بخش دے میرے مولا مجھے میں بڑا ہی گناہ گار ہوں

عائشہ نے 'حمد و نعت' میں ‏جنوری 22, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بخش دے میرے مولا مجھے میں بڑا ہی گناہ گار ہوں
    ترا اقراری مجرم ہوں میں اور مجبور ولاچار ہوں

    میں سراپا خطا ہی خطا تو ہے بے حد عطا ہی عطا
    تو تو غفار و ستار ہے میں گناہوں کا انبار ہوں

    یہ بھی سچ ہے گندہ ہوں میں کچھ بھی ہوں تیرا بندہ ہوں میں
    میرے سینے میں توحید ہےمیں نبیﷺ کا فداکار ہوں

    میں بصارت سے محروم ہوں کر بصیرت کے جلوے عطا
    تو ہی تو ہو روح میں ہو بسا میں ترا ہی طلب گار ہوں

    آہ کتنا نکما ہوں میں کھا رہا ہوں تیری نعمتیں
    بلکہ اپنے اعمالِ بد کے سبب کلفتوں میں گرفتار ہوں

    مجھ کو کہتی ہے دنیا ترا، تجھ کو محسن کا ہے سب پتہ
    ۔۔۔آڈیو غائب۔۔۔۔
    شاعر: احسان محسن​
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں