اپنا اور دوسروں کا بوجھ اٹھانا :: آیاتِ ربانی میں تعارض ؟؟

باذوق نے 'قرآن - شریعت کا ستونِ اوّل' میں ‏دسمبر 1, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    سورہ العنکبوت کی آیت نمبر:13 یوں ہے:
    [QH]وَلَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَأَثْقَالًا مَّعَ أَثْقَالِهِمْ وَلَيُسْأَلُنَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَمَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ[/QH]
    اردو ترجمہ: ڈاکٹر طاہر القادری
    وہ یقیناً اپنے (گناہوں کے) بوجھ اٹھائیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ کئی (دوسرے) بوجھ (بھی اپنے اوپر لادے ہوں گے) اور ان سے روزِ قیامت ان (بہتانوں) کی ضرور پرسش کی جائے گی جو وہ گھڑا کرتے تھے

    اور ۔۔۔۔۔
    سورہ الانعام کی آیت:164 یوں ہے :
    [QH]وَلاَ تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى[/QH]
    اردو ترجمہ: ڈاکٹر طاہر القادری
    اور کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا

    سورہ العنکبوت کی جو آیت نمبر:13 پیش کی گئی ہے ، بالکل اسی مفہوم کی آیت سورہ النحل میں بھی ہے۔ ملاحظہ فرمائیں:
    [QH]لِيَحْمِلُواْ أَوْزَارَهُمْ كَامِلَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمِنْ أَوْزَارِ الَّذِينَ يُضِلُّونَهُم بِغَيْرِ عِلْمٍ أَلاَ سَاءَ مَا يَزِرُونَ[/QH]
    اردو ترجمہ: ڈاکٹر طاہر القادری
    (یہ سب کچھ اس لئے کہہ رہے ہیں) تاکہ روزِ قیامت وہ اپنے (اعمالِ بد کے) پورے پورے بوجھ اٹھائیں اور کچھ بوجھ اُن لوگوں کے بھی (اٹھائیں) جنہیں (اپنی) جہالت کے ذریعہ گمراہ کئے جا رہے ہیں، جان لو! بہت بُرا بوجھ ہے جو یہ اٹھا رہے ہیں
    ( سورة النحل : 16 ، آیت : 25 )

    بحیثیت مسلمان ہمارا ایمان تو یہ ہے کہ قرآن میں تعارض نہیں ہے!
    ہاں ظاہری معنوں میں گو تعارض نظر آتا ہے تو اس کو دور کرنے کے لیے کسی مستند تفسیر یا صحیح احادیث کی جانب رجوع کیا جانا چاہئے۔
    آئیے ام التفاسیر "تفسیر ابن کثیر" سے اس آیت ( سورة العنکبوت : 29 ، آیت : 13 ) کی تشریح معلوم کرتے ہیں :
    امام ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ اس آیت کی شرح میں لکھتے ہیں:
    [QH]
    وقوله تعالى: {وليحملن أثقالهم وأثقالاً مع أثقالهم} إخبار عن الدعاة إلى الكفر والضلالة, أنهم يحملون يوم القيامة أوزار أنفسهم وأوزاراً أخر بسبب ما أضلوا من الناس من غير أن ينقص من أوزار أولئك شيئاً, كما قال تعالى, {ليحملوا أوزارهم كاملة يوم القيامة ومن أوزار الذين يضلونهم بغير علم} الاَية, وفي الصحيح «من دعا إلى هدى كان له من الأجر مثل أجور من اتبعه إلى يوم القيامة من غير أن ينقص من أجورهم شيئاً, ومن دعا إلى ضلالة كان عليه من الإثم مثل آثام من اتبعه إلى يوم القيامة من غير أن ينقص من آثامهم شيئاً».[/QH]
    اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑھی
    ہاں یہ لوگ اپنے گناہوں کے بوجھ اٹھائیں گے اور انہوں نے جن جن کو گمراہ کیا ہے ، ان کے بوجھ بھی ان پر لادے جائیں گے مگر وہ گمراہ شدہ لوگ ہلکے نہ ہوں گے۔ ان کا بوجھ ان پر ہے۔ جیسے فرمان ہے :
    [QH]ليحملوا أوزارهم كاملة يوم القيامة ومن أوزار الذين يضلونهم بغير علم[/QH]
    یعنی یہ اپنے کامل بوجھ اٹھائیں گے اور جنہیں بہکایا تھا ، ان کے بہکانے کا گناہ بھی ان پر ہوگا۔
    صحیح حدیث میں ہے کہ :
    جو ہدایت کی طرف لوگوں کو دعوت دے ، قیامت تک جو لوگ اس ہدایت پر چلیں گے ان سب کو جتنا ثواب ہوگا ، اتنا ہی اُس ایک کو ہوگا لیکن ان کے ثوابوں میں سے گھٹ کر نہیں۔ اسی طرح جس نے برائی پھیلائی ، اس برائی پر جو بھی عمل پیرا ہوں ، ان سب کو جتنا گناہ ہوگا اتنا ہی اُس ایک کو ہوگا لیکن ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔
    صحیح مسلم ، كتاب العلم ، باب : من سن سنة حسنة او سيئة ومن دعا الى هدى او ضلالة ، حدیث : 6980

    امید ہے امام ابن کثیر (رحمۃ اللہ علیہ) کی اس تشریح کے مطالعے کے بعد دونوں آیات کا معنوی تعارض عام قاری کے ذہن سے دور ہو جائے گا ، ان شاء اللہ۔
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  3. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    555
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاکم اللہ خیراً
     
  5. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    جزاک اللہ بازوق بھائی بہت پیاری شئرنگ ہے۔
     
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بارک اللہ فیک اللہ یجزیک الفردوس
    بہت ہی بہترین شیئرنگ کی ہے۔
     
  7. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  8. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    آپ نے ڈاکٹر طاہر القادری کا ترجمعہ کیوں لکھا ہے؟

    اور دوسری بات

    بازوق بھائی ایک بات کا جواب دیں میں نے آپ کا ایک تھریڈ پڑھا تھا غسل جنابت کے بارے میں اس میں لکھا ہوا تھا کہ مسح نہیں کرنا چاہیے

    لیکن میں نے جو احادیث پڑھی ہیں ان میں یہ ہے کہ متاثرہ جگہ کو دھونے کے بعد نماز کے وضو کی طرح وضو کرو۔تو کیا یہ جو مسح ہے یہ نماز کے وضو میں نہیں آتا

    پلز اس بارے میں میری اصلاح فرمایئں۔
     
  9. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    طاہر القادری کا ترجمہ
    نامنظور
     
  10. جمیل

    جمیل ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2009
    پیغامات:
    750
    بہت اچھی شئیرنگ ہے۔ جزاک اللہ
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں