سعودی عرب : حق مہر کی حد مقرر

منصف نے 'خبریں' میں ‏اگست 20, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    سعودی عرب :
    جدہ میں حکومت اور قبائل کے درمیان مذاکرات کے بعد شادی بیاہ پرغیر ضروری اخراجات کی روک تھام کے ساتھ حق مہر کی بھی حد بالاتفاق مقرر کر دی گئی ہے۔

    فیصلے کے تحت غیر شادی شدہ کا حق مہر زیادہ سے زیادہ 50 ہزار اور سابقہ مطلقہ یا دوسری بارشادی کرنے والی کا حق مہر 30 ہزار ریال رکھا گیا ہے۔

    العربیہ - اردو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    ہمم، ایک نئی بحث چھڑ گئی ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    حدیث کی رو سے دیکھا جائے تو ایسا کرنا درست نہیں ـ جو لوگ عام دنوں میں اس حدیث پر عمل نہیں کرتے ہوں گے ـ انہیں بھی اب اس حدیث کے حوالے کی ضرورت پیش آرہی ہے ـ اب اگر حاکم وقت نے قانون بنا ہی دیا ہے تو قبول کرنا ہی پڑے گا ـ اصل تو غیر شادی شدہ کے لئے قانون بنانا تھا ـ لیکن دوسری شادی والوں کے لئے مزید آسانیاں کردیں ـان کے لئے کچھ اور پابندیاں ہونی چاہیے تھیں ـ تاکہ شادی شادی کا کھیل کم ہوتا ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    سنا ہے کہ افضل حق مہر وہ ہے جو کم سے کم لیا جائے ، واللہ اعلم !
    حق مہر ، عورت کا حق ہے ، میرا خیال ہے کہ اسکی کوئی حد مقرر نہیں ، اور حد مقرر کرنے سے پہلے عورت سے پوچھ لینا بہتر ہے ،
    ہمارا معاشرہ افراط و تفریط کا شکار ہے ، کہیں جہیز کے نام پر لڑکی والوں سے دھنادھن جہیز لیا جاتا ہے مخلتف حیلہ بہانےسے ، تو کہیں حق مہر زیادہ ۔۔
    حق مہر ، صاحب استطاعت کو مناسب دینا چاہییے ، اگر خاوند صاحب حیثیت ہے تو عورت تھوڑا زیادہ لے لے تو مضائقہ نہیں ورنہ لوگ فضول خرچی میں ایسی پیسے لٹاتے رہتے ہیں ، اگر حق مہر تھوڑا اچھا دے دیا تو عورت کو تحفظ کا احساس ہوگا، لیکن اتنا بھی نہ مانگے کہ وہ لالچی لگے ۔۔۔ اسی طرح اگر شوہر صاحب حیثیت نہیں بلکہ کم آمدنی والا ہے تو عورت کو چاہیئے کہ اسکا خیال رکھنے ہوئے کم سے کم حق مہر مانگے ،
    باقی علماء ہی بہتر بتاسکتے ہیں ۔ واللہ اعلم !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    دراصل سعودیہ میں یہ بحث ایک طویل عرصہ سے جاری تھی کہ حق مہر کی حد مقرر کردی جائے جو کہ بلاخر کردی گئ ۔ اب قبول کرنے کے علاوہ کوئی حل نہیں ۔ اگر جائز چیز کو ناجائز طریقے استعمال کیا جائے تو پھر اس پر پابندیاں لگتی ہیں جس طرح عمرؓ نے تین طلاق کا فیصلہ کیا تھا ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں