کسٹمر ڈیلنگ

مخلص1 نے 'معلومات عامہ' میں ‏نومبر 12, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    جو حضرات ٹیلی کام فیلڈ میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے میری طرف سے چند راہنما اصول۔۔۔۔۔۔۔

    سیٹ خریدتے وقت یا ریپئرنگ کے لئے لیتے وقت ضروری ہدایات؛

    1
    جب کستمر شاپ پر آئے تو مسکرا کر اس سے ہاتھ ملائیں اور سلام کریں۔


    اگر آپ کے کاونٹر کے باہر بیٹھنے کے لئے کوئی سٹول یا کرسی ہے تو اسے بیٹھنے کے لئے کہیں اگر نہیں ہے تو کھڑے کھڑے مسکراتے ہوئے کسٹمر سے کہیں کہ جناب حکم کریں ہمارے لائق کیا خدمت ہے۔یا جی سر ہم آپ کی کیا خدمت کر سکتے ہیں۔۔۔۔

    باقی نماز کے بعد
     
  2. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    3۔جب کسٹمر آپ کو سیٹ کے بارے میں بتائے گا کہ میرا سیٹ خراب ہوگیا ہے تو مکمل اعتماد کے ساتھ کسٹمر سے سیٹ لیں اور کہیں کہ کوئی مسئلہ نہیں سر یہ ان شاءاللہ تعالٰی ٹھیک ہوجائے گا۔۔۔

    4۔جب کسٹمر فالٹ بتائے گا تو اسے فالٹ کے متعلق ریٹ بتائیں جب ریٹ طے ہوجائے تو اسے کھول کر مکمل چیک کرلیں اور اس دوران کسٹمر سے چائے کا پوچھیں اور اگر ہوسکے تو چائے پلادیں۔۔۔۔۔نوٹ اگر کسٹمر لیڈیز ہوں تو ریٹ تھوڑا ذیادہ بتائیں کیوں کہ لیڈیز آپ سے مردوں کے مقابلے ،یں تکرار ذیادہ کریں گے۔۔۔۔اور آپ کو مجبورا اور احتراما کچھ نہ کچھ کم کرنا پڑے گا۔۔۔کہین ایسا نہ ہو کہ آپ کو نقصاں ہو ۔۔نصان سے بچنے کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے۔۔۔اور مارکیٹ میں ایسا ہی ہوتا ہے۔۔۔۔۔سیٹ کو چیک کریں یعنی مکمل کی پیڈ۔سائیڈ والیم بٹن ،ڈسپلے lED،کی پیڈlED،کیمرا تصویر لے کر چیک کریں۔اگر مووی آپشن ہوتو مووی بنا کر چیک کریں،ہیلپ لائن ڈائل کرکے سپیکراور مائیک چیک کریں۔۔کہ آواز کٹکر یا رک کر تو نہیں آرہی ،سیٹ کو ایک دو منٹ تک چارجنگ پر لگا کر چیک کریں۔کیوں کہ بعض دفعہ آٹو ری چارجنگ ،ری کنٹکٹچارجر ،بیٹری کا ایک دم فل کردینا کا فالٹ دومنٹ کے اندر ظاہر ہوتا ہے
     
  3. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    اگر سیٹ فلپ والا ہے تو فلپ کو چار پانچ بار کھولیں اور بند کریں اور اگر سلائیڈ والا ہے تو چار پانچ بار اوپر نیچے کھولیں،اور دیکھیںکہ ڈسپلے صحیح کام کر رہا ہے یا نہیں۔۔۔یہ چیک کرنے کے لئے کہ سیٹ میں
    hangingپرابلم تو نہیں ہے۔سیٹ کو مینو میں تیز تیز مختلف فائلز کھولیں۔۔یا گیمز کی آپشن میں جاکر تیز تیز بٹن دبائیں اور hangingپرابلم ہوا تو سیٹ hangہوجائے گا
    سیٹ مین مختلف نیٹ ورک کی سم ڈال کر چیک کرلیں کیونکہ بعض دفعہ موبائل کسی ایک نیٹ ورک کی سم اٹھالیتا ہے جبکہ باقی نہیں اٹھاتا
    سیٹ کی کیسنگ اور انر کیسنگ مکمل چیک کرلیں کہ کسی جگہ سےcreakیا ٹوٹی ہوئی تو نہیں
     
  4. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    کیسنگ کی بیک پر لکھے ہوئے 1meiنمبر کے آخری چار digitاور#06#*کوڈ لگا کر ڈسپلے پر آنے والے چار digitملائیں
    مندرجہ ذیل فالٹ آنے پر کسٹمر سے سیٹ ڈیڈ ہونے کی منظوری لے لیں۔۔اور کسٹمر کو واضح الفاظ میں بتا دیں کہ یہ سیٹ ریپئرنگ کے دورن ڈیڈ ہوسکتا ہے۔جس کے ہم ذمہ دار ہم نہ ہوں گے۔اگر کسٹمر اجازت دے تو ریپئر کریں ورنہ واپس کردیں۔
    1۔واٹر damingسیٹ 2۔آٹو آن آف پرابلم 3۔بیٹری لگاتے ہی سیٹ کا آن ہوجانا اور ledکا روشن ہوجانا 4۔hangingپرابلم 5۔سیٹ ہیٹ اپ ہوجانا 6۔سیٹ کا کھبی آن ہونا اور کھبی آن نہ ہونا 7۔سیٹ فلیش کرتے وقت
     
  5. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    مندرجہ ذیل فاالٹ آنے کی صورت میں کسٹمر کو بتائیں کہ ہم اس فالٹ کو ریپئر کریں گے اور اس کے اتنے چارجز لیں گے۔اور جب یہ فالٹ کلیر ہوگا تو موبائل اپنی اصلی حالت میں آئے گا تو پتہ چلے گاکہ اس میں کوئی مزید فالٹ ہے یا نہیں۔۔اگر کوئی فالٹ ہوا تو اس فالٹ کے چارجز اس کے مطابق لئے جائیں گے۔اور ساتھ میں یہ مثال دیں کہ یہ موبائل ایک بند مٹھی کی طرح ہے۔جب یہ کھلے گی تو پتہ چلے گا کہ اس میں کیا ہے۔
    1۔انسرٹ سم کارڈ پرابلم۔۔۔سم اٹھائے گا تو پتہ چلے گا کہ کال آتی جاتی ہے یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2۔ڈیڈ سیٹ۔۔۔آن ہوگا تو پتہ چلے گا کہ باقہ فنکشن کام کر رہے ہیں یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔3۔۔سافٹ وئیر۔۔فلیش ہوگا یا contectسروس ختم ہوگا تو پتہ چلے گا باقی فنکشن کام کر رہے ہیں یا نہیں۔۔۔۔۔۔4۔ڈائیلنگ پرابلم۔۔۔سیٹ ڈائیلنگ کرے گا تو پتہ چلے گا کہ کال مل رہی ہے یا نہیں اور آواز صحیح آرہی ہے یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔5۔سگنل پرابلم۔سیٹ میں سگنل آرہے ہوں گے تو پتہ چلے گا کہ کال مل رہی ہے یا نہیں اور آواز صحیح آرہی ہے یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔6۔کی پیڈ پرابلم۔۔۔اگر yesکا بٹن کام نہین کرے گا تو کال نہیں ہوگی۔۔۔۔۔۔۔7۔میموری کارڈ پرابلم۔۔۔اگر سیٹ میموری کارڈ نہیں اٹھائے گا توmedia playerکام کرتا ہے یا نہیں یا کارڈ کرپٹ تو نہیں
     
  6. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    مندرجہ ذیل لوگوں سے سیٹ ریپئرنگ کے لئے نہیں لینا اور اگر لینا ہے تو انکو بالکل صاف الفاظ میں بتا دینا ہے کہ ریپئرنگ کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔اگر سیٹ چلے تو سال چلتا رہے اور اگر نہ چلے تو چند دن بھی نہ چلے کیونکہ الیکٹرونکس چیز ہے اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔

    1۔رشتہ داروں سے۔۔۔۔2۔پڑوسیوں سے۔۔۔۔۔3۔دوستوں سے
     
  7. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    اور اگر بندہ میری طرح کا ہو تو کیا سیٹ لینا چاہیے کہ نہیں یہ آپ خود بتادیں
    ایک مرتبہ ملنے کے لیے کسی دوست کی دکان پر گیا اس نے نیاں ٹیکنیشن بلایا تھا کسی ملک سے (ملک کا نام مخفی رکھنا اچھی بات ہوگی اسی لیے نہیں بتارہا) اس نے باتوں باتوں میں مجھ سے پوچھا کہ بھائی اس بندے کی قابلیت چیک کرنی ہے کہ اس کو کام وغیرہ آتا بھی ہے یا نہیں میں نے آپنے دوست سے کہا یہ کون سی مشکل بات ہے لو ابھی کردیتا ہوں میں نے اس دوست کے نئے ٹیکنیشن کو آپنا فون سیٹ نکال کر دیا اور کہا (can u Pleas Check My Phones Bluetooth its not working) اس نے مجھ سے سیٹ لیا اور ورکشاپ میں چلا گیا کافی دیر کے بعد میں نے اس کو ورک شاپ میں جاکر دیکھا تو اس نے میرا فون پورا کھول رکھا تھا تو میں نے اس سے پوچھا کہ کیا کر رہے ہو اس نے جواب دیا کہ اس کی بلوٹوتھ کی آئی سی چیک کر رہا ہوں پھر میں اس کو ورک شاپ میں چھوڑ کر شوروم میں آگیا جہاں میرا دوست تشریف فرما تھا اس نے پوچھا کے ہاں بتاؤ کیا پوزیشن ہے تو میری ہنسی نکل گئی اس نے پھر پوچھا کہ ہنس کیوں رہے ہو پھر میں نے اس کو بتایا کہ ٹیکنیشن کیا کر رہا تھا۔
    اس نے تعجب سے پوچھا! تو اس میں ہنسنے والی کون سی بات ہے میں نے ہنسی کو کنٹرول کرتے ہوئے بتایا کہ مرا فون نوکیا 3100 ہے جس میں بلوٹوتھ ہے ہی نہیں :00006:
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    شکریہ مخلص بھائ تو کیا خیال ہے کہ کل سے۔
    نہیں بلکہ آج سے ہی یہ کاروبار شروع کردیا جاۓ۔
     
  9. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    ماشاءاللہ اچھی ٹپس ہیں
    خاص کر ریٹ زیادہ بتانے والی:00039:
     
  10. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    LAB TOOLS(شاپ سے متعلق ضروری اشیاء​

    1۔شاپ کے اندر دروازہ کے دونوں سائیڈوں پر آرٹیفیشل گملے یا کوئی اچھی سی چیز رکھیں۔۔۔۔

    1۔SMD ReWORKASTATION
    2.SoLDRING STATION
    3.BGA Plate
    4.megnifying glass lamp
    5.digital power supply
    6.booster dose
    7.ultrasonic cleaner
    8.tool kit
    9.tool kit small glass cover
    10.large screw drivre set.
    11.sfang
    12. تھنر ctc
    13.wite past
    14.wite goot org past
    15.jarr paste
    16.solding wire
    17.bga liqued solder
    18.tena hotair gun
    Cutter..قینچی۔ نیل کٹر،سرجیکل بلیڈ۔ پیپر کٹر۔
    ٹیپ۔۔سکاچ ٹیپ ۔۔۔۔۔۔۔فوم والی سنگل ٹیپ۔۔۔۔۔۔۔۔ماسک پیپر ٹیپ
    سلوشن۔۔ ایلفی۔۔۔۔صمد بونڈ۔۔۔۔۔۔۔میجک ڈیپاکسی۔۔۔باریک ریتیوں کا سیٹ
    سٹیشنری۔۔۔وزیٹنگ کارڈ۔۔۔۔انوائس بک۔۔۔۔۔چیٹ پیڈ۔۔۔۔۔رجسٹر(ڈیلی ریکارڈ کے لئے(۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریکارڈ لیجر پتلے والا۔۔۔
    ریپئرنگ کے لئے انوائس بک۔۔
    پانچ عدد فائل۔۔۔۔۔۔۔۔1۔۔شاپ ایگریمنٹ کے لئے۔۔۔2۔یوٹیلٹی بلز کے لئے۔۔۔۔3۔۔وارنٹی یا گارنٹی پیپر کے لئے۔۔۔۔
    4۔شاپ بلز رکھنے کے لئے(مثلا ہول سیل پر جو بھی چیز خریداری کی جائے اس کے بل۔۔۔۔۔
    5۔۔کامن استعمال کے لئے
    ٹیلی فون اندکس۔۔۔نوٹ ۔۔ہر موسم میں فیڈ ہونےوالے نئے نمبر اس اندکس پر کاپی کردیں۔۔۔۔وزیٹنگ کارڈ البم
    شاپ کے لئے ضروری چیزیں۔۔۔۔
    ایک عدد جگ اور چند گلاس۔۔پانی کی دو عدد بڑی بوتلیں۔۔۔چھوٹا واٹر کولر۔۔۔۔تین ۔چار کپ چائے کے لئے۔۔
    چمچ پلیٹ حسب ضرورت۔۔۔۔۔۔۔دو عدد ڈسٹ بن ۔۔۔۔۔۔آدھا کلو شاپنگ بیگ(ڈسٹ بن کے لئے(۔۔۔۔۔۔۔فٹ میٹ0دروازہ میں رکھنے کے لئے(
    چھوٹا برش فرش صاف کرنے کے لئے۔۔۔۔چھوٹا فوم والا وائیپر (شیشہ صاف لرنے کے لئے۔تین چار عدد صفائی کے لئے کپڑے
    انسٹا کلینر 0(موبائل کیسنگ صاف کرنے کے لئے۔۔۔۔۔۔گلنٹ(شیشہ صاف کرنے کے لئے
    فرسٹ ایڈ باکس
    برنال۔۔۔زایلو کین جیلی(سن کرنے کے لئے۔۔۔چھوٹی پٹی۔۔۔۔پایئوڈین۔۔۔سنی پلاسٹ۔۔۔۔۔۔۔ٹینچر۔۔،،،،سر درد کی گولی۔۔۔پین کلر

    شاپ کے لئے ضروری نوٹس۔۔۔
    ٹائمنگ ڈسپلے کریں۔۔۔۔۔۔لین دین کا ہدایت نامہ ڈسپلے کریں۔۔۔۔رئیپرنگسے متعلق شرائط نامہ ڈسپلے کریں۔۔۔۔۔۔۔ماشاءاللہ ڈسپلے کریں۔۔۔
    مارکیٹ یونین کی ممبر شپ یا ہدایت نامہ ڈسپلے کریں،،،اپنا ڈپلومہ لازمی ڈسپلے کریں
     
  11. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم مخلص بھائی

    کسٹمر سروس

    اگر آپکی شاپس پر دو کسٹمر اکٹھے داخل ہوں جن میں سے ایک دیکھنے میں بہت امیر لگے اور دوسرا اپنے لباس سے بہت غریب دکھتا ہو تو آپ کس کو پریفر کریں گے، سوچ کر جواب دیں۔

    والسلام
     
  12. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    وعلیکم السلام

    ؎بھائی اگر آپ نے خاص مجھ سے پوچھا ہے تو بتا دیتا ہوں۔۔۔میری اپنی ہمیشہ یہ عادت رہی ہے کہ جو پہلے آیا ہے اس کو فارغ کروں۔۔۔ویسے تو کاروبار کرنے والے کو کسٹمر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کون اصلی گاہک ہے اور کون صرف انفارمیشن لینے کے لئے آیا ہے۔۔۔اسی حساب سے ڈیل کی جاتی ہے۔۔۔باقی رہا کوئی جلد باز قسم کا مالدار کسٹمر بعد میں آئے اور وہ لینے والا بھی ہوں تو اس کو کوئی ایسی چیز پکڑا کر الجھا کر رکھتا ہوں جو مارکیٹ میں نئی آئی ہے ۔۔اور پہلے والے کسٹمر کو ہی فارغ کرتا ہوں۔۔۔۔۔یا بعد میں آنے والے کے لئے چائے پانی کا کہہ کر انتظار کرواتا ہوں۔۔۔۔باقی کاروبار کرنے والا اس وقت تک صحیح کاروباری نہیں بنتا جب تک اس کی دو آنکھیں اور 2 کان 4،4، کا کام نہ دے۔۔۔۔۔دونوں اکھٹے آنے کی صورت میں دونوں کو اکھٹا ڈیل کرنا بھی کوئی مشکل کام نہیں ہے۔۔جو پریکٹیکلی میں دکھا سکتا ہوں ۔۔۔تحریری مشکل ہے
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 9, 2012
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    اوہ ۔ مجھے اسی لیے دکان پر جانا پسند ہی نہیں ہے ۔تکرار کرنے کی عادت نہیں ہے نہ ہو پاتی ہے ۔ اور دکاندار خواتین کو دیکھ کر قیمتیں زیادہ بتاتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں