ویب سائٹس سے آنے والے وائرس کی روک تھام

آزاد نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏فروری 1, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    السلام علیکم محترم ماہرین۔
    میں یہ دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ اکثر اوقات ایسے ہوتا ہے کہ میں نیٹ پر سرچنگ کررہا ہوتاہوں کہ اچانک میرے انٹرنیٹ ایکسپلورر کی حالت بدل جاتی ہے۔ یعنی اوپر ٹائیٹل بار کے نیچے والی پٹی بالکل کالی ہوجاتی ہے، جو عام طور سفید ہوتی ہے۔ اور میرے سسٹم کی آواز بند ہوجاتی ہے۔ اگر ٹاسک بار پر موجود والیوم کے آئیکون پر کلک کروں تو there are no active mixer devices available. To install mixer devices, go to control panel.......
    This program will now close.
    لکھا ہوا آتا ہے۔ میں نے اس وقت avira antivir personal انٹی وائرس انسٹال کیا ہوا ہے۔ اب بتائیے مجھے کیا کرنا چاہیے۔۔۔۔۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر سے نوازے۔۔۔
     
  2. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    آپ اپنی فائر وال چیک کریں ۔ کہیں بند تو نہیں ۔ اگر ہے تو آن کرلیں ۔ عموماً ایسا فائر وال بند ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ واللہ اعلم !
     
  3. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    محترم خادم خلق صاحب!
    جواب دینے کا شکریہ ۔۔۔۔
    لیکن مصیبت یہ ہے کہ مجھے یہ بھی نہیں پتہ کہ فائر وال کیسے چیک کرتے ہیں۔۔۔۔
    مہربانی فرماکر یہ بتادیں۔۔۔
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    ذرا صبر کریں میں بتاتا ہوں ۔ ان شاء اللہ !:00038:
     
  5. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    معذرت چاہوں گا!
    سوچا تھا کہ اینیمیشن سے بتاؤں گا پر سپیڈ اتی تھکی ہوئی ہے کہ اس کے کے لئے گھنٹہ لگے گا ۔
    خیر میں آپ کو لکھ کر بتاتا ہوں ۔

    1-ٹاسک بار میں جو لوکل ایریا نیٹورک کا آئیکن ہے اسے ڈبل کلک کریں ۔
    2- سکرین پر الٹے ہاتھ پر نیٹورک ٹاسکس میں دیکھیں لکھا ہے : Change Windows Firewall Settings . اسے کلک کریں ۔
    3- سامنے کھلنے والی پٹی پر مینیو بار مین جنرل ہونا چاہیئے ۔
    4- سبز رنگ کا ڈھال کی شکل کا آئیکن ہے - اس کے سامنے والے ریڈیو بٹن کو کلک کریں ۔ جس کے سامنے یہ لکھا ھے : On (recommended)

    لیجیئے آپ کی فائر وال آن ہوگئی ۔ ان شاء اللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
    اگر نہیں تو بتائے گا ۔
    والسلام۔
     
  6. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    [​IMG]

    لال رنگ کے دائروں پر غور کریں ۔
     
  7. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    یہ لکھا ہوا آرہا ہے۔[​IMG]
     
  8. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    یہ لکھا ہوا آرہا ہے
    [​IMG]
     
  9. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    اب میں کیا کروں؟؟؟
     
  10. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام
    بھائی آپ ایک کام کریں۔
    machine.inf کو کسی طرح سرچ کریں اپنے سسٹم میں۔ مجھے یہ فائل چاھیے۔
    آپ کو ملنے کے بعد مجھے ای میل کریں۔ syedejaz2005@hotmail.com
    یہ کسی وائرس کا اٹیک نہیں بلکہ آپ کے وینڈوز میں ساونڈ کارڈ مسئلہ کررہا ہے۔ آپ مذکورہ فائل مجھے بھیج دیجیئے۔
     
  11. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    میں نے ای میل کردی ہے۔۔۔ لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ مسئلہ میرے ساتھ تب ہی ہوتا ہے جب نیٹ آن ہوتا ہے۔ کیونکہ دو ماہ پہلے جب میرے پاس نیٹ تھا تب یہ مسئلہ ہوتا تھا اور اب جب میں نے ایک دو دن پہلے نیٹ لگوایا ہے تو یہ مسئلہ شروع ہوا ہے، میرا مطلب ہے اس درمیانی عرصہ میں کبھی یہ مسئلہ نہیں ہوا۔۔۔
     
  12. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    اچھا آزاد بھائی آپ ایک کام کریں۔
    ساونڈ ڈیوائس کو BIOS میں Disable کریں پھر دوبارہ انٹرنیٹ انٹرنیٹ استعمال کریں اور بتائیے کہ یہ مسئلہ آتا ہے کہ نہیں۔
     
  13. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    میں نے خادم خلق بھائی کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق اپنی فائر وال آن کی ہے۔۔ اللہ کے فضل سے تب سے دوبارہ ایسا نہیں ہوا، فللہ الحمد
     
  14. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
  15. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    جیسا کہ آپ نے موضوع میں لکھا ہے کہ ویبسائٹ سے آنے والے وائرس کی تھام تو ان کے لئے سب سے اچھا ڈیفنس آپ کی ونڈوز فائروال ہی ہوتی ہے ۔ اسی لئے میں نے آپ کو اسے آن کرنے کا کہا ۔ کبھی کبھی فائر وال پرومپٹ کرتی ہے اور بندہ جان چھڑانے کے لئے اسے بندہ کردیتا ہے:00038: ۔ عموماً جو سسٹم کے متعلق زیادہ نہیں جانتے وہ بس ایررز اور پرومپٹس سے جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

    الحمدللہ آپ کا مسئلہ حل ہوگیا ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں