق ہے کہ موسی علیہ السلام نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت میں جو نماز ادا کی کیا وہ بھی ریکارڈنگ تھی؟ اسکے جواب میں عرض ہے کہ موسی علیہ السلام یا کسی بھی نبی نے اپنی زندگی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت میں نماز نہیں پڑھی تھی۔ اس لئے اسے ریکارڈنگ قرار دینا درست نہیں ہاں! اگر یہ واقع پہلے کسی نبی کی زندگی میں پیش آچکا ہوتا تو پھر ایسا کہا جا سکتا تھا۔ معراج کے موقع پر پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ تمام انبیا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت میں نماز ادا فرمائی۔ اسلئے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزہ کے علاوہ کچھ نہیں کہا جاسکتا۔


    آپ نے اپنی تحریر میں جو لنک دیا ہے مجھے وہاں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے اسلئے اگر آپ اپنا سوال یہیں دہرا دیں تو اس پر بات کی جاسکتی ہے۔ میں اتنا ضرور کہنا چاہونگا کہ ہر اہلحدیث قرآن اور حدیث کا مکلف ہے اپنے اکابرین کی باتوں یا عقائد کا مکلف نہیں ہے۔ اسلئے چاہے کوئی ہمارا بڑے سے بڑا اکابر ہو ہم اسکی بات یا عقیدہ کو رد کرتے ہوئے زرا بھی نہیں ہچکچاتے جب وہ بات یا عقیدہ قرآن و حدیث کے خلاف ہو۔ اہلحدیث اکابرپرست اور شخصیت پرست نہیں ہوتا بلکہ حق پرست ہوتا ہے۔


    والسلام
     
  5. bheram

    bheram رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 18, 2009
    پیغامات:
    261
    آپ یہ فرماتے ہیں کہ" اہلحدیث اکابرپرست اور شخصیت پرست نہیں ہوتا بلکہ قرآن اور حدیث کا ککلف ہے "
    لیکن آپ نے عبداللہ بہاول پوری صاحب کی ریکاڈنگ والی بات بغیر قرآن و حدیث کی دلیل کے مان لی بہت ہی خوب

    معراج شریف نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا معجزہ ہے یا حضرت موسٰی علیہ سلام کا معجزہ ہے اور یقیناً معراج شریف نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا معجزہ ہے لیکن نماز تو موسٰی عیلہ سلام ادا فرما رہیں ہیں اور آپ کا ماننا ہے کہ یہ ریکاڈنگ نہیں اور آپ کا یہ بھی ماننا ہے کہ "دنیا سے چلے جانے کے بعد انسان کے اعمال کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے۔" اب سوال یہ ہے کہ جب اعمال کا سلسلہ منقطع ہو چکا تو موسٰی علیہ سلام کا یہ عمل کیوں ؟؟؟؟؟؟
     
  6. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    السلام علیکم

    محترم بہرام صاحب آپ نے میری تحریر غور سے نہیں پڑھی میں نے عرض کی تھی کہ ہم اپنے اکابرین کے عقائد، فتوے اور باتیں رد کر دیتے ہیں جب وہ قرآن اور حدیث کے خلاف ہوں۔ کیا آپ بتانا پسند فرمائیں گے کہ عبداللہ بہالپوری رحمہ اللہ کی توجیح کس حدیث کے خلاف ہے یا کونسی قرآنی آیت سے متصادم ہے؟ میں نے کوئی ایسا دعوی بھی نہیں کیا کہ عبداللہ بہالپوری رحمہ اللہ کی یہ توجیح حرف آخر ہے۔ میں نے تو صرف یہ کہا تھا کہ عبداللہ بہالپوری رحمہ اللہ کی یہ توجیح ہی صحیح معلوم ہوتی ہے۔ اب آپ بتادیں کہ آپ کو میری کس بات پر اعتراض ہے؟


    میرے بھائی اس سلسلہ میں میرے پاس اور نہ ہی آپکے پاس کوئی ایسی حتمی دلیل ہے جس سے اس معاملہ کو سلجھایا جاسکے۔ مجھے تو جتنا علم تھا اسکے مطابق میں نے بات سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ اگر آپکو میری بات سمجھ میں نہیں آرہی تو آپ مجھے اپنی بات سمجھا دو۔ والسلام
     
  7. bheram

    bheram رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 18, 2009
    پیغامات:
    261
    اس کا ایک آسان حل یہ ہے کہ بجائے اس کے کہ ہم عبداللہ بہاولپوری کی پش کی ہوئی توجیح کوماننے کیوں نہ ہم امام احمد بن حنبل ،ابن قیم ، ابن تیمیہ اور نواب صدیق حسن خان بھوپالی اور دیگر علماء کی توجیحات کو مان لیں جو انھوں نے انبیاء علیہ سلام کی حیات کے بارے میں فرمائی ہے
     
  8. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    جی ہاں! یہ بالکل آسان حل ہے لیکن گمراہی کا۔ میں نے پہلے بھی عرض کی تھی کہ عبداللہ بہالپوری رحمہ اللہ کی توجیح کسی صحیح حدیث اور قرآن کے خلاف نہیں ہے۔ جبکہ امام احمد بن حنبل، ابن قیم، ابن تیمیہ اور نواب صدیق حسن خان صاحب اگر واقعی حیات النبی کا عقیدہ رکھتے تھے جیسا عقیدہ آج دیوبندیوں اور بریلویوں کا ہے تو ہمیں یہ بات بہت افسوس سے کہنی پڑے گی کہ انکا یہ عقیدہ قرآن اور حدیث کے خلاف ہے۔ مذکورہ اماموں کا عقیدہ اہلحدیث پر حجت نہیں ہے۔ کیونکہ اہلحدیث شخصیت پرست اور اکابر پرست نہیں ہیں بلکہ حق پرست ہیں۔

    بہرام صاحب آپ ان اماموں کے حوالے دیں جن میں ان آئمہ کا حیات النبی کا عقیدہ موجود ہو تاکہ ہمیں پتا چلے کے آپ جھوٹ بول رہے ہیں یا سچ؟
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    حیرت ہے کہ زمرہ ہے سوال وجواب کا ، جہاں ہم اپنے مسائل کے حل کے لیے علماء سے رجوع کرتے ہیں ۔ اور سوال پوسٹ کرنے والے خود ہی جواب در جواب دے رہے ہیں چہ خوب ؟
    ازراہ کرم آپ کسی دار الافتاء کی مسند سنبھال لیجئیے ۔ یہاں گپ نہ لڑائیے ۔
     
  10. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    گستاخی معاف! مسائل کے حل کےلئے علما ہی سے رجوع کیا جاتا ہے مگر ہم کیا کریں کہ جب سوال پوچھا جاتا ہے تو کوئی عالم جواب نہیں دیتا تو مجبورا ہم ہی بیچارے آپس میں اپنی معلومات کا تبادلہ کرنے لگتے ہیں۔ کیا سوال جواب کے سیکشن میں فتوی دینے کےلئے کسی عالم کو نامزد کیا گیا ہے؟ اگر ہاں تو ان عالم کا نام کیا ہے۔ کیونکہ اگر اس سیکشن میں کوئی عالم جواب دینے کا ذمہ دار ہے تو آئندہ ہم بحث سے پرہیز کریں اور متعلقہ عالم ہی سے رجوع کیا جائے۔ والسلام
     
  11. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    باقاعدہ طور پر تو کوئی عالم مجلس پر نامزد نہیں کیا گیا لیکن ہمارے اراکین میں چند ایسے ممبران ضرور موجود ہیں جو اپنے علم کی سطح پر تسلی بخش جواب دینے کی استطاعت رکھتے ہیں اور گاہے بگاہے سوالات کے جوابات دیتے رہتے ہیں، ان میں ابنِ مبارک، ابوعبداللہ، باذوق، رفیق طاہر اور بشیراحمد برادران کے نام قابلِ ذکر ہیں۔
     
  12. bheram

    bheram رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 18, 2009
    پیغامات:
    261
    مگر عبداللہ بہاولپوری صاحب کی توجیح بغیر دلیل کے ماننے والی بھی نہیں
    ابن تیمیہ اور نواب صدیق حسن خان جیسے لوگ آپ کی نظر میں گمراہ ہیں بہت ہی خوب

    اسیی لیے میں نے یہ سوال اس لنک پر پش کیا ہے کہ معلوم ہوجائے کہ ان حضرات کا کیا عقیدہ ہے حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں مگر اتنے دن گذر جانے کے باوجود کسی نے میرے سوال کا جواب نہیں دیا آپ سے گذارش ہے کہ آپ ان حضرات کی ان کتب کو دیکھ کر مجھے بھی بتادیں جن کا حوالہ اس لنک پر دیا گیا ہے
    (http://www.mediafire.com/download.php?ifyy5txh1tw
     
  13. بشیراحمد

    بشیراحمد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اپریل 1, 2009
    پیغامات:
    1,568
    اور ایک نام بھی جو رفی بھائی بھول رہے ہیں :
    عین آپی
     
  14. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    اس لنک پر تو یہ لکھا نظر آرہا ہے ۔
    Imran Series No. 103 - Mona Lisa ki Nawasi (Mona Lisa Granddaughter).PDF

    باقی ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد تسلی ہوگی ۔۔۔
     
  15. bheram

    bheram رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 18, 2009
    پیغامات:
    261
    معاف کرنا غلطی ہوگئی صحیح لنک یہ ہے

    http://www.vblinks.urdumajlis.net/showthread.php?t=10301
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ( : ( :
     
  17. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    بہرام صاحب آپ نے پہلے بھی یہ لنک دیا تھا اور میں نے آپ سے عرض کی تھی کہ مجھے اس لنک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ اسلئے میں دوبارہ آپ سے درخواست کرونگا کہ آپ اپنا سوال یہاں دہرادیں تاکہ آپکو جواب دیا جاسکے انشا اللہ

     
  18. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    لیکن عبداللہ بہالپوی رحمہ اللہ کی توجیح رد کرنے والی بھی نہیں ہے۔ بھلا کس دلیل کی بنیاد پر آپ اسے رد کر رہے ہیں؟ ایک حدیث جو کہ مسند احمد میں درج ہے اور جسے علامہ البانی رحمہ اللہ نے صحیح قرار دیا ہے عبداللہ بہالپوری کی اس توجیح کی موید ہے۔ اس طویل حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حبشی کے ہاتھوں کعبتہ اللہ کی تباہی کی خبر دی اور فرمایا کہ میں اپنی آنکھوں سے اس حبشی کو کعبہ کو ڈھاتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معجزانہ طور پر اس منظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا جو کہ ابھی واقع بھی نہیں ہوا۔ تو وہ منظر جوکہ ماضی میں واقع ہو چکا تھا یعنی موسی علیہ السلام کی نماز پڑھنے کی کیفیت اگر اس منظر کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معجزانہ طور پر دیکھ لیا تو اس سے یہ کہاں ثابت ہوتا ہے کہ انبیا اپنی قبروں‌ میں زندہ ہیں ؟؟؟

    آپ نے میری تحریر سے غلط مطلب نکا لا ہے میں نے یہ کب کہا کہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ اور نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ گمراہ ہیں؟ یہ بات تو اس وقت درست ہوگی جب آپ یہ ثابت کرینگے کہ ابن تیمہ، ابن قیم اور نواب صاحب بھی انبیا کے بارے میں وہی عقیدہ رکھتے تھے جو آج دیوبندیوں اور بریلویوں کا عقیدہ ہے کہ انبیا اپنی قبور میں زندہ ہیں اور انہیں حیات دنیاوی حاصل ہے۔ ویسے انبیا کے بارے میں یہ عقیدہ اسی کا ہوتا ہے جو قبر پرست ہو اور یہی وجہ ہے کہ یہ عقیدہ رکھنے والے قبروں سے فیض پہنچنے کے قائل ہیں۔ اور انکی کتابیں قبروں پر مراقبہ، قبر والے سے مصافحہ، قبر سے مردے کا جسد عنصری کے ساتھ باہر آجانا، شہید ہونے کے بعد مردہ کا اپنے گھر والوں سے ملاقات کے لئے آنا اور قبروں کی مٹی سے شفا جیسے شرکیہ واقعات سے بھری پڑی ہیں۔
     
  19. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    قبروں سے فیض پہنچنے کے قائل توکوئی نہیں ہیں شاہد نذیرصاحب:)
     
  20. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    یہ پوسٹ ڈبل ہوگئی ہے اسلئے میری موڈیریٹر سے گزارش ہے کہ اسے حزف کردے شکریہ
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 22, 2010
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں