یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

عائشہ نے 'مجلس اطفال' میں ‏جنوری 26, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484

    میں کيسے ميٹھی بات کروں
    جب میٹھی چیجی کھائی نہیں
    آپی بھی پکاتی ہیں حلوہ
    وہ آخر کیوں حلوائی نہیں ؟
    بھیا کی جو منگنی ہو گئی کل
    کیوں کل ہی دلہن آئی نہیں ؟

    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں !

    کیوں لمبے بال ہیں بھالو کے
    کیوں اس نے ٹنڈ کرائی نہیں ؟
    کیا وہ بھی گندا بچہ ہے
    یا اس کے ابو بھائی نہیں ؟
    یا اس کا ہئیر اسٹائل ہے
    یا جنگل میں کوئی نائی نہیں ؟

    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں !

    جو تارے جھلمل کرتے ہیں
    کیا ان کی چچی تائی نہیں ؟
    ہوگا کوئی رشتہ سورج سے
    یہ بات ہمیں بتلائی نہیں
    یہ چندا کیسا ماموں ہے ؟
    جب امی کا وہ بھائی نہیں !

    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں !​



    شاعر نامعلوم ​
     
  2. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
  3. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    خوبصورت نظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاص طور پر بچوں کے لئے۔
    نائیس شئیرنگ
    کیر آن
     
  4. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    معصوم بچپن اور معصوم سوال !
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    میں کيسے ميٹھی بات کروں
    جب میٹھی چیجی کھائی نہیں

    مگر یہ شعر تو کسی بڑے کا ہو سکتا ہے، کیونکہ بچے تو کرتے ہی میٹھی باتیں‌ ہیں، البتہ بڑے میٹھے بول صرف میٹھی چیجی کی خاطر ہی بولتے ہیں، ورنہ تم کون اور میں‌ کون!
     
  7. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
  8. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    بہت خوب عین
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اچھا نکتہ ہے ۔ کسی مطلبی بڑے کا بچہ ہو گا ۔ جینز میں ہی مطلبیت ٹریول کر رہی ہو گی ۔
     
  10. جاسوس

    جاسوس -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 4, 2007
    پیغامات:
    356
    گریٹ شیئرنگ ، ، ،
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آپ سب کا بہت شکریہ جناب
     
  12. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    عین سسٹر اگر میں‌کچھ دن پہلے آنلائن آتا تو یہ میں‌شیئر کرنے والا تھا لیکن میری سسٹر نے شیئر کر دی تو اور بھی اچھی بات ہے
     
  13. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    :00003: گریٹ۔۔۔۔۔۔:00032:
     
  14. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں


    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں ۔ اور امی نے سمجھائی نہیں
    میں کیسے میٹھی بات کروں۔ جب میٹھی چیز کھائی نہیں
    آپا بھی پکاتی ہیں حلوہ ۔ وہ آخر کیوں حلوائی نہیں
    بھیا کی منگنی ہو گئی ہے کل۔ کیوں کل ہی دلہن منگوائی نہیں
    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

    نانی کے میاں جب نانا ہیں۔ دادی کے میاں جب دادا ہیں
    تب آپی سے میں نے پوچھا۔ باجی کے میاں کیا باجا ہیں
    وہ ہنس ہنس کر یوں کہنے لگیں۔ اے بھائی نیں یوں بھائی نیں
    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں



    جب نیا مہینہ آتا ہے۔ بجلی کا بل آ جاتا ہے
    حالانکہ بادل بیچارا یہ بجلی مفت لٹاتا ہے
    پھر ہم نے اپنے گھر بجلی۔ کیوں بادل سے لگوائی نہیں
    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

    گر بلی شیر کی خالہ ہے۔ پھر ہم نے اسے کیوں پالا ہے
    کیا شیر بہت نالالق ہے خالہ کو مار نکالا ہے
    یا جنگل کے راجا کے یہاں۔ کیا ملتی دودھ ملائی نہیں
    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

    کیوں لمبے بال ہیں بالو کے۔ کیوں اس کی ٹنڈ کرائی نہیں
    کیا وہ بھی گندا بچہ ہے۔ یا اس کے ابو بھائی نہیں
    یہ اس کا ہیراسٹائل Hear style ہے۔ یا جنگل میں کوئی نائی نہیں
    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

    جو تارے جگمگ کرتے ہیں۔ کیا ان کی چاچی تائی نہیں
    ہو گا کوئی رشتہ سورج سے۔ یہ بات ہمیں بتالائی نہیں
    پر چاند کس کا ماموں ہے۔ جب مامی کا کوئی بھائی نہیں
    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں ۔ اور امی نے سمجھائی نہیں
    میں کیسے میٹھی بات کروں۔ جب میٹھی چیز کھائی نہیں
     
  15. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    بہترین
     
  16. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ بچوں کی نظم ہے، شاعر احمد حاطب صدیقی ۔ جب میں نے شیئر کی تو شاعر کا نام معلوم نہ تھا، مگر مجلس اطفال میں پوسٹ کی تھی ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں