خیبر میں یہود کے دیئے ہوئے زہر آلود کھانے کا طریقہ علاج نبوی

ابن عمر نے 'امام ابن قيم الجوزيۃ' میں ‏جون 20, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    خیبر میں یہود کے دیئے ہوئے زہر آلود کھانے کا طریقہ علاج نبوی​

    عبدالرزاق نے معمر سے انہوں نے زہری سے انہوں نے عبدالرحمٰن بن کعب بن مالک سے حدیث روایت کی ہے
    کہ ایک یہودی عورت نے خیبر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک بھنی ہوئی بکری بطورِ ہدیہ پیش کی آپ نے اس عورت سے دریافت کیا کہ یہ کیا ہے ؟ اس نے جواب دیا کہ ہدیہ ہے صدقہ نہیں ، کہا کہ صدقہ آپ کھاتے نہیں ، چنانچہ پیغمبرِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے خود کھایا اور آپ کے صحابہ نے بھی کھایا آپ نے کھاتے وقت ہی صحابہ کرام سے کہا کہ رُکو رُکو پھر عورت سے پوچھا کہ اس بکری کے گوشت میں تو نے زہر ملایا ہے اس نے دریافت کیا کہ آپ کو یہ بات کس نے بتائی ہے آپ نے فرمایا اس ساق کی ہڈی نے جو آپ کے ہاتھ میں تھی اس نے اقرار کرلیا ، آپ نے اس سے پوچھا کہ اچھا کیوں تم نے کیا اس نے کہا کہ میں نے یہ سوچا کہ اگر آپ اپنی نبوت میں جھوٹے ہوں گے تو لوگوں کو آپ سے نجات مل جائے گی اور اگر آپ سچ مچ نبی ہوں گے تو آپ کو اس سے کوئی نقصان نہ ہوگا ۔
    صحابی نے بیان کیا کہ آپ نے اپنے شانہ پر تین مرتبہ پچھنا لگوایا اور اپنے اصحاب کو بھی اس کا حکم دیا چنانچہ ان لوگوں نے بھی پچھنا لگوایا مگر ان میں سے کچھ لوگ چل بسے ۔(1)
    بحوالہ : طبِ نبوی ، مؤلف الامام شمس الدین محمد بن ابی بکر ابن القیم الجوزیہ ، مترجم حکیم عزیر الرحمٰن اعظمی ، تصحیح وتقدیم مختار احمد ندوی ، ناشر فاروقی کتب خانہ لاہور
    ---------------------------------------------------------
    (1) اس کے تمام راوی ثقہ ہیں اور یہ حدیث "مصنف" میں 19814 میں مذکور ہے ۔ امام بخاری نے اپنی صحیح بخاری میں حدیث ابوہریرہ سے تخریج کی ہے ۔
     
  2. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیر ۔پچھنا یعنی حجامہ
     
  3. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیرا شداد بھائی۔۔
     
  4. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    بھائی یہ پچھنا کیا ہوتا ہے۔ اس کی تفصیل بتائیں۔
     
  5. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  6. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں