پاکستانی آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ Axact پر جعلی ڈگریوں کی فروخت کا الزام

منصف نے 'خبریں' میں ‏مئی 19, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    اس وقت پاکستانی میڈیا میں گردش سب سے گرم خبر یہی ہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی پر الزام عائد کیا ہے کہ اسکا اصل کاروبار جعلی ڈگری دینا ہے
    ایسی یونیورسٹیاں جن کا کہیں وجود نہیں ، نہ ایسے پروفیسرز جو کہیں پڑھاتے ہیں اور ایسی ڈگریاں جو پرائیوٹ کمپنیاں جاری کرتی ہیں
    نیویارک ٹائمز کا ’’ایگزیکٹ‘‘کے سابقہ ملازمین کے حوالے سے کہنا ہے کہ کمپنی میں 24گھنٹے سیلز ایجنٹ کام کرتے ہیں اور صارفین کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہیں اور نہ صرف جعلی ڈگری کے حصول کے خواہش مند افراد کو تسلی بخش جواب دیا جاتا ہے بلکہ ایسے افراد جو حقیقی معنوں میں تعلیم کے لیے داخلے کے خواہش مند ہوتے ہیں انہیں کسی نہ کسی کورس میں داخلہ کرادیا جاتا ہے جو کبھی مکمل بھی نہیں ہوتا
    جبکہ ، ایگزیکٹ ان الزامات کی تردید کررہا ہے


    پاکستان کے وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان کے ایگزیکٹ کمپنی کے بارے میں تحقیقات کے حکم کے بعد ایف آئی اے نے راولپنڈی اور کراچی میں کمپنی کے دفاتر پر چھاپہ مار کر 20 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    خبر ہے کہ ایگزیکٹ اسلام آباد کے دفتر کو سیل کردیا گیا ہے


    http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2015/05/150519_nisar_fia_axact_zh
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    ہمم،یہ تو ہونا تھا ـ اتنا بڑا فراڈ مخفی نہیں رہ سکتا تھا ـ ویسے چودھری نثار کو اب یاد آیا ہے ـ جب نیورک ٹائمز نے انکشاف کیا ـ اس سے پہلے سوتے رہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    اس کمپنی پر چند سال پہلے بھی اسی طرح کا کیس ہوا تھا لیکن پھر کسی تیسرے فرد پر ہی الزام آیا اور کمپنی ایسے ہی کام کرتی رہی۔ اب بھی ان کے چئیر پرسن شعیب شیخ کے مطابق یہ ایکسپریس میڈیا گروپ کی سازش ہے کہ پاکستان میں نیویارک ٹائمز کی اشاعت ایکسپریس نیوز کے ساتھ پارٹنرشپ کے تحت ہوتی ہے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسہ جاری ہے لیکن خیر اگر اب بھی ہمارے ادارے ساری بات کلئیر کر کے ملزمان کو سزا دے دیں تو شاید اتنی زور و شور سے ہر جگہ گردش کرتی اس خبر سے کچھ بھلا ہو جائے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی ان کا آفیشل رسپانس بڑا عجیب سا ہے۔
    لیکن جو بات ہے کہ سٹوری رائٹر وہ صحافی ہے جو پاکستان میں نیویارک ٹائمز کا بیورو چیف تھا جسے پاکستانی وزارت داخلہ ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک سے نکال چکی ہے اس میں وزن ہے۔
    http://www.axact.com/defamation-response/#rspnsArt
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    ھمارے حکمرانوں کا کام صرف سونا ہی تو ہے جیسے سندھ کے وزیر اعلی اکثر وڈیو میں یہ سوتے ہوئے نظر آتے ہے
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    اگر واقعی اس کمپنی کا پاکستانی کے خفیہ ادارے سے کسی بھی طرح کا تعلق ہے ، تو پھر نیویارک ٹائمز کی سازش بھی ہوسکتی ہے ـ کیونکہ دنیا کے بہت سے چینلز اور اخبار کسی نا کسی ایجنسی کی مدد سے ہی چل رہے ہیں ـ جیسا کہ اس حوالے سے پڑھنے میں آیا ہے کہ نیویارک ٹائمز سی آئی ائے کی نگرانی اور حمایت میں کام کررہا ہے ـ اسی طرح الجزیزہ ، العربیہ اور جیونیوز کی مثالیں بھی ہیں ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    کچھ دنوں کے بعد ایک اور ایشو آئے گا اور عوام کی توجہ ادھرسے ھٹا کر کسی اور طرف کر دینی ہے !

    پاکستان میں ایک کے بعد ایک فتنے ! کیا یہ سب کچھ کسی سوچی سمجھی سازش کا حصہ تو نہیں ؟؟
     
  8. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    ایک غیر ملکی جریدے کی ایک نجی کمپنی کے خلاف یکطرفہ کہانی شایہ کرنے پر ہماری حکومت کا رویہ ایسا ہو کہ جیسے اس کمپنی کے خلاف کسی بڑی عدالت کا فیصلہ آ گیا ہو. پارلیمنٹ میں کمپنی کے خلاف ایسے بحث ہو اور قرادات بھی منظور کر لی جاۓ جیسے ایسٹ انڈیا کمپنی ہو... میں اس کمپنی کی وکالت ہرگز نہیں کر رہا ہوں ، ہوسکتا ہے کمپنی پر لگاۓ گۓ الزام عدالت میں سو فی صد دورست ثابت ہوں... میرے کہنے کا مقصد ہے اگر حکومت کو خیر ملکی جریدوں کی خبر پر ہی چلنا ہوتا ہے تو صرف اس اشو پر کیوں . بی بی سی کی پوری ڈاکومنٹری ہے شریف برادران کی منی لانڈرنگ پر . بی بی سی کی پوری ڈاکومنٹری ہے الطاف حسین کے اوپر. . بی بی سی کی پوری ڈاکومنٹری ہے آصف زرداری کے اوپر مکمل ثبوتوں کے ساتھ . . ان لوگوں کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا ؟
     
  9. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    Axact کمپنی کے ایک کام یہ بھی ہے کہ یہ فحش فلموں کی ویب سائڈ بناتے ہیں یہ مجھے کمپنی کے ایک دوست نے بتایا ہے جو پہلے اس کمپنی میں جوب کرتا تھا
     
  10. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
  11. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    ایگزیکٹ نے 500 ڈالر لے کر کتے کو بھی ایم بی اے کی ڈگری دیدی
    ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے

    ایگزیکٹ نے 500 ڈالرلے کر 3 ہفتوں بعد کتے کو ایم بی اے کی ڈگری بھجوادی وہ بھی 3.19 جی پی اے کے ساتھ۔

    کراچی: جعلی ڈگریاں بیچنے والی کمپنی ایگزیکٹ کا ایک اور کارنامہ سامنےآگیا، ایک امریکی کتے کو بھی ایم بی اے کی ڈگری تھما دی۔

    اسے کہتے ہیں پیسے کا جادو، جو سرچڑھ کر بولتا نہیں، بلکہ بھونکتا ہے، انسانوں کوجعلی ڈگریاں دینے پر کیا شور مچانا، ایگزیکٹ کمپنی ساری حدیں ہی پار کرگئی اور صرف 500 ڈالر لے کر امریکی کتے کو ایم بی اے کی ڈگری دے دی۔ امریکی ریاست ورمونٹ سے تعلق رکھنے والے کتے چیسٹر نے کبھی پڑھا نہ لکھا لیکن کسی مہربان کی مہربانی سے گھربیٹھےبٹھائےایم بی اے کی ڈگری کا مالک بن گیا۔

    ایگزیکٹ کے دھندے کو بے نقاب کرنے کے لئے یہ سارا جال بچھایا تھا ایک امریکی ادارے گیٹ ایجوکیٹڈ نے جس نے ایگزیکٹ کے کال سنٹر میں اپنے کتے چیسٹر کا سی وی بنا کر بھیج دیا جس کے بعد جعلی یونیورسٹی روچویل نےکوئی امتحان لیا نہ جانچ پڑتال کی اور خوشی خوشی 500 ڈالر فیس پکڑی اورصرف 3 ہفتوں بعد چیسٹرکو ایم بی اےکی ڈگری بھجوادی وہ بھی 3.19 جی پی اے کے ساتھ۔

    ایگزیکٹ کا کہنا تھا کہ چیسٹر صرف اور صرف 100 ڈالر مزید دے دیتا تو اسے چار جی پی اے ملتے اور وہ سینہ تان کر فخر سے کہ سکتا کہ وہ آنرز کے ساتھ امتحان میں کامیاب ہوا ہے۔ کمپنی کی دریادلی تودیکھئے،گاڑی کے شیشے پر لگانے والا اسٹیکر بھی ڈگری کے ساتھ چیسٹر کودیا۔ ویسےایک بات توہے ڈگری انسان کو ملے یا جانور کو ایگزیکٹ نے تو دونوں صورتوں میں پیسے ہی کمائے۔

    ویڈیو کے لنک پر کلک کریں

    http://www.express.pk/story/358849/
     
  12. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    ایگزیکٹ کی حقیقت جو بھی ہے ، پر سارے میڈیا (خصوصا "جیو") کی توجہ کا مرکز ایگزیکٹ ہے ، ساری اہم خبریں چھوڑ کر بار بار دکھانے کا مقصد کیا ہے ؟
    اسکی وجہ شائد یہی ہے کہ ایک اور بڑا میڈیا "بول" کے نام سے لانچ ہونے جارہا ہے ، جوکہ کہا جاتا ہے کہ "جیو" سے بھی بڑا ہے ، وہ ایگزیکٹ کے تعاون سے بن رہا ہے ،
    واضح رہے کہ جیو کے مشہور اینکرپرسن "کامران خان" اور جوابدہ کا "افتخار احمد" پہلے ہی اسکو جوائن کرچکے ہیں ،

    سو باقی میڈیا کو خصوصا جیو کو یہ بات کہاں ہضم ہونے والی ہے کہ ان سے بڑا میڈیا گروپ ادھر قدم جمائے ، یہ بھی ایک سازشی پہلو ہوسکتا ہے ۔۔۔۔ واللہ اعلم !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں