حضرات کا جنت نگر

ابو حسن نے 'ادبِ لطیف' میں ‏فروری 6, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    میرے ٹورانٹو کے حلقہ و احباب کے نوجوان علماء میں " جنت نگر " لفظ کافی معروف ہے


    اِس لفظ سے تعارف پہلی مرتبہ دوست عالم " ابو محمد " کے ذریعہ ہوا

    میں اِنکے گھر کے پاس ہی کسی کے گھر گیا اور پھروہاں سے اِنکی طرف چلا گیا اور سلام و دعا کے بعد

    ابو محمد: یہ آپ کے ہاتھ میں کیا ہے ؟

    ابو حسن: وہ فلاں گھر سے یہ سامان لینا تھا اِسی لیے ادھر آیا

    ابو محمد: ارے وہ تو قاری عظیم کا " جنت نگر " ہے

    ابو حسن: قاری عظیم کا " جنت نگر " ؟ مطلب ؟

    ابو محمد: وہ قاری عظیم کا سُسرال ہے :LOL: (یعنی سسرال کو مذاقاً "جنت نگر" کہتے ہیں)

    گزشتہ برس ابو محمد انڈیا گئے تھے تو وآٹس اپ یا پھر فون سے بات ہوتی رہتی تھی اور میں پوچھتا

    ابو حسن: بھائی رمضان المبارک جنت نگر میں گزر رہا ہے یا اپنے نگر؟

    ابو محمد: ہنستے ہوئے جواب دیتے ابھی جنت نگر میں ہوں اور آئندہ ماہ اپنے نگر جاؤں گا

    ایک دن ایک ویڈیو کلپ بھیجا اور ساتھ ریکارڈ کیا

    ابو محمد: بھائی ابو حسن آپ کے جنت نگر سے گزر رہا تھا اور اُسکے سٹیشن پر کچھ دیر کیلئے ٹرین رکی تو سوچا کچھ ویڈیو بناکر بھیج دوں

    خوش ہوئے جنت نگر دیکھ کر ؟

    ابو حسن: خوشی سے آنسوں نکل آئے ،دیکھتے نہیں ؟:ROFLMAO:

    ابو محمد: ہاں ہاں وہ تو آپ کے گھر والوں کو ہی معلوم ہوگا:)

    ابو حسن: ایک گستاخی سَرزد ہوگئی ہے آپ سے ،آپ نے تبرکاً میرے "جنت نگر " کی " مٹی " ساتھ میں نہيں لی :ROFLMAO:
    میں نے جنت نگر ریلوے اسٹیشن کی ویڈیو جنت نگر والوں کو بھی بھیج دی ہے:LOL:
    ،
    ایک دن میسیج آیا

    ابو محمد: بھائی میں اِس ہفتہ میں عمرہ کیلئے جارہا ہوں اکیلا ان شاءاللہ ،ابھی ٹکٹ کنفرم نہیں ہوئی لیکن مجھے کہا گیا ہے کہ آپ تیاری رکھو

    ابو حسن: ماشاءاللہ یہ تو بہت اچھی خبر سنائی ہے ، آپ اپنا احرام تیار رکھو باندھنے کیلئے کبھی بھی آواز لگ سکتی ہے اورجنت نگر کو کبھی بھی الوداع کہنا پڑسکتا ہے،پھر آپ کو ٹوٹ کر جنت نگر کی یادیں ستائیں گی ،اور جنت نگر کے باسی اور در و دیوار بھی ،ریاض الجنۃ میں بھی یاد آئیں گے

    ابو محمد: ابتسامہ :ROFLMAO:، بھائی مجھے ڈرائیونگ لائسنس مل گیا ہے یہاں اور اب میں ہی گاڑی چلاتا ہوں

    ابو حسن: آپ کو وہاں کا جنت نگر دے دیا گیا ہے اور لائسنس تو معمولی سی بات ہے ،الله تعالى سفر کی صعوبتوں کو آسانی میں بدل دے، آمین

    ابو محمد: ابتسامہ ،آمین

    نوٹ: حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے جنت نگر خاص ادب و احترام کے ساتھ جایا کریں:)
     
    Last edited: ‏فروری 6, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    بہت خوب.
    معذرت، غلطی سے اس تھریڈ کی طرف نکل آیا. یہ تو رن مریدوں کا جنت نگر ہے: )
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  3. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415

    کوئی بات نہیں بھائی آپ اپنی باری کا انتظار فرمائیں پھر خبر ہوگی " جنت نگر " کی کیا اہمیت ہے:)
     
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہہہہہہ خوب است!

    میں تو سمجھا کہ ربوہ کے جنت نگر کے بارے میں شاید کچھ معلومات ہوں، پتہ نہیں تھا کہ پیر بھائیوں کو آستانہ عالیہ کی یاد ستا رہی ہے۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
    • دلچسپ دلچسپ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں