’سعودیہ کشکول لیکرنہیں جا رہے‘

منہج سلف نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏نومبر 3, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    [FONT="Alvi Nastaleeq v1.0.0"]’سعودیہ کشکول لیکرنہیں جا رہے‘[/FONT]


    [FONT="Alvi Nastaleeq v1.0.0"]برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن عالمی منڈی میں تیل کی قیمیتوں میں استحکام پیدا کرنے اور اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھنے کی اپیل کے ساتھ مشرق وسطی پہنچ گئے ہیں۔

    دورے پر روانگی سے قبل اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورڈن براؤن نے کہا کہ خلیج کے ملکوں کا مفاد بھی پھلتی پھولتی اقتصادیات سے وابستہ ہے۔

    گورڈن براؤن نے مزید کہا کہ تیل کی مستحکم قیمیتوں سے انہیں بھی فائدہ ہو گا نہ کہ تیزی سے تبدیل ہوئی قیمتوں میں جن کا حال ہی میں انہیں تجربہ ہوا ہے۔

    سعودی عرب کے دورے کے دوران گورڈن براؤن کے ہمراہ تونائی کے وزیر ایڈ ملی بینڈ اور تجارت کے وزیر پیٹرمنڈلسن بھی ہیں۔

    برطانوی وزیر اعظم نے ریاض میں سعودی فرماروا شاہ عبداللہ کے محل میں ان سے ملاقات کی۔

    توقعات کے مطابق اس ملاقات میں برطانوی وزیر اعظم نےشاہ عبداللہ سے تیل کی پیدوار میں کمی نہ کرنے کی بات کرنا تھی تاکہ تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ نہ ہو۔

    مشرق وسطی روانگی سےقبل انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ وہ کشکول کے ساتھ سعودی عرب جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ برطانوی خاندانوں کی مدد کے لیے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ اس بحران میں برطانوی خاندانوں کی مدد کرنے پر ہے کیونکہ یہ عالمی مسئلہ ہے اور اس کے لیے عالمی حل درکار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیج کی ریاستیں بہت اہم ہیں۔ یہ ریاستیں تیل کی دولت سے مالا مال ہیں اور انہیں مدد کرنی چاہیے۔

    برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کی اقتصادی حالت میں بہتری سے تیل پیدا کرنے والے امیر ملکوں کو فائدہ ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ عالمی بحران پر قابو پانے کے لیے ہر شخص کو اپنای کردار ادا کرنا چاہیے اور ان کے خیال میں تیل پیدا کرنے والے امیر ملک بھی چاہیں گے وہ اس بحران کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

    وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاؤنگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نے کہا وزیر اعظم خلیجی ریاستوں پر توانائی کے متبادل ذرائع پر تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیں گے۔

    تاہم انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ مغربی ہاتھ میں الٹی ٹوپی لے یعنی کشکول لے کر مشرق وسطی کا رخ کر رہا ہے تاکہ عالمی مالیاتی ادارے کے ذخائر کو بحال کیا جا سکے۔

    ’خلیج کی ریاستوں کے پاس اتنی دولت اور وسائل ہیں کہ وہ مالی نظام کی بحالی میں مدد کر سکیں۔‘[/FONT]
    بی بی سی/اردو
     
  2. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم!
    مجھے ایک بات سمجھ میں نہیں آرہی کہ اب آئی ایم ایف سعودیہ سے قرض لے گی۔
    دنیا کو قرص فراہم کرنے والا ادارہ، دنیا کو قرضوں تلے دبا کر غریب دشمن بجیٹ کی شرائط لاگو کرکے اپنے مفاد پورے کرنے والا انسانیت دشمن آرگنائیزیشن اب سعودی عرب سے قرض۔ بھیک مانگے گا۔۔۔۔۔
    مگر افسوس کہ ہم مسملان ان کو قرض دے کر ان ہی کی شرائط پر عمل کریں کے۔
    ہمیں تو چاہیے کہ ہم ان کی معیشیت کو سہارا دینے کے لیے اور ان کو قرض دینے کے لیے ان کو شرائط کے ڈھانچے میں لانا چاہیے۔
    ان کے بھی تو کڑی شرائط تسلیم کرنا ہونگی۔۔۔۔۔۔آخر ہم ان کو قرض دے رہے ہیں،
    ان کو بھی تو ہماری شرائط ماننی پڑیں گی۔
    مگر افسوس مسلمانوں پر کہ وہ کبھی بھی عقن نہیں سیکھیں گے۔
    اب آپ لوگ ہی دیکھ لو، سعودی عرب والے ان کو قرض دیں گے مگر مسلمانوں کو کبھی بھی نہیں دیں گے۔۔۔۔۔۔
    انا للہ وانا علیہ راجعون
     
  3. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    عتیق بھائی
    میرا خیال ہے کہ یہ قرض اسی سودی نظام کے تحت سعودی عرب سے لیا جائے گا جس کے تحت یہ طاغوتی نظام قائم ہے اور ظاہر ہے، واپسی پر سعودی حکومت کو سود بھی ادا کیا جائے گا، اور اسی فائدے کے پیش نظر یہ قرض وہ صرف بطور قرض نہیں، بلکہ کاروبار سمجھ کر دے سکتے ہیں۔

    اور ایسے ہی المیوں کی وجہ سے مسلمانوں‌ کو ٹھیس پہنچتی ہے، اور اسی دجالی نظام کی وجہ سے آج مسلمان نیچے ہی نیچے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔

    اللہ تعالٰی ہم سے کی مدد فرمائے۔ اور مسلمانوں کو راہ راست پر آنے کی ہدائیت و توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ ثم آمین
     
  4. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    افسوس کے اگر دانیال ابیر کچھ کہیے گا تو بہت سارے لوگ ناراض ہوجائیں ۔۔۔ سو بہتر یہی ہے اس دعا پر ختم کی جائے بات کہ اللہ عربوں کو ہدایت دے اور جو انعامات انکو اللہ نے دیئے ہیں وہ اسکا حق ادا کرسکیں
     
  5. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    ہا ہا ہا ہا بھائی!
    مجھے احساس ہے کہ آپ کیا کہنے والے ہیں۔۔۔۔:00003:
    خیر آپ کی باتیں بھی کس حد تک درست ہی تو ہیں بھائی۔۔۔۔۔
    بس آپ دعا کریں کہ اللہ تمام مسلمانوں کو باخصوص عرب قوم کو ھدایت نصیب فرمائے۔:00002: آمین
    والسلام علیکم
     
  6. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    بھائی چار موسم اور دنیا کی سب سے قیمتی دولت انکے ہاتھ ہمیشہ سے رہی ہے، اور انکا پیسہ جن بنکوں میں اس سے یہود و نصاری آج تک فائدہ حاصل کر رہے ہیں، انہی کا پیسہ ہے جس کاصرف سود کھا کر وہ طاقت ور بنے ہوئے ہیں،

    ورنہ

    اہل یورپ و امریکہ کی جغرافیائی ، معدنی ، موسمی وسائل کو آپ 300 پیچھے سے آج تک پڑھ لیں اللہ پاک نے انکو ہر معاملے میں عربوں سے ہزاروں لاکھوں گنا نیچے رکھا ہے،آج یہ جو کچھ ہیں صرف اور صرف عربوں کی حماقت اور کم علمی کی وجہ سے ہیں
     
  7. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    [font="alvi nastaleeq v1.0.0"]جی بالکل بھائی میں آپ کی باتوں سے بالکل متفق ہوں-
    جتنا پیسہ عربوں نے ان کے بینکوں میں رکھا ہے ان کا سود عرب نہیں لیتے بلکہ انہیں کو دیتے ہیں وہ صرف سود بلین، ٹرلین ڈالر سے بھی زیادہ نکلتا ہے اور وہ ہی ہم مسلمانوں کے اوپر لگتا ہے۔
    آپ اس سے اندازہ لگائيں۔۔۔۔۔۔
    امریکہ کی جتنی بھی آئل فیکٹریاں اور ہتھیاروں اور ایٹم و نیوکلیئر فیکٹریاں ہیں ان میں سب سے زیادہ شیئرز ہولڈر سعودی عرب ہے۔۔۔۔اللہ اکبر
    مگر پوے یورپ اور امریکہ کی میڈیا سعودی عرب کے حلاف بھونکتی رہتی ہے۔۔۔۔اور عرب بھائی صرف عیاشیاں کرتے پھرتے ہیں۔۔۔۔۔۔
    اگر سعودی عرب ایک دن کی صرف تیل کی پیداوار روک لے تو پورا یورپ اور امریکہ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔
    اور کجھ نہیں اگر یہی کہہ دے کہ پورا یورپ اور امریکہ ایشیا سے نکل جائے نہیں تو تجارت و تیل بند۔۔۔۔۔
    میں امید کرتا ہوں کہ سب لوگ ایسے بھاگیں گے جیسے وہ کبھی آئے ہی نہیں تھے-
    مگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئی بھی تو پوری ہونی ہے نا۔۔۔یہ عرب لوگ بھی تو ان کے نیچے عذاب تلے آئيں گے نا۔۔۔۔۔
    اللہ سب مسلمانوں کو کافروں کے عذاب سے بچائے اور عقل سلیم عطا فرمائے کہ صحیح راستے کی نشاندہی ہوسکے۔آمین
    والسلام علیکم[/font]
     
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    کشکول تو نہیں لے کر جارہے ہیں لیکن مفاد ضرور۔ اگرچہ کشکول اور مفاد میری نظر میں ایک ہی چیز ہے۔
    اللہ ہم مسلمانوں کو توفیق دے کہ کافروں کے سامنے سیسہ پھیلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔
    اللہ ہمیں ان کے سودی نظام سے بچائے۔ یہی امریکی معیشت کی ناکامی کا راز ہے۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں