انما المؤمنون اخوۃ

آزاد نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏فروری 16, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    الحمد للہ رب العالمین والعاقبۃ للمتقین والصلوۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین وعلی اتباعھم الذین ورثوا العلم الی یوم الدین۔
    [font="_pdms_saleem_quranfont"]اما بعد!!!
    {إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ }الحجرات10
    ’’مومن تو سب آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔ لہذا اپنے بھائیوں کے درمیان صلح کرا دیا کرو ۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔‘‘

    اخوت اس کو کہتے ہیں چبھے کانٹا جو کابل میں
    تو ہندوستان کا ہر پیرو جواں بے تاب ہوجائے
    اللہ رب العالمین نے اس وسیع و عریض کائنات کے اندر رنگہا رنگ کی مخلوقات کو پیدا فرمایا ہے۔ ان مخلوقات میں کہیں لہلہاتی کھیتیاں ہیں اور کہیں چہچہاتے پرندے۔ کہیں حیوان ہیں اور کہیں انسان۔
    ان مخلوقات میں سے جس تخلیق کو اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے احسن تقویم کہا ہے وہ انسان ہے۔۔۔ اللہ تعالیٰ‌ ارشاد فرماتے ہیں: {لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ }التين4
    ’’کہ ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا ہے۔‘‘
    اس انسان کو پیدا فرما کر اللہ جل جلالہ نے شتر بے مہار کی طرح نہیں چھوڑ دیا کہ جو چاہے کرے، جیسے چاہے کھائے، پیے اور پھر مر جائے۔۔۔ بلکہ اللہ رب العالمین نے اس کی رہنمائی کے لیے انبیاء ورسل کا سلسلہ جاری فرمایا: {وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولاً ۔۔۔۔}النحل36

    ’’ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا۔‘‘
    اور {وَلِكُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولٌ ۔۔۔۔}يونس47۔
    ’’ہر امت کے لئے ایک رسول ہے۔‘‘
    اسی سلسلہ رشد و ہدایت کے آخری چراغ جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیں۔ جن پر اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنی آخری کتاب قرآن مجید نازل کی۔
    اس کتاب کے، اس رسول کے اور اس کتاب کے بھیجنے والے کو ماننے والا، اس پر ایمان لانے والا مؤمن ہے۔۔ اور اس سے روگردانی کرنے والا، اس کا انکار کرنے والا کافر ہے۔۔۔
    ان کافروں کے بارے میں اللہ رب العالمین ارشاد فرماتے ہیں: {۔۔۔۔تَحْسَبُهُمْ جَمِيعاً وَقُلُوبُهُمْ شَتَّى ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْقِلُونَ }الحشر14
    ’’آپ انہیں متحد سمجھتے ہیں حالانکہ ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں ۔ یہ اس لیے کہ یہ لوگ بےعقل ہیں۔‘‘
    اور مؤمنوں کے بارے میں ارشاد ہوتا ہے: {إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ ۔۔۔۔۔}الحجرات10
    ’’مومن تو سب آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔ ‘‘
    ایک گھر میں ، ایک ادارے میں ، ایک شہر، ایک ملک میں رہتے ہوئے آپس میں اختلاف ہوجانا، رنجشوں کا پیدا ہوجانا کوئی ناممکن امر نہیں بلکہ ایسا ہونا لازمی ہے۔۔۔ کیونکہ جہاں دو چار برتن اکٹھے ہوں گے وہاں سے ٹکرانے کی آواز ضرور آئے گی۔
    اب کیا کیا جائے ؟؟؟ کیا ان لڑے ہوئے بھائیوں کو یونہی چھوڑ دیا جائے یا ان میں صلح کی کوشش کی جائے۔۔۔
    اللہ جل جلالہ فرماتے ہیں: {إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ }الحجرات10
    ’’مومن تو سب آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔ لہذا اپنے بھائیوں کے درمیان صلح کرا دیا کرو ۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔‘‘
    اس صلح کی اتنی اہمیت کہ اسلام جو جھوٹ کو برداشت نہیں کرتا۔ جو کہتا ہے کہ جھوٹ برائی کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ ( وَإِنَّ الْكَذِبَ يَهْدِي إِلَى الْفُجُورِ ۔۔۔۔) (بخاری، کتاب الادب،حدیث:5629)
    ’’یقینا جھوٹ گناہوں کی طرف لے جاتا ہے۔‘‘
    وہی اسلام اس صلح کے موقع پر، بھائیوں کو آپس میں ملانے کے لیے جھوٹ بولنے کی اجازت دیتا ہے: (لَيْسَ الْكَذَّابُ الَّذِي يُصْلِحُ بَيْنَ النَّاسِ فَيَنْمِي خَيْرًا أَوْ يَقُولُ خَيْرًا) (بخاری، کتاب الصلح، باب لیس الکذاب الذی یصلح بین الناس، حدیث: 2495)
    ’’وہ شخص جھوٹا نہیں ہے جو لوگوں کے درمیان اصلاح کرواتا ہے۔ اور اس خاطر اچھی باتیں پہنچاتا ہے اور کہتا ہے۔‘‘
    اسلام دین فطرت ہے۔ یہ انسان کے جذبات و احساسات کی قدر کرتا اور ان کا لحاظ رکھتا ہے۔ اس پر بے جا پابندیاں عائد نہیں کرتا۔ جب دوبھائیوں میں، دو دوستوں میں کسی بات پر اختلاف ہوجائے، ایک دوسرے پر غصہ آجائے تو اسلام اجازت دیتا ہے کہ تین دن تک قطع کلامی روا رکھی جائے۔۔۔ ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کر لی جائے۔۔۔
    لیکن تین دن گزرنے کے بعد۔۔۔ اگر ہم نبی رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ایمان رکھتے ہیں تو۔۔۔ ان کے اس فرمان عبرت نشان کو سامنے رکھتے ہوئے صلح کی کوشش کرنی چاہیے۔۔ فرمایا: (لَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ يَلْتَقِيَانِ فَيُعْرِضُ هَذَا وَيُعْرِضُ هَذَا وَخَيْرُهُمَا الَّذِي يَبْدَأُ بِالسَّلَامِ) (بخاری، کتاب الادب، حدیث: 5613)
    ’’کسی شخص کےلیے جائز نہیں کہ اپنے بھائی کو تین دن سے زیادہ چھوڑے رکھے۔ پھر دونوں ملتے ہیں اور ایک اِدھر منہ پھیر لیتا ہے اور دوسرا اُدھر ۔ ان دونوں میں سے بہتر وہ ہے جو سلام کرنے میں پہل کرتا ہے۔ ‘‘
    ایسے موقع پر بعض لوگ اپنی جھوٹی انا کی خاطر، اپنی ناک اونچی رکھنے کے لیے، تکبر سے کام لیتے ہوئے صلح سے انکار کردیتے ہیں۔ انھیں یاد رکھنا چاہیے:

    حباب بحر کو دیکھو وہ کیسے سر اُٹھاتا ہے
    تکبر وہ بری شے ہے جو فورا ٹوٹ جاتا ہے

    اور جو لوگ صلح کی کوشش کرتے ہیں، دن رات روٹھے ہوئے بھائی کو منانے کی سعی کرتے ہیں، وہ یاد رکھیں کہ:

    راہ وفا میں جذبہ کامل ہو جس کے پاس
    خود اس کو ڈھونڈ لیتی ہے منزل کبھی کبھی

    وآخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین
    [/font]
     
    Last edited: ‏اکتوبر، 12, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاکم اللہ خیرا وبارک فیکم ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. Aemi

    Aemi -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 15, 2008
    پیغامات:
    157
    جزاک اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. سعد نظامی

    سعد نظامی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 14, 2010
    پیغامات:
    60
    جزاکم اللہ خیرا، بھائی کچھ فانٹ کا مسئلہ لگتا ہے۔
    آپ کا تحریر کردہ ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    جزاک اللہ بھائی
    بہت ہی زبردست ہے بھائی۔

    واللہ اس شعر نے مجھے بے سکون کردیا ہے۔
    زبردست شعر ہے، حقیقت پر مبنی۔
    کاش کہ وہ مسلمان دوبارہ پیدا ہو کہ دنیا کا ہر مسلمان آزاد ہوجائے۔ ان شاءاللہ
    والسلام علیکم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیرا
    ماشاءاللہ بہت خوبصورت تحریر ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیرا بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    جزاک اللہ خیرا آزاد بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ابو محمد

    ابو محمد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 24, 2008
    پیغامات:
    132
    جزاکم اللہ خیرا بہت اچھے اشعار کا استعمال کیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. عبد المتين بن عبد المجيد

    عبد المتين بن عبد المجيد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 23, 2015
    پیغامات:
    34
    كاش کہ آپ آيات کا ترجمہ اردو میں کرتے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    جی، الحمد للہ، ذاتی تحریر ہے۔
    لیجیے جناب۔ ترجمہ شامل کردیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. عبد المتين بن عبد المجيد

    عبد المتين بن عبد المجيد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 23, 2015
    پیغامات:
    34
    جزاك الله خيرا بهائى مگر یہ اقتباس والا ترجمہ میں "لے جاتا ہے" ہوگا نا! آپ نے "لے جاؤ" لکھے!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں