محمد علی جناح اپنے الفاظ کے آئینہ میں

عائشہ نے 'معلومات عامہ' میں ‏مارچ 18, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحیم ​

    السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

    اس سلسلے میں صرف قائدِ پاکستان محمد علی جناح کے اپنے الفاظ ذکر ہوں گے ۔
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میری زندگی کی واحد تمنا


    میری زندگی کی واحد تمنا یہ ہےکہ مسلمانوں کو آزاد اور سربلند دیکھوں ۔

    میں چاہتا ہوں کہ جب مروں تو یہ یقین، اور اطمینان لے کر مروں کہ میرا ضمیر اور میرا خدا گواہی دے رہا ہو کہ جناح نے اسلام سے خیانت اور غداری نہیں کی اور مسلمانوں کی آزادی ، تنظیم اور مدافعت میں اپنا فرض ادا کر دیا ۔

    ( خطاب آل انڈیا مسلم لیگ کونسل ، 1939ء)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    مگر کیا موجودہ صورت حال کو دیکھ کر کوئی ۔۔۔۔۔۔۔
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کیا آپ ہی بی بی سی یا تاریخ میں محمد علی جناح کے نام سے بھی لکھتے رہے ہیں ؟
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    قرآن مجید اور جناح


    " وہ کون سا رشتہ ہے جس سے منسلک ہونے سے تمام مسلمان جسدِ واحد کی طرح ہیں ؟

    وہ کون سی چٹان ہے ، جس پر ان کی ملت کی عمارت استوار ہے ؟

    وہ کون سا لنگر ہے جس سے اس امت کی کشتی محفوظ کر دی گئی ہے ؟

    وہ رشتہ، وہ چٹان ، وہ لنگر خدا کی کتاب قرآن مجید ہے !!!

    مجھے یقین ہے کہ جوں جوں ہم آگے بڑھتے جائیں گے ، ہم میں زیادہ اتحاد پیدا ہوتا جائے گا ۔۔۔"

    (خطاب بہ اجلاس مسلم لیگ ، کراچی ، 1943ء)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    تجربہ گاہ


    " ہم نے پاکستان کا مطالبہ محض زمین کا ایک ٹکڑا حاصل کرنے کے لیے نہیں کیا تھا ، بلکہ ایک ایسی تجربہ گاہ حاصل کرنا ہمارا مفصود تھا جہاں ہم اسلام کے اصولوں کو آزما سکیں ۔"

    ( خطاب : اسلاميہ كالج پشاور، 13 جنورى ، 1946ء)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. khuram

    khuram رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2010
    پیغامات:
    277
    nice Thanks
     
  8. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    جزاک اللہ عین
     
  9. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مسلمان قومیت کی بنیاد کلمۂ توحید‘

    ’’پاکستان اسی دن وجود میں آگیا تھا جب ہندوستان میں پہلے ہندو نے اسلام قبول کیا تھا۔ یہ اس زمانے کی بات ہے جب یہاں مسلمانوں کی حکومت قائم نہیں ہوئی تھی۔ مسلمانوں کی قومیت کی بنیاد کلمۂ توحید‘ ہے۔ نہ وطن ہے اور نہ نسل۔ ہندوستان کا پہلا فرد جب مسلمان ہوا تو وہ اپنی پہلی قوم کا فرد نہیں رہا۔ بلکہ وہ ایک جداگانہ قوم کا فرد ہو گیا۔ ہندوستان میں ایک نئی قوم وجود میں آ گئی‘‘۔

    (انسائیکلوپیڈیا پاکستانیکا۔ ص 491)8 مارچ 1944ء مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے طلباء سے خطاب،

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مسلمان اقلیت نہیں قوم ہیں



    ’ہم مسلمان اپنی تابندہ تہذیب اور تمدن کے لحاظ سے ایک قوم ہیں۔ زبان اور ادب‘ فنونِ لطیفہ‘ فنِ تعمیرات‘ نام اور نام رکھنے کا طریقہ‘ اقدار اور تناسب کا شعور‘ قانونی اور اخلاقی ضابطے‘ رسوم اور جنتری‘ تاریخ اور روایات‘ رجحانات اور امنگیں… ہر ایک لحاظ سے ہمارا اپنا انفرادی زاویۂ نگاہ اور فلسفۂ حیات ہے۔ بین الاقوامی قانون کی ہر تعریف کے مطابق ہم ایک قوم ہیں‘‘۔

    (خط بنام مسٹر موہن داس کرم چندگاندھی۔ 17 ستمبر 1944)

     
  12. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    جزاک اللہ خیراً
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اسلام ہر مسلمان کے لیے ایک ضابطہ

    ”کوئی شبہ نہیں کہ لوگ ہمارا مدعا پوری طرح نہیں سمجھتے ،جب ہم اسلام کا ذکر کرتے ہیں تو اسلام صرف چند عقیدوں،روایتوں اورروحانی تصورات کا مجموعہ نہیں ۔اسلام ہر مسلمان کے لیے ایک ضابطہ بھی ہے جو اسکی زندگی اور کردار کو سیاست اور معیشیت تک کے معاملات میں انضباط عطا کرتا ہے”

    قائد اعظم (کرم حیدری،قائداعظم کا اسلامی کردار،صفحات101,102مکتوبات حرمت راولپنڈی1984ئ)
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اسلامی حکومت میں اطاعت و وفا کیشی کا مرجع خدا کی ذات

    ”اسلامی حکومت کے تصور کا یہ امتیاز پیش نظر رکھنا چاہیے کہ اس میں اطاعت و وفا کیشی کا مرجع خدا کی ذات ہے ۔۔۔۔قرآن مجیدکے احکام ہی سیاست و معاشرت میں ہماری آزادی اور پابندی کی حدود متعین کر سکتے ہیں اسلامی حکومت دوسرے الفاظ میں قرآنی اصول و احکام کی حکمرانی ہے۔”

    (کرم حیدری،قائداعظم کا اسلامی کردار،صفحہ103)
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مسلم ليگ كا جھنڈا اسلام كا جھنڈا ہے !

    11 جنورى 1938 ء كو ايك جلسہ عام ميں قائد اعظم رحمه اللہ نے مسلم ليگ كا جھنڈا لہراتے ہوئے فرمايا:

    " ہم كہتے ہیں كہ یہ جھنڈا ، مسلم ليگ كا جھنڈا اسلام كا جھنڈا ہے !
    وہ سمجھتے ہیں ہم سياست ميں مذہب متعارف كروا رہے ہیں ۔۔۔
    حقيقت يہ ہے کہ ہمیں اس پر فخر ہے ۔۔۔
    اسلام ہميں مكمل ضابطہء حيات ديتا ہے ۔۔۔
    يہ صرف مذہب نہیں ۔۔۔
    بلكہ .... اس ميں قوانين ، فلسفہ اور سياست سب كچھ ہے !
    اس ميں ہر وہ چیز موجود ہے جس سے انسان كا صبح سے شام تك تعلق رہتا ہے ..... "
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پاکستان کا دستور ؟

    میں ان لوگوں کی بات نہیں سمجھتا جو دیدہ دانستہ اور شرارت سے یہ پروپیگنڈا کرتے رہتے ہیں کہ پاکستان کا دستور شریعت کی بنیاد پر نہیں بنایا جائے گا۔ اسلام کے اصول عام زندگی میں آج بھی اسی طرح سے قابل اطلاق ہیں، جس طرح تیرہ سو سال پہلے تھے۔
    25 جنوری 1948ءکو کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    امرھم شوری بینھم

    اسلام کا سبق یہ ہے کہ مملکت کے امور و مسائل کے بارے میں فیصلے باہمی بحث و تمحیص اور مشوروں سے کیا کرو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جمہوریت

    جب آپ جمہوریت کی بات کرتے ہیں تو مجھے شبہ ہوتا ہے کہ آپ نے اسلام کا مطالعہ نہیں کیا ہے۔ ہم نے جمہوریت تیرہ سو سال پہلے سیکھ لی تھی۔

    14 جولائی 1947ء نئی دہلی پریس کانفرنس سے خطاب​
     
  19. حجاب

    حجاب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2010
    پیغامات:
    666
    بہت اچھا سلسلہ ہے
     
  20. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا سسٹر۔ ان تمام اقتباسات سے دین کے بارے میں محترم قائد محمد علی جناح کا ایک واضح نقطہ نظر ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کو کس طرح کا نظام دینا چاہتے تھے اور جس پر شائد آج تک کم توجہ دی گئی ہے۔ یا پھر ہم نے ان کے اس پیغام کو بھلا دیا اور دوسری راہوں پر نکل گئے۔
    شیئرنگ کا شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں