اور رمضان کے بعد؟

ابوعکاشہ نے 'ماہِ شوال' میں ‏اکتوبر، 1, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    حمد و ثناء کے بعد
    مسلمانو ! کل ہی کی بات ہے کہ امت اسلامیہ نے ایک عظیم مہینہ اورانتہائی کرم والے موسم کو الوداع کیا ہے جس کے فراق سے مومن کے دل غمناک ہیں وہ موسم و مہینہ ، ماہ رمضان المبارک ہے ـ اس نے اپنا بوریا بستر لپیٹا اور پایۂ رکاب ھو کر چلانکلا ہے ـشب و روز کا سلسلہ جاری ہے ماہ و سال بھی آتے اور جاتے رہتے ہیں اور یہ سلسلہ اللہ کے زمین اور اس میں موجود تمام اشیاء کے اکیلے وارث رہ جانے ( روز قیامت ) تک جاری رہے گا ، اور اللہ تمام وارثوں میں سے بہترین وارث ہے ـ
    برادران ایمان ! اب ماہ رمضان کے بعد کیا کریں ؟
    روزے نے روزہ داروں کے دل پر جو اثرات مرتب کۓ ہیں وہ کیا ہیں تاکہ ھم انہی کے حوالے سے اپنے حال کا جائزہ لے سکیں ، اپنی ذات ، اپنے معاشرے اور اپنی امت کے حال پر غور و تامل کر سکیں اور رمضان سے پہلے اور رمضان کے بعد کے حال میں مقارنہ و موازنہ کر سکیں ؟
    کیا تقوی سے ھمارے دل بھر کۓ ہیں ؟
    کیا ھمارے عمل درست ھو گۓ ہیں ؟
    کیا ھمارے اخلاق سنور گۓ ؟
    کیا ھمارا کردار سدھر گیا ؟
    کیا ھم میں اتحاد و اتفاق پیدا ھو گیا اور اپنے دشمنوں کے خلاف ھماری صفوں میں وحدت و یگانگت آ گئ ؟
    اور ھمارے دلوں سے باہمی حقد و بغض اور نفرتیں مٹ گئیں ؟
    کیا ھمارے خاندانوں اور معاشروں ے منکرات و محرمات اور برائیوں کا خاتم ھو گیا ؟
    مسلمانو ! اے وہ لوگو ! جنھوں نے ماہ رمضان میں اپنے رب کے حکم پر لبیک کہا ، اس کے حکم پر ہر وقت ہر ماہ اور ہر سال لبیک کہتے رھو چنانچہ اسی سلسلہ میں
    اللہ تعالی کا ارشاد ہے :

    " قبل اسکے کہ اللہ کی طرف سے وہ دن آ جاۓ جو ٹلے گا نہیں ، اپنے رب کا حکم قبول کرو ـ
    ( الشوری: 47 )
    کیا ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ھمارے دل اللہ کے ذکر سے ڈر جائیں ؟ اور ھم سب متحد ھو کر صراط مستقیم پر چلنے کو اختیار کر لیں ؟
    اللہ کے بندو ! ایسی نصوص شرعیہ موجود ہیں جو اس بات کا حکم دیتی ہیں کہ اللہ کی عبادت اور اسکی شریعت پر استقامت ہر وقت اور ہر جگہ ھونی چاہیۓ

    حضرت حسن بصری رحمة اللہ علیہ کہتے ہیں :
    " مومن کے عمل کی انتہاء تو صرف موت ہی ہے ـ اللہ کا یہ ارشاد پڑھ کر دیکھ لو "

    اللہ کا ارشاد ہے
    اور اپنے رب کی عبادت کۓ جاؤ یہاں تک کہ تمھیں موت آ جاۓ ـ
    ( الحجر : 99 )
    حضرت بشر حافی سے پوچھا گیا کہ بعض لوگ رمضان آ جانے پر بڑی محنت سے عبادت کرتے ہیں اور جب رمضان گزر جاتا ہے کہ وہ محنت چھوڑ دیتے ہیں ؟ اس پر انھوں نے کہا :
    وہ بہت ہی برے لوگ ہیں جو اللہ تعالی کو صرف ماہ رمضان میں ہی پہنچانتے ہیں ـ

    برادران ایمان ! ماہ رمضان کے روزے اور راتوں کے قیام کی توفیق جیسی نعمت پر اللہ کا شکریہ ہے کہ مسلمان اپنی ساری زندگی میں اللہ کی اطاعت و فرمانبرداری پر کار بند رہے ـ کیونکہ وہی معبود حقیقی ہے جسکے ماہ رمضان میں روزے رکھے اور عبادت کی جاتی ہے وہ اللہ ہی باقی زمانوں اور مہینوں میں بھی الہ و معبود ہے ـ اور نیکی کی قبولیت کی علامت یہ ہے کہ اسکے بعد بھی نیکی کرے ـ
    اور کفران نعمت یا عمل کے رد کر دیۓ جانے کی نشانی یہ ہے کہ بندہ اطاعت شعاری چھوڑ کر پھر معصیت و گناہ کی راہ اختیار کر لے ـ

    حضرت کعب کہتے ہیں :
    جس نے روزہ رکھا اور دل میں یہ نیت بھی کر لی جب ماہ رمضان گزر گیا تو پھر سے اللہ کی نافرمانی و معصیت شروع کر دے گا ـ اس کا روزہ رد کر دیا جاتا ہے اور اسکے لۓ باب توفیق بند کر دیا جاتا ہے ـ
    آج کے مسلمانوں کی کثیر تعداد کی ماہ رمضان میں اور رمضان کے بعد کی حالت کو دیکھنے والا شخص سخت افسوس میں مبتلا ھو جاتا ہے کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ بعض لوگ ـــ ( اللہ انھیں ھدایت دے ) ماہ رمضان کے گزرتے ہی مساجد میں امد و رفت چھوڑ دیتے ہیں ـ نماز باجماعت کا اہتمام ترک کر دیتے ہیں ـ نمازوں میں سستی برتنے لگتے ہیں اور کئ بر و اطاعت کے کاموں مثلا تلاوت قرآن ، ذکر الہی ، دعاء و مناجات ، صدقہ و خیرات ، غریبوں اور قرابت داروں سے حسن سلوک کو چھوڑ بیٹھتے ہیں اور طرح طرح کی معصیت و نافرمانی منکرات و فواحش اور محرمات کا ارتکاب کرنا شروع کر دیتے ہیں ـ
    یہ سب کام بہت سارے لوگوں کے ایمان کے ضعف و کمزوری کی دلیل ہیں ـ

    اللہ کے بندو ! ھمیں اللہ سے ڈرنا چاہیۓ اور ماہ رمضان میں ھم نے جو نیک اعمال سرانجام دیۓ ہیں انکی عمارت کو یوں مسمار نہیں کرنا چاہیۓ ـ اے وہ لوگو ! جنھوں نے رمضان کے بعد پھر سے گناہ کی زندگی اختیار کر لینے کا عزم کر رکھا ہے ، اللہ سے ڈرو ، رمضان اور باقی مہینوں کا رب ایک ہی ہے اور وہ تمھارے تمام اعمال کو دیکھتے والا شاھد و رقیب ہے ـ
    ارشاد الہی ہے :
    "بیشک اللہ تعالی تم پر نگران ( تمھیں دیکھ رہا ) ہے"

    ( النساء : 1 )
    اللہ عزوجل کا ارشاد ہے کہ
    "اور اس عورت کی طرح نہ ھو جاؤ جس نے محنت کر کے سوت کاتا اور پھر اسے توڑ پھوڑ کر ٹکڑے ٹکڑے ( ریشہ ریشہ ) کر ڈالا ـ "( النحل : 92 )


    ھم بر و نیکی کی توفیق پانے کے بعد اس کو ترک کردینے کی روش سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں
    اے نواجوان امت! اللہ تبارک و تعالی کا تقوی اختیار کریں اور اسکی طرف رجوع کریں اور رمضان المبارک کے گزر جانے کے بعد اپنے اوقات کی حفاظت کریں اور انھیں اللہ کی اطاعت و عبادت میں صرف کریں ـ اللہ کی نافرمانی میں مبتلا لوگوں کے کرتوتوں سے متاثر نہ ھوں اور ہر اس فعل و حرکت سے بچیں جو انکے دین و اخلاقی اقدار کیلۓ بدنامی کا باعث ھو اور انکے دلوں میں ایمان کو کمزور کرے اور ایسے یہ چیز دیکھنا ، سننا ، اور پڑھنا بند کر دیں جو دلوں ، اعمال اور اخلاق کو خراب کرنے والی ہے اور ایسی چیزیں آجکل ذرائع ابلاغ بکثرت نشر کر رہے ہیں جو کہ اللہ عزوجل کی معصیت و نافرمانی کے ضمن میں آتی ہیں اور نواجوانوں کو برے اخلاق کے مالک ساتھیوں کی رفاقت سے بھی بچنا چاہیۓ ـ
    اے خاتون مسلم ! کو بھی چاہیۓکہ وہ بھی اللہ کا تقوی اختیار کریں اور ماہ رمضان کے گزر جانے کے بعد بھی حجاب و پردہ ، عفت و عصمت اور شرافت و حشمت کے تحفظ پرکار بند رہیں اور گمراہی و فتنہ کی طرف دعوت دینے والے لوگوں کے دام ھمرنگ زمین سے بچ کر رہیں ـ
    اور خاندانوں کے سربراھوں اور سرپرستوں کو بھی اللہ کا تقوی اختیار کرنا چاہیۓ اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانا چاہیۓ اور اپنی امانتوں ( زیرنگرانی لوگوں ) کی حفاظت کرنی چاہیۓ ـ انکی تعلیم و تربیت ، نگرانی اور ان پر توجہ دینی چاہیۓ تاکہ اس ارشاد الہی پر عمل ھو جاۓ جس میں اللہ نے فرمایا ہے :
    " اے ایمان والو ! اپنے آپ کو اور اپنے اھل و عیال کو نار ( جہنم ) سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں ـ" التحریم : 6

    ماہ رمضان کے روزوں کے بعد اپنے نفس کا محاسبہ کریں جب اھل خیر و ثروت اور تاجر پیشہ لوگ تجارت کے گزر جانے کے بعد اپنے نفع کی جانچ پڑتال کرتے ہیں تو اللہ کے ساتھ اعمال صالحہ سے تجارت کرنے والوں کو بھی چاہیۓ کہ وہ بھی نفع و فائدہ کی چانچ پڑتال کریں ، اور اس بات پر بھی نظر دوڑاؤ کہ آپ نے اس ماہ رمضان میں اپنے لۓ آگے کیا بھیجا ہے ، اور رمضان کے گزر جانے کے بعد بھی اعمال صالحہ کا رویہ جاری رکھو بلکہ اس میں مزید اضافہ کرو اور طرح طرح کی اطاعت و عبادت سے اللہ کا قرب حاصل کرنے میں کوشاں رھو ، اللہ کی قسم آخرت کے بازاروں میں نفع دینے والی تجارت یہی ہے ـ
    ارشاد الہی ہے :

    "اے ایمان والو ! اللہ اور ( اسکے ) رسول ( صلی اللہ علیہ و سلم ) کی اطاعت و فرمانبرداری کرو اور اپنے اعمال کو ضایع نہ ھونے دو "محمد : 33
    و آخر دعو نا ان الحمد للہ رب العالمین

    اقتباس خطبہ ۔ الشیخ عبد الرحمن السدیس
    مسجد الحرام ، مکہ المکرمہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  2. خالو خلیفہ

    خالو خلیفہ محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2008
    پیغامات:
    217
    السلام علیکم۔
    جزاک اللہ خیر عکُاشہ۔
    والسلام۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    جزاک اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  5. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔!
     
  6. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    پوسٹ کو اب دوبارہ تفصیل سے پڑھا واللہ حوبصورت تحریرہے
     
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیرا عکاشہ بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017
    جزاک اللہ خیرا
     
  9. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت زبردست اقتباس ہے
    جزاکم اللہ‌خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    اللہ ہمیں عمل کرنے کى توفیق دے - آمین
     
  11. یاسر عمران مرزا

    یاسر عمران مرزا -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 15, 2010
    پیغامات:
    205
    جزاک اللہ خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  12. حراسنبل

    حراسنبل -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 24, 2011
    پیغامات:
    534
  13. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    وایاک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    ﺟﺰﺍﮎ ﺍﻟﻠﮧ ﺧﯿﺮﺍ
     
  16. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا!
     
  17. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    وایاکم.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں