دو کمپیوٹروں کے درمیان نیٹ ورکنگ

رفیق طاھر نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏ستمبر 15, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    کا آسان سا طریقہ کار بتا دیں
     
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    میں آپ کو بتلا دوں گا ان شاء اللہ
     
  3. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    555
  4. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    بہت بہت شکریہ بھائی
     
  5. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ
    ان کا کچھ سامان تمہارے پاس پڑا ہے !! وہ بھجوا دو!!​
    جب یہ بتلانےجائیں ، وہ سامان بھی ساتھ ہی لے جائیے گا۔ان شاءاللہ!!



    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔​
     
  6. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    ایک طریقہ کار یہ بھی سامنے آیا ہے

    نیٹ ورک بنانے کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے:

    نیٹ ورک بنانے کے لیے آپ کو دو بیسک چیزوں کی ضرورت ہوگی۔

    1) لین کارڈ

    یہ تقریباً ہر کمپیوٹر بلٹ ان میں موجود ہوتا ہے، اگر نہیں ہے تو آپ مارکیٹ سے خرید سکتے ہیں کم سے کم ڈھائی سو اور زیادہ سے زیادہ جتنے کا بھی خریدنا چاہے۔ یہ چیک کرنے کے لیے کہ آپ کے کمپیوٹر میں لین کارڈ ہے کہ نہیں۔ اپنے سی پی یو کے پچھلے حصے کی طرف دیکھیں۔ جس طرح سے ٹیلیفون کا کنیکٹر جہاں لگتا ہے بالکل ویسا ہی دکھائی دے گا مگر اس سے بڑا سائز میں۔ دونوں کمپیوٹر میں لین کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔

    2) نیٹ ورک کیبل:

    یہاں میں UTP-CAT5 کیبل کا استعمال کروں گا۔ مارکیٹ سے آسانی سے مل جائے گی، کیبل کی لمبائی اس بات پر منحصر ہے کہ دونوں کمپیوٹر کے درمیان کتنا فاصلہ ہے۔ کیبل کے دونوں سروں پر RJ-45 کنیکٹر لگیں گے۔

    فی الحال یہاں ابتدائی معلومات کی بات چل رہی ہے تو کیبل بنانے کا طریقہ پھر کبھی، ابھی آپ مارکیٹ سے خرید سکتے ہیں بنی بنائی لمبائی کے حساب سے۔

    یہاں کیبل کے بارے میں ایک بات اور ضروری ہے کہ نیٹ ورک کیبل دو طرح کی ہوتی ہیں:

    1) کراس اوور (Cross Over)

    یہ اس وقت بنائی جاتی ہے جب دونوں سروں پر ایک جیسی ڈیوائس ہوں جیسے ایک کمپیوٹر کے لین کارڈ کو دوسرے کمپیوٹر کے لین کارڈ سے منسلک کرنا ہے، یا دوسری ڈیوائس جیسے ہب، سوئچ وغیرہ کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا ہو۔ ابھی ہمیں کمپیوٹر سے کمپیوٹر یعنی لین کارڈ سے لین کارڈ کو تو یہاں ہم کراس اوور کیبل ہی استعمال کریں گے۔

    2) اسٹریٹ تھرو (Straight Through)

    یہ اس وقت بنائی جاتی ہے جب دونوں سروں پر مختلف ڈیوائس ہوں مثلاً لین کارڈ کو سوئچ سے یا ہب سے۔

    نیٹ ورک کیسے بنایا جائے:

    یہاں ہم فرض کرلیتے ہیں کہ دو کمپیوٹر ہیں: کمپیوٹر "A" اور کمپیوٹر "B" اور فی الحال ہم یہاں ابتدائی طور پر یہ فرض کرلیتے ہیں کی کمپیوٹر "A" کے ساتھ پرنٹر منسلک ہے۔ اب ہم دونوں کمپیوٹر کو آپس میں منسلک کرتے ہیں:

    1) لین کارڈ انسٹالیشن:

    سب سے پہلے ہمیں دونوں کمپیوٹر پر لین کارڈ دیکھنا ہوگا کہ وہ صحیح طرح سے انسٹال ہے کہ نہیں۔ اگر پہلے سے موجود ہے تو:

    * مائی کمپیوٹر پر رائٹ کلک کر کے پراپرٹیز میں جائیں، اوپر ہارڈ ویئر پر کلک کریں اور پھر وہاں ڈیوائس منیجر پر کلک کریں۔ یہاں آپ کو پوری فہرست نظر آجائے گی آپ کے کمپیوٹر کے ہارڈ ویئر کی۔ اس لسٹ میں "Network Adapter" لکھا نظر آئے گا۔ اس پر ڈبل کلک کریں، اگر آپ کو لین کارڈ انسٹال ہے تو ادھر آپ کو اس کی کمپنی کا نام لکھا نظر آجائے گا اور ساتھ میں لین کارڈ کا آئکن بھی۔ اگر اس کے آگے پہلے کلر کا نشان سا نظر آرہا ہے تو اس کا مطلب آپ کا لین کارڈ صحیح انسٹال نہیں۔ یا اگر Ethernet Controller کر کے لکھا ہو تو اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ نے لین کارڈ انسٹال کرنا ہے۔ اس کے لیے آپ اس پر ڈبل کلک کریں اور ری انسٹال ڈرائیور پر کلک کریں۔ پھر اپنے لین کارڈ کا ڈرائیور وہاں دیں اور انسٹال کرلیں۔ ری اسٹارٹ کرنے کے بعد ایک بار پھر چیک کرلیں کہ اب آپ کا لین کارڈ صحیح انسٹال ہے کہ نہیں۔

    بالکل یہی اسٹیپ دوسرے کمپیوٹر پر بھی اپلائی کریں۔

    2) نیٹ ورک سیٹنگ:

    کمپیوٹر A کے ڈیسک ٹاپ پر آپ کو "My Network Places" کا آئکن نظر آئے گا۔ اس پر رائٹ کلک کرکے پراپرٹیز میں جائیں۔ اس کی ونڈو میں آپ کو "Local Area Connection" نظر آئے گا۔ اس پر بھی رائٹ کلک کرکے پراپرٹیز میں جائیں۔ اب یہاں آپ کو ایک لسٹ نظر آئے گی "General" کے ٹیب میں۔ اس لسٹ میں سے "Internet Protocol (TCP/IP)" پر چیک لگا ہونا چاہئے اور اس کو سلیکٹ کرکے پراپرٹیز کے بٹن پر کلک کریں۔

    یہاں آپ کو ایک اور ونڈو ملے گی جس میں "Obtain an IP Address Automatically" وغیرہ لکھا نظر آئے گا۔ وہاں "USE THE FOLLOWING IP ADDRESS" کو سلیکٹ کر کے یہ سیٹنگ رکھیں:

    * آئی پی ایڈریس: 192۔168۔0۔1

    * سب نیٹ ماسک: یہ خود ہی آجائے گا جب آپ اس کے باکس پر کلک کریں گے جو کہ کچھ اس طرح سے ہوگا 255۔255۔255۔0 اگر نہیں آتا تو آپ خود بھی ٹائپ کر سکتے ہیں۔

    * ڈیفالٹ گیٹ وے کو آپ بلینک چھوڑ دیں

    یہی سب کچھ کمپیوٹر B میں بھی کیا جائے گا بس فرق اتنا ہوگا کہ آئی پی ایڈریس 192۔168۔0۔1 کی جگہ 192۔168۔0۔2 لکھا جائے گا اور ڈیفالٹ گیٹ وے میں 192۔168۔0۔1 لکھا جائے گا۔

    اب دونوں کمپیوٹر کو ریسٹارٹ کرلیں۔

    نوٹ: دونوں کمپیوٹر کے نام لازمی طور پر مختلف ہونے چاہئے۔ ایک جیسے نام نہیں چل سکتے اور یہ سیٹنگ ونڈوز ایکس پی کے لیے ہے بس۔

    نیٹ ورک کی جانچ:

    اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ سب کام ٹھیک ہوا کے نہیں۔ سب سے پہلے نیٹ ورک کیبل کو دونوں کمپیوٹر کے لین کارڈ میں لگا دیں۔ اگر لین کارڈ کی LED جل رہی ہیں تو اس کا مطلب لین کارڈ کام کر رہا ہے اور کیبل بھی۔

    اب آپ کمپیوٹر B پر رہتے رہتے، اسٹارٹ مینو پر کلک کرکے RUN میں جائیں اور وہاں یہ لکھیں:

    "ping 192.168.0.1 -t"

    (بغیر کوٹیشن کے لکھنا ہوگا)

    آپ کے سامنے ڈاس پرامٹ کی ونڈو کھل جائے گی جس میں ریپلائی آنا شروع ہو جائے گا کمپیوٹر A سے، جو کہ کچھ اس طرح سے ہوگا:

    Reply from 192.168.0.1: bytes 32 وغیرہ وغیرہ۔ کچھ دیر دیکھیں کہ یہ ریپلائی بالکل صحیح آ رہا ہے کہ نہیں، اگر صحیح ہے تو اس کا مطلب کمپیوٹر B کی سیٹنگ بالکل اوکے ہیں۔ اور اگر ریپلائی نہیں آتا بلکہ اس کی جگہ کچھ اس طرح سے آئے یا ریپلائی آتے آتے بیچ بیچ میں ایسا آئے:

    Request Time Out وغیرہ تو اس کا مطلب سیٹنگ میں کوئی گڑبڑ ہے یا کیبل میں بھی پرابلم ہوسکتی ہے۔

    بالکل یہی چیکنگ کمپیوٹر A پر جا کر کرنی ہوگی، اب وہاں رن میں کمپیوٹر B کی آئی پی ڈالنی ہوگی پنگ کے ساتھ:

    "ping 192.168.0.2 -t"

    یہاں بھی ایسے ہی کچھ دیر چیک کریں۔ اگر دونوں جگہ صحیح ریپلائی آرہا ہے تو مبارک ہو آپ کا نیٹ ورک بن گیا۔

    فولڈر / پرنٹر شیئرنگ:

    دونوں کمپیوٹر آپس میں منسلک ہو چکے ہیں۔ تو اب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کو شیئر کیسے کر سکتے ہیں، فولڈرز ہوں یا پرنٹر:

    * جس فولڈر کو شیئر کرنا ہے اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس کو کاپی کر کے ونڈوز ایکس پی کے شیئرڈ فولڈر میں پیسٹ کر دیا جائے۔ یا پھر اس فولڈر پر رائٹ کر کے "شیئرنگ اینڈ سیکوریٹی" پر کلک کریں۔ یہاں آپ کو نیچے کچھ ایسا لکھا نظر آئے گا:

    "Network Sharing and Security"

    جس کے نیچے مسیج لکھا ہوگا اور ایک آپشن دیا ہوگا کہ "share this folder" اس پر کلک کرنے سے وہ دو آپشن دے گا کہ wizard کے ذریعے یا پھر just enable file sharing آپ انیبل فائل شیئرنگ پر کلک کردیں۔ اب اسی جگہ پر آپ کو ایک چیک باکس نظر آئے گا: "share this folder on the network" اس پر چیک لگائیں اور نیچے باکس میں نام لکھ دیں جس نام سے بھی آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں وہ فولڈر۔

    اس کے نیچے ایک اور چیک باکس ہوگا جو کہ اس لیے ہوتا ہے کہ جو بھی شیئر کرے اس فولڈر کو وہ اس میں تبدیلی کرسکتا ہے کہ نہیں جیسے ڈیلیٹ کرنا یا کچھ اور کاپی کرنا وغیرہ وغیرہ۔ یہ آپ کے اوپر ہے کہ آپ صرف ریڈ اونلی ایکسس دینا چاہتے ہیں یا پورا۔

    اب اپلائی کر کے اوکے کردیں۔

    اب دوسرے کمپیوٹر پر My Network Places اوپن کریں اور موجود WORKGROUP میں جائیں وہاں آپ کا پہلا والا کمپیوٹر موجود ہوگا اس کو اوپن کر کے آپ اس فولڈر کو ایکسس کر سکتے ہیں۔

    (بائی ڈیفالٹ workgroup ہی ہوتا ہے، آپ اپنی مرضی کے مطابق بھی نام رکھ سکتے ہیں۔ بس دھیان یہ رکھنا ہوتا ہے کہ دونوں کا ورک گروپ ایک ہی ہو)

    * پرنٹر شیئر کرنے کے لیے اس کمپیوٹر پر جائیں جس پر پرنٹر انسٹال ہے، وہاں اسٹارٹ مینو میں جاکر سیٹنگ میں جائیں اور پرنٹر اینڈ فیکس پر کلک کریں۔ نئی ونڈو میں آپ کے پاس آپ کے پی سی پر انسٹالڈ پرنٹر نظر آئے گا۔ اس پر رائٹ کلک کر کے "sharing" پر کلک کریں۔ اور share this printer کو سلیکٹ کر کے نیچے باکس میں اس کا نام دے دیں۔

    اب دوسرے کمپیوٹر پر پرنٹر والی ونڈو میں جائیں اور وہاں ایڈ پرنٹر پر کِلک کریں، وہ دو آپشن دے گا آپ کو۔ دوسرا والا آپشن جو کہ نیٹ ورک پرنٹر کا ہوگا اس کو سلیکٹ کر کے نیکسٹ کریں، اور اگلی ونڈو میں بھی نیکسٹ کردیں یہ دیکھ کر کہ Browse for a printer سلیکٹ ہے۔ اگلی ونڈو میں وہ آپ کو ورک گروپ دکھائی گا اور پہلے والے کمپیوٹر کو شو کرے گا، اس پر ڈبل کلک کریں تو وہ پرنٹر شو کردے گا جو آپ نے شیئر کیا تھا، اسے سلیکٹ کر کے نیکسٹ کردیں۔ اگلی ونڈو میں اگر YES سلیکٹ کر کے نیکسٹ کر کے فنش کردیں، اب جب آپ کسی بھی ڈاکومنٹ کا پرنٹ بھیجیں تو وہاں پرنٹر میں سے آپ شیئرڈ پرنٹر جو ہے وہ سلیکٹ کر سکتے ہیں۔ ویسے بائی ڈیفالٹ وہی سلیکٹ ہوگا اب۔
     
  7. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    لیکن اس سب کچھ کے بعد بھی ایک کمپیوٹر پر اگر انٹر نیٹ موجود ہے تو دوسرے کمپیوٹر پر نہیں چلتا
    کیا اسکے لیے بھی فولڈر شیئرنگ کی طرح کو چھیڑ چھاڑ کرنی پڑے گی ؟؟؟
     
  8. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    آپ کا نمبر ملے تو کچھ بتاوں نا!!!!!!
     
  9. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    ميرا نمبر تو 24 گھنٹے سروس ہے , کھلا رہتا ہے
    بس کل بروز جمعۃ المبارک منکرین حدیث کے ساتھ ایک طویل مناظرہ تھا جس کی بناء پر بند رہا ہے
     
  10. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    انٹر نیٹ کنیکشن شیئرینگ

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    آپ نے اوپر موجود طریقہ سے اپنے کمپیوٹر کے درمیان نیٹورک بنا لیا ہوگا اب اس کے بعد، آپ کے کسی ایک کمپیوٹر پر انٹر نیٹ چل رہا ہے اور آپ کو وہی انٹر نیٹ دوسرے مطالقہ کمپیوٹر پر جاہیئے تو اس کے لئے آپ کو انٹر نیٹ کنیکشن شیئرینگ کرنی ہوگی، جس کے لئے میں آپ کو نیچے تصاویر بھی دے رہا ہوں۔

    سب سے پہلے تو لوکل ایریا نیٹورک کی پروپرٹیز میں‌ آجائیں۔
    [​IMG]
    اس کے بعد آپ ایڈوانس کے ٹیب میں‌ آنے کے بعد "Allow other network users to connect through this computer''s internet connection" پر چیک لگائیں۔ اور پھراو کے OK کر دیں۔
    [​IMG]
    مندرجہ بالا کام تو آپ نے اس کمپیوٹر پر کیا جس پر انٹر نیٹ موجود تھا چلیں‌اب اس کمپیوٹر کی طرف آجائیں جس پر انٹرنیٹ چلانا ہے!!!
    لوکال ایریا نیٹورک کی پروپرٹیز لے لیں اس کے بعد "Internet Protocol (TCP/IP)" کی پروپرٹیز لے لیں پھر فرض کرتے ہیں‌کہ آپ نے اپنے اس کمپیوٹر کو 192.168.0.2 کی آئی پی دی ہوئی ہے اور جس پر انٹر نیٹ شیئر کرایا ہے اس پر 192.168.0.1 کی آئی پی چل رہی ہے، تو آپ اپنے اس کمپیوٹر پر جس پر انٹر نیٹ چلانا ہے وہاں‌ گیٹوے(Gateway) میں اس کمپیوٹر کی آئی پی ڈالینگے جس پر انٹر نیٹ چل رہا ہے۔ نیچے دی ہوئی تصویر میں دیکھیں۔
    [​IMG]
    اور اس کے بعد DNS میں وہی لکھ دیں‌جو دوسرے کمپیوٹر میں لکھا ہے یعنی جس پر ابھی انٹر نیٹ چل رہا ہے۔ اور اس کے بعد او کے O.K کر دیں۔

    ان شاء اللہ انٹرنیٹ چل جائیگا، اور اگر آپ کیبل نیٹ استعمال کر رہے ہیں تو یہ کام انٹر نیٹ کی چوری میں شامل ہوگا کیوں‌ کہ آپ اس کو صرف ایک کمپیوٹر پر انٹرنیٹ چلانے کے پیسے دے رہے ہیں اور اس کو بتائے بغیر 2 کمپیوٹرز پر انٹر نیٹ چلائینگے!!!
     
  11. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    یہ چوری نہیں ہو گی کیونکہ ڈی ایس ایل والوں کو ہم پیسے دیتے ہیں ایک گھر میں نیٹ چلانے کے اور وطین والے تو خود گھر آ کر نیٹ ورکنگ والا سوئچ آفر کرتے ہیں۔ 1 ایم بی پی ایس سپیڈ کا کنکشن ہے اور ہم جتنے مرضی کمپیوٹر لگا کر اس کو استعمال کریں۔ یہ ہماری مرضی۔ چوری تب ہو جب کوئی دو بنری لگا کر 1 سے زیادہ کی سپیڈ لی جائے۔
     
  12. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672

    میرے بھائی میں نے اپنی پوسٹ میں یہ بات خاص کر کیبل نیٹ کے لئے کری ہے کیوں کہ قانون کے مطابق کیبل نیٹ والا کبھی بھی دو کمپیوٹر پر انٹر نیٹ چلانے کی اجازت نہیں دیگا۔ شائد آپ غلط سمجھے میری بات کو میں نے ڈی ایس ایل کے لئے ہر گز یہ بات نہیں کری تھی بلکہ ڈی ایس ایل پر تو آپ 254 کمپیوٹر ان شاء اللہ چلا سکتے ہیں بھلے سپیڈ کتنی ہی ہو۔

    اور ویسے بھی جدید کیبل نیٹ ورک میں کبھی بھی ایک ہی آئی پی پر سے دوسرے نیٹ ورک پر بروزنگ نہیں‌ہوگی، اس کے لئے ان کو 2 نیٹ ورک کارڈ کا استعمال کرنا پڑھےگا اور جب بھی یہ چوری ہی کہلائیگی ۔ کیوں‌کہ کیبل نیٹ والا ہر گز نہیں چاہے گا کہ آپ ایک کنیکشن کے پیسے سے 2 کنیکشن استعمال کریں ورنہ کیبل نیٹ والے آپ کو آئی پی کا پول منتخب کر کے دیتے نا کہ صرف ایک آئی پی دیتے
    ۔
     
  13. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    کیبل نیٹ تو ہے ہی فارغ بالکل
    ایک تو لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اور دوسرا مکمل حقوق حاصل نہیں ہوتے جس کی وجہ سے مسئلہ ہوتا ہے بعض‌اوقات کچھ سافٹ وئیرز میں
     
  14. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    جی بڑے بھائی میں نے خاص طور پر کیبل نیٹورک کے بارے میں بات کری تھی، اور ظاہر ہے ڈی ایس ایل میں تو یوزر کو حق حاصل ہے کہ وہ ایک سے زائد کمپویٹرز پر انٹر نیٹ چلا سکتا ہے۔ ویسے کبیل نیٹورک اب کافی بہتر ہو چکا ہے ویسے میں کیبل نیٹ تو استعمال نہیں‌کرتا۔ مگر اب مشہور کمپنیوں کی مدد سے کیبل نیٹ کا نظام اچھا ہو چکا ہے بشرط یہ کہ وہ کیبل نیٹ آپریٹر فحوش چیزوں سے بچیں۔
     
  15. shoaibmughal

    shoaibmughal -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 13, 2009
    پیغامات:
    4
    السلام علیکم

    دوستو میں اس وقت نیا تھریڈ نہیں کھول سکتا اس لیئے یہیں پر سوال پوچھ رہا ہون کیا آپ پتا سکتے ہیں کہ اس وقت کراچی سب سے بہتر نیٹ سروس کس کی ھے ؟؟؟؟؟
     
  16. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    1-PTCL DSL
    2-Link. Net DSL
    3. Mobilink Infinity
     
  17. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    یہ دوسرے نمبر والا کیا ہے، یہ کونسی سروس ہے؟
     
  18. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672

    یہ لنک ڈات نیٹ ہے جو پہلے ڈین کام (dan com) کے نام سے تھا، پھر اس کمپنی کو لنک ڈاٹ نیٹ کمپنی نے خرید لیا جب سے اس کا یہی نام ہے، یہ کمپنی بھی اچھی ہے مگر بہتر ہے کہ اس کمپنی سے کارپوریٹ لیول پر کام کیا جائے!!
     
  19. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    میں وتین کی یو ایس بی استعمال کرتا ہوں انٹر نیٹ کے لیے
    مجھے یہ بتایا جائے کہ ڈی ایس این میں کیا لکھنا ہے ؟.
    یہ بات یاد رہے کہ وتین کا ڈرائیور انسٹال کرنے کے بعد اسکا بھی لوکل ایریا کنکشن کی طرح کا ہی کچھ بن جاتا ہے
    اب تک دو کمپیوٹروں میں نیٹ ورکنگ ہو تو گئی ہے لیکن فائل شئر کرنا اور انٹر نیٹ شئر کرناقی ہے
    مفصل راہمائی فرمائیں
    جزاکم اللہ خیرا
     
  20. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    وتین کی یو ایس بی ڈیوائس جو کہ وائی میکس ٹیکنالوجی ہے اس کا تعلق LAN Card سے نہیں ہوتا اس لئے آپ کو DNS کی ضرورت نہیں ہے۔
    1- آپ نے وتین کی یو ایس بی کو کمپیوٹر میں‌ Plug in کرنے کے بعد انتظار کریں کمپیوٹر از خود اس کا ڈرائور انسٹال کرے گا۔
    2- پھر آپ کو وتین کی وائی میکس کے ساتھ ایک سی ڈی بھی ملی ہوگی اس سی ڈی ڈسک میں‌موجود سافٹ ویئر کو انسٹال کر لیں۔
    3- اب اس سافٹ ویئر کے ذریعہ Connect کر دیں۔
    ان شاء اللہ انٹر نیٹ کمپیوٹر پر چلنا شروع ہو جائیگا۔
    اس کی مثال پی سی آئی موڈیم کی طرح ہے جس میں صرف ایک ڈائل اپ Dial up استعمال کرنا ہوتا تھا اور انٹر نیٹ کنیکٹ ہوجایا کرتا تھا۔
    اس کا تعلق لین کارڈ سے نہیں‌ جب لین کارڈ سے تعلق نہیں‌ تو DNS خود اس ڈوائیس کے سافٹ ویئر میں‌موجود ہے جیسا کہ آپ نے کہا ہے کہ ایک الگ سے لوکل ایریا بن جاتا ہے جبکہ وہ لوکل ایریا نہیں‌ہوتا وہ وتین اور آپ کے درمیان زاتی پائپ لائن Private Tunnel بن جاتی ہے جس کے ذریعہ آپ انٹر نیٹ استعمال کرتے ہیں۔

    خلاصہ آپ کو صرف مندرجہ بالا 3 آپشن استعمال کرنے ہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں‌کرنا ۔ جیسا کہ ڈیوائس کے باکس پر یا ساتھ موجود کیٹ لاگ میں‌بھی درج ہوگا کہ آپ کو یہ ڈیوائس کیسے انسٹال کرنی ہے۔
    واللہ اعلم
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں