حلب کے لیے دعائیں

ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق نے 'مضامين ، كالم ، تجزئیے' میں ‏دسمبر 18, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    عموما میرا تجربہ ایسے لوگوں کے ساتھ کچھ خوشگوار نہیں رہا جو لوگ ڈاکٹریٹ پی ایچ ڈی کی ڈگری یا لے کرلوگوں کو سطحی سمجھنا شروع کردیتے ہیں ۔ غرور و تکبر اپنی انتہا پر رہتا ہے ۔ اپنی بات کو حرف آخر سمجھتے ہیں ،کوئی ان سے اختلاف نا کرے ، شورشرابہ اور جذبات زیادہ ہوتے ہیں ۔ تواضع نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ۔ اور زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ ایسے لوگوں کی نسبت پاک وہند سے زیادہ جڑی رہتی ہے ۔علم بڑھتا ہے ،انسان میں عاجزی آتی ہے ۔رویہ میں سکون اور اطمینان پیدا ہوتا ہے ۔یہاں الٹا حساب ہے ،مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی ۔ پہلے انسان اپنے آپ پر پورا اسلام نافذ کرے ،ا سکے بعددعوت تبلیغ کے لئے نکلے ۔اور پھر، اتحاد، خلافت ،اقامت دین جیسے بڑے ہدف حاصل کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہیے ۔یہ بڑے لوگوں کی صفات ہیں. بڑے کام بڑ ے لوگ ہی کیا کرتے ہیں ۔
     
    • متفق متفق x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایک طرف تو پاکستان اسلامی ملک نہ بن سکا، دوسری طرف وہ مسلمان ملک بھی ہے؟ یہ بات بے بات سر پیٹتے رہنے کی عادت کے یقینی نتائج ہیں کہ جناب کچھ دیر پہلے کا کہا بھی بھول جاتے ہیں اور جن سے بات کرنے کو دل نہیں چاہتا ان سے پھر بات کرنے لگتے ہیں۔
    آپ نے خلافت قائم نہ ہونے کا سارا غصہ اسلامی ممالک پر اتارنے کی قسم کھا رکھی ہے ورنہ آپ کو یاد آ جاتا کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی مسلم آبادی آپ کے ملک میں آباد ہے جس کو جگانے کی کوشش کرنا آپ کا فرض ہے۔ خلیفہ تو جب آئے گا سو آئے گا آپ اپنا کام کریں اور مسلم ممالک کے علما اپنا کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی مسلمان دنیا کی تیسری بڑی مسلم آبادی ہیں یعنی آپ لوگوں سے کم لیکن اتنی غیرت ہے ان میں کہ 70 سال پہلے اپنا ملک بنا لیا تھا۔ اپنے گھر کو چھوڑ کر دوسروں پر انگلیاں اٹھانے کا شغل تو بہت لوگ کر رہے ہیں۔ اس کا نتیجہ نہیں نکلتا ہے۔ جس طرح میں مصر اور ترکی کے معاملات میں کوئی اتھارٹی نہیں آپ ٹرپل ڈاکٹریٹ بھی کر لیں تو پاکستان کے معاملات میں اتھارٹی نہیں بن سکتے۔آپ کون ہوتے ہیں ہمارے ملک کو غیر اسلامی کہنے والے؟ انڈیا چھوڑ کر سعودیہ پہنچ کر آپ نے اپنے ملک کے لوگوں کا حق ادا کردیا؟ اور اسلام کے سارے فرائض بھی ادا ہو گئے؟ وہاں جو انسانیت سسک رہی ہے اب آپ پر اس کا کوئی حق نہیں؟ الحمدللہ ہم اپنا ملک چھوڑ کر کسی دوسری ملک کی نفع بخش نوکری کے پیچھے بھاگے نہیں ہیں، اس کی گلیوں میں ایک ایک سانس اسلام کی ترویج کی خاطر خرچ کر رہے ہیں۔ ان شاءاللہ یہ دنیا چھوڑنے سے پہلے ایک زیادہ بہتر اسلامی پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔
     
    Last edited: ‏جنوری 6, 2017
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سعودی تنخواہ داروں سے زیادہ ہمیں سعودیہ کی قدر ہے لیکن جب کچھ بھائی وہاں بیٹھ کر فضائل سعودیہ میں مبالغہ آمیزی کرتے ہیں تو ہنسی آ جاتی ہے۔ ایسے لوگوں کی سعودی نوکری ختم ہوتے ہی سعودیہ کے متعلق رائے بدل بھی جاتی ہے۔
    ہم اپنے وطن میں ہی ٹھیک ہیں، اسلام کا فہم، ڈگری، نوکری، تنخواہ سب اسی ملک کی ہیں۔ہم سعودیہ کے مقلد نہیں ہیں۔ ہماری اپنی تاریخ، تہذیب، ثقافت اور ورثہ ہے۔ سعودی مسلمان ہمارے مسلمان بھائی ہیں جیسا کوئی بھی اور۔ یہ آپ کا تعصب ہے جس کی وجہ سے کبھی آپ پاکستان کو غیر اسلامی ملک کہتے ہیں کبھی آپ اس کے نصاب کو کوستے ہیں اور کبھی آپ کو لگتا ہے کہ میں کافروں سے متاثر ہوں۔ خلافت قائم کرنے کے لیے مخلص لوگوں کو ایساتعصب زیب نہیں دیتا۔ نہ ہی محقق کو متعصب ہونا چاہیے۔ پہلی فرصت میں اپنا بلڈ پریشر چیک کرائیں۔ اتنا تاؤ اچھی علامت نہیں چاہے خلافت کے قائم نہ ہونے پہ آئے۔ اللہ آپ کو کسی مثبت کام کی توفیق دے تا کہ ڈاکٹریٹ کی آبرو سلامت رہے۔
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مجھے ان لوگوں پر بہت ترس آتا ہے جن کو تعارف کے لیے اپنا نام کافی نہیں لگتا۔ ساتھ میں ڈاکٹر، انجینئر، کا سابقہ لاحقہ لگانا پڑتا ہے۔ احساس کمتری کی علامات ہیں یہ۔ پھر ان اساتذہ کے شاگردوں پر بھی ترس آتا ہے جو کھلے دل سے بات سننے کے عادی نہیں ہوتے۔
    دشمنان اسلام کو سازش کی کیا ضرورت ہے جب آپ جیسے خوش طبیعت اہل علم موجود ہیں ان کا کام کرنے کو۔
     
  5. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    الزامات؟؟؟ کون سے الزامات ۔ اس کا فیصلہ قارئین خود کر لیں گے۔
    آپ نے اسلوب کی بات کی ہے ۔ اسلوب تو میرا واقعی تھوڑا تلخ ہے ۔ اسی لیے پہلے ہی میں نے لکھ دیا تھا: رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی پہ معاف , ۔ امام قرطبی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جنہوں نے سورہ بقرہ کی آیت نمبر 30 کی تفسیر بیان کرتے ہوئے چوتھے مسئلہ کے تحت لکھا ہے: ہذہ الایۃ أصل فی نصب إمام و خلیفۃ یسمع لہ و یطاع لتجتمع بہ الکلمۃ و تنفذ بہ أحکام الخلیفۃ و لا خلاف فی وجوب ذلک بین الامۃ ولا بین الائمۃ الا ما روی عن الاصم حیث کان عن الشریعۃ أصم ۔ أصم کا لفظ استعمال کیا ہے ۔ کیا رائے آپ کی؟ شکریہ
     
    Last edited: ‏جنوری 12, 2017
  6. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    أپنی رائے؟ ؟ ؟ ما شاء اللہ تبارک اللہ ۔ یہ آپ کے موقف کی وضاحت ہے ۔ اس کے بارے میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ خلافت کے حکم کے بارے میں یہ میری رائے نہیں ہے ۔ اور جو دیگر چیزیں آپ نے لکھی ہیں تو جب انسان لاچار و بے بس ہوجاتا ہے تو وہ ان چیزوں کا سہارا لیتا ہے ۔ میں تو یہ کہوں گا فصبر جمیل واللہ المستعان على ما تصفون ) و أفوض أمری الى اللہ إن اللہ بصیر بالعباد
    اور جو انسان فرض کی ایک نئی تعریف کرتا ہے اور جس چیز کے وجوب پر امت کا اتفاق ہے اس کو غیر واجب کہتا ہے ۔ اور اس کے لیے تاویل کرتا ہے ۔ اس کے بارے میں کیا کہنا مناسب ہے؟
    الحمد للہ بندہ درس و تدریس کے علاوہ دعوت و تبلیغ سے بھی وابستہ ہے ۔ اور برابر میرا درس بھی ہوتا ہے ۔ لیکن یہ سب لوگوں کو بتلا کے نہیں کرتا ہوں۔
     
  7. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    جس کو اسلامی ملک اور مسلمان ملک کا فرق نہ معلوم ہو ۔ اور جو مسلمان ممالک کو الگ الگ تصور کرتا ہو ۔ غیر اسلامی ملک؟؟؟ یعنی جو الفاظ کو بدل دیتا ہو۔ کیونکہ اسلامی ملک نہ بن سکا اور غیر اسلامی ملک دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ اور یہ تو دوسرے پر بہتان لگا نا ہے۔ اور جو اسلامی افکار و نظریات سے نا واقف ہو اس سے بات کرنا خود کو مصیبت میں ڈالنا ہے۔ كيونکہ یہ خاطبوا او حدثوا الناس على قدر عقولہم کی خلاف ورزی ہے ۔ الحمد للہ میں نے اپنے ملک میں بہت کچھ کیا ہے اور جو اللہ توفیق دیتا ہے کر رہا ہوں لیکن اس کا پرچار نہیں کرتا ہوں۔
     
    Last edited: ‏جنوری 8, 2017
  8. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    سوال کچھ جواب کچھ ۔ مبالغہ آمیزی؟ ؟ ؟ کہاں ہے مبالغہ آمیزی ؟ الحمد للہ میں حق و صداقت کا طرفدار ہوں ۔کسی ملک کا نہیں ۔ جو حق ہے وہ حق ہےاور جو غلط ہے غلط ہے ۔ اس کا تعلق قرآن و حدیث سے ہے۔ کوئی ملک پیمانہ نہیں ہے۔اگر غلطیوں اور خامیوں کا بیان کرنا آپ کے نزدیک تعصب ہے تو ٹھیک ہے لیکن جس فرد۔ ملک یا قوم کو اپنی خامیاں بھی خوبیاں نظر آتی ہیں تو پھر ناکامی ہی اس کا مقدر ہے۔ہم اس کا کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔
    غیر اسلامی ملک یہ میں نہیں کہہ رہا ہوں آپ کہہ رہی ہیں۔ اس کا جواب اوپر گذر چکا۔
    میں کافروں کے افکار سے متاثر ہوں۔ آپ متاثر ہیں کہ نہیں ۔ یہ فیصلہ آپ خود کیجیے ۔ اور بہتر ہے کہ آپ اس فیصلہ کے لیے الغزو الفکری نام کی کسی بھی کتاب کا مطالعہ کر لیجیے کیونکہ اس کے بغیر پتہ ہی نہیں چلے گا کہ آپ متاثر ہیں کہ نہیں۔ اس موضوع پر عربی میں بہت کتابیں ہیں۔ در اصل ایک بہت بڑی خرابی ہے کہ بہت سارے ممالک میں اس مادہ کی تعلیم ہی نہیں دی جاتی ہے۔
    الحمد للہ میرے اندر تعصب نہیں ہے ۔ کمیوں اور خامیوں کو اجاگر کرنا تعصب نہیں ہے بلکہ اصلاح کی طرف توجہ دلانا ہے۔
    الحمد للہ میرا بلڈ پریشر اچھا ہے ۔ آپ نے توجہ دلائی ۔ بہت بہت شکریہ
     
    Last edited: ‏جنوری 8, 2017
  9. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
     
  10. ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق

    ڈاکٹر عبدالمنان محمد شفیق ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2015
    پیغامات:
    212
    دشمنان اسلام کو سازش کی کیا ضرورت ہے جب آپ جیسے خوش طبیعت اہل علم موجود ہیں ان کا کام کرنے کو۔[/QUOTE]
    دشمنان اسلام کو سازش کی ضرورت تھی ۔ ہے اور رہے گی ۔ یہی تو ان کا کمال ہے کہ ان کی سازش کا پتہ ہر کسی کو نہیں چلتا ہے۔اور بہت سارے مسلمان انجانے میں ان کی سازش کا شکارہوکر اس کا حصہ بن جاتے ہیں اور ان کی خدمت میں لگ جاتے ہیں۔اب کون ان کا شکار ہے اور کون ان کا کام کر رہا ہے اس کا فیصلہ تو قارئین ان تحریروں کو پڑھ کے خود کر لیں گے اور پھر اللہ تعالی قیامت کے دن کر دے گا۔ افوض أمری الى اللہ ان اللہ بصیر بالعباد۔
     
    Last edited: ‏جنوری 12, 2017
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں