عظمت کا آسماں ہیں صحابہ حضور کے

عائشہ نے 'منقبت و خراج تحسین' میں ‏ستمبر 14, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    عظمت کا آسماں ہیں صحابہ حضور کے
    آقا کے ترجماں ہیں صحابہ حضور کے

    اللہ کا دیں جنہوں نے ہے پہنچایا ہم تلک
    محسن وہ مہرباں ہیں صحابہ حضور کے

    اسلام کی عرب سے عجم تک رسائی کی
    تابندہ داستاں ہیں صحابہ حضور کے

    سوچا ہے کیا کبھی یہ جو قرآں حدیث ہیں
    ان دو کے درمیاں ہیں صحابہ حضور کے

    دنیا کو نیند سے جو بیدا کر گئی
    مدنی کی وہ اذاں ہیں صحابہ حضور کے

    پیچھے چلو انہی کے کہ ہو جاو کامراں
    منزل کا اِک نشاں ہیں صحابہ حضور کے

    دیکھی وہاں وہاں پہ ہے اسلام کی بہار
    گزرے جہاں جہاں ہیں صحابہ حضور کے

    پھیلا کے پوری دنیا میں پیغامِ مصطفی
    سوئے کہاں کہاں ہیں صحابہ حضور کے

    ایندھن ہے نار کا وہ جو شخص یہ کہے
    ۔۔۔ فلاں فلاں ہیں صحابہ حضور کے

    اصحابِ مصطفی کا میں ارشد غلام ہوں
    اپنا جزوِ ایماں ہیں صحابہ حضور کے


    شاعر: سعید ارشد الحسنی
    سنیے
    خط کشیدہ الفاظ سمجھ نہیں آ سکے ۔
     
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاک اللہ خیرا
    شاید 'حُر' ہے یہ لفظ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ خیرا
    اللہ مزید توفیق دے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    اللہ کا دیں جنہوں نے ہے پہنچایا ہم تلک
    محسن وہ مہرباں ہیں صحابہ حضور ﷺکے

    اسلام کی عرب سے عجم تک رسائی کی
    تابندہ داستاں ہیں صحابہ حضور ﷺکے

    جزاک اللہ خیرا​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاکم
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں