معھداللغہ العربیہ پاکستان ۔ منفرد ادارہ

dani نے 'ميرى درس گاہ' میں ‏فروری 29, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    معہد اللغہ العربیہ (انسٹی ٹیوٹ آف عریبک لینگویج) اسلام آباد گزشتہ 30سال سے وطن عزیز پاکستان میں قرآن کریم اور رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب زبان 'عربی ' کی ترقی واشاعت کیلئے سرگرم عمل منفرد ادارہ ہے، جس کا نام ہی اسکا پیغام اور اسکا مشن ہے۔ خالصتا فلاحی اور غیر تجارتی بنیادوں پر قائم یہ انسٹی ٹیوٹ ہر قسم کی فرقہ واریت اور جماعتی تعصبات سے بالاتر ایک ملی اور قومی ادارہ ہے جو وطن عزیز میں معاشرے کے ہر طبقہ میں عربی زبان کی ترقی اور ترویج کیلئے شاندار اور منفرد پروگرام رکھتا ہے۔

    حکومت پاکستان کے ہاں باقاعدہ رجسٹرڈ اس انسٹی ٹیوٹ کے -شارٹ کورسز سے لیکر ڈگری تک کے- تعلیمی پروگراموں سے ایک طرف جہاں اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری مستفید ہورہے ہیں وہیں اس ادارے کی طبع کردہ کتابوں سے ملک بھر کے مدارس، جامعات ، اسکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز میں ہزاروں طلبہ وطالبات عربی سیکھتے ہیں۔ آن لائن عربی کورسز اور فاصلاتی نظام تعلیم کی بدولت انسٹیٹیوٹ کا دائرہ کار اندرون ملک اور بیرون ملک تک پھیل چکا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ انسٹی ٹیوٹ کے مرکزی سیکشن میں مستحق اور غریب طلبہ وطالبات کو میٹرک سے ایم تک مکمل دینی اور عصری تعلیم دی جاتی ہے، نیز یہ طلبہ وطالبات آگے چل کر عربی ، اسلامیات، شریعہ اینڈ لاء اور دیگر فیلڈز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وزارت تعلیم، وزارت خارجہ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، ماڈل کالجز، سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں ا نسٹیٹیوٹ کے سابقہ طلبہ وطالبات کی نمایاں تعداد مختلف پوزیشنوں پر فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

    عربی زبان سے بے لوث محبت اور اس کیلئے مسلسل محنت ہی معہد اللغہ العربیہ سے وابستہ اساتذہ، ملازمین اور طلبہ وطالبات کا سرمایہ افتخار ہے اس محبت اور محنت کی ایک وجہ تو انسٹیٹیوٹ کے بانی جناب مولانا محمد بشیر کی تربیت اور دوسری وجہ انسٹیٹیوٹ کے ہر کارکن کا یہ یقین ہے کہ فرقہ واریت اور فتنوں کے اس پرآشوب دور میں عربی زبان ہی صحیح اسلامی عقائد اور تعلیمات سے آگاہی کیلئے سب سے بہترین اور واضح راستہ ہے اور اگراستعمار اس خطے کے باسیوں کو اپنے رنگ میں رنگ سکتا ہے تو ہم عربی کے ذریعے ہر مسلمان کا تعلق قرآن کریم سے کیوں نہیں جوڑ سکتے!!

    معھداللغہ العربیہ کے اغراض ومقاصد
    پاکستان میں عربی زبان کی ترقی اور اشاعت کیلئے ہر پلیٹ فارم پر بے لوث جدوجہد
    عربی زبان کی تعلیم کیلئے مختلف شہروں میں عریبک لینگویج سنٹرز کا قیام
    عربی زبان کیلئے قلیل المدت اور طویل المدت تعلیمی اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد
    سرکاری اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں عربی زبان کے نصاب کی اصلاح اور اسکی ترقی کیلئے کوشش
    پرائیویٹ تعلیمی اداروں پرائمری سے کالج لیول تک عربی کے مضمون کیلئے معاونت
    ہائر ایجوکیشن لیول پر عربی زبان کے طلبہ وطالبات کی سرپرستی اور ان کیلئے اسکالرشپس کی فراہمی
    دینی مدارس کو عربی میڈیم بنانے کیلئے جدوجہد اوراس ضمن میں موزوں نصاب کی تشکیل اور اساتذہ کی تربیت
    پاکستان میں عربی زبان کی خدمت میں مشغول اداروں اور افراد کی تنظیم اور ان سے بھرپور تعاون
    عربی زبان کے اساتذہ ومعلمات کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر جدوجہد
    معاشر ے کے ہر طبقہ کو عربی زبان سکھانے کیلئے موزوں ترین مواد کتابوں، سی ڈی چارٹس وغیرہ کی فراہمی
    عربی زبان سے محبت رکھنے والے خواتین وحضرات اور طلبہ وطالبات کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم کی فراہمی
    عربوں کے سامنے پاکستان میں عربی زبان کی صورت حال کو اجاگر کرنا اور اصلاح کیلئے عرب کی توجہ مبذول کروانا

    اور ان سب سے بڑھ کر …  عوام الناس میں قرآن وحدیث کی روشنی میں صحیح عقائد کی نشر واشاعت

    مجلس مشاورت معھداللغہ العربیہ پاکستان

    مرکزی انتظامیہ

    مولانا محمد بشیر حفظہ اللہ ۔۔۔ بانى، سرپرست اعلى ، پرنسپل
    محترم عبیدالرحمن۔۔۔ وائس پرنسپل
    محترمہ امت السمیع وائس پرنسپل ۔۔۔ (شعبه طالبات)
    حافظ محمد ہارون حسیب ۔۔۔ ڈائریکٹر راولپنڈی برانچ


    مجلس مشاورت
    جناب ڈاکٹر سہیل حسن

    صدر شعبہ حدیث، دعوة اکیڈمی، انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی


    مولانا ارشاد الحق اثری

    محقق ومدیر ادارہ تعلیمات اسلامیہ، فیصل آباد

    بیرسٹر فرخ کریم قریشی

    ممبر بورڈ آف گورنر، انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب

    پروفیسر ڈاکٹر عبدالکبیر محسن

    گورنمنٹ اصغر مال کالج، راولپنڈی

    ڈاکٹر زاہد اشرف

    چئیر مین اشرف لیبارٹریز ، فیصل آباد


    جناب عاصم نذیر احمد

    ریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب ملتان

    جناب الماس ایوب صابر

    چیئرمین ایمز ایجوکیشن سسٹم اسلام آباد

    پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمن

    سابق چئیر مین شیخ زید انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز

    جناب مظہر الحق لون

    ڈائریکٹر فروغ اسلام ٹرسٹ، راولپنڈی

    جناب محمد خان منہاس

    چئیر مین الفوز اکیڈمی، اسلام آباد


    مولانا عبدالوحید قاسمی

    خطیب جامع مسجد فاروق اعظم ، اسلام آباد

    ڈاکٹر مسز امة الرفیع

    فیکلٹی آف اصول الدین، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی

    نصاب اور کورسز

    شارٹ ٹرم کورسز
    http://www.arabicpakistan.com/courses.html

    لانگ ٹرم کورسز
    Institute of Arabic ******** Pakistan

    آن لائن کورسز
    http://www.arabicpakistan.com/online_courses.html

    برائے رابطہ

    خط وکتابت کیلئے

    ہیڈ آفس: فلیٹ105، آئی اینڈ ٹی سنٹر، جی نائن ون، اسلام آباد
    مین برانچ: ہاؤس15، نیلم روڈ، جی نائن تھری، اسلام آباد
    ویب سائٹ

    http://www.arabicpakistan.com
    ای میل

    arabicpakistan@yahoo.com
    فون نمبر

    (+92 51) 2250535
    (+92 51) 225 3733
    فیکس نمبر

    (+92 51) 2261116
    ترسيل زر /اکاؤنٹ

    بنام INTITUTE OF ARABIC ********
    اکاؤنٹ نمبر 1002586115 - 0147
    بنک الفلاح لمیٹڈ، جی نائن مرکز، اسلام آباد
    http://www.arabicpakistan.com/index.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    جزاکم اللہ خیرا جزا۔

    آن لائین کورسز کا کیا طریقہ کار ہے؟ کب شروع ہوتے ہیں؟ کلاس ٹائیم کیا ہیں؟ کلاس کیسے ہو گی؟

    ان تما م سوالات کی تفصیل درکار ہےِ؟

    ویسے اس طرح کے کورسز تو مفت ہونے چاہیں۔ تاکہ عام مسلمان زیادہ سے زیادہ قرآن و سنت کی تعلیم پا سکیں۔۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاك اللہ خيرا ، ماشاء اللہ اس سيكشن ميں خوب رونق ہو رہی ہے۔ معهد اللغہ كى مجلس مشاورت اور انتظاميہ ميں شامل اہل علم وفضل ميں سے شيخ ارشاد الحق اثرى اور شيخ محمد بشير سيالکوٹی حفظھم اللہ تعالى كا تعارف الحمد للہ مجلس علماء ميں دستياب ہے،
    مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ ورعاہ - URDU MAJLIS FORUM
    مولانا محمد بشیر سیالکوٹی حفظہ اللہ ورعاہ - URDU MAJLIS FORUM
    محترم ڈاكٹر عبدالكبير محسن كے والد استاذ العلماءشیخ الحدیث مولانا عبدالحلیم رحمہ اللہ كا تعارف بھی موجود ہے۔
    استاذ العلماء شیخ الحدیث مولانا عبدالحلیم رحمہ اللہ کی یاد میں - URDU MAJLIS FORUM

    محترم ڈاكٹر سہيل حسن اور محترم ڈاكٹر نظام الدين نافع حفظھما اللہ كا تعارف مجھ پر قرض ہے، اور اس بات كى بہت شرمندگی ہے كہ اب تك اپنے شفيق اساتذہ كرام كا يہ قرض ادا نہ ہو سكا ۔ ڈاکٹر صاحب كے والد علامہ ، مسند، محدث ، شيخ عبد الغفار حسن رحمانی عمر پوری (رحمہ اللہ واسکنہ الفردوس الاعلی ) كا ايك مختصر تعارف البتہ ارسال كر چكى ہوں۔
    مولانا عبد الغفار حسن رحمہ اللہ - URDU MAJLIS FORUM
    اللہ تعالى مجھے اوران مشايخ كرام كے دوسرے طلبہ و طالبات كو توفيق دے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    آخر میں رابطہ نمبر دیا ہے بھائی ۔
     
  5. atta1987

    atta1987 -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 28, 2010
    پیغامات:
    8
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں