ہارڈ ڈسک ماہرین سے فوری مدد درکار ہے

مشتاق احمد مغل نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏مئی 3, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ!
    امید ہے بفضلہ تعالیٰ بخییر و عافیت ہونگے۔
    میری 320جی بی ہارڈڈسک کے ساتھ کل یہ مسئلہ ہوگیا ہے کہ اس کے پارٹیشن بالکل غائب ہوگئے ہیں۔ وہ بوٹ بھی نہیں ہورہی ہے۔ مگر بائیوس سیٹ اپ میں نظر آرہی ہے سسٹم پراپرٹیز میں بھی شو ہورہی ہے۔مگر نہ وہ بوٹ ہورہی ہے اور نہ ہی ونڈوز انسٹال ہورہی ہے۔اچھی بھلی چل رہی تھی کل بلور سے پی سی کی صفائی کی اور جب چلانے کی کوشش کی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ہرممکن کوشش کرچکا ہوں مگر پارٹیشن شو نہیں ہورہے۔
    ویسے تو میں نے فوری طور پر ڈبلیو ڈی سی کی 500جی بی کی نئی ہارڈ دسک لگا لی ہے۔
    مگر اس میں میرا بہت ہی قیمتی ڈیٹا موجود ہے جس کی مجھے ازحد ضرورت رہتی ہے۔ مجھے اگر کسی طریقے سے وہ تمام ڈیٹا مل جائے تو میری بہت ہی بڑی پرابلم حل ہوجائیگی۔
    امید ہے فوری مدد یا رہنمائی فرمائی جائیگی۔
    شکریہ
    والسلام
     
  2. ابودجانہ

    ابودجانہ --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏دسمبر 9, 2010
    پیغامات:
    763
    آپ اس کی کیبل کو اتار کر دوبارہ لگائیں شاید مسئلہ حل ہوجائے
    ورنہ آپ اس کا ڈیٹا ریکور کرروا کہ اس کی نئی پارٹیشن بنوالیں
     
  3. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    اناللہ وانا الیہ راجعون

    اللہ تعالٰی آپ کی مشکل آسان فرمائے۔
    میرے مطابق آپ کی ہارڈ ڈرائو کی کیبل کا مسئلہ ہے یا پھر اپنی ہارڈ ڈرائیو کو کسی دوسرے کمپیوٹر پر لگا کر چیک کریں‌۔ ان شاء اللہ وہاں‌بوٹ ہو رہی ہوگی اور اگر ایسا نہیں‌ تو ہارڈ ڈسک خراب ہو چکی ہے۔
    میرے خیال سے آپ کی ہارڈ ڈرائیو ساٹا ہے
    اس کی ساٹا کیبل کو بدل کر دیکھیے گا اور کمپیوٹر کی بائیوس سیٹنگ کو ڈفالٹ کر دیں امید ہے کہ مسئلہ حل ہو جائے۔

    والسلام
     
  4. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
    برادران اسلام
    دنیا بھر کے جتن کرکے پھر میں نے یہاں رجوع کیا ہے۔
    اپنی جانب سے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔
    شام کو ٹیکنو سٹی میں رابطہ کیا تھا انہوں کہا کہ پندرہ بیس ہزار روپے خرچ ہونگے۔مگر ان سے بھی تسلی بخش جواب نہیں مل رہا۔
    مسئلہ یہ ہے کہ میں کراچی سے بہت دور ہوں۔اور ڈیٹا بھی میرا بہت قیمتی ہے۔الحمد للہ ثم الحمدللہ پیسوں کا کوئی مسئلہ نہیں۔مگر یہ کہ مجھے مکمل ڈیٹا مل جائے۔
    میری آٹھ دس سال کی کاوشوں کا ثمر ان ہارڈ ڈسکس میں ہے۔ہاں یہ تو میں بتانا ہی بھول گیا کہ 80جی بی پاٹا میں میں نے کچھ خاص ڈیٹا کا بیک اپ رکھا تھا وہ بھی اسی کے ساتھ فندایلما ہوگئی۔
    ازراہ کرم کوئی حل بتایئں کہ یہ مسئلہ حل ہو۔۔۔۔
    شکریہ
     
  5. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    پاٹا کا جمپر بلورینگ کے درمیان کہیں‌ نکل تو نہیں‌گیا؟؟؟؟؟؟

    آپ نے ایک وقت میں کتنی ہارڈ ڈرائیوز اپنے کمپیوٹر میں منسلک کی ہوئی ہیں؟
     
  6. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    دو
    مگر یوز ایک ہی کرتا ہوں بیک اپ والی جب ضرورت ہوتی ہے تو کنیکٹ کرتا ہوں
    ورنہ نہیں۔ساٹا خراب ہونے کے بعد اسے ساٹا کے ساتھ کنیکٹ کیا تو یہ بھی جواب دے گئی۔
     
  7. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672

    مطلب؟؟؟؟؟

    یعنی کہ پہلے آپ کے پاس 320 جی بی کی ہاڑ ڈسک تھی جو کہ ساٹا تھی؟
    پھر اس کے بعد وہ خراب ہو چکی؟
    اس کے بعد آپ نے دوسری 500 جی بی کی ہارڈ ڈسک لگائی اور وہ بھی خراب ہو گئی؟؟؟؟؟

    نہیں‌بھائی ایسا نہیں!!
    ضرور آپ کے بورڈ میں موجود ساٹا پورٹ خراب ہے یا پھر آپ اپنے مدر بورڈ کی بایئوز کو اپ ڈیٹ کریں۔
     
  8. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    80جی بی پاٹا کی بات ہورہی ہے کہ اسے بیک اپ کے لئے رکھا تھا
    500جی بی تو رات کو لی ہے اور وہ بالکل سیٹ ہے
    320 جی بی ساٹا میں ہارڈڈسک تھی جو کل جواب دے گئی اسکی پرابلم دیکھنے کے لئے 80 جی بی پاٹا لگا ئی تو وہ بھی جواب دے گئی تھی۔
    80 جی بی پاٹا تو نئی ہارڈڈسک کے ساتھ ڈٹیکٹ بھی نہیں ہورہی مگر 320 ساٹا صرف بائیوس اور پھر سسٹم پراپرٹیز میں شو ہورہی ہے آگے کچھ بھی نہیں۔
    320ساٹا اگر سنگل لگاؤ تو بھی بائیوس ہی کی حد تک رہتی ہے آگے بوٹ نہیں کرتی، کنٹرول آلٹر ڈیلیٹ کرنے والا آپشن آجاتا ہے۔
    بائیوس کرنٹ اپڈیٹ ہے۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 3, 2011
  9. ابودجانہ

    ابودجانہ --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏دسمبر 9, 2010
    پیغامات:
    763
    اب آپ ان دونوں ہارڈ ڈسک کو کسی دوسرے کیمپوٹر پر لگائیں یا پھر آپ ایک بازار سے کنکٹر ملتا ہے جو کہ آئی ڈی اور ساٹا کنورٹر یو ایس بی کے نام سے مشہور ہے اس کے ذریعے آپ ہارڈ ڈسک کو یوایس بی کے ذریعے کمپیوٹر میں لگا سکتے ہیں شاید اس طریقے سے مسئلہ حل ہوجائے
     
  10. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    پرابلم ٹریس کرنے کا یہی طریقہ واحد میری نظر میں ہے کہ آپ اس ہارڈ ڈسک کو کسی دوسرے کمپیوٹر سے منسلک کریں اور پھر چیک کریں۔
     
  11. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    جزاکم اللہ برادران
    یہ بھی کرکے بتاؤں گا۔ان شاء اللہ
    اس کے علاوہ بھی کوئی قابل عمل تجاویزہوں تو بتاتے رہیئے گا۔
    شکریہ
     
  12. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672

    1-کیبل تبدیل کر کے آپ دیکھ چکے ہیں۔
    2-بائیوس پہلے سے جدید ہے۔

    میرے علم کے مطابق اور کوئی کام اس پرابلم کے ٹریس کرنے میں‌ حائل نہیں ماسوائے جو آپ کو بتا چکا ہوں کہ اپنی ڈرائیو کو کسی دوسرے کمپیوٹر میں‌ لگا کر چیک کریں‌ اگر جب بھی مسئلہ ایک جیسا ہے تو ہارڈ ڈرائیو کے میڈیا کا مسئلہ ہے۔
     
  13. ابودجانہ

    ابودجانہ --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏دسمبر 9, 2010
    پیغامات:
    763
    السلام علیکم !
    میں پہلے بھی آپ کو بتا چکا ہوں کہ آپ کیبل سے چیک کریں اگر ہارڈ ڈسک اس کیبل سے اوپن ہوجائے تو اس سے ڈیٹا سیو کر لیں کیبل کی شکل دیکھنے کے لیے اس ویب سائٹ کو چیک کریں
    ویب سائٹ کا لنک
     
  14. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    جزاک اللہ
    شکریہ
    یہ اور بتا دیجئے کہاں سے ملے گی۔
     
  15. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    ارے بھئی میری بھی مت ماری گئی ہے آپ کی میڈیا کی طرف نشاندہی کرنے سے یاد آیا کہ
    سب سے اہم بات تو بتانا ہی بھول گیا کہ ان دونوں ہارڈ ڈسک میں چوں چاں کی آوازیں آرہی تھیں
    انا للہ و اناالیہ راجعون
    اب بتائیے کیا حل ہے؟؟؟؟
     
  16. ابودجانہ

    ابودجانہ --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏دسمبر 9, 2010
    پیغامات:
    763
    یہ کمپیوٹر مارکیٹ سے سے باآسانی مل جائے گی اگر کراچی سے ہوسکے تو وہاں سے منگوا لیں
    ویسے ہمارے ملتان میں یہ تقریبا ساڑھے چار سو روپے میں مل جاتی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    اس کا مطالعہ کر لیں
     
  18. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    اس کیبل کو ہارڈ ڈسک کی کٹ کہتے ہیں، یا صرف آپ ڈیٹا اسٹاریج کٹ بولینگے تو بھی دکان دار آپ کو فراہم کر دے گا۔


    محترم مشتاق مغل، ہم آپ کے لئے صرف دعاء ہی کر سکتے ہیں، اس کے بعد اگر کوئی ہارڈ ڈرائیو ریپئر کرنے والے آپ کے علاقے میں‌موجود ہوں‌تو ان کو یاد کریں، وگرنہ کوشش کرتے رہیں‌ ہو سکتا ہے خود بخود چلنا شروع ہو جائے۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    الحمدللہ رب العالمین

    جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ!

    جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
    الحمد للہ ثم الحمدللہ
    آپ کی رہنمائی نے میرا 75فیصد مسئلہ حل کردیا۔
    80 جی بی پاٹا سے آپ کے بتائے گئے کنکٹر سے تمام ڈیٹا بڑی آسانی سے مل گیا۔ الحمد للہ۔
    مگر کیا کہیئے کہ 320 جی بی ساٹا کو کنکٹ کیا تو اسکے سرکٹ میں سے دھواں نکلا ۔ پتہ نہیں پاور کنکٹر غلط لگ گیا یا کیا ہوا۔دو مرتبہ ٹرائی کیا دونوں مرتبہ دھواں برآمد ہوا۔ذرا چیک کرنے پر دھواں والی جگہ سے کچھ نکلتا ہوا محسوس ہوا، میگنیفائر سے چیک کیا تو ایک مردہ مکھی نظر آئی۔یوں لگتا ہے کہ وہ مکھی کسی طرح اندرونی طرف سرایت کرگئی اور گڑبڑ کرگئی۔
    ہارڈڈسک سرکٹ کو چیک کروایا تو فی الحال ایک رزسٹنس برسٹ کرگئی ہے باقی آگے سرکٹ کو کیا نقصان پہنچا تو یہ کل تک ہی معلوم ہوسکے گا۔
    دعا فرمائیں اللہ رب العزت خیر کا معاملہ فرمائیں اور پریشانیوں کو دور فرمائیں۔آمین ثم آمین۔
    میں ایک مرتبہ پھر صمیم قلبی سے آپ کا بے حد مشکور ہوں۔آپکی رہنمائی سے میرا بے حد قیمتی ڈیٹا مجھے واپس مل گیا۔
    کچھ ابھی 320 جی بی میں ہے اگر اللہ رب العزت کے کرم وفضل سے وہ بھی مل جائے تو میرا مکمل مسئلہ حل ہوجائیگا۔ ان شاء اللہ۔
    دعاؤں کی درخواست ہے۔
    شکریہ
    والسلام
     
  20. ابودجانہ

    ابودجانہ --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏دسمبر 9, 2010
    پیغامات:
    763
    السلام علیکم!
    بھائٍی جان امید ہے آپ خیریت سے ہونگے مجھے لگتا ہے کہ آپ سے کنکٹر غلط لگا ہو گا جس کی وجہ سے ہارڈ ڈسک کے سرکٹ سےدھواں نکلا ہوگا ۔
    باقی میں اس کے بارے میں سوچ کر آپ کو بتاؤں گا کہ اس کا حل کیا ہے اللہ خیر کرئے گا ان شاء اللہ آپ کا نقصان نہیں ہوگا
    والسلام
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں