سعودی عرب میں سید قطب اور حسن البناء کی کتب پر پابندی

حرب نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏اپریل 30, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082

    اسلام پسندی کے رجحان رکھنے والے عہدیداروں کو فارغ کرنے کے بعد، مخلوط تعلیم والی تکنکی یونیورسٹی قائم کرنے کے بعد اور پھر تقارب ادیان اورمکالمہ بین المذاہب کی مہموں کو سر کرنے کے بعداب سعودی حکمران ترقی کی راہوں پر بے تحاشا آگے بڑھتے جارہے ہیں۔ نئی خبر کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے ایک حکم جاری کیا گیا ہے کہ سرکاری اور غیر سرکاری لائبریریوں کو ایسی تمام کتابوں سے ”پاک“ کیا جائے گا جن سے شدت پسندی کی بو آتی ہے۔اس سلسلے میں یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ الاخوان المسلمون کی کتابوں خصوصاً حسن البنا اور سید قطب کی کتابوں کو لائبریریوں سے بے دخل کیا جائے گا۔ حرمین شریفین کے سرزمین سے دین کو بے دخل کرنے کا کام مسلسل جاری ہے۔ آنے والا وقت بتائے گا کہ کون بے دخل ہوتا ہے۔ حسن البناءاور سید قطب اپنی شہادت کے بعد بھی لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں لیکن عالم عرب کے حالات سے یہ اندازہ لگانا اب مشکل نہیں ہے کہ ان مطلق العنان حکمرانوں کی کرسیوں کے پائے کتنے مضبوط ہیں۔
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ
    يہ خبرايقاظ سے نقل كى گئی ہے، جس كا كوئى حوالہ فراہم نہيں کیا گیا۔ جب تك اس كى تصديق نہ ہو کوئی تبصرہ كرنا بے كار ہے۔
    بالفرض خبر بالکل درست ہو تو ذرا صاحب تحرير كے اسلوب پر نگاہ دوڑائیں ۔۔۔
    كيا دين اسلام فقط ان دو شخصيات كى كتابوں ميں محصور ہے؟
    كيا سعودى عرب ميں قرآن كريم اور حديث شریف پر پابندى لگائی گئی ہے کہ یوں کہا جائے كہ دين كو بے دخل كيا جا رہا ہے؟
    اپریل 2011 ء کو ايقاظ كى ويب سائٹ پر جس خبر كو "نئى" كہا جا رہا ہے اس كا كسى سرچ انجن نے كوئى رزلٹ نہیں ديا، تاہم نومبر 2008 كى عرب نيوز آركائيو ميں ايك خبر ہے کہ سيد قطب كى دو كتابوں كو سعودى سكولوں كى لائبريرى سے نکالا گیا ہے، نہ کہ پورے ملك ميں پابندى لگائى گئی ہے۔ اور فقط دو كتابيں نہ كہ تمام ! مزیدغور كيجيے سكول سے نكالنے اور ملك ميں پابندى لگانے ميں كوئى فرق ہوتا ہے یا نہیں؟ گویا ايقاظ كے ابو زيد نامى قلم كار تك يہ خبر اب تين سال بعد پہنچی ہے۔اور وہ بھی غلط سلط يا ۔۔۔ ؂ بڑھا بھی ديتے ہیں زيب داستاں کے ليے !

    حوالہ
    یہ اعلان اس خبر ميں کہیں نہیں !
    یہ ہے اس ايك پیراگراف کی ہر سطر ميں جھوٹ كا طومار جسے پراپیگنڈہ كہتے ہیں۔ كيا دوسروں كو طاغوتى حكمران اور طاغوت کے حمایتی كہہ کر لعن طعن كرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں گے؟ كيا اس قدر جھوٹ بولنا ان كے ليے جائز قرار ديا گیا ہے؟
    ايسى حقائق سے پیدل جذباتى ہوائیاں اڑا كر ناپختہ ذہنوں کواشتعال تو دلايا جا سكتا ہے امت يا اسلام کی كوئى علمى خدمت ممكن نہیں۔
    اردو مجلس ايك خالصتا غیر تجارتی ، غیر سیاسی ، علمى وتعليمى فورم ہے برائے كرم اسے دوسرى سائٹس اور تنظیموں کے سياسى پراپیگنڈے كو پھیلانے كے ليے استعمال نہ كيا جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. لالکائی

    لالکائی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 15, 2008
    پیغامات:
    175
  4. فرقان خان

    فرقان خان -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 4, 2010
    پیغامات:
    208
    اور مخلوط تعلیم کے اجراء کو بھی شاید پروپیگنڈہ کہا جائے گا؟؟ سعودی زرائع ابلاغ کی برھتی ہوئی اباحیت بھی شاید "مصالح مرسلہ" لے زمرے میں آتی ہو!!! اور مجاھدین کو سرزمین حرمین سے عراق و فلسطین جاتے ہوئے شاہی عقوبت خانوں میں گیر معینہ مدت کی ہوا خوری کے لیے بند کر دینا بھی اسلام کا اولین تقاضا ہو شاہد............

    ولا ترکنوا الی الذین طلموا فتمسکم النار.........................
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    خبر كا ربط فراہم كرنے كا شكريہ ، اميد ہے كہ خبر كا متن ضرور ملاحظہ فرمايا ہو گا۔
    ايقاظ كے مطابق :

    خبر كے مطابق :

    اميد ہے فرق نظر آ گیا ہو گا۔ كيا دونوں باتيں ايك ہیں؟ابو زيد صاحب نے یہ تبديلى دانستہ كى يا نا دانستہ ہے تو غلط بيانى ۔

    ايقاظ كے مطابق:
    كيا دين اسلام فقط ان دو شخصيات كى كتابوں ميں محصور ہے؟
    كيا سعودى عرب ميں قرآن كريم اور حديث شریف پر پابندى لگائی گئی ہے کہ یوں کہا جائے كہ دين كو بے دخل كيا جا رہا ہے؟
    اگر دين صرف ان دو افراد كى كتب ميں محصور ہے تو ان كى ولادت سے پیشتر تمام اہل اسلام كے دين كا كيا بنے گا؟
    مبالغہ آميزى اور جھوٹ پر مبنى اس واردات سے اور كسى كو كچھ فائدہ ہوا ہو يا نہیں كم از كم ميرى نظر ميں ايقاظ كى سائٹ كا مقام ضرور متعين ہو گیا ہے۔ اگر ادارہ ايقاظ عدل نامى كسى شے پر يقين ركھتا ہے تو اگلی اشاعت ميں اسے اس غلط بيانى پر معذرت كرنى چاہیے،اور ابو زيد نامى قلمكار سے وضاحت طلب كرنى چاہیے۔
    قابل غور بات ہے كہ مشرق وسطى کے حاليہ ہنگاموں کے بعد روافض پاكستان ميں سعودى مملكت سے متعلق افواہوں كا بازار گرم كيے ہوئے ہیں اور تقريباتمام سنى مكاتب فكر اس كے رد ميں متفق ہیں۔ اس موقع پر ايقاظ كس صف ميں ہے۔ ہر غير جانب دار شخص بخوبى ديكھ سكتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    عرض ہے كہ اوائل اسلام كے خوارج كى ايك خوبى تسليم كى جاتى ہے کہ مرتكب الكبيرہ کو كافر سمجھتے تھے لہذا خود كبھی جھوٹ نہیں بولتے تھے کیوں کہ جھوٹ كبيرہ گناہوں ميں سے ہے۔
    زمانہ حال ميں مرتكب الكبيرہ كوكافر كہنے والا گروہ موجود ہے مگر معيار اتنا گر گیا ہے کہ خود بھی جھوٹ بولتا ہے ۔ بلاحوالہ الزامات بھی جھوٹ كى ايك شكل ہیں۔
    جب انسان ذاتى طنز اور استہزاء كے ليے كتاب اللہ كى آيات كا بے دريغ استعمال كرتا ہے تو اس كا مطلب ہے کہ وہ كلام اللہ كى عظمت اور ہیبت سے بے بہرہ ہے۔ اسى ليے وہ لکھتے بولتے آيات قرآنيہ كى صحت كا خيال ركھنے سے بھی غافل ہو جاتا ہے۔ نعوذ باللہ من الجھل والضلال۔
     
  7. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    قرآن وحدیث پر تو پابندی شاید کسی بھی اسلامی ملک میں نہیں لگائی گئی حتی کے سلطنت عثمانیہ کے دور میں بھی یہ کام خلیفہ سے ثابت نہیں جس کے خلاف خروج کیا گیا تھا۔۔۔خیر ہم بات کرتے ہیں۔۔۔ بحرین، دبئی، کویت، یمن، پاکستان یار پھر بنگلہ دیش۔۔۔ حیرت ہوتی ہے ان ممالک کو لیکر فکر و سوچ ویسی نہیں جیسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کو لیکر ہے۔۔۔۔ کیوں؟؟؟۔۔۔۔

    ------ کا تقاضہ یہ ہونا چاہئے کے اس طرح کی باتیں اوپن فورم پر نہیں لکھنی چاہئے۔۔۔ کیونکہ ظاہری بات ہے اگر آپ کسی کے مقام کا تعین کریں گی تو پھر ایک سوال یہاں پر خود باخود جنم لے لے گا کے کسی کے مقام کا تعین کرنے میں آپ کا خود کا کیا معیار ہے اور کیا حیثیت ہے؟؟؟۔۔۔ لہذا جو کام مخالفین کر بیٹھے ہیں اُسے دھرانا ہرگز صحیح--------- نہیں ۔۔۔

    یہ بھی اچھی خاصی مبالغہ آرائی ہے۔۔۔ مگر میں یہاں پر سکوت اختیار کروں گا۔۔۔ کیونکہ گراونڈ ریلیٹی ہم ہمیشہ نظر انداز کرجاتے ہیں۔۔۔

    اب پلٹتے ہیں خبر کی طرف جو ایقاظ کی طرف سے نشر کی گئی ہے۔۔۔

    اس خبر کو ایقاظ ویب سائٹ پر جاری کرنے والا۔۔۔ ابوزید اگر اُسے اتنا ہی دکھ ہے کے سرزمین حرمین سے اسلام بےدخل ہورہا ہے تو وہ اپنے ملک میں اس کے نفاذ کے لئے کیا پلان بنائے بیٹھا ہے؟؟؟۔۔۔ جواب ڈیوو ہے۔۔۔کیا دین اسلام صرف سعودی عرب کی ہی میراث ہے؟؟؟۔۔۔ کیا یہ دین وہاں کے مؤسس اپنے ابا کی بری میں لائے تھے؟؟؟۔۔۔ آپ کے خود کے اپنے ملک میں ایسا کونسا حربہ نہیں جو استعمال نہ کیا گیا ہو دین اسلام کو دیوار سے لگانے کے لئے؟؟؟۔۔۔ پہلی مثال مشرف کے دور میں جب برطانیہ کا وزیر اعظم آیا تھا تو شاہ فیصل مسجد میں عصر کی اذان روکوادی گئی تھی۔۔۔ اُس وقت اسلام کی حرمت کا ڈھنکا بجانے والے کن غلافوں میں‌ سورہے تھے؟؟؟۔۔۔ دوسری مثال دے دوں تاکہ عقل پر پڑے پردے اُٹھیں بینک میں سال ختم ہونے پہلے جاکر ایک عرضی جمع کروادیں کے میں شیعہ ہوں زکوٰۃ نہیں ‌کٹے گی۔۔۔

    یہ وہی لوگ ہیں جو آپ کے نعرے کے سبب بھائی بھائی بنے ہوئے ہیں۔۔۔ حالانکہ منکرین زکوۃٰ کا فتنہ خلیفۃ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کیسے دبایا تھا؟؟؟۔۔۔ اس دلیل کی موجودگی میں حیرت ہے حرمین کی سرزمین سے اسلام کے بےدخل ہونے پر سراپا احتجاج بننے والا مومن اپنے ملک میں اسلام کی حرمت اور شریعت کو سرعام پامال ہوتے دیکھ کر بھی خاموش ہے۔۔۔ یہ ایمان کی کون سی اسٹیج ہے۔۔۔ بتانا پسند کریں گے؟؟؟۔۔۔ جواب ڈیوو ہے۔۔۔

    چلیں جہاں آپ اتنے سوالوں کے جواب دے رہے ہیں تو مزید کچھ پوچھتا چلوں اگر طبعیت پر گرانی نہ گزرے تو کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کے آپ جس ملک میں بستے ہیں وہاں پر نافذ دین اسلام کی تعریف کیا ہے؟؟؟۔۔۔جواب ڈیوو ہے۔۔۔


    قرآن وحدیث کو چھوڑ کر حجروں اور مزارؤں کی اطاعت کیا یہ دین اسلام ہے؟؟؟۔۔۔ سب چھوڑیں بڑی بڑی باتیں کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور بغلوں کی بُو سونگھیں اپنے میڈیا پر پھیلی گندگی نظر نہیں‌ آتی۔۔۔اپنے ہی معاشرے میں پھیلی ہوئی لاقانونیت اس پرکبھی قلم اٹھانے کی جرآت نہیں ہوئی۔۔۔ پہلے اپنے اندر کی گند کو صاف کریں۔۔۔ ٹیک مائی ایڈوائس چیرٹی بگنز ایٹ ہوم۔۔۔
    پھر دوسروں کا اپنا وظیفہ بتائے گا۔۔۔ شکریہ۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 6, 2011
  8. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    وقت تمہیں وہ بتا دے گا جس جہالت میں تم ہو
    اور تمہیں وہ بھی معلوم پڑ جائے گا جس کی تم نے تیاری نہیں کی

    حسن البنّا قتل ہوئے، اور امریکہ خوشی سے جھوم اُٹھا، لیکن اِسی نشے میں چُور امریکہ کی زمین میں پچھلی صدی کے قائدِ شہدائ سید قطب(رحمہ اللہ) نے جنم لیا(ہم اُن کے بارے میں یہی خیال کرتے ہیں، اور اللہ بہترین حساب کرنے والا ہے)، جو کہ اُس وقت امریکہ ہی میں تھے اور انہوں نے وہاں اِس قتل پر خوشی اور مدہوشی کے جشن کی کیفیت دیکھی۔ سید قطب(رحمہ اللہ) اُس وقت کسی بھی اِسلامی جذبات کی جانکاری نہ رکھتے تھے۔ مگر چند ہی سالوں میں اُنہوں نے امریکہ اور اُس کے پیروکاروں کے لیے دنیا ہی تبدیل کر ڈالی۔
     
  9. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    وردۃ سسٹر باتوں سے کچھ نہیں ہوتا۔۔۔۔
    آپ یہ بتلائیں کہ ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کی آپ کی تیاری کتنی ہے؟
     
  10. asimmithu

    asimmithu -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏فروری 26, 2010
    پیغامات:
    182
    اصل میں ان دونوں شیخان کی تحاریر انقلابی ہیں اور یہی ان بادشاہوں کی نیندیں حرام کیئے دیتی ہے۔
    مگر اب وقت دور نہیں ہے جب ان طاغوت کے ایجنٹوں کی بادشاہتیں حتم ہوں گیں اور اسلام کا صحیح نظام خلافت کی بنیاد اسی سرزمین یعنی مکہ سے شروع ہوگا ان شاءاللہ
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    غیر جانب دار قارئین کے لیے :

    1- كيا سيد قطب عالم دين تھے؟ سيد قطب كے انحرافات ، اہل علم كے سيد قطب كے متعلق اقوال :
    المجموعة الكاملة لفتاوى أهل العلم في أقوال ( سيد قطب )

    2- سيد قطب كى تفسير، حلول، وحدة الوجود اور توحيد سے متعلق كلام:

    http://www.vblinks.urdumajlis.net/showthread.php?t=13724
    http://www.vblinks.urdumajlis.net/tags.php?tag=حاکمیت
    سيد قطب و ( وحدة الوجود )
    http://www.vblinks.urdumajlis.net/showthread.php?t=12554&page=5
    http://www.fatwa1.com/anti-erhab/Qutb/Doc/oth_f2_gotob.html


    3- سيد قطب كا انبياء، صحابہ كرام اور قبول خبر الآحاد في العقيدہ کے متعلق كلام :
    http://www.dd-sunnah.net/forum/showthread.php?t=119693
    http://www.echoroukonline.com/montada/showthread.php?t=12189
    :
    4- توحيد كى ايك نئى قسم توحيد حاكميت كى ايجاد اور موجدين كے متعلق فتاوى :
    http://www.vblinks.urdumajlis.net/showthread.php?t=13724
     
  12. فرقان خان

    فرقان خان -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 4, 2010
    پیغامات:
    208
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں