اتباع سنت چھ چیزوں میں ضروری ہے

ابوعکاشہ نے 'حدیث - شریعت کا دوسرا اہم ستون' میں ‏اپریل 17, 2020 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    اتباع سنت چھ چیزوں میں ضروری ہے

    1- سبب
    یعنی کوئی عبادت کسی خاص سبب سے کر رہے ہیں ۔ تو ضروری ہے کہ وہ سبب مشروع ہو ۔ سنت سے ثابت ہو ،ورنہ وہ بدعت ہے ۔ جیسے:
    کسی نبی یا ولی کی پیدائش کو جشن منانے اور مختلف عباتیں انجام دینے کا سبب ماننا

    2-جنس
    یعنی اس عبادت کی جنس مشروع ہو ۔ ورنہ وہ بدعت (یعنی دین میں نئی ایجاد ہے )جیسے :
    بہیمتہ الانعام(اونٹ، گائے ،بھیڑ اور بکری)کے علاوہ کسی اور جنس جیسے(ہرن)کی قربانی دینا

    3-مقدار
    یعنی اس عبادت کی مقدار بھی مشروع ہو ۔ ورنہ بدعت ہے جیسے:
    فجر کی نماز دو رکعت کی بجائے چار رکعت پڑھنا

    4-کیفیت
    یعنی اس عبادت کی کیفیت (طریقہ)مشروع ہو ۔اگرمشروع نہ ہو تو بدعت ہے جیسے :وضو میں پہلے چہرہ دھونے کے بجائے پاؤں دھونا

    5-وقت
    یعنی اس عبادت کا وقت مشروع ہو ۔ اگر مشروع نہ تو بدعت ہے ۔ جیسے:
    ظہر کی نماز زوال سے پہلے ادا کرنا

    6-جگہ اور مقام
    یعنی اس عبادت کی متعین جگہ مشروع ہو ،اگر مشروع نہ ہو تو بدعت ہے ۔ جیسے کسی حاجی کاک نو ذوالحجہ کو عرفہ کے بجائے منی میں وقوف کرنا

    استفادہ : از الشیخ عثیمین رحمہ اللہ ۔ْ شرح الاربعین النوویہ
    منقول۔
     
    • مفید مفید x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں