ہدایت کا راستہ

باذوق نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏اگست 16, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں ‫:
    ۔۔۔ یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالی نے انعام فرمایا انبیاء میں سے صدیقین میں سے شہداء اور صالحین میں سے اور کتنے ہی اچھے یہ رفیق ہیں ۔۔۔
    ( سُورة النساء 4 ، آیت : 69 )

    بے شک انبیاء ، صدیقین ، شھداء اور صالحین ، اللہ تعالیٰ کے انعام یافتہ ہیں ۔

    ۔ انبیاء ۔
    خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کے بعد تمام انبیاء کی اتباع ممنوع ہو چکی ہے ۔ لہذا اب صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم قابلِ اتباع ہیں ۔

    ۔ صدیقین ، شھداء اور صالحین ۔
    ان کے ناموں کا ذکر قرآن اور حدیث میں نہیں ہے ۔ اگر ہم اپنی جانب سے کوئی نام پیش کر کے کہیں کہ یہ صدیق ہے ، فلاں شہید ہے اور فلاں صالح ہے ۔۔۔ تو دین میں یہ ہمارا اپنا قیاس کہلائے گا ۔ اور ایسا قیاس قابلِ اتباع نہیں ۔
    ہاں جب رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) اپنی زبان سے گواہی دیں کہ یہ (ابو بکر رضی اللہ عنہ) صدیق ہیں اور یہ (عمر رضی اللہ عنہ) شھید ہیں ۔۔۔ تو یہ قابلِ اتباع سنت ہیں ۔ جس کی دلیل یہ حدیث بھی ہے ۔
    ۔۔۔ تم میری سنت اور میرے ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کا طریقہ مضبوطی سے اپنائے رکھنا ۔۔۔
    ۔(ابو داؤد ، كتاب السنة ، باب ؛ في لزوم السنة ، حدیث : 4609 )۔
    خلفائے راشدین کون ہیں ؟ یہ تو سب پر عیاں ہے ۔

    اللہ اور اس کے پیارے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) نے قرآن یا حدیث میں نہ کسی استاد کا نام بتایا ہے اور نہ کسی جماعت کا ۔
    بلکہ رسول نے صرف اتنی وضاحت کی ہے کہ : میرے ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کا طریقہ مضبوطی سے اپنائے رکھنا ۔
    لہذا ثابت ہوا کہ ہم آپ کسی بھی استاد کا ہاتھ پکڑ کر ہدایت کے راستے پر چل سکتے ہیں ۔ بشرطیکہ استاد اسی راستے پر ہو جو ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کا طریقہ ہے ۔
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  3. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
    جزاک اللہ خیر۔۔۔
    وسلام۔۔۔
     
  4. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    جزاک اللہ بھائي!
    آپ نے بہت عمدہ شیئرنگ کی ہے۔
    اللہ آپ کے علم میں مزید اضافہ کرے۔ آمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں