تم دن کو کہو رات، ہم رات کہیں گے؟

رفی نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏اکتوبر، 13, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    السلام علیکم!

    یوں تو حکومت کو اپنی کارگذاریوں کا پوری طرح اندازہ ہے جبھی تو جب جی میں آئے میڈیا پر پابندی لگا دیں یا ایس ایم ایس پر ٹیکس کے ساتھ ساتھ حکومتی پالیسیوں اور صدر کی کردار کشی والے ایس ایم ایس پر سزا کی وعید بھی سنا دی جائے۔ خدا جانے کون یہ پالیسیاں انہیں سکھاتا ہے، ٹیکس ہی لگانا ہے تو ایس ایم ایس کو بھی عدلیہ کے طرح آزاد کریے پھر دیکھیئے کہ حکومت کا خزانہ چند دنوں میں بھر جائے گا۔ پھر نہ کسی کیری لو گر بل کی طرف دھیان جاتا اور نہ آئی ایم ایف کی طرف۔ مزے کی بات تو یہ ہے کہ کیری ویسی ہی کھٹی ہوتی ہے، اور جب واضح طور پر دینے والا یہ انتباہ کرتا دکھائی دے کہ "کیری لو گر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔" تو پوری بات سن لینی چاہیئے کہ اس "گر" کے بعد کہیں ایسی بات تو نہیں کہ اپنے پرائے سب ہی ناراض ہو جائیں۔ مگر شاید اس کرسی میں کوئی ایسا طلسم ضرور ہے کہ جو اس پر بیٹھتا ہے وہی عقلِ کُل کہلانا پسند فرماتا ہے، یہ اور بات ہے کہ وہ لاکھ چاہے اس کا کہا قرآن و حدیث تو نہیں بن جاتا!

    قرآن و حدیث تو وعدے بھی نہیں ہوتے چاہے اپنی عوام سے ہوں، اپنے حلیفوں سے، اپنے سرپرستوں سے یا پھر اپنی پارٹی سے ہی، ہے نا، ہماری تو خیر تھی اب امریکی بہادر کے سامنے کیری لوگر بل کی حمایت کی یقین دہانی کروانے کے بعد اور اپنی پارٹی کو اسکا ہر فورم پر دفاع کرنے کا کہنے کے بعد خود قومی رائے کی آڑ لیتے ہوئے پھر امریکی در کھٹکھٹایا جائے کہ جناب اس میں یہ یہ شقیں بدل دی جائیں۔ اب تو وہ بھی کہتے ہوں گے غضب کیا تیرے وعدے پہ اعتبار کیا۔

    اور جو لوگ آج اپنی عقل گروی رکھ کر قومی مخالفت میں انتہا پر جاتے ہوئے یہ گنگنا رہے ہیں

    جو تم کو ہو پسند، وہی بات کریں گے
    تم دن کو کہو رات، ہم رات کہیں گے

    مجھے ڈر ہے کہ کل یہی سیاسی ہرکارے سوالیہ انداز میں یہ نہ گانے لگ جائیں:

    جو تم کو ہو پسند، وہی بات کریں گے؟
    تم دن کو کہو رات، ہم رات کہیں گے؟
    :00010:
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت اچھا ۔:00005:
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں