پچاس سال کی کامیاب ازدواجی زندگی

ام احمد نے 'طنز و مزاح' میں ‏دسمبر 8, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    شادی کے دن نئی نویلی دلہن نے ایک اٹیچی کیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے شوہر سے وعدہ لیا کہ وہ اس اٹیچی کیس کو کبھی نہیں کھولے گا۔ شوہر نے وعدہ کر لیا۔
    شادی کے پ
    چاسویں سال بیوی جب بسترمرگ پر پڑ گئی تو خاوند نے اسے اٹیچی کیس یاد دلایا۔
    بیوی بولی : " اب یہ وقت ہے اس اٹیچی کیس کے راز کو افشا کرنے کا۔ اب آپ اس اٹیچی کیس کو کھول لیں۔"
    خاوند نے اٹیچی کیس کھولا تو اس میں سے دو گڑیاں اور ایک لاکھ روپے نکلے
    ۔
    خاوند کے پوچھنے پر بیوی بولی “میری ماں نے مجھے کامیاب شادی کا راز بتاتے ہوئے نصیحت کی تھی کہ غصہ پی جانا بہت ہی اچھا ہے۔ اسکے ماں نے مجھے طریقہ بتایا تھا کہ جب بھی اپنے خاوند کی کسی غلط بات پر غصہ آئے تو تم بجائے خاوند پر غصہ نکالنے کی بجائے ایک گڑیا سی لیا کرنا”۔
    تو مجھے جب بھی آپ کی کسی غلط بات پر غصہ آیا میں نے گڑیا سی لی
    خاوند دو گڑیاں دیکھ کر بہت خوش ہوا کہ اس نے اپنی بیوی کو کتنا خوش رکھا ہوا ہے کیونکہ بیوی نے پچاس سال کی کامیاب ازدواجی زندگی میں صرف دو گڑیاں ہی بنائی تھیں۔

    خاوند نے تجسس سے اٹیچی میں موجود ایک لاکھ روپوں کے بارے میں پوچھا تو بیوی بولی
    “یہ ایک لاکھ روپے میں نے گڑیاں بیچ بیچ کر اکٹھے کیے ہیں”۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شوہر اور وہ بیگ پچاس سال نہ کھولے جس سے بیوی نے منع کیا ہو؟ ناممکن ! :smile:
    ام احمد سسٹر
    حیرت ہے آپ نے اس کہانی پر اعتبار کیسے کرلیا ؟:Ut_;o:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہہہہہہہہہہہہہہہہہہ


    بہت خوب!
     
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    بہترین شئیرنگ سسٹر
     
  5. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    اس میں یہی تو مزے داری کی بات ہے سسٹر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بالکل ممکن ہے۔ شوہر نے اسے نہ کھولنے کا وعدہ کیا تھا۔ اور ہر شوہر وعدہ خلاف نہیں ہوتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    :00001:

    اور ہر شوہر ایک لاکھ کا غصہ بھی نہیں‌ کرتا، کچھ بے چارے تو خود گڑیا بنانے لگ جاتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بہت خوب سسٹر

    :00032:
     
  9. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    اللہ ایسی صپر والی بیوی سب کو دیں آمین
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 9, 2012
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    ہہھہھہھھا۔ ۔ ۔ ۔
    بہت خوب۔ ۔ ۔!!!!!
     
  11. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    بہترین شئیرنگ
     
  12. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم
    ٹاپک طنزو مزاح‌کے زمرے میں‌ہے۔۔لیکن پھر بھی۔۔۔!
    کیوں‌بھائی، عورت ہی کیوں‌غصہ پی جائے ہمیشہ۔۔۔!!! یہ کام کیا مرد ( ہم ) نہیں‌کرسکتے۔۔۔!!!
    ویسے یہ کہنے کی بات ہے، مجھ سے خود نہیں‌ہوتا۔، البتہ احساس ہے کہ ہم غلط کرتے ہیں، کیونکہ صنف نازک ، کو ہم بہ آسانی اپنے غصے کے ذریعہ قابو کرلیتے ہیں‌جبکہ یہی بات اگر کبھی صنف نازک سے ہوجائے تب یہ ہمیں‌آگ بگولہ کردینے والی بات ہے۔۔۔!!!
    بہرحال واقعہ کا لطف اپنی جگہ، ہردوکو اپنے آپکو اعتدال میں رکھنا چاہئے ۔۔۔ظلم کسی صورت بھی اچھی بات نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  13. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
  14. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    ھاھاھاھااااااااااا ۔ مستحیل

    کوئی ڈائجسٹ ٹائپ کہانی لگتی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    بیوی اور لاکھ روپیہ جمع کر لے ناممکن :00003:
     
  17. ابو جزاء

    ابو جزاء -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 11, 2012
    پیغامات:
    597
    پسند اپنی اپنی معیار اپنا اپنا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  18. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    :LOL:
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    : )
     
  20. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    کسی ادیب نےیہ حسین خوابِ لاجواب دیکھا ہوگا..
    عمدہ انتخاب.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں