روزے کا کفارہ

حیا حسن نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏جون 1, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    اسلام علیکم
    صحیح بخاری میں یہ روایت بھی موجود ہے :
    [font="_pdms_saleem_quranfont"]قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ :لیست بمنسوخۃ هُوَ الشَّيْخُ الْكَبِيرُ وَالْمَرْأَةُ الْكَبِيرَةُ لا يَسْتَطِيعَانِ أَنْ يَصُومَا فَيُطْعِمَانِ مَكَانَ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينًا ) رواه البخاري ( 4505 ) .
    " یہ آیت منسوخ نہیں ہے ، يہ بوڑھے مرد اور عورت كے ليے ہے جو روزہ ركھنے كى استطاعت نہ ركھتے ہوں، تو وہ ہر دن كے بدلے ايك مسكين كو كھانا ديں"

    اگر کوئی خاتون شدید بیماری کے سبب روزہ نہ رکھ سکتی ہوں تو وہ روزے کا کفارہ ادا کرنے کے لیے کتنی مقدار میں اناج دیں؟ آپ کی ایک پوسٹ میں پڑھا تھا کہ اس کی مقدار ڈیڑھ کلو اناج ہے. یہ میں نے یہاں فورم سے ہی ایک حدیث نقل کی ہے، جس کے مطابق ایک روزہ چھوڑنے کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے. تو کیا ڈیڑھ کلو اناج بہت زیادہ مقدار نہیں ہے ہر دن کے بدلے؟ کیا انسان اپنی استطاعت یا اپنی روزانہ کی خوراک کے حساب سے نہیں ادا کر سکتا ؟
    @مقبول احمد سلفی صاحب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    کافی دیر سے ڈھونڈنے کے باوجود بھی مجھے وہ تحریر نہیں مل پا رہی جہاں میں نے پڑھا تھا کہ فدیے کے طور پر ڈیڑھ کلو اناج دیا جا سکتا ہے. کیا مجھے اس تحریر کا لنک مل سکتا ہے؟ میں اس کو دوبارہ پڑھنا چاہتی ہوں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
  4. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    ہماری تحقیق کے مطابق فدیہ والی آیت منسوخ ہے۔ اور بوڑھے مرد و خواتین اور مریض روزہ چھوڑ دیں اگر نہیں رکھ سکتے۔ اور جب ان میں روزہ رکھنے کی استطاعت ہو تو روزہ رکھ لیں۔ کیونکہ اللہ کا حکم ہے
    فعدۃ من أیام اخر
    اور اگر انکی زندگی میں روزہ رکھنے کی ہمت انہیں میسر نہیں ہوئی اور وہ فوت ہوگئے تو انکی طرف سے انکے اولیاء روزہ رکھیں گے۔ صحیح البخاری
    تفصیل کے لیے یہ لنک ملاحظہ فرما لیں:
    http://www.rafeeqtahir.com/ur/play-swal-247.html
    http://www.rafeeqtahir.com/ur/play-swal-248.html
    http://www.rafeeqtahir.com/ur/play-swal-249.html
    http://www.rafeeqtahir.com/ur/play-swal-250.html
    http://www.rafeeqtahir.com/ur/play-swal-251.html
    http://www.rafeeqtahir.com/ur/play-swal-252.html
    http://www.rafeeqtahir.com/ur/play-swal-257.html
    http://www.rafeeqtahir.com/ur/play-swal-1072.html
     
  5. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    میں نے سوال پوسٹ کرنے سے پہلے اور بعد میں آپ کی تحقیق پر مبنی گفتگو کا مطالعہ کیا تھا، اور تمام علماء کے اعتراضات اور جوابات بھی ملاحظہ کیے تھے...
    مگر مقبول احمد سلفی صاحب نے اپنی پوسٹ میں دائمی مریض کے لیے اناج کا بتایا تھا ، اس لیے ان سے ان کے علم کے مطابق رائے لینا چاہی...

    دوسرا آپ سے پوچھنا چاہوں گی کہ ....
    کیا اب ہم اپنے تمام آبا ئو اجداد کے گزشتہ روزے رکھیں؟؟ بہت سے بزرگ گزر چکے ہیں جنہوں نے لمبی عمر پائی اور ضعیفی کی بنا پر وہ روزے نہیں رکھ سکتے تھے تو کیا شریعت اس معاملے میں کوئی آسانی نہیں بتاتی؟؟ جہاں ہمیں لمبے سفر پر قصر نماز کی اجازت دیتی ہے تو روزے کے معاملے میں خاموشی؟؟ اور کیا جو ان سے بھی پہلے بزرگ گزرے اب کیا وہ گناہ کے مستحق ٹھرائے جائیں گے؟؟ کیونکہ آپ کی علمی تحقیق سے تو یہی پتا چلتا ہے کہ ہر حالت میں روزہ رکھنا ہے...
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    ان بہت سے بزرگوں کے لواحقین و اولیاء تعداد میں ان بزرگوں سے کہیں زیادہ ہونگے۔
    پھر سابقہ اور گزشتہ لوگوں کے بارہ میں شریعت خاموش رہنے کا حکم دیتی ہے۔ تلک امۃ قد خلت۔۔۔۔ اور علمہا عند ربی فی کتاب لا یضل ربی ولا ینسى
    اور آئندہ کے لیے مقرر کردہ شرعی احکامات کا پابند بناتی ہے۔
    خوب سمجھ لیں۔
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    دائمی مریض یا بزرگ جو خود کھانے پینے، پہننے، چلنے وغیرہ کے لیے دوسروں کے محتاج ہوتے ہیں. کئی سال بیمار رہتے ہیں، دوسرے رشتہ داروں کا معاملہ الگ ہے. اپنے بچے تعزیت پر اکٹھے ہوتے ہیں. ان سے توقع رکھنا کہ وہ اپنے والدین کے لئے روزے رکھیں گے . اگر وہ نا رکھیں تو کون سا ایسا رشتہ رحم دل ہے جو یہ فرض ادا کرے گا؟
    پہلی آیت کا حکم منسوخ ہی سمجھ لیں،مگر ابن عباس رضی اللہ عنہ کا قول صائب رائے ہے. اس میں مشقت نظر نہیں آتی.
    دوسری صورتیں نکل سکتی ہیں جیسے جب تک معالج اس کے مرض کے دائمی ہونے کا نا کہے. ان کے صحت یاب ہونےکا انتظار کیا جا سکتا ہے. اگر زندگی کی امید نا رہے تو پھر فدیہ دے دیا جائے.واللہ اعلم
     
    • متفق متفق x 1
  8. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    بالکل اتفاق ہے آپ کی بات سے ، یہاں گرمی کی شدت سے لوگ اپنے ہی فرض روزے نہیں رکھتے کجا کہ وہ اپنے والدین کے قضا روزے رکھیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952

    فدیہ والے مریض روزہ رکھیں گے، آج ایک سوال نظر سے گزرا کہ کیا کسی کے رمضان کے قضاء روزے پیسے دے کر بھی رکھوائے جا سکتے ہیں؟؟مثلا کوئی بیٹا اپنی والدہ کے روزے کسی کو اجرت دے کر مکمل کروا لیتا ہے؟
     
  10. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    میت کی طرف سے روزوں کی قضاء سردیوں میں دے لیں کیوں گرمی میں ''اوکھے'' ہوتے ہیں
     
  11. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    نہیں!
     
  12. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں