آہ ماہ رمضان

ابوعکاشہ نے 'ماہِ شوال' میں ‏اکتوبر، 1, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    آہ ماہِ رمضان !
    رمضان کامبارک مہینہ آیا اوراپنی گوناگوں برکتوں و فضیلتوں کے ساتھ کتنی جلدی رخصت ہوگیا ، جنہو ں نے اس مہینہ کو غنیمت سمجھتے ہوئے نیک اعمال کئے وہ اللہ سے ان اعمال کی قبولیت کی دعا کریں اور تا حیات طاعت وبندگی میں برقرار رہیں اور جس نے اس ماہ میں کوتاہی کی اسے چاہئے کہ وہ اللہ سے معافی مانگے اور اس سے توبہ کرے اور ایک نئی زندگی کا آغاز کرے تاکہ گذشتہ کوتاہیوں کا وہ کفارہ بن سکے .سلف صالحین چھ ماہ استقبال رمضان کی دعا کرتے تھے اور ماہ رمضان گذرنے کے بعد چھ ماہ تک قبولیت اعمال کی دعا کرتے تھے .
    وہ لوگ جو ماہ رمضان میں برائیوں سے باز رہے حلال وحرام کی تمییز کی، پنجوقتہ نمازیں با جماعت ادا کیں ،ذکرو اذکار میں مشغول رہے ، توبہ واستغفار میں لگے رہے، صدقات وخیرات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا مگر جونہی رمضان کا مہینہ گزرا دھیرے دھیرے یہ تمام اعمال چھوٹتے گئے .کاش! انہیں معلوم ہوتا کہ جورب ماہ رمضان میں تھا وہی رب باقی مہینوں کا بھی ہے ،کل ماہ رمضان میں اگر اللہ نے اپنے بندوں کیلئے رحمت ومغفرت کے دروازے کھول رکھا تھا تو آج بھی وہ ہر رات اپنے بندوں کیلئے آواز دیتا ہے جیسا کہ بخاری ومسلم کی حدیث ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :٫٫ینزل ربنا لی سماء الدنیا کل لیلۃ ، حین یبقی ثلث اللیل الآخر ، فیقول : من یدعونی فاستجیب لہ ؟من یسئلنی فاعطیہ ؟من یستغفرنی فاغفرلہ ؟،،(متفق علیہ )٫٫ہر رات اللہ تبارک وتعالی سماوی دنیا پر نزول فرماتا ہے جب رات کا تہائی حصہ باقی رہتا ہے ،وہ کہتا ہے کو ن ہے مجھے پکارنے والاجس کے پکار پر میں لبیک کہوں ؟کون ہے مجھ سے مانگنے والاجسے میں عطا کروں ؟کون ہے مجھ سے معافی مانگنے والا جس کے گناہوں کو میں بخش دوں ؟،،
    ہر مسلمان کو چاہئے کہ نیک کاموں میں مداومت اور ہمیشگی بر تے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:٫٫احب الاعمال لی اللہ ادومہا وان قل ،، (متفق علیہ )٫٫اللہ تعالی کو سب سے پسندیدہ عمل وہ ہے جوہمیشہ کیا جائے اگرچہ کم ہی کیوں نہ ہو ،،حضرت مسروق نے مائی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ ٫٫ای العمل کان احب الی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ؟قالت :الدائم،،.(متفق علیہ )٫٫رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوکون سا عمل محبوب تھا ؟مائی عائشہ رضی اللہ عنہانے فرمایا: ٫٫ہمیشگی والا عمل سب سے زیادہ پسندیدہ تھا ،،
    فرائض کی ادائیگی کے بعد نوافل کے ذریعے ہم اللہ تبارک وتعالی کا تقرب حاصل کریں ، ماہ رمضان کے روزے شاید دوبارہ ہمیں ملیں یا نہ ملیں مگر نفلی روزوں کیلئے سنہرا موقع ہمارے لئے اب بھی ہے چنانچہ ماہ شوال کے چھ روزوں سے متعلق صحیح مسلم میں حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:٫٫من صام رمضان ثم اتبعہ ستا من شوال کان کصیام الدہر ،،(رواہ مسلم )٫٫جو شخص رمضان کے روزے رکھ کر (ہر سال ) شوال میں بھی چھ روزے رکھے اسے عمر بھر روزوں کا ثواب ملتا ہے ،،حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :٫٫صیام شہر رمضان بعشرۃ اشہر ،وصیام ستۃ ایام بشہرین فذلک تمام السنۃ ،،( رواہ الدار می ) ٫٫رمضان کے روزے دس مہینے کے برار ہیں اور (شوال ) کے چھ روزے دو مہینے کے برابر ہیں ،پس یہ پورے سال ہوئے ،،.ویسے بھی اللہ تعالی کے یہاں ہر نیکی دس گنا اضافے کے ساتھ لکھی جاتی ہے ارشاد باری تعالی ہے ٫٫من جاء با لحسنۃ فلہ عشر امثالہا،،( سورۃ الانعام :١٦٠)٫٫جو شخص نیک کام کریگا اس کو اس کے دس گنا ملیں گے ،، یعنی ایک نیکی کا بدلہ دس نیکیوں کے برابر عطا فرمائیگا ، یہ کم از کم اجر ہے ورنہ قرآن اور احادیث دونوں سے ثابت ہے کہ بعض نیکیوں کا اجر کئی کئی سو گنا بلکہ ہزار گنا تک ملے گا .اللہ تعالی ہم سب کو شوال کے چھ روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    جزاک اللہ
     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  4. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    آمین۔جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    555
    جزاکم اللہ خیراً
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    اللہ عزوجل نیک کاموں میں ہمیشگی کی توفیق عطا فرمائے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    آمین یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    950
    آمین جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. نیر مدنی

    نیر مدنی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 13, 2013
    پیغامات:
    94
    عکاشہ صاحب نصیحت بہت عمدہ اللہ تعالی اس پر عمل کی توفیق دے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں