وائرس سے چھٹکارا کیسے حاصل کریں‌

ابوعکاشہ نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏اکتوبر، 4, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    میں کیسپر اسکائی استعمال کیا تھا لیکن مسئلہ تو پتہ حل ہو اتھا یا نہیں، لیکن میری ونڈوز نے کام چھوڑ دیا تھا، میں جیسے ہی کمپوٹر ری اسٹارٹ کرتا تو وہ اسٹارٹ ہوتے ہیں‌لاگ آف ہو جاتا ، اور آگے نہیں جا رہا تھا بس اس لیے اس کو بھی چھوڑ‌دیا۔ میرا اصل مسئلہ صرف یہ ہے کہ میرے فولڈرز جو exeفائل میں تبدیل ہوگئے ہیں وہ کسی طرح‌درست ہو جائیں ۔
     
  2. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    تھیریئے!!!! کیسپر اسکائی سے بچ کر رہیے !!!!!!!

    بھائی آپ ایک دن انتظار کریں ان شاء اللہ میں کل صبح دفتر سے بیٹھ کر اس کا کوئی حل نکالتا ہوں۔ اور آپ یہ کیسپر اسکائی استعمال نہیں‌کریں یہ وائرس کم اور آپ کا ڈیتا زیادہ ڈلیٹ کرے گا!!!!!!!۔
    اس لئے اس سے بچیے یہ ونڈوز بھی کرپٹ کر دیتا ہے۔ یہ بہت عجیب بات ہے کہ مکافی نیو ولڈر ایگزی وائرس ڈلیٹ نہیں‌کر پا رہا جبکہ یہ اینٹی وائرس ماسٹر ہے اس قسم کے وائرس ڈلیٹ کرنے میں۔
    آپ ایک دن اور انتظار کریں ان شاء اللہ کل صبح اس کا دوسرا حل نکالتے ہیں۔
    والسلام
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    بلکل صحیح ۔ مکافی اینٹی وائرس ماسٹر ہے ۔ تمام وائرس ڈیلیڈ کیے اور تمام ڈیٹا محفوظ رہا ہے ۔ حالانکہ ایک بھائی سے پوچھا تھا اس نے کہا تھا کہ اس کا کوئی حل نہیں سوائے اس کہ کاسپر استعمال کیا جائے ۔الحمد للہ اس اینٹی وائرس سے مسئلہ حل ہوگیا ۔
     
  4. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    بھائی اس بار پھر اللہ کی توفیق سے 2 جدید حل لے کر حاضر ہوا ہوں، سب سے پہلا حل یہ ہے کہ آپ میری دی ہوئی ایک رموول ٹول یہاں‌ سے ڈاون لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر پر رن کریں۔ ایک بار نارمل موڈ سے اور ایک بار سیف موڈ سے!!

    اب آجائیں‌دوسرے حل کی طرف جو کے ہمیں خود اپنے کمپیوٹر سے ایگزی فولڈر کے وائرس کو ڈلیٹ کرنا ہوگا۔ عام طور پر یہ وائرس دو نام سے موجود ہوتا ہے۔
    1۔regsvr.exe
    2-NewFolder.exe
    اب آپ نیچے دیئےگئے سٹیپس کے مطابق عمل کریں۔
    1۔ سب سے پہلے آپ Control Panel میں‌آجائیں‌اور اس کے بعد Scheduled Tasks میں آنے کے بعد یہاں‌ پر کچھ Scheduled موجود ہونگے ان کو Delete کر دیں۔
    2۔اب آپ Start اور پھر Run میں‌آجائیں اس کے بعد Run میں‌لکھیں، 'msconfig' اور پھر ایک ونڈو کھل جائیگی اس ونڈو میں‌ Startup کے آپشن میں آنے کے بعد نیچے سب سے پہلا کالم Startup Item کا موجود ہوگا جس میں آپ بہت ساری ایگزی فائلز دیکھ سکتے ہیں، اس میں سے صرف آپ کو 2 قسم کی ایگزی فائلز کو Un Check کر دینے کے بعدOK کر دینا ہے، اور یہ وہی فائلز ہیں جو میں نے اوپر لکھی ہیں‌یعنی:
    regsvr.exe  
    NewFolder.exe
    [​IMG]
    3۔ Task Manager میں‌ تشریف لے جایئے اور وہاں Process میں‌سے بھی ان دو مندرجہ بالا ایگزی کو End Process کر دیجئے۔
    4۔ دوبارہ Start>Run میں‌آنے کے بعد یہاں‌لکھیں regedit میں آجائیں اور یہاں پر سے سب سے پہلے File میں‌آنے کے بعد اپنی رجسٹری کا بیک اپ لے لیجئے یعنی Export کے آپشن میں‌آنے کے بعد جہاں‌پر یہ بیک اپ آپ نے Save کرنا ہے وہاں‌ کی لوکیشن سلیکٹ کیجئے۔ اور سیو کر لیجئے(یہ کام میں نے احتیاط کے طور پر کرایا ہے کہ کہیں‌بعد میں آپ کے کمپیوٹر کرپٹ ہو جائے تو Restore کیا جا سکے) ۔ رجسٹری ایڈیٹر کا بیک اپ لینے کے بعد اب آپ اسی ونڈو پر رہتے ہوئے Ctrl+F کے بٹن کو پریس کرینگے تو ایک فائنڈ کی ونڈو آپن ہو جائے گی جس میں آپ نے اوپر دیئے گئے وائرس کے نام کو Find کرنا ہے!! اور جہاں‌جہاں‌یہ وائرس موجود ہوں‌وہاں‌وہاں‌آپ نے ان کی انٹری کو ڈلیٹ کر دینا ہے جیسے میں‌نے تصویر میں بھی دکھایاگیا ہے۔۔
    [​IMG]
    یاد رہے کہ صرف انٹری ڈلیٹ کرنی ہے نا کہ پورا کانٹینٹ ڈلیٹ کر دیا جائے ، میں نیچے ایک تصویر دے رہا ہوں جس میں دکھایا گیا ہے کہ انٹری کیا ہے اور کانٹینٹ کا نام کیا ہے!!!
    [​IMG]
    امید ہے کہ اب ان شاء اللہ آپ کو ایگزی وائرس کا مسئلہ نہیں‌ہوگا۔
    سب کام کرنے کے بعد اپنے کمپیوٹر کو Restart کر لیں۔
    اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ وہ آپ کا مسئلہ جلد از جلد حل فرمائے(آمین)
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 27, 2010
  5. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    عبد الرحمن بھائی مسئلہ حل ہوجانے کے بعد ضرور بتایئے گا!!!!!
     
  6. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    بھائی حل نہیں ہوا۔
     
  7. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    منتظر
     
  8. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    بھائی بہت بہت معزرت میں آج کل کام میں‌بہت زیادہ مصروف ہوں‌، آپ کے مسئلہ کے لئے تھوڑا وقت درکار ہے ان شاء اللہ جیسے ہی مجھے وقت ملا تو میں ضرور سرچ کر کے اس کا مسئلہ آپ کو فون پر یا پھر یہیں‌بتا دونگا۔
    ان شاء اللہ
     
  9. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    بھائی انتظار بہت طویل ہو گیا تھا، اس لیے میں‌نے اپنا تمام ڈیٹا ایک ویب سائیڈ‌پر اپلوڈ کر کے اپنی پوری ہارڈ ڈرائیو کو فارمیٹ‌کیا نئے پارٹیشن بنائے اور نئی ونڈو، تمام سافٹ ورئیر دوبارہ انسال کیے ، اور سب سے پہلے ایسٹ‌اسمارٹ‌سیکورٹی کا اینٹی وائرس ڈالا۔ ماشاء اللہ سسٹم تو درست ہو گیا، اور تمام ڈیٹا جو میری کمپوزنگ کا تھا میں‌نے نیٹ‌ڈاؤن لوڈ کر لیا، لیکن جو میرا کچھ دوسرا ڈیٹا تھا جو کہ ایک یو ایس بی میں‌تھا وہ ابھی قابل توجہ تھا، سو میں‌نے اپنے نئے سسٹم کو مکمل طور پر ریڈی کرنے کے بعد اس کا گھوسٹ امیج بنانے کے بعد، اس یو ایس بی کو اس میں لگایا اور اسکین کر وا لیا۔ وائرس تو نکل گئے لیکن تمام فولڈر غائب ہوگئے۔ تو پھر‌حاضر ہوا اس ہی تھریڈ میں اور یہاں بتائے گئے طریقوں‌کے مطابق فولڈر شو کروا لیے۔
    ماشاء اللہ آخر اس تھریڈ نے فائدہ دیا سہی چاہے آخر میں ہی۔ جزاک اللہ خیرا ابو بکر بھائی اورعکاشہ بھائی آپ کا بھی۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں