کیا زیبرا اور گھوڑا حلال ہے ؟

ساجد تاج نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏جون 23, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:-


    رفیق طاھر بھائی کیا شریعت میں زیبرا ار گھوڑا کھانا حلال ہے ؟


    ایک جگہ پڑھا کہ پنجے اور کچالی سے شکار کرنے والے پرندوں کو کھانے سے منع فرمایا ہے ، یہ کچالی کیا چیز ہے ؟
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    گھوڑا اور زبیرا حلال ہے ۔
    کچلی والے درندے حرام ہیں اور ایسے بغیر کچلی کے جانور بھی جن کا نام لے کر شریعت نے حرام کیا ہے ۔
    کچلی نکیلے دانتوں کو کہتے ہیں جو آپکے منہ میں بھی اوپر والے دانتوں درمیان سے تیسرے نمبر پر ہیں ۔ جن سے عموما دھاگہ توڑا جاتا ہے ۔
     
    • مفید مفید x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    زیبرا حرام ہے کیوں کہ وہ اپنا فضلہ اور گندگی کھاتا ہے ،ایسے حیوان جلالۃ کے حکم میں آتے ہیں ۔
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    http://en.wikipedia.org/wiki/Zebra

     
  5. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    میری معلومات کے مطابق تو یہ جنگل گدھا یعنی زیبر کھاس بڑے شوق سے کھاتا ہے اور اسکے علاوہ جھاڑیاں وغیرہ اسکی غذاء میں شامل ہیں ۔
    خیر...
    اگر یہ واقعتا ہی کوئی زیبرا جلالہ کے حکم آتا ہو , تو وہ حرام ہی ہو گا۔
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ظاہر ہے اس کی باقاعدہ غذاوں میں اس عادت بد کا ذکر نہیں ہو گا ، جیسے سور کی غذا میں یہ بات ذکر نہیں کی جاتی لیکن یہ ایک حقیقت ہے اسی لیے زیبرا اور سور اور ان کے رہنے کی جگہیں سخت بدبودار ہوتی ہیں۔
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    زیبرا کے کھانے کوجائز قرار دینے والے علماء اسے حمار الوحش ہی سمجھ کر جائز کہتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کا یہ فتوی دقیق نہیں ۔ حمار الوحش اور زیبرا کی صفات مختلف ہیں ۔
    ایک دوسرے فورم پر بات ہوئی تھی وہاں میرے یہ الفاظ تھے :
    زیبرا ، حدیث میں مذکور حمار وحشی اس لیے نہیں کہ یہ جزیرہ العرب کا جانور نہیں ہے ۔
    پھر ان کی صفات بھی مختلف ہیں ۔
    حمار وحشی کے جسم پر دھاریاں نہیں ہوتیں ۔ جب کہ زیبرے کے جسم پر دھاریاں ہوتی ہیں ۔ عربی ادب میں اس کی یہ صفت کہیں نہیں ملتی ۔
    کچھ علماء نے زیبرے او رحمار وحشی کا واضح فرق یہ بتایا ہے کہ زیبرا مانوس ہو جانے والا جانور ہے ۔ جب کہ حمار وحشی کی نمایاں صفت انسان سے تنفر اور وحشت ہے ۔ جو کہ قدیم عربی لغات سے لے کر ، حیوانات پر لکھی کتابوں تک میں مذکور ہے۔ اسی لیے اسے وحشی کہا گیا ۔
    پھر یہ کہ زیبرا اپنی گندگی کھاجاتا ہے ۔ جب کہ حمار وحشی نباتات ۔
    اسی گندگی کھانے کی وجہ سے زیبرا دور سے خوب صورت مگر سخت بدبودار جانور ہے ۔ یہی صفت سور میں بھی ہوتی ہے ۔ اور ان کے رہنے کی جگہیں شدید متعفن ہوتی ہیں ۔ جلالۃ ایسا ہی جانور ہے جو گندگی کھائے یہاں تک کہ بدبودار ہو جائے ۔
    جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ بات مولانا کیلانی نے کہیں لکھی ہے اس کا خلاصہ میرے الفاظ میں :
    اس کےعلاوہ ایک عالم دین کا اس موضوع پر مفصل عربی مقالہ ہے جس کو ڈھونڈنا پڑے گا ۔ شاید مجلس الالوکۃ پر تھا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پہلے اعتراض کا شیخ ابن باز نے یہ جواب دیا ہے کہ سویز چینل کی کھدائی سے پہلے افریقی جانور جزیرۃ العرب میں آتے تھے لیکن دوسرے اعتراض کا جواب ان کے فتوے میں بھی نہیں ہے کہ اگر یہ وہی ہے تو اس کی نمایاں ترین صفت یعنی دھاریاں کتب میں مذکور کیوں نہیں ؟
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بَابٌ : اَلنَّهْيُ عَنْ أَكْلِ لُحُوْمِ الْحُمُرِ الإِنْسِيَّةِ
    گھریلو گدھوں کا گوشت کھانے کی ممانعت


    (1329) عَنْ أَبِيْ ثَعْلَبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم لُحُومَ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ

    سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان گدھوں کے گوشت سے منع کیا جو آبادی میں رہتے ہیں (اور جنگل کا گدھا یعنی زیبرا بالاتفاق حلال ہے)۔
     
  10. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    میں نے اس حدیث کو پڑھ کر سوال کیا تھا
     
  11. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    یہی ورڈنگ نیچے دی گئی حدیث میں بھی ہے

    بَابٌ : اَلنَّهْيُ عَنْ أَكْلِ لُحُوْمِ الْحُمُرِ الإِنْسِيَّةِ
    گھریلو گدھوں کا گوشت کھانے کی ممانعت


    (1329) عَنْ أَبِيْ ثَعْلَبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم لُحُومَ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ

    سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان گدھوں کے گوشت سے منع کیا جو آبادی میں رہتے ہیں (اور جنگل کا گدھا یعنی زیبرا بالاتفاق حلال ہے)۔
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    قوسین کی عبارت حدیث کا حصہ نہیں مترجم کا تبصرہ ہے ۔
     
  13. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جی جی میں‌جانتا ہوں کہ بریکٹ میں حدیث کا ترجمہ نہیں ہے ، تو کیا اس کا مطلب یہے کہ زیبرا بھی حرام ہے ؟ کیونکہ اپنی انفارمیشن کے مطابق تو جنگل کا زیبرا تو صرف گھاس ہی کھاتا دیکھا گیا ہے
     
  14. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    (1329) عَنْ أَبِيْ ثَعْلَبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم لُحُومَ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ

    اس حدیث کا مکمل ترجمہ کیا ہے ؟
     
  15. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے گھریلو گدھوں کا گوشت حرام قرار دیا ہے۔
     
  16. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا بھائی
     
  17. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    یاد دیانی کے لئے ، اگر وہ فتوی مل جاتا تو اچھا ہوتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    شیخ صالح السندی کی تحقیق ہے.. زیبرا عرب میں نہیں پایا جاتا تھا. بلکہ افریقہ سے آیا. احادیث، و قصص میں جس حمار الوحش کا ذکر ہے. وہ ہمیشہ سے عرب میں رہا ہے. اور وہ صرف مکس کالے یا سفید رنگ میں نہیں بلکہ کئی رنگ میں ملتا تھا. اور بھی کچھ صفات لکھی ہیں.

    http://majles.alukah.net/t86912/
     
  19. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    اس میں زیبرا کو حلال قرار دیا ہے ۔

    والخلاصة الفقهية المتعلقة بهذا الموضوع: أن حمار الوحش -المخطط وغيره- حلال الأكل، ولا وجه للتوقف في ذلك.

    اوپر جلالہ کی بات کی گئی ہے اس کی تحقیق چاہئے کہ واقعی زیبرا گندگی کھاتا ہے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    کوئی ایسی تحقیق تو ابھی تک نہیں ملی. جس میں یہ ثابت کیا گیا ہو کہ زیبرا گندگی کھاتا ہے. اکثر اہل علم تو حلال کہ رہے ہیں، شاید
    http://fatwa.islamweb.net/fatwa/index.php?page=showfatwa&Option=FatwaId&Id=137355
    اور اس لنک میں زیبرا کیا کھاتا ہے. اس کی تفصیل ہے
    https://www.animals-wd.com/ماذا-يأكل-الحمار-الوحشي/
    تھوڑی سی بحث سے جو ہمیں سمجھ آیا، حمار وحشی کی ایک سے زیادہ قسمیں ہیں. ان میں سے ایک قسم عرب میں پائی جاتی تھی . جس میں دھاریاں نہیں ہوتی. ان کی غذاء نباتات وغیرہ ہیں. جو حلال ہیں. جو اقسام افریقہ یا غیر عرب میں ملتی ہیں. ان میں دھاریاں ہوتی ہیں. اہل علم کا اس کو عرب حمار وحشی پر قیاس کر کے مطلقا حلال کا فتوی دینا غیر صحیح لگتاہے، وہی زیبرا حلال ہو گا جس کی صفات عرب حمار وحشی سے ملتی ہوں گی. اور اہم صفت اس کی خوراک و بودوباش کیسی ہے.واللہ اعلم
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں