تعظیم مکہ معظمہ سے متعلق چالیس حدیثیں‌

ابوعکاشہ نے 'حدیث - شریعت کا دوسرا اہم ستون' میں ‏مئی 12, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    بسم الله الرحمن الرحيم
    الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على نبينا محمد الامين و على آله وصحبه أجمعين
    أما بعد

    ڈاکٹر طلال بن محمد ابو النور (استاد ام القرٰی یونیورسٹی ۔ مکہ مکرمہ ) ایک مختصر مگر نہایت مفید رسالہ "الاربعون المکیۃ" پیش خدمت ہے۔ اس میں مکہ معظمہ کی فضیلت کے متعلق چالیس احادیث جمع کی گئی ہیں ۔

    1.) عن أَبي ذَرٍّ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ فِي الأَرْضِ أَوَّلَ ؟ قَــــالَ : (( الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ )) قَالَ : قُلْتُ : ثُمَّ أَيٌّ ؟ قَالَ : (( الْمَسْجِدُ الأَقْصَى )) قُلْتُ : كَمْ كَانَ بَيْنَهُمَا ؟ قَالَ : (( أَرْبَعُونَ سَنَةً ، ثُمَّ أَيْنَمَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلاةُ بَعْدُ ، فَصَلِّهْ ؛ فَإِنَّ الْفَضْلَ فِيهِ )).حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا۔ "اے اللہ کے رسول! اس زمین پر سب سے پہلی مسجد کون سی بنائی گئی؟" تو آپ نے فرمایا "مسجد حرام۔" پھر میں نے سوال کیا کہ "اس کے بعد کون سی مسجد بنی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "مسجد اقصی" پھر میں نے سوال کیا کہ دونوں کے بنانے میں کتنی مدت کا فاصلہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "چالیس سال، اس کے بعد جہاں کہیں بھی نماز کا وقت ہوجائے وہیں نماز پڑھ لو، نماز کی فضیلت وہیں ہے۔
    صحیح بخاری

    2) عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَرَّ بِوَادِي الأَزْرَقِ ، فَقَالَ : (( أَيُّ وَادٍ هَذَا ؟ )) فَقَالُوا : هَذَا وَادِي الأَزْرَقِ ، قَالَ : (( كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلام ، هَابِطًا مِنْ الثَّنِيَّةِ ، وَلَهُ جُؤَارٌ إِلَى اللَّهِ بِالتَّلْبِيَةِ )) ثُمَّ أَتَى عَلَى ثَنِيَّةِ هَرْشَى ، فَقَالَ : (( أَيُّ ثَنِيَّةٍ هَذِهِ ؟ )) قَالُوا : ثَنِيَّةُ هَرْشَى ، قَالَ : (( كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى يُونُسَ بْنِ مَتَّى عَلَيْهِ السَّلام ، عَلَى نَاقَةٍ حَمْرَاءَ جَعْدَةٍ ، عَلَيْهِ جُبَّةٌ مِنْ صُوفٍ خِطَامُ نَاقَتِهِ خُلْبَةٌ ، وَهُوَ يُلَبِّي )) .حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وادی ازرق سے گزرتے ہوئے دریافت کیا کہ "یہ کون سی وادی ہے؟" لوگوں نے کہا کہ یہ وادی ازرق ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا میں موسی علیہ السلام کو وادی ازرق کی گھاٹی سے بہ آواز بلند لبیک کہتے ہوئے اترتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔" پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہرشی کی گھاٹی پر آئے اور دریافت کیا کہ "یہ کون سی گھاٹی ہے؟" لوگوں نے جواب دیا کہ ہرشی کی گھاٹی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میں یونس بن متی علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں، آپ سرخ گھونگھریالے بال والی اونٹنی پر سوار اونی جبہ پہنے لبیک پکار رہے ہیں۔ آپ کی اونٹنی کی مہار کھجور کے ریشے کی بنی ہے"۔ صحیح مسلم

    3) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم : (( لا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلا إِلَى ثَلاثَةِ مَسَاجِدَ : مَسْجِدِي هَذَا ، وَمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، وَمَسْجِدِ الأَقْصَى )) .حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "تین مساجد کے علاوہ کسی اور کی طرف کجاوے نہ باندھے جائیں (وہ یہ ہیں) میری مسجد اور مسجد الحرام اور مسجد اقصی۔"(صحیح بخاری و صحیح مسلم)

    4) عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ : (( صَلاةٌ فِي مَسْجِدِي أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ ، وَصَلاةٌ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَفْضَلُ مِنْ مِائَةِ أَلْفِ صَلاةٍ فِيمَا سِوَاهُ )) .حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "میری اس مسجد میں نماز کا اجر مسجد حرام کے علاوہ دوسری مسجدوں کی بہ نسبت ایک ہزار درجہ بڑھ کر ہے اور مسجد حرام کی نماز کا اجر دوسری مسجدوں کی بہ نسبت ایک لاکھ نمازوں سے افضل ہے"(مسند احمد، ابن ماجہ، صححہ الالبانی)

    5. عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِمَكَّةَ : (( مَا أَطْيَبَكِ مِنْ بَلَدٍ وَأَحَبَّكِ إِلَيَّ ، وَلَوْلا أَنَّ قَوْمِي أَخْرَجُونِي مِنْكِ ، مَا سَكَنْتُ غَيْرَكِ )) .
    حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مکرمہ کو مخاطب کرکے کہا "تو سب سے اچھا اور میرا سب سے محبوب شہر ہے، اگر اہل مکہ نے مجھے تجھ سے نکلنے پر مجبور نہ کیا ہوتا تو میں اور کہیں قیام نہ کرتا
    (ترمذی، ابن حبان و حاکم)

    6) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ حَمْرَاءَ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَاقِفًا عَلَى الْحَزْوَرَةِ ، فَقَالَ : (( وَاللَّهِ إِنَّكِ لَخَيْرُ أَرْضِ اللَّهِ ، وَأَحَبُّ أَرْضِ اللَّهِ إِلَى اللَّهِ ، وَلَوْلا أَنِّي أُخْرِجْتُ مِنْـــكِ ، مَا خَرَجْتُ ))حضرت عبد اللہ بن عدی بن حمراء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو حزورہ نامی مقام پر کھڑا دیکھا۔ آپ یہ فرما رہے تھے "اے مکہ، تو اللہ رب العزت کی سب سے بہتر اور محبوب ترین زمین ہے، اور اگر مجھے نکلنے پر مجبور نہ کیا گیا ہوتا تو تجھ سے نہ نکلتا"(ترمذی، نسائی، ابن ماجہ و حاکم)

    7. )عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ : (( أَبْغَضُ النَّاسِ إِلَى اللَّهِ ثَلاثَةٌ : مُلْحِدٌ فِي الْحَرَمِ ، وَمُبْتَغٍ فِي الْإِسْلامِ سُنَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ ، وَمُطَّلِبُ دَمِ امْرِئٍ بِغَيْرِ حَقٍّ لِيُهَرِيقَ دَمَهُ ))عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "تمام لوگوں میں سب سے زیادہ مبغوض تین قسم کے لوگ ہیں۔ حرم محترم میں گناہ کرنے والے، اسلام کی حالت میں جاہلیت کی عادات پر عمل کرنے والے، ناحق قتل کرکے خون بہانے والے"(صحیح بخاری)

    8) عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ افْتَتَحَ مَكَّةَ : (( لا هِجْرَةَ ، وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ ، وَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا ، فَإِنَّ هَذَا بَلَدٌ حَرَّمَ اللَّهُ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ ، وَهُوَ حَرَامٌ بِحُرْمَةِ اللَّهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، وَإِنَّهُ لَمْ يَحِلَّ الْقِتَالُ فِيهِ لأَحَدٍ قَبْلِي ، وَلَمْ يَحِلَّ لِي إِلا سَــاعَةً مِنْ نَهَارٍ ، فَهُوَ حَرَامٌ بِحُرْمَةِ اللَّهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ : لا يُعْضَدُ شَوْكُهُ ، وَلا يُنَفَّرُ صَيْدُهُ ، وَلا يَلْتَقِطُ لُقَطَتَهُ إِلا مَنْ عَرَّفَهَا ، وَلا يُخْتَلَى خَلاهَا )) قَالَ الْعَبَّاسُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِلا الإِذْخِرَ ؛ فَإِنَّهُ لِقَيْنِهِمْ وَلِبُيُوتِهِمْ قَالَ : قَالَ : (( إِلا الإِذْخِرَ )) .حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے روز فرمایا "اب فتح مکہ کے بعد یہاں سے دوسری جگہ ہجرت کی ضرورت نہ ہوگی البتہ جہاد کیلئے نکلنا اور اس کی نیت رکھنا ہمیشہ باقی رہے گا اور جہاد کی دعوت عام دی جائے تو نکل پڑو، کیونکہ یہ شہر ایسا ہے کہ اللہ رب العزت نے اس کی حرمت کو زمین و آسمان کی پیدائش کے دن ہی لکھ دیا ہے۔ قیامت تک اس کی خاص حرمت رہے گی، مجھ سے پہلے کسی کیلئے کبھی بھی اس میں جنگ کو حلال نہ کیا گیا، اور میرے لئے بھی دن کی صرف مخصوص گھڑیوں میں اسے حلال کیا گیا تھا۔ اب اس کی حرمت اللہ کی طرف سے قیامت تک کیلئے رہے گی۔ اس شہر کا کانٹا تک نہ کاٹا جائے، اور نہ ہی کسی شکار کو خوف زدہ کیا جائے، اس کی گری پڑی چیز صرف جان پہچان کرانے کی نیت سے کوئی اٹھا سکتا ہے، اس کی گھاس بھی نہ کاٹی جائے۔" حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے درخواست کی کہ اے اللہ کے رسول اذخر گھاس کاٹنے کی اجازت دے دیں، کیونکہ گھر بنانے اور لوہاروں کو بھٹی چلانے میں اس کی ضرورت ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف اذخر گھاس کے کاٹنے کی اجازت دی۔(صحیح بخاری و مسلم)

    9) عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ : (( لا يَحِلُّ لأَحَدِكُمْ أَنْ يَحْمِلَ بِمَكَّةَ السِّلاحَ )) .حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کسی کیلئے مکہ میں ہتھیار اٹھانا جائز نہیں۔
    (صحیح مسلم)

    10) عن أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ، قَالَ : (( لَيْسَ مِنْ بَلَدٍ إِلا سَيَطَؤُهُ الدَّجَّالُ ، إِلا مَكَّةَ وَالْمَدِينَةَ ، لَيْسَ لَهُ مِنْ نِقَابِهَا نَقْبٌ ، إِلا عَلَيْهِ الْمَلائِكَةُ صَافِّينَ يَحْرُسُونَهَا ، ثُمَّ تَرْجُفُ الْمَدِينَةُ بِأَهْلِهَا ثَلاثَ رَجَفَاتٍ ، فَيُخْرِجُ اللَّهُ كُلَّ كَافِرٍ وَمُنَافِقٍ )) .
    حضرت انس رضی اللہ عنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ مکہ اور مدینہ کے علاوہ دنیا کی تمام بستیوں میں دجال داخل ہوگا۔ مدینہ کے تمام راستوں پر فرشتے صف باندھے اس کی حفاظت کررہے ہیں۔ پھر مدینہ میں تین زلزلے آئیں گے اس کے بعد مدینہ سے اللہ تعالی ہر کافر اور منافق کو نکال دیں گے۔
    (بخاری و مسلم)

    11) عَنْ الْحَارِثِ بْنِ مَالِكِ بْنِ الْبَرْصَاءِ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ يَقُولُ : (( لا تُغْزَى هَذِهِ بَعْدَ الْيَوْمِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ )) .حارث بن مالک بن برصاء کہتے ہیں کہ میں نے فتح مکہ کے دن پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں آج کے بعد کبھی جنگ ہوگی، اور نہ کبھی فتح کیا جائے گا۔(ترمذی و امام احمد، اور البانی نے اس کو صحیح کہا ہے)

    12. عن الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ وَمَرْوَانَ ، يُصَدِّقُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا حَدِيثَ صَاحِبِهِ ، قَالا : خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ ، قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ بِالْغَمِيمِ فِي خَيْلٍ لِقُرَيْشٍ طَلِيعَةٌ ، فَخُذُوا ذَاتَ الْيَمِينِ ، فَوَاللَّهِ مَا شَعَرَ بِهِمْ خَالِدٌ حَتَّى إِذَا هُمْ بِقَتَرَةِ الْجَيْشِ ، فَانْطَلَقَ يَرْكُضُ نَذِيرًا لِقُرَيْشٍ ، وَسَارَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم حَتَّى إِذَا كَانَ بِالثَّنِيَّةِ الَّتِي يُهْبَطُ عَلَيْهِمْ مِنْهَا ، بَرَكَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ ، فَقَالَ النَّاسُ : حَلْ حَلْ ، فَأَلَحَّتْ ، فَقَالُوا : خَلأَتْ الْقَصْوَاءُ ، خَلأَتْ الْقَصْوَاءُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم : (( مَا خَلأَتْ الْقَصْوَاءُ ، وَمَا ذَاكَ لَهَا بِخُلُقٍ ، وَلَكِنْ حَبَسَهَا حَابِسُ الْفِيلِ )) ثُمَّ قَالَ : (( وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لا يَسْأَلُونِي خُطَّةً يُعَظِّمُونَ فِيهَا حُرُمَاتِ اللَّهِ ، إِلا أَعْطَيْتُهُمْ إِيَّاهَا )) ثُمَّ زَجَرَهَا فَوَثَبَتْ .. الحديث. مسور بن مخرمہ اور مروان نے بیان کیا کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ کے موقع پر نکلے، جب کچھ آگے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خالد بن ولید قریش کا ہراول دستہ لے کر غمیم میں ہیں، تو تم دونوں دائیں طرف کا راستہ لے کر نکلو، اچانک خالد بن ولید (مشہور صحابی رضی اللہ عنہ جو اس وقت تک مسلمان نہیں ہوئے تھے) نے مسلمانوں کی فوج سے اڑتے ہوئے گردو غبار کو دیکھ لیا تو بھاگتے ہوئے قریش کو خبر دی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگے چلے اور جب اس گھاٹی پر پہنچے جہاں سے اتر کر قریش تک پہنچنا تھا کہ اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی بیٹھ گئی، لوگوں نے اونٹنی کو اٹھانا چاہا لیکن وہ نہ اٹھی، تو لوگوں نے کہا کہ اونٹنی اڑ گئی۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ اڑی نہیں اور نہ ہی یہ اس کی عادت ہے، البتہ اسے اس ذات نے روک دیا ہے جس نے اصحاب فیل (یعنی ہاتھی والوں) کو روک دیا تھا۔ پھر آپ نے فرمایا "اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے وہ لوگ کوئی بھی ایسا خیال اور رائے پیش کریں گے جس میں اللہ کی حرمتوں کی تعظیم ہوگی تو میں اسے قبول کرلوں گا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹنی کو تیزی سے ڈانٹا تو وہ پھرتی سے اٹھ کھڑی ہوئی۔
    بخاری

    13. عَنْ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ الْمَخْزُومِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم : (( لا تَزَالُ هَذِهِ الأُمَّةُ بِخَيْرٍ ، مَا عَظَّمُوا هَذِهِ الْحُرْمَةَ حَقَّ تَعْظِيمِهَا ، فَإِذَا ضَيَّعُوا ذَلِكَ هَلَكُوا )) .حضرت عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ لوگ اس وقت تک عافیت سے رہیں گے جب تک حرم کے شایان شان اس کی تعظیم کرتے رہیں گے، اور جب اس کی حرمت کو پامال کریں گے تو پھر ہلاک ہوجائیں گے۔(مسند احمد و ابن ماجہ، حافظ ابن حجر نے اسے حسن قرار دیا ہے

    14.عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ : (( إِنَّ إِبْرَاهِيمَ حَرَّمَ مَكَّةَ ، وَدَعَا لأَهْلِهَا ، وَإِنِّي حَرَّمْتُ الْمَدِينَةَ كَمَا حَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ مَكَّةَ ، وَإِنِّي دَعَوْتُ فِي صَاعِهَا وَمُدِّهَا بِمِثْلَيْ مَا دَعَا بِهِ إِبْرَاهِيمُ لأَهْلِ مَكَّةَ )) .حضرت عبد اللہ بن زید بن عاصم کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "ابراہیم علیہ السلام نے مکہ مکرمہ کو حرم قرار دیا تھا اور اہل مکہ کیلئے دعائیں کی تھیں، اور میں اسی طرح مدینہ کی حرمت کررہا ہوں۔ اور ابراہیم علیہ السلام نے مکہ والوں کیلئے برکت کی دعا کی ہے میں نے مدینہ کے صاع اور مد میں اس سے دوگنی برکت کی دعا کی ہے۔"
    (مسلم)

    15) عن عبدِ اللهِ بنِ عمرَ رضي الله عنهما ، قالَ : قالَ رسول الله r : (( اسْتَمْتِعُوا بهَذَا البَيْتِ ؛ فَقَدْ هُدِمَ مَرَّتَيْنِ ، وَيُرْفَعُ في الثَّالِثَةِ )) .حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیت اللہ سے جس قدر فائدہ اٹھا سکو اٹھالو، کیونکہ وہ دو مرتبہ گرایا جاچکا ہے اب تیسری بار اللہ تعالی اسے اٹھا ہی لیں گے۔(بزار، ابن خزیمہ و ابن حبان، صححہ الالبانی)
    صحیح بخاری : کتاب الحج میں حدیث ہے کہ قیامت کے نزدیک ایک حبشی کعبے کو گرانے کا سبب بنے گا ـ
    باب: هدم الكعبة.
    قالت عائشة رضي الله عنها: قال النبي صلى الله عليه وسلم: (يغزو جيش الكعبة، فيخسف بهم).
    [ر:2012]
    1518 - حدثنا عمرو بن علي: حدثنا يحيى بن سعيد: حدثنا عبيد الله بن الأخنس: حدثني ابن أبي مليكة، عن ابن عباس رضي الله عنهما،
    عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: (كأني به أسود أفحج، يقلعها حجرا حجرا

    حدثنا يحيى بن بكير: حدثنا الليث، عن يونس، عن ابن شهاب، عن سعيد بن المسيب: أن أبا هريرة رضي الله عنه قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: (يخرب الكعبة ذو السويقتين من الحبشة).ایک اور حدیث میں ہے
    [ر:1514]

    16.عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم : (( إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ الْغَائِطَ ، فَلا يَسْتَقْبِل الْقِبْلَةَ وَلا يُوَلِّهَا ظَهْرَهُ ، شَرِّقُوا أَوْ غَرِّبُوا ))حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "قضائے حاجت کے وقت چہرہ یا پیٹھ قبلہ کی طرف نہ کرو (اگر جنوب یا شمال میں ہو تو) مشرق یا مغرب کی طرف چہرہ یا پیٹھ کرلو۔
    (بخاری و مسلم)

    17. عنْ أبي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم : (( مَنْ لَمْ يَسْتَقبْلِ الْقِبْلةَ ، وَلَمْ يَسْتَدْبِرْهَا فِي الْغَائِطِ ، كُتِبَ لَهُ حَسَنَةٌ ، وَمُحِيَ عَنْهُ سَيَّئَةٌ )) .حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "جو شخص قضائے حاجت کے وقت چہرہ یا پیٹھ قبلہ کی طرف نہیں کرتا اس کیلئے ایک نیکی لکھی جاتی ہے اور ایک گناہ معاف کردیا جاتا ہے۔
    (طبرانی، البانی نے اسے صحیح قرار دیا ہے)

    18.عَنْ حُذَيْفَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ : (( مَنْ تَفَلَ تُجَاهَ الْقِبْلَةِ ، جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَفْلُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ .. )) الحديث .حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ "جو شخص قبلہ کی سمت تھوکے گا قیامت کے دن اس کا تھوک اس کی پیشانی پر دونوں آنکھوں کے درمیان رہے گا۔
    (ابو داود، ابن حبان، البانی نے اسے صحیح قرار دیا ہے)
    لہذا نماز یا غیر نماز کی حالت میں مسجد یا غیر مسجد میں قبلہ کی طرف منہ کرکے نہ تھوکنا چاہئے۔ امام نووی رحمہ اللہ نے اس کی تاکید کی ہے۔

    19. عنْ أسَامَةَ بنِ زَيْدٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ r البَيْتَ ، فَجَلَسَ ، فَحَمِدَ اللهَ وَأثْنى عَلَيْهِ ، وَكَبرَّ وَهَلَّلَ ، ثُمَّ مَالَ إِلَى مَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ البَيْتِ ، فَوَضَعَ صَدْرَهُ عَلَيْه ، وَخَدَّهُ وَيَدَيْهِ ، ثُمَّ كَبَّرَ وَهَلَّلَ وَدَعَا ، فَعَلَ ذَلِكَ بالأرْكَانِ كُلِّهَا، ثُمَّ خَرَجَ فَأقْبَلَ عَلى القِبْلَةِ وَهُوَ عَلى البَابِ ، فَقَالَ : (( هَذِهِ القِبْلَةُ ، هَذِهِ القِبْلَةُ )) حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیت اللہ میں داخل ہوا تو آپ نے بیٹھ کر اللہ کی حمد و ثنا کی، نیز تکبیر و تہیلیل کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سامنے کی دیوار بیت اللہ پر اپنا سینہ مبارک، رخسار اور ہاتھ رکھا اور تکبیر و تہلیل کی دعائیں کیں ۔ اسی طرح بیت اللہ کے چاروں گوشوں پر کیا پھر باہر نکلے، دروازہ پر پہنچ کر قبلہ کی طرف رخ کرکے فرمایا "یہی قبلہ ہے، یہی قبلہ ہے"ابو داود، و صححہ الالبانی)
    یہاں پر سامنے کی دیوار سے مراد ملتزم کا حصہ ہے جو کہ حجر اسود اور کعبے کے دروازے کے درمیان کا حصہ ہے ــ یہ کام آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف احرام کی حالت میں کیا تھا ـ کوئی بھی مسلمان احرام کی حالت میں اس طرح کر سکتا ہے ـ کعبے کی دوسری اطراف میں چمٹنا یا بوسہ لینا صحیح نہیں ـ جیسا کہ حجر اسور کی احادیث میں گزر چکا

    20 .عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ : يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ ، لا تَمْنَعُوا أَحَدًا طَافَ بِهَذَا الْبَيْتِ وَصَلَّى أَيَّةَ سَاعَةٍ شَاءَ ، مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ )) .حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "اے عبد مناف کی اولاد! رات اور دن کی کسی گھڑی میں بھی کسی کو طواف کرنے اور نماز پڑھنے سے نہ روکو۔(ابو داود، نسائی، ترمذی و ابن ماجہ، و صححہ الالبانی
    اس لیے علماء کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کی خاص خصوصیت ہے اس میں کوئی ممنوع وقت نہیں دن اور رات کہ کسی حصے میں ، فجر اور عصر کی نماز کے بعد بھی کوئی بھی نماز پڑھی جا سکتی ہے ۔۔

    جاری ہے ۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • اعلی اعلی x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    21) [QH]عَنْ ابْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يُزَاحِمُ عَلَى الرُّكْنَيْنِ زِحَامًا مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ يَفْعَلُهُ ، فَقُلْتُ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، إِنَّكَ تُزَاحِمُ عَلَى الرُّكْنَيْنِ زِحَامًا مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ يُزَاحِمُ عَلَيْهِ ؟ فَقَالَ : إِنْ أَفْعَلْ ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ : (( إِنَّ مَسْحَهُمَا كَفَّارَةٌ لِلْخَطَايَا )) وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : (( مَنْ طَافَ بِهَذَا الْبَيْتِ أُسْبُوعًا ، فَأَحْصَاهُ ، كَانَ كَعِتْقِ رَقَبَةٍ )) وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : (( لا يَضَعُ قَدَمًا ، وَلا يَرْفَعُ أُخْرَى ، إِلا حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ خَطِيئَةً ، وَكَتَبَ لَهُ بِهَا حَسَنَةً )) .[/QH]
    عبید بن عمیر کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر حجر اسود اور رکن یمانی پر بھیڑ لگا کر استلام کرتے تو میں نے ان سے کہا کہ آپ ان دونوں ارکان پر ایسی بھیڑ لگاتے ہیں کہ میں نے آپ کے علاوہ اصحاب رسول کو اس طرح بھیڑ لگاتے نہیں دیکھا ۔ تو آپ نے فرمایا "اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے پیارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ ان دونوں ارکان کا چھونا گناہوں کا کفارہ ہے۔"
    میں نے یہ بھی سنا آپ ﷺ نے فرمایاکہ " کہ جو کوئی بیت اللہ کا سات چکر گن کر طواف کرے گا، اس کو ایک غلام آزاد کرنے کا اجر ملے گا۔"
    نیز میں نے یہ بھی فرماتے سنا ہے کہ طواف کرنے والے کے ہر قدم پر ایک گناہ معاف کیا جاتا ہے اور اس کے بدلے ایک نیکی لکھی جاتی ہے۔
    (ترمذی، صححہ الالبانی)
    [QH]
    22) عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ : الطَّوَافُ حَوْلَ الْبَيْتِ مِثْلُ الصَّلاةِ ، إِلا أَنَّكُمْ تَتَكَلَّمُونَ فِيهِ ، فَمَنْ تَكَلَّمَ فِيهِ ، فَلا يَتَكَلَّمَنَّ إِلا بِخَيْرٍ )) . [/QH]
    ابن عباس کہتے ہیں کہ پیارے نبی ﷺ نے فرمایا "بیت اللہ کا طواف نماز کی مانند ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ طواف میں بات چیت مباح ہے لیکن جو شخص بات کرے تو خیر ہی کی بات کرے۔
    (ترمذی، صححہ الالبانی)
    23[QH])
    عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، أَنَّ رَجُلاً قَالَ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مَا أَرَاكَ تَسْتَلِمُ إِلا هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ ؟ قَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ : (( إِنَّ مَسْحَهُمَا يَحُطَّانِ الْخَطِيئَةَ )) وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : (( مَنْ طَافَ سَبْعًا فَهُوَ كَعِدْلِ رَقَبَةٍ )) .[/QH]
    حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ کسی نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ میں دیکھتا ہوں کہ آپ صرف حجر اسود اور رکن یمانی ہی کا استلام کرتے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ میں نے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ان دونوں ارکان کے چھونے سے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔
    مزید یہ بھی فرمایا کہ میں نے یہ بھی سنا ہے کہ جس شخص نے سات چکر طواف کیا تو اس کو ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔
    (نسائی، صححہ الالبانی)

    24[QH]) عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : (( نَزَلَ الْحَجَرُ الأَسْوَدُ مِنْ الْجَنَّةِ ، وَهُوَ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنْ اللَّبَنِ ، فَسَوَّدَتْهُ خَطَايَا بَنِي آدَمَ )) .[/QH]
    حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حجر اسود جنت سے اس حالت میں اترا تھا کہ دودھ سے بھی زیادہ سفید تھا لیکن اسے اولاد آدم کے گناہوں نے کالا کردیا۔
    (ترمذی، نسائی، ابن ماجہ و احمد، صححہ الالبانی)

    [QH]25) عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : (( لَيَأْتِيَنَّ هَذَا الْحَجَرُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَلَهُ عَيْنَانِ يُبْصِرُ بِهِمَا ، وَلِسَانٌ يَنْطِقُ بِهِ ، يَشْهَدُ عَلَى مَنْ يَسْتَلِمُهُ بِحَقٍّ )) .[/QH]
    حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "روز قیامت حجر اسود ضرور آئے گا، اس کی دو آنکھیں ہوں گی، زبان ہوگی، جس کسی نے صدق و سچائی اس کا استلام کیا یہ اس کی گواہی دے گا۔
    (ابن ماجہ و احمد، صححہ الالبانی)
    [QH]
    26) عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ عَرَبِيٍّ ، قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، عَنْ اسْتِلامِ الْحَجَرِ ؟ فَقَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَسْتَلِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ . قَالَ : قُلْتُ : أَرَأَيْتَ إِنْ زُحِمْتُ ؟ أَرَأَيْتَ إِنْ غُلِبْتُ ؟ قَالَ : اجْعَلْ أَرَأَيْتَ بِالْيَمَنِ ! رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَسْتَلِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ .[/QH]
    حضرت زبیر بن عربی کہتے ہیں کہ کسی نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے حجر اسود کے استلام سے متعلق پوچھا، تو آپ نے فرمایا کہ میں نے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اسے استلام کرتے اور بوسہ دیتے ہوئے دیکھا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر سخت ازدحام ہو تو کیا کیا جائے؟ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ یہ سوال یمن میں چھوڑو، میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو استلام کرتے اور بوسہ دیتے دیکھا ہے۔
    (بخاری)
    [QH]
    27) عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَسْتَلِمُ الْحَجَرَ بِيَدِهِ ، ثُمَّ قَبَّلَ يَدَهُ ، وَقَالَ : مَا تَرَكْتُهُ مُنْذُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَفْعَلُهُ [/QH].
    نافع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ آپ ہاتھ سے حجر اسود کا استلام کرکے ہاتھ کو چوم لیتے تھے، اور آپ نے فرمایا کہ جب سے میں نے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح کرتے دیکھا ہے اسے چھوڑا نہیں ہے۔
    (مسلم)
    [QH]
    28) عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ : رَأَيْتُ عُمَرَ قَبَّلَ الْحَجَرَ وَالْتَزَمَهُ ، وَقَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ بِكَ حَفِيًّا .[/QH]
    حضرت سوید بن غفلہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ آپ نے حجر اسود کو بوسہ دیا اور فرمایا کہ میں نے دیکھا کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کا خاص اہتمام کرتے تھے۔
    (مسلم و ابوداود)
    [QH]
    29) عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كُنْتُ أُحِبُّ أَنْ أَدْخُلَ الْبَيْتَ فَأُصَلِّيَ فِيهِ ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ بِيَدِي فَأَدْخَلَنِي الْحِجْرَ ، فَقَالَ : (( صَلِّي فِي الْحِجْرِ إِنْ أَرَدْتِ دُخُولَ الْبَيْتِ ، فَإِنَّمَا هُوَ قِطْعَةٌ مِـــنْ الْبَيْتِ ، وَلَكِنَّ قَوْمَكِ اسْتَقْصَرُوهُ حِينَ بَنَوْا الْكَعْبَةَ ، فَأَخْرَجُوهُ مِنْ الْبَيْتِ )) .[/QH]
    ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں بیت اللہ شریف کے اندر نماز پڑھنا چاہتی تھی، تو پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے حطیم میں داخل کرکے فرمایا کہ اگر تم بیت اللہ میں داخل ہونا چاہتی ہو تو حطیم میں نماز پڑھ لو، کیونکہ یہ بیت اللہ ہی کا ایک حصہ ہے۔ لیکن تمہاری قوم کے لوگ جب کعبہ شریف کو بنانے لگے تو نفقہ کی کمی کے باعث اتنا حصہ نہ بناسکے اس لئے بیت اللہ سے اس کو خارج کردیا۔
    (ابو داود، ترمذی)

    [QH]
    30) عنْ جعفرَ بنِ عبْدِ اللهِ ، قَالَ : رَأيْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرَ قَبَّلَ الْحَجَرَ وَسَجَدَ عَلَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : رَأيْتُ خَالَكَ ابْنَ عَبّاسٍ يُقَبِّلُهُ وَيَسْجُدُ عَلَيْهِ ، وَقَالَ ابْنُ عَبِّاسٍ : رَأيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّـابِ قَبَّلَ وَسَجَدَ عَلَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : رَأيْتُ رَسُولَ اللهِ r فَعَلَ هَكَذَا ، فَفَعَلْتُ [/QH].
    جعفر بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ میں نے محمد بن عباد بن جعفر کو دیکھا کہ انہوں نے حجر اسود کو بوسہ دے کر اس پر اپنی پیشانی رکھی پھر کہا کہ میں نے تمہارے ماموں عبد اللہ بن عباس (رضی اللہ عنہما) کو دیکھا کہ وہ اس کا بوسہ دیتے اور اس پر پیشانی رکھتے تھے۔ ابن عباس نے فرمایا کہ میں نے عمر رضی اللہ عنہ کو اسی طرح کرتے دیکھا اور انہوں نے کہا کہ میں نے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح کرتے دیکھا تو اسی طرح کیا۔
    (ابن خزیمہ)
    علامہ ابن منذر کہتے ہیں کہ حجر اسود پر پیشانی رکھنے کے
    جواز پر علماء کا اتفاق ہے۔


    [QH]
    31) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ رَمَلَ ثَلاثَةَ أَطْوَافٍ ، مِنْ الْحَجَرِ إِلَى الْحَجَرِ ، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ عَادَ إِلَى الْحَجَرِ ، ثُمَّ ذَهَبَ إِلَى زَمْزَمَ فَشَرِبَ مِنْهَا ، وَصَبَّ عَلَى رَأْسِهِ ، ثُمَّ رَجَعَ فَاسْتَلَمَ الرُّكْنَ ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الصَّفَا ، فَقَالَ : (( ابْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهِ )) .[/QH]
    حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف کے تین چکروں میں حجر اسود سے حجر اسود تک رمل کیا (تیز چل کر طواف کیا) اور دو رکعتیں پڑھیں ، پھر حجر اسود کے پاس آئے، پھر زمزم کے پاس جاکر پانی پیا اور سر مبارک پر بھی پانی ڈالا، واپس آکر حجر اسود کا استلام کیا پھر صفا کی طرف گئے اور فرمایا کہ اللہ رب العزت نے جس کا ذکر پہلے کیا ہے میں اسی سے سعی شروع کروں گا (یعنی صفا سے)
    (مسند احمد، اسناد صحیح ہیں)

    [QH]32) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قال : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ : (( إِنَّ الرُّكْنَ وَالْمَقَامَ يَاقُوتَتَانِ مِنْ يَاقُوتِ الْجَنَّةِ ، طَمَسَ اللَّهُ نُورَهُمَا ، وَلَوْ لَمْ يَطْمِسْ نُورَهُمَا لأَضَاءَتَا مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ )) .[/QH]
    حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے سنا ہے کہ حجر اسود اور مقام ابراہیم جنت کے قیمتی پتھروں میں سے ہیں، اللہ نے ان کی روشنی کو بجھا دیا ہے ورنہ مشرق اور مغرب کے مابین ان کی روشنی سے روشن ہوتا ۔
    (ترمذی، صححہ الالبانی)

    33[QH]) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كَانَ أَبُو ذَرٍّ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ : (( فُرِجَ عَنْ سَقْفِ بَيْتِي وَأَنَا بِمَكَّةَ ، فَنَزَلَ جِبْرِيلُﷺ فَفَرَجَ صَدْرِي ، ثُمَّ غَسَلَهُ بِمَاءِ زَمْزَمَ ، ثُمَّ جَاءَ بِطَسْتٍ مِنْ ذَهَبٍ مُمْتَلِئٍ حِكْمَةً وَإِيمَانًا فَأَفْرَغَهُ فِي صَدْرِي ، ثُمَّ أَطْبَقَهُ ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِي فَعَرَجَ بِي إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا .. )) الحديث .[/QH]
    حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مکہ میں میرے گھر کی چھت اچانک پھٹی، جبرائیل علیہ السلام اترے اور میرا سینہ چاک کیا، پھر اسے آب زمزم سے دھویا، پھر ایمان و حکمت سے پُر سونے کا طشت لائے اور میرے سینے میں علم و حکمت ڈال کر اسے بند کردیا۔ پھر میرا ہاتھ پکڑ کر معراج پر لے گئے۔
    (بخاری)

    [QH]34) قَالَ أَبُو ذَرٍّ ـ في خبر إسلامه ـ : .. ثُمَّ قَالَ ـ أي النبي ﷺ : (( مَتَى كُنْتَ هَاهُنَا ؟ )) قَالَ : قُلْتُ : قَدْ كُنْتُ هَاهُنَا مُنْذُ ثَلاثِينَ بَيْنَ لَيْلَةٍ وَيَوْمٍ ، قَالَ : (( فَمَنْ كَانَ يُطْعِمُكَ ؟ )) قَالَ : قُلْتُ : مَا كَانَ لِي طَعَامٌ إِلا مَاءُ زَمْزَمَ ، فَسَمِنْتُ حَتَّى تَكَسَّرَتْ عُكَنُ بَطْنِي ، وَمَا أَجِدُ عَلَى كَبِدِي سُخْفَةَ جُوعٍ ، قَالَ : (( إِنَّهَا مُبَارَكَةٌ ، إِنَّهَا طَعَامُ طُعْمٍ )) .[/QH]
    حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ اپنے اسلام لانے کے قصے میں ذکر کرتے ہیں کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا کہ کتنے دنوں سے تم حرم پاک میں ہو، تو میں نے کہا کہ تیس دن اور رات سے، پوچھا کہ تمہیں کھانا کون کھلاتا تھا؟، میں نے کہا کہ اس پوری مدت میں میرا کھانا اور پینا صرف زمزم کا پانی تھا، میں موٹا ہوگیا یہاں تک کہ میرے پیٹ میں بل پڑگئے اور میں نے بھوک کا اثر تک محسوس نہ کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ زمزم کا پانی برکت والا اور کھانا بھی ہے۔
    (مسلم
    [QH]
    35) عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا كَانَتْ تَحْمِلُ مِنْ مَاءِ زَمْزَمَ ، وَتُخْبِرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ كَانَ يَحْمِلُهُ [/QH].
    ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا زمزم مکہ سے اٹھا کر لے جاتیں اور بیان کرتی تھیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسے اٹھا کر لے جاتے ۔
    (ترمذی، صححہ الالبانی)

    [QH]36) عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ r : (( خَيْرُ مَاءٍ عَلَى وَجْهِ الأرْضِ مَاءُ زَمْزَمَ ؛ فِيهِ طَعَامٌ مِنَ الطُّعْمِ ، وَشِفَاءٌ مِنَ السُّقْمِ )) .[/QH]
    ابن عباس رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ روئے زمین پر سب سے افضل پانی زمزم کا ہے۔ یہ کھانے کا بدیل اور امراض کیلئے شفا بھی ہے۔
    (طبرانی، البانی نے اسے صحیح کہا ہے)


    [QH]37) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : (( مَنْ حَجَّ هَذَا الْبَيْتَ ، فَلَمْ يَرْفُثْ ، وَلَمْ يَفْسُقْ ، رَجَعَ كَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّهُ )) .[/QH]
    ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے فحش گوئی اور فسق و فجور سے اجتناب کرتے ہوئے حج کیا تو وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوجاتا ہے جیسا کہ ابھی ماں کے پیٹ سے نکلا ہو ۔
    (بخاری و مسلم)

    [QH]38) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : (( تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ ؛ فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ ، كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ وَالذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ ، وَلَيْسَ لِلْحَجَّةِ الْمَبْرُورَةِ ثَوَابٌ إِلا الْجَنَّةُ )) .[/QH]
    عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے کہ حج اور عمرہ کیا کرو اس طرح وہ غربت اور گناہوں کو دور کرنے کا سبب بنتے ہیں جیسے آگ کی بھٹی لوہے، سونے اور چاندی کے زنگ کو دور کردیتی ہے، گناہوں سے پاک حج کا اجر جنت ہی ہے۔
    (ترمذی، نسائی و ابن ماجہ، صححہ الالبانی)

    [QH]39) عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ : (( الْغَازِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَالْحَاجُّ وَالْمُعْتَمِرُ وَفْدُ اللَّهِ ، دَعَاهُمْ فَأَجَابُوهُ ، وَسَأَلُوهُ فَأَعْطَاهُمْ )) .[/QH]
    عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے اور حج و عمرہ کرنے والے اللہ رب العزت کے مہمان ہیں، اللہ نے ان کو بلایا اور اس پر انہوں نے حاضری دی، اللہ سے طلب کیا تو اللہ نے ان کو عطا فرمایا۔
    (ابن ماجہ، حسنہ الالبانی)
    [QH]
    40) عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ : إِنَّ الإِسْلامَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَأَ ، وَهُوَ يَأْرِزُ بَيْنَ الْمَسْجِدَيْنِ ، كَمَا تَأْرِزُ الْحَيَّةُ فِي جُحْرِهَا )) .[/QH]
    عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا کہ "اسلام غربت اور کمزوری کی حالت میں شروع ہوا تھا اور پھر اسی طرح غربت میں لوٹ جائے اور مکہ اور مدینہ میں سمٹ کر اس طرح رہ جائے گا جس طرح سانپ اپنے بل میں سمٹ کر بیٹھ جاتا ہے۔
    (مسلم)

    کمپوزنگ و پروف ریڈنگ :: عُکاشہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    جزاک اللہ
    شکریہ
     
  4. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
  5. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا.
     
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ
     
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیرا بھائی بہت زبردست کام کیا ہے ۔
     
  8. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    جزاک اللہ خیرا
     
  9. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    351
    جزاک اللہ خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
  11. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں