فیس بک کی نزع، کارٹونسٹ نے معافی مانگ لی

مجیب منصور نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏مئی 21, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    ایک امریکی خاتون کارٹونسٹ نے جس نے فیس بک پر لوگوں کو پیغمبرِ اسلام کے خاکے بنانے کی دعوت دی تھی،اور جس سے ایک نزع شروع ہوگئی تھی، اس معاملے میں اپنے کردار پر معافی مانگ لی ہے۔

    اپنے بلاگ میں مولی نورس نے کہا کہ ان کے کارٹون کو ’ہائی جیک‘ کر لیا گیا اور یہ کہ ’خاکے بنانے کی دعوت دینے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں‘۔

    کلِک فیس بک پر پابندی، عوام کی رائے: ویڈیو

    کلِک فیس بک کے خلاف احتجاجی مظاہرے: تصاویر

    خاکے بنانے کی دعوت کی وجہ سے دوسرے لوگوں نے فیس بک پر ’ایوری باڈی ڈرا محمد ڈے‘ صفحہ بنا لیا جس سے پاکستان میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور ایک عدالت نے فیس بک پر پابندی عائد کر دی۔

    جمعرات کو یو ٹیوب کو بھی پاکستان میں بلاک کر دیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق فیس بک کے خلاف پاکستان میں جمعہ کو بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔

    میں نے فیس بک کا (متنازع) صفحہ کبھی شروع نہیں کیا۔ میں نے کوئی ایسی جگہ نہیں بتائی جہاں ڈرائنگ بھیجی جانی تھی اور نہ مجھے کبھی کوئی ڈرائنگ موصول ہوئی

    امریکی خاتون کارٹونسٹ

    امریکہ میں ایک مقبول ٹی وی شو ساؤتھ پارک میں پیغمبرِ اسلام کے بارے میں ایک متنازع خاکہ کشی کی بنا پر چینل نے اس پروگرام کی قسط منسوخ کر دی تھی جس پر احتجاج کرتے ہوئے مولی نورس نے اپریل میں ایک خاکہ بنایا تھا۔ اس میں انھوں نے بیس مئی کو ’ایوری باڈی ڈرا محمد ڈے‘ منانے کی تجویز دی تھی۔

    اس تجویز کے بعد فیس بک پر ایک علیحدہ ’ایوری باڈی ڈرا محمد ڈے‘ گروپ بن گیا جس نے بہت جلد مقبولیت حاصل کر لی۔

    اس صفحے پر پیغمبرِ اسلام کے خاکے اور کارٹونوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے مختلف کردار بھی ہیں جن میں ہندو مت اور عیسائیت کے کردار بھی شامل ہیں۔

    مز نورس کا کہنا ہے کہ اس صفحے سے ان کا کوئی تعلق نہیں اگرچہ اس صفحے پر ان کا نام موجود ہے۔ میڈیا میں آنے والی بعض اطلاعات نے یہ عندیہ دیا کہ انھوں نے فیس بک پر مہم شروع کر رکھی ہے۔

    اپنے بلاگ میں مولی نورس کا کہنا ہے کہ ’میں نے فیس بک کا (متنازع) صفحہ کبھی شروع نہیں کیا۔ میں نے کوئی ایسی جگہ نہیں بتائی جہاں ڈرائنگ بھیجی جانی تھی اور نہ مجھے کبھی کوئی ڈرائنگ موصول ہوئی۔‘

    تاہم انھوں نے اس نزع پر معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ متنازع صفحے پر مواد سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے جنھوں نے ہمارے اظہارِ رائے کے حق کو خطرے میں ڈالا ہی نہیں تھا۔‘

    یو ٹیوب نے جسے فیس بک کے بعد بند کر دیا گیا تھا، کہا ہے کہ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے اور کوشش جا رہی ہے کہ پاکستان میں یو ٹیوب کی سروس جتنی جلدی ممکن ہو بحال ہو سکے۔ ’یو ٹیوب پر اظہارِ رائے کی آزادی ہے اور ہم اپنی پالیسیاں نافذ کرتے وقت بہت احتیاط کرتے ہیں۔ اگر ایسا مواد ہو جو ہمارے رہنما اصولوں کے خلاف ہو تو ہم پتہ چلتے ہے اسے ہٹا دیتے ہیں۔‘

    ادھر فیس بک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر کوئی مواد بشمول مسلمانوں کے کسی پر حملے کی حیثیت رکھتا ہے تو کارروائی کی جائے گی۔ ’لیکن موجودہ معاملے میں فیس بک کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔‘
    بشکریہ بی بی سی اردو
    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/05/100521_facebook_apology.shtml
     
  2. بنت حوا

    بنت حوا -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 15, 2010
    پیغامات:
    30
    اللہ مولی نورس اور اس فتنے كو پھیلانے والوں كو نور اسلام نصيب كرے ۔۔
     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  4. انصاری آفاق احمد

    انصاری آفاق احمد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2010
    پیغامات:
    405
    آمین یا الرحم الراحمین
     
  5. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    آمین یا رب العالمین۔۔۔
     
  6. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    اور یہ کہ اگر اسلام اس کے مقدر میں نہیں ہے تہ اللہ اسے بھسم کردے
     
  7. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    ہم اللہ سے یہی دعا کریں گے کہ اللہ انہیں‌ہدایت دے۔ اور اگر ہدایت ان کے نصیب میں نہیں‌تو ان کو ایسی موت دے کہ اس طرح کے تمام لوگ کانپ اٹھیں۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں