غیر سنجیدہ مستفتی کو فتوی دینے سے توقف کرنا

عائشہ نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏جنوری 19, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سوال : ايك عالم كن كن حالات ميں فتوى دينے سے توقف كر سكتا ہے ؟

    جواب: ايك عالم جب فتوى دينے كا اہل ہو اور اس کے پاس علم بھی ہو تو وہ فتوى دينے سے توقف ان اسباب كى بنا پر کر سكتا ہے :
    1_ اس كے نزديك مستفتى ( سوال كرنے والا) غير سنجيدہ ہو ، كيونکہ بعض مستفتى حق معلوم كرنے كے ليے فتوى طلب نہیں کرتے بلكہ ان كا مقصود کھیل تماشا اور يہ ديکھنا ہوتا ہے کہ يہ عالم اس كا كيا جواب ديتا ہے، اور دوسرا اور پھر تيسرا كيا جواب ديتا ہے ؟
    لہذا ایسی صورت حال ميں ايك عالم توقف كرسکتا ہے يا جواب نہیں ديتا ۔جب كہ اسے يہ علم يا ظن غالب ہو کہ يہ شخص كھیل تماشا كر رہا ہے ، یہ محض لوگوں کا جائزہ لے رہا ہے ۔
    2ـ يا مستفتى يہ چاہتا ہے کہ کچھ علماء كے اقوال كا سہارا لے کر كچھ اقوال كو رد كردے ۔
    اور يہ صورت پہلی صورت سے بھی زیادہ سنگین ہے ۔کیونکہ اس صورت ميں وہ یہ کہتا ہے کہ فلاں عالم یہ كہتا ہے اور فلاں وہ ، ہم كس كى بات مانيں اور كس كى نہ مانيں ؟ اور يوں وہ كسى كى بات نہیں مانتا ۔يہ صورت بھی ان اسباب میں سے ہے جن كى وجہ سے ايك مفتى ، فتوى دينے ميں توقف سے كام ليتا ہے ۔

    ____________ شيخ محمد بن صالح العثيمين (رحمہ اللہ) ______________​
     
    • مفید مفید x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیر!
    یقیناً ایسے افراد کی کمی نہیں جو سوالات محض اس لئے پوچھتے ہیں‌ کہ اگر جواب ان کی مرضی کے مطابق نہ ہو تو وہ خود ساختہ دلائل کی بناء پر قرآن و سنت کی من مانی تشریح کرتے ہوئے اپنے افکار کو صحیح ثابت کر سکیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عبد المتین

    عبد المتین -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 29, 2008
    پیغامات:
    7
    جزاک اللہ خیر!
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    واياكم
     
  5. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    جزاک اللہ
     
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاکم
     
  8. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    سسٹر یہ فتوی کے بارے تھوڑی معلومات دیں مجھے فتوی کیا ہوتا ہے؟
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    فتوی کا لغوی مطلب ہے سوال کا جواب۔
    اسلامی اصطلاح میں فتوی کا مطلب ہے: دین کے متعلق سوال کا اہل علم کی جانب سے دیا گیا جواب۔

    معذرت آپ کی پوسٹ دیر سے دیکھی۔ آپ اپنا سوال، زمرہ سوال وجواب میں پوسٹ کریں تو جلدی جواب مل سکتا ہے۔

    وایاکم۔
     
    • مفید مفید x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں