"اللہ ورسولہ اعلم" کہنا جائزنہیں

ابوعکاشہ نے 'معلومات عامہ' میں ‏جولائی 25, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    "اللہ ورسولہ اعلم" کہنا جائزنہیں

    نبی ﷺ کی وفات کے بعد " اللہ (ورسولہ )اعلم "(اللہ اور اس کا رسول بہترجانتے ہیں ) کا لفظ استعمال کرنا بھی صحیح نہیں

    کیونکہ غیب کی تمام خبریں صرف اللہ عزوجل کو ہیں ـ اللہ نے کسی پیغمبر ، نبی ﷺ ، فرشتوں پر کے بارے میں یہ " دلیل" نہیں اتاری کہ وہ غیب کا علم رکھتے ہیں ـ ـ جیساکہ قرآن کی آیات میں ہے ـ
    ﴿ وَعِندَهُ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا هُوَ ۚ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْبَرِّ‌ وَالْبَحْرِ‌ ۚ وَمَا تَسْقُطُ مِن وَرَ‌قَةٍ إِلَّا يَعْلَمُهَا وَلَا حَبَّةٍ فِي ظُلُمَاتِ الْأَرْ‌ضِ وَلَا رَ‌طْبٍ وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ ﴿٥٩﴾... سورة الانعام
    "اور اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہیں غیب کی کنجیاں، (خزانے) ان کو کوئی نہیں جانتا بجز اللہ کے۔ اور وه تمام چیزوں کو جانتا ہے جو کچھ خشکی میں ہیں اور جو کچھ دریاؤں میں ہیں اور کوئی پتا نہیں گرتا مگر وه اس کو بھی جانتا ہے اور کوئی دانہ زمین کے تاریک حصوں میں نہیں پڑتا اور نہ کوئی تر اور نہ کوئی خشک چیز گرتی ہے مگر یہ سب کتاب مبین میں ہیں"
    ﴿عَالِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ‌ عَلَىٰ غَيْبِهِ أَحَدًا ﴿٢٦﴾... سورة الجن
    "وه غیب کا جاننے واﻻ ہے اور اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا "
    (ترجمہ :مولانا محمد جوناگڑھی رحمہ اللہ)

    نبی اکر م ﷺ کی زندگی میں صحابہ کرام ؓ اس لئے " ورسولہ اعلم "(اور اس کا رسول جانتا ہے ) کہ کر سوال کرتے تھے کیونکہ اللہ کے نبی ﷺ ان کے درمیان موجود تھے ـ وحی کا سلسلہ جاری تھا ـ اب چونکہ وحی کا سلسلہ بند ہو چکا ـ پورا دین قرآن وحدیث کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے ـ اب صرف " واللہ اعلم "(اللہ بہتر جانتا ہے ) ہی کہنا چاہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • متفق متفق x 2
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا شیخ۔

    قال الشيخ بكر أبو زيد – حفظه الله – في معجم المناهي اللفظية ( 128 ) :
    الأصل أن يقال : الله – سبحانه وتعالى – أعلم ، لأن النبي – صلى الله عليه وسلم – لا يعلم إلا ما يعلمه الله به
    شیخ بکر ابوزید کہتے ہیں کہ "اصل تو یہی ہے کہ اللہ تعالی ہی جانتا ہے اور نبئ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی وقت علم ہوتا تھا جب اللہ تعالی کی طرف سے بتایا جاتا تھا"۔ بحوالہ ملتقی اہل الحدیث)
    (کچھ غلط لکھا ہو تو تصیح کردیں)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    جی ـ ٹھیک ہے ـ لیکن شیخ کی اس عبارت سے کوئی اختلاف نہیں ـ وہ تو پہلے ذکر کردیا ہے کہ نبی ﷺ کو وحی آتی تھی ـ خبر کرتے تھے ـ اب وحی کا سلسلہ بند ہے ـ تو "ورسولہ اعلم" کا اضافہ غلط ہے ـکیونکہ آپ ﷺ عالم الغیب نہیں تھے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. نیر مدنی

    نیر مدنی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 13, 2013
    پیغامات:
    94
    اچھی بات کی طرف اشارہ کیا ہے۔ جزاک اللہ خیراالجزاء
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    لیکن مدنی ٹی وی پر جب امیر اہل بدعت الیاس عطاری جب کوئی بات کہتا ہے تو اتنا پرتکلف انداز اختیار کرتا ہے کہ انسان سوچتا ہے کہ کیا دین اتنا مشکل ہے !
    وہ کہتا ہے:
    اللہ ورسولہ اعلم ۔ عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم
    واقعی میں جو سنت کو چھوڑتا ہےاس کی طبیعت فطرت سے خالی ہوتی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  6. نیر مدنی

    نیر مدنی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 13, 2013
    پیغامات:
    94
    اعجاز صاحب یہ صرف سنت ہی کو نہیں ، بلکہ یہ قرآن و سنت دونوں کو نہیں مانتے ہیں ۔یہ تو بس کتے ہیں اور کتوں کو دین الہی سے کیا نسبت !
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں